Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

    مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

    گجرات:سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سسمیت دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے –

    گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے پاکستا ن میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں، پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے۔

    بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    قبل ازیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کااتحاد نہیں ہوا، دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، ہمارے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے کوششیں کریں گے، ابھی تک سیٹ ایڈجسمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے، ہم اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دے چکے ہیں، ایم کیوایم اصول ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی نوازشریف کراچی آئیں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں دی گئی، ہر کسی کو کراچی میں آکر الیکشن لڑنے کا حق ہے، ہم مریم نوازکوکراچی میں خوش آمدید کہیں گے-

    ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا،دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی،خالد مقبول صدیقی

    دریں اثنا اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-

  • 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی،راناثنااللہ

    2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی،راناثنااللہ

    فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلیے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی، پاکستان میں 2012 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہو رہی تھی، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی، ن لیگ نے حکومت بنائی تو سی پیک آیا، ہمارے دور میں پوری دنیا نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہےعام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سےکامیاب ہوگی، اور فیصل آباد کے دونوں صوبائی اور قومی حلقے جیتے گی 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی، لیکن اس وقت بھی مسیحی برادری نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

    بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہےوفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے وزارت خزانہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائےوزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو …

  • سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے عام انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے، 8،8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لے کر جائیں گے۔

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی،انتخابات کیلئے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں،شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع

  • بہاولپور ڈویژن سے  ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو  مکمل

    بہاولپور ڈویژن سے ن لیگ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو مکمل

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کا 11 واں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ ،بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے، اجلاس میں بہاولپور میں مسلم لیگ (ق) کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے-

  • 8 فروری کو الیکشن کی ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،بلاول بھٹو

    8 فروری کو الیکشن کی ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،بلاول بھٹو

    گوجرانوالہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ پر فیصلہ چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ دے دیا-

    باغی ٹی وی: گوجرانوالہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ذوالفقار بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا ہے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان نعرہ دیا تھا، آج ملکی مسائل کا حل بھٹو کے نعرے میں ہے الیکشن میں پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ان پرانے سیاستدانوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت اور بے روزگاری سے ہے، ہمارا مقابلہ کسی کھلاڑی یا کسی اور سے نہیں، تقسیم اور گالم گلوچ کی سیاست میری سیاسی تربیت میں نہیں۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقے کی خدمت کرنا ہے، بی بی شہید نے ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست نہیں سکھائی، جب بھی پیپپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے روزگار بڑھتا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پیپلزپارٹی دور میں غریب خواتین کے لیے انکم سپورٹ پروگرام لائے، سندھ کے سیلاب متاثرہ خواتین کو پکے مکان بنا کر دئیے ، پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھر بنارہی ہے، ہم خواتین کو مکانوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، پنجاب کی کچی آبادیوں کو بھی مالکانہ حقوق دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت بنی تو ہم مزدورکارڈ لائیں گے، مزدوروں کو پنشن اور ان کے بچوں کو تعلیم دیں گے، مزدوروں کی مالی مدد اور علاج کی سہولت دیں گے، پیپلزپارٹی کا فلسفہ ہے کہ کسان خوشحال تو ملک خوشحال، زرداری نے کسانوں کے لیے جو کام کیا وہ آج تک یاد کیا جاتا ہے، حکومت بنائی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے کسانوں کو دوں گا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے، بزرگ سیاستدانوں کی غلطیوں کا بوجھ نوجوانوں کو اٹھانا پڑے گا، نوجوانوں کے لیے مشکل ترین وقت روزگار کا حصول ہوتا ہے، روزگار کی تلاش نوجوانوں کے لیے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، یوتھ کارڈ کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کی مالی مدد کریں گے ہرڈسٹرکٹ میں یوتھ مرکز بنائے جائیں گے، یوتھ مرکز میں لائبریری اور کھیلوں کی سرگر میاں ہوں گی، یوتھ مرکز میں نوجوانوں کی تربیت کی جائے گی، یوتھ مرکز کا مقصد نوجوانوں کو روزگار دلوانا ہے ہمیں سکھایا گیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پرانے سیاستدان سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا الیکشن وقت پر ہوں گے؟ ن لیگ پر فیصلہ چھوڑتے تو 8 فروری کو الیکشن نہ ہوتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ دے دیا، ہم نے 8 فروری کو الیکشن کی تیاری کرنا ہے، ایسی تیاری کرنی ہے کہ رائے ونڈ کو ہمیشہ یاد رہے،نواز شریف پانچویں بارحکومت چاہتے ہیں، جو 4 بار ناکام رہا وہ پانچویں مرتبہ کون سا تیر مارے گا، نواز شریف مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا کی سیاست کررہے ہیں، انہوں نے حکومت میں آکر پھر لڑنا ہے اور باہر آکر کہنا ہے مجھے کیوں نکالا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں 2024 میں نئے سیاستدانوں کے ساتھ سیاست کرنی چاہیئے، 70 سالہ شخص 70 فیصد آبادی کی نمائندگی نہیں کرتا، کرکٹ کھیلنے والاعوام کی نمائندگی نہیں کرتا، دوسروں کو چور چور کہنے والے پر چوری کا الزام ہے، ایک کو جیل سے نکلنا ہے اور دوسرے کو جیل سے بچنا ہے، مجھے جیل یا نیب کا کوئی ڈر نہیں، مجھے عوام کو مسائل سے نکالنا ہے پنجاب کے جیالوں کو معلوم ہے کہ سیاست کیسے ہوتی ہے، جیالے دمادم مست قلندر کرکے میدان میں نکلے، جیت آپ کی ہوگی، تیر کی ہوگی، پیپلزپارٹی الیکشن سے نہیں ڈرتی،الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، الیکشن آگے لے جانے کی کوشش کی گئی تو مخالفت کریں گے۔

  • سابق چیف جسٹس  اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،رانا ثنااللہ

    سابق چیف جسٹس اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،رانا ثنااللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ اپنے اعتراض کے ذریعے قومی مجرموں کو ریلیف دلوانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جواد ایس خواجہ کا سویلینز کے ملٹری کورٹ ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ کے سربراہ پر اعتراض مذموم اقدام ہے،جواد ایس خواجہ اپنی پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی کے مجرم ملک اور قوم کے مجرم ہیں، جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے-

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا۔

    جسٹس سردار طارق کا خصوصی عدالتوں سےمتعلق اپیلوں کو سننا انصاف کے اصولوں کے منافی …

    خصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیس میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود خصوصی عدالتوں سے متعلق درخواستوں پر نوٹ میں اپنی رائے دے چکے ہیں، اس لیے وہ خود کو خصوصی عدالتوں سے متعلق بینچ سے الگ ہوجائیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق اپیل پر نئے بینچ کی تشکیل کے لیے ججز کمیٹی کو معاملہ بھجوایا جائے، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں سے متعلق 9 رکنی بینچ بنایا جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے سننے سے معذرت کی، جسٹس سردار طارق 26 جون کو دستخط شدہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے،آصف زرداری

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ جسٹس سردار طارق مسعود ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلے میں نہیں بلکہ نوٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود نے سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو پہلے ہائیکورٹ میں چیلنج ہونا چاہیئے۔

  • پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

    پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے ملتان ڈویژن سے ٹکٹ امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا، اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت فرمائے اور پاکستان اور اسکے لوگ خوشحال ہوں دنیا بہت آگے چلی گئی ہے۔ہمیں اس بات کا افسوس کرنا چاہیے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں، پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، پاکستان وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا جس کے لیے حاصل کیا گیا تھا۔

    نواز شریف نے کہا کہ اس ملک کو دنیا میں منفرد مقام حاصل کرنا تھا، 1967 میں مجھے میرے والد نے غیر ملکی دوروں پر بھجوایا، اس زمانے میں لوگوں میں کام کرنے کا جذبہ تھا، 2017 میں ہماری حکومت اچھی جارہی تھی، لوگ خوش تھے، ہمارے دورمیں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، مزدور خوش تھا , کسان خوش تھا، مہنگائی نہیں تھی , بجلی سستی تھی , لوڈشیڈنگ نہیں تھی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس سے پہلے ملک ایٹمی طاقت بنا، پاکستان تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور بے روزگای کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک بڑی تیزی کے ساتھ چل رہا تھا اور ملک میں موٹرویز بن رہی تھی، ہمارے دور میں بجلی اور گیس کی کوئی کمی نہیں تھی، ہم نے پاکستان کو خوشحالی کی ڈگر پر ڈالا تھا، مخالفین حسد کررہے تھے کہ 2018 کے شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیتے گی، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم اس وقت پریشانی کے عالم میں ہے اس کو اگر آپ نے پریشانی کے عالم سے نکالنا ہے تو یہی سوچیں کہ ہمیں جو ٹکٹ ملا ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےہم نے اس کو عبادت سمجھ کے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو , ہمیں کامیابی عطا فرمائے جنہوں نے رابطہ توڑوایا ان کا بھی شکریہ کہ انہوں نے نہ جانے ایسا کام کیوں کیا؟ ہم نے اپنے ملک کے ساتھ خود بڑی زیادتی کی ہے، شاید اس غلطی کے ازالے کا وقت آرہا ہے، ملک کو اسی جگہ پر لے جانا چاہیئے جس کا وہ مستحق ہے۔

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کوشش کرے گی کہ میرٹ پر تمام فیصلے ہوں، ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیئے، ملک نے بہت برداشت کیا ہے، قوم پریشانی کے عالم میں ہے، پریشانی کی حالت سے باہر نکالنا ہے اور عبادت سمجھ کر قوم کی خدمت کرنی ہے، خوشحال پاکستان بہت ہی ضروری ہے، ترقی و خوشحالی کی طرف چلتا معاشرہ ہو تو سب خوش ہوتے ہیں، ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے، پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کے لیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا، ذاتی ترقی کے لیے نہیں عوامی فلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • پیپلز پارٹی کے رہنما مسلم لیگ ن میں شامل

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے، واضح رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر حلقے سے تقریباً 8 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں،ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا جیسے امیدوار فائنل ہونگے ان کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں وہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں، این اے 110 سے مولانا آصف پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ بابر سیال پی پی 125 سے اور نیلم سیال نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال ، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ اور پی پی 127 سےشیخ محمد یونس ن لیگ کاحصہ بن گئے ہیں، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔

  • دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے،سراج الحق

    دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے،سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں 19 کروڑ عوام موبائل کا استعمال کررہے ہیں، ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ، سوشل میڈیا نے ان دو خاندانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 19 کروڑ عوام موبائل کا استعمال کررہے ہیں، ذاتی اور خاندانی تشہیر کے بجائے سوشل میڈیا روشن پاکستان کے لئے استعمال کریں گے،ملکی سیاست پر دو خاندانوں کی اجارہ داری ہے، دو خاندانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے ، سوشل میڈیا نے ان دو خاندانوں کو بے نقاب کردیا ہے،اگلی حکومت ملک میں لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں، عوام کی ہو گی۔

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ان خاندانوں کی سیاست عوام کے لئے زہر ہے، قومی اسمبلی میں غریب عوام کے لئے قانون سازی کبھی نہیں ہوئی ہے بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ مجھے وزیراعظم بناو میں ترقی دوں گا، اللہ سندھ جیسی ترقی سے ہمیں بچائے، بلاول اب تک سندھ کو ٹھیک نہیں کرسکے۔

    شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    ان کا کہنا تھا نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ عوام کی خاطر چار سال لندن میں گزارے ہیں حالانکہ عوام آپ کی وجہ سے لندن جانے پر مجبور ہیں، اب اشتہارات سے عوام کو متاثر نہیں کیا جاسکتا،پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف نے غزہ کے مسلمانوں کی بات نہیں کی جبکہ ان تین جماعتوں نے کشمیر بھارت کے حوالے کیا ، اب وقت آگیا ہے کہ ووٹ کا صیحح استعمال کیا جائے، 8 فرور ی یوم الحساب ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر نےسینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

  • نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے،مریم نواز

    نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے،مریم نواز

    گجرات: مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔

    باغی ٹی وی: جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں بزرگوں اور ماؤں کو سلام، معلوم نہیں تھا عوام میں اتنا جذبہ ہے، 21 اکتوبر کے بعد آج آپ سے مخاطب ہوں، نوازشریف کے استقبال کے لیے پوری قوم امڈ آئی تھی عوام نے آنے والا مستقبل بھی نواز شریف سے جوڑ دیا ہے، نواز شریف کا سیاسی سفر 22 سال سے آسان نہیں تھا، گیارہ سال جیلیں کاٹیں اور آج بھی کیس بھگت رہے ہیں، محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سازش کے تحت انہیں نااہل کیا گیا۔

    انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمات کا سامنا رہا، پاکستان کی کوئی جیل ایسی نہیں جہاں نواز شریف نہیں رہے، جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں آیا عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا، آج بھی نواز شریف واحد لیڈر ہے جو عدالتوں کے چکر پہ چکر کاٹ رہا ہے اور ان جھوٹے مقدمات کو ختم کرتے کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔

    انتخابی دنگل،نظریاتی کارکنان کے حق پر ڈاکے کیوں؟ تجزیہ، شہزاد قریشی

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اور وہ اب تاریخ کا حصہ بن گئے لیکن ان کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، نواز شریف واپس آگیا اور نواز شریف جب بھی واپس آیا تو عوام نے انتخابات میں ہمیشہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا نواز شریف کے خلاف مخالفین ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے تو کہتے ہیں فیور دیا جارہا ہے-

    سارا انعام قتل کیس،عدالت 14 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر چوری کا الزام عائد کرنے والا خود ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن کیس میں پکڑا گیا، پوچھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کہاں سے آئے تو معصوم شکل بنا کر کہتے ہیں پیسہ ملک میں ہی تو آیا ہے، نواز شریف پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود جیل میں ہے، اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی، اس نے 9 مئی کو شہداء پر حملے کیے، جب جیل جانا ہوتا تھا تو وہیل چیئر پر چلے جاتے تھے آج کہتے ہیں ورزش کے لیے مشینیں دی جائیں،آج کل لیول پلینگ کا بہت شور ہے، لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرنے والے سنیں نوازشریف 11 سال جلا وطن رہے، بات کرنے والے کو کیا نوازشریف کو ملنے والی لیول پلیئنگ چاہتے ہیں، اگریہ لیول پلینگ فیلڈ ہے تو کسی دشمن کو بھی نہ ملے۔

    سونے کی قیمت میں کمی