Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا…

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

    بشریٰ، ارسلان آڈیو لیک: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟ جسٹس عامر فاروق

  • ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں،الیکشن کمشنر پنجاب

    ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں،الیکشن کمشنر پنجاب

    لاہور: الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے اور ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تعینات ہے اور رینجرز کیو آر ایف کی صورت میں موجود ہو گی جب کہ تمام نتائج کے لیے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے اور تمام آر اوز کے پاس پریزا ئیڈ نگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے۔

    الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے اور ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، تمام آر اوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ افسران سامان لے کر جائیں گے اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان لے جانے کے لیے سیکیورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہو گا اس لیے نتائج میں تاخیر نہیں ہو گی اور پریزائیڈنگ افسر وٹس ایپ پر نتائج بھیج دیں گے لیکن اگر پریزائیڈنگ افسر وٹس ایپ پر نہیں بھیج سکتا تو آر او آفس پہنچ جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے حکمت عملی طے کر لی مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں سیل قائم کردیا ہے الیکشن کے دن کیلئے سینٹرل کنٹرول روم اور سوشل میڈیا ونگ قائم کیے گئے ہیں۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    مسلم لیگ ن کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مرکزی کنٹرول روم سے تمام حلقوں کی معلومات جمع کر کے عوام اور میڈیا تک پہنچایا جائے گا۔ سیل بنانے کا مقصد ڈسکہ کے ووٹ اورالیکشن عملہ چور فسادیوں پر نظر رکھنا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مطابق انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف فوری طور پر شدید مزاحمت کی جائے گی مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے تحریک انصاف کی حکمت عملی کے مطابق پولیس، انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔

    حکمران اتحاد کے امیدواروں کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوششوں پر فوری ردعمل دیا جائے گا تحریک انصاف کے قائدین خواتین پولنگ بوتھ اور حساس پولنگ سٹیشنز پر گڑبڑ کے تدارک کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں سے مسلسل فیڈبیک حاصل کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کا الزام دہرادیا ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ایک طرف تمام جماعتیں اور حکومتی مشینری ہے دوسری طرف عمران خان اور پی ٹی آئی ہے۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    اسدعمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔یہ الیکشن عمران خان اور پرویز الہٰی کا نہیں ہم سب کا ہے علی امین گنڈاپور کو پنجاب آنے سے روکنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔علی امین گنڈاپور کا اتنا خوف ہے پتہ نہیں وہ کیا کرے گا اس وقت سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ان حالات میں بھی الیکشن کمیشن کوئی کارروائی نہیں کررہا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک آرڈر بھی نظر نہیں آیا۔

    جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران خان الیکشن ہار چکا ہے اور اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ‎عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 500 سے زائد افراد حالات خراب کرنے کی نیت سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں اور حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ‎خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے، جس کے لیے ‎پرویز خٹک، اسد قیصر، علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں۔ ‎الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا ‎پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہو گا اور 4 سال عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اور 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پنجاب کے14 اضلاع کے 20حلقوں میں اہم ترین ضمنی انتخابات کا میدان کل سجے گا۔20 حلقوں میں 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    20حلقوں کے لیے3ہزار131پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد731،خواتین کیلئے700جبکہ1700مشترکہ اسٹیشنز قائم ہیں۔مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔696پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،ایک ہزار204حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع قرار دیئے گئے ہیں لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے. آج الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

    قوم کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔ شیخ رشید

  • وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیراعظم اور وزیرخارجہ میں ون ٹو ون ملاقات، ملک کے اہم معاملات زیر بحث

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درمیان ایک ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں ملک اہم معاملات پر ایک دوسرے سے اظہار خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم آفس زرائع کے مطابق: شہباز شریف نے وزیر خارجہ سے منگل کو ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک اہم عمور پر گفتگو کی گئی.

    انہوں نے مزید بتایا کہ: وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول زرداری کے اقدامات کو سراہا اور دونوں نے مل جل ملکی معیشت اور فارن پالیسی کو بہتر بنانے کی ایک دوسرے کو یقین دہانی کروائی،

    ان کے مطابق: اس ون ٹو ون ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اتحادی جماعتوں کی جانب سے منظرعام پر آنے والے تحفظات کے معاملات پر بھی دونوں نے ایک دوسرے سے بحث کی اور تمام اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت کو چلانے پر اتفاق کیا.

    اس اہم ملاقات میں دونوں نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر بالخصوص زور دیا

  • کون کتنی نشستیں لے گا مبشر لقمان کی چڑیل نے کھرا سچ میں سب بتادیا

    کون کتنی نشستیں لے گا مبشر لقمان کی چڑیل نے کھرا سچ میں سب بتادیا

    17 جولائی کو پنجاب میں کانٹے دار ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے نجی چینل پی این این ٹاک شو کھرا سچ کے میزبان اور پاکستان کے نامور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی چڑیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ: ان انتخابات میں کونسی جماعت کتنی نشستیں جیتنے والی ہیں۔ 

    مبشر لقمان کے مطابق: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور تحریک لبیک ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی لیکن پیپلزپارٹی نے یہاں پر ایک کامیاب سیاسی چال کھیل دی ہے۔

    مبشر لقمان نے اپنے پروگرام کھرا سچ میں بتایا کہ: پنجاب ضمنی انتخابات میں بیس نشستوں میں سے تقریبا تیرہ سے چودہ نشستیں مسلم لیگ نواز جیت جائے گی جبکہ چار نشستیں تحریک انصاف جیتے گی اور باقی دو پر دونوں جماعتوں کا کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

    مبشر لقمان نے واضح کیا کہ: کچھ نشستیں تو بالکل واضح ہیں جس میں پی پی 168 ہے جس پر مسلم لیگ ن کا کوئی مقابلہ ہی ممکن نہیں ہے۔
    https://youtu.be/n-SuZ0Kfy6g
    اینکرپرسن نے دعوی کیا کہ: اس ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف سے ٹکٹوں کی تقسیم میں کافی "بلنڈرز” ہوئے ہیں وہی مسلم لیگ ن سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہیں لیکن راوی کہتا ہے کچھ غلطیاں ہر سیاسی جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں۔

    مبشر لقمان کا تحریک انصاف کے بلنڈرز بارے کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے بیانیہ کے حوالے سے کافی حد تک مبہم اور کافی الجھن کا شکار نظر آرہی ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف میں اس وقت دو بڑے دھڑے وجود اختیار کرچکے ہیں جس میں ایک وہ ہے جو مار دھاڑ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور دوسرا دھڑے کی مثال انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ایک بیان حوالہ دیتے ہوئے کہ ان کا یہ یقین ہے کہ ہمارے راستے میں جو کوئی بھی آئے اسے اڑا کر رکھ دینا چاہئے۔

    مبشر لقمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا: ایسا نہیں ہے کہ تحریک انصاف میں سارے کے سارے پہلے اور دوسرے دھڑے کی سوچ سے متفق ہوں اور لڑنے والے ہوں لہذا کچھ لوگ صلح صفائی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ اور یہ لوگ محاز آرائی بالکل نہیں چاہتے کیونکہ انہیں پتہ ہے ضمنی الیکشن میں اگر دو سیٹیں بھی مل جائیں تو کسی نعمت سے کم نہیں البتہ ان کی نظر آئندہ انتخابات میں جائزہ حصہ ملنے پر ہے۔ 

    مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے کوشش کی کہ سب سے زیادہ ٹکٹ الیکٹبلز کو دیئے جائیں اور اس وقت مسلم لیگ نواز کے پاس سب سے زیادہ الیکٹبلز ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف نے ابھی تک اٹھارہ ٹکٹ جاری کئے ہیں جس میں رشتہ داروں، سیاسی خاندان اور الیکٹبلز کو آٹھ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اور حال ہی مسلم لیگ نواز سے آنے والوں کو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا۔

  • مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈلیور کیا،گورنر پنجاب

    مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈلیور کیا،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پارلیمنٹرینز نے ملاقاتیں کی ہیں.ملاقات کرنے والے پارلیمنٹیریننز میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم این اے علی پرویز ملک، ایم این اے سردار عرفان ڈوگر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال گجر شامل تھے.

    سیاسی رہنماوں نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا جبکہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈلیور کیا ہے. مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں موٹر ویز، ہسپتال، یونیورسٹیاں بنائیں گئیں. ملک میں غربت کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک پروجیکٹ شروع ہوا.

    بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پہ قابو پانے کے لیے چائنہ کے تعاون سے بجلی کے پلانٹس لگائے گئے. موجودہ حکومت تعلیم سمیت عام آدمی کی فلاح بہبود پر فوکس کر رہی ہے. طور چانسلر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے پلان آف ایکشن پر کام کر رہا ہوں.چیلنجنگ صورتحال کے باوجود فیڈرل ایچ ای سی نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا.

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پچھلی حکومت نے عوامی فلاح کےمنصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا. اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیئے. سیاسی پارٹیوں کو اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے چارٹر آف؛ اکانومی بنانا چاہیئے.

    قبل ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے ملاقات کی ،ملاقات میں پوسٹ آفسز میں ڈیجیٹلائزشن اور سروس ڈلیوری بہتر حوالے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید دور میں پوسٹ آفسز کو بھی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے.جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے. پاکستان پوسٹ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے. پاکستان پوسٹ کا ایسائز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کاغذات اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کا معاہدہ ایک اچھا اقدام ہے.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پوسٹل ایڈمنسٹریشن عوام کے لیے پوسٹ آفس کی سہولیات کو آپ گریڈ کر رہی ہے. پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ ای کامرس بزنس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی لیے پلان مرتب کر رہے ہیں. اسی ضمن میں موبائل منی ٹرانسفر (Mobile Money Transfer) کے نظام کا پلان بھی ترتیب دے رہے ہیں.
    لاجسٹنگ کمپنی کے اجرا کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے.سکول کلجز کے طلبہ میں ‘آو خط لکھیںَ’ مہم شروع کی.

  • عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: اداروں کو گالم گلوچ کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دینگے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئے کیونکہ یہ شخص ملک میں انارکی پھیلا رہاہے اور قوم کے لئے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے ۔

    انہوں نے واضح کیاکہ ملک اورقوم کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، اور ہر جماعت کو آئین کے مطابق احتجاج کا حق ہے مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے جوکہ آئین پاکستان میں بھی درج ہے۔

    ان کا کہنا تھا: عمران خان کے کہنے پر اب لوگ باہر نہیں نکلیں گےکیونکہ لوگ اب ان کی جھوٹی اورگمراہ کن سیاست کو جان چکے ہیں ۔ لہذا قانون کو ملحوظ نہ رکھا گیا تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھا دیں۔

    تاہم ایک سروے رپورٹ کے مطابق: 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں.

  • مہنگائی سے تنگ آئے مانی نے حکومت کو دیا ایسا مشورہ کہ سب ہوئے حیران

    مہنگائی سے تنگ آئے مانی نے حکومت کو دیا ایسا مشورہ کہ سب ہوئے حیران

    آج کل ہر کوئی مہنگائی پر بلبلا رہا ہے چاہے عام آدمی ہو یا سیلبرٹی. دن بہ دن بڑھتی مہنگائی نے سب کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ حکومت سے گلہ شکوہ کرے. اسی طرح‌ کا ایک شکوہ کیا مانی نے اور پھر حکومت کو مشورہ بھی دیدیا اور مشورہ یہ دیا کہ پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان سو ملکوں کے ساتھ ایک کمیٹی ڈال لے اور پہلی کمیٹی خود لے کر رکھ لے تاکہ ہمارے حالات بہتر ہو سکیں. مانی نے یہ دلچپسپ مشورہ حکومت کو انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں دیا. مانی کے اس مشورے کے بعد تحریک انصاف کے سپورٹرز نے ان کو سراہا اور مذاق کرتے رہے جبکہ حکومت کے سپورٹرز نے مانی کو کھری کھری سنا دیں اور کہتے رہے کہ مہنگائی عمران خان کا دیا تحفہ ہے نئی حکومت تو بس کوشش کررہی ہے کہ حالات کنٹرول میں آجائیں .

    اداکار و میزبان مانی کوئی اکیلے اداکار نہیں‌ ہیں جو سیاسی معاملات پر تبصرے کررہے ہیں بہت سارے دوسرے ایسے اداکار ہیں جو سیاست میں‌دلچپسی لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کرتے ہیں جن میں شان شاہد ، ہارون شاہد ،منیب بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور عفت عمر کے نام قابل ذکر ہیں. بلکہ اداکاروں نے تو سیاسی جماعتوں کے حق اور خلاف بات کرنے کے حوالے سے واضح پوزیشنز لے رکھی ہیں.آج کل شوبز شخصیات عام لوگوں سے زیاہ سیاسی معاملات میں‌ دلچسپی لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں جسے کچھ لوگ سراہتے ہیں اور کچھ لوگوں‌کا کہنا ہے کہ سٹارز کو پارٹی نہیں بننا چاہیے.

  • مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج

    مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج

    برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود تھی، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے ن لیگی کارکنوں نے لندن میں عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

    کارکنوں نے ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی-

    برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدرناصر بٹ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن یہ احتجاج پی ٹی آئی کےمظاہرے کے جواب میں کر رہی ہےعمران خان عوام کو بہکانے کے لیے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

    گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا

    قبل ازیں ن لیگ برطانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے جواب میں ایسا کرنے پر مجبور ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کو ایون فیلڈ میں ن لیگی قائد کے بیٹوں کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا انہیں بارہا سمجھا چکے ہیں کہ فیمیلیز کو سیاست میں نہ گھسیٹیں لیکن وہ یہ بات نہیں سمجھ رہے۔

    انہوں نےکہا تھا کہ پی ٹی آئی کےجواب میں عمران خان کے بچے جہاں رہتے ہیں، جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے جائیں گے جمائما سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے-

    ن لیگ برطانیہ کےصدر نےکہا تھا کہ ہم یہاں ایسا کلچرپروموٹ نہیں کرنا چاہتےانہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گھروں کے باہر مظاہروں سے پرہیزکرنا چاہئےپی ٹی آئی کو چاہئے کہ احتجاج کی کال واپس لے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے پاکستان کی قیادت کا گھر پاکستان کا سفارتخانہ ہوتا ہے، وہاں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

    بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

  • عابد شیر علی 3 سال بعد  لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    عابد شیر علی 3 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی تین سال بعد وطن واپس آئے ہیں اور وہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں ں۔لیگی رہنما کی لاہور ائیرپورٹ آمد کے موقع پر کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے بھی نظر آئے۔ عابد شیر علی لاہور سے فیصل آباد جائیں گے۔

    ایوان صدر میں جو شخص بیٹھا ہےملک کا دشمن ہے،حمزہ شہباز

    واضح رہےکہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے توانائی رہ چکے ہیں 2013ء تا 2017ء تک وزیر مملکت برائے پانی و بجلی رہے عابد قومی اسمبلی پاکستان کے 2002ء سے رکن ہیں عابد شیر علی لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر تھے اور حکومت کی تبدیلی کے بعد وطن واپس آئے ہیں عابد شیر علی فیصل آباد کے سابق میئر اور پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے اہم رہنما چوہدھری شیر علی کے بیٹے ہیں جو کلثوم نواز شریف کے قریبی رشتہ دار تھے-

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں اہلیہ کے انتقال پر بھی عابد شیر علی پاکستان واپس نہیں آسکے تھے ۔

    پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغانستان اور یوکرین میں انسانی امداد فراہم کی،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،کیس چیف جسٹس کوبھجوا دیا گیا

    مریم نواز کے عمرے پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس شہاز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو جن ججز نے پہلے سنا بہتر ہے وہی اس کیس کو سنیں ،دو رکنی بینچ نے مریم نواز کے کیس کو چیف جسٹس کو بھجوا دیا، وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر مل کیس میں ضمانت دی تھی مریم نواز نے عدالتی حکم پر اپنا پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے،

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے 2019میں جھوٹے الزا م پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی،مریم نیب میں پیش ہوئیں مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بیان ریکارڈ نہ کروا سکیں،لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا تھا۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔  مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے، مریم نواز کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

    میں واقعی ارسطو بن گیا،عمران‌ خان پر غداری کا مقدمہ بنتا تھا، احسن اقبال

    کراچی کیلئے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ