Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اورعوامی نیشنل پارٹی کے عوامی نمائندوں کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے عوامی نمائندوں نے تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نمائندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

    اسد قیصر نےکہا کہ بہت جلد وزیر اعظم عمران خان بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گےجس سےمہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوگی کورونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غازی بروتھا متاثرین کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کو 28 کیوبک سے بڑھا کر 46 کیوبک کیا جائے گا۔

    قبل ازیں قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

    اینٹی کرپشن افسر سے 350 تولے سونا برآمد

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا تھا ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

    چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا تھا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  • پیکا قانون مسلم لیگ ن کے دور میں بنا تھاہم نے تو صرف سزا واضح کی ہے،فرخ حبیب

    پیکا قانون مسلم لیگ ن کے دور میں بنا تھاہم نے تو صرف سزا واضح کی ہے،فرخ حبیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس فیک نیوز کے خلاف مؤثر ثابت ہو گا اور پیکا قانون مسلم لیگ ن کے دور میں بنا تھا ہم نے تو صرف سزا واضح کی ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چیبنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کے تحت کوئی صحافی گرفتار نہیں ہوا تاہم قانون کو سخت کرنے کا مقصد معاشرے کو جرائم سے بچانا ہے سائبر کرائم میں ہزاروں درخواستیں پڑی ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی ذات پر حملے کیے جاتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کنٹینٹ کا جائزہ لینے کے لیے کوئی قانون نہیں تھا-

    فرخ حبیب نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے قانون کا آنا ضروری تھا لوگوں کے گھر خراب ہوتے ہیں اور طلاق تک بات چلی جاتی ہے جعلی نیوز کی تشریح پر کام کر رہے ہیں اور میڈیا ایڈیٹرز سے فیک نیوز کی تشریح پر بات ہوئی ہے جعلی نیوز اور تکنیکی غلطی میں فرق ہے جبکہ سی پی این ای کی جانب سے فیک نیوز کی تشریح آئی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ حزب اختلاف کو خود ایک دوسرے پر اعتماد نہیں تو عدم اعتماد کی تحریک کہاں سے لائیں گے شہباز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن اگر آج شہباز شریف اور آصف زرداری اکھٹے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ عمران خان ہے۔

    حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ،33 اشیاء مہنگی،18 سستی

    اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور اتحادی ہمیشہ بارڈر لائن پر کھڑے ہوتے ہیں اس لیے اتحادیوں پر اپنی مرضی لاگو نہیں کر سکتے حزب اختلاف نے پیسوں کی لین دین شروع کر دی ہے اور شاباش ہو ان لوگوں پر جنہوں نے پیسے لینے سے انکار کیا یہ لوٹ مار کا ٹولہ ہے کون سا ان کا اپنا پیسہ ہے-

    امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

  • ڈرون حملوں میں دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا،مراد سعید

    ڈرون حملوں میں دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا،مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں الزام عائد کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں دونوں جماعتوں نے پختونوں کے خون کا سودا کیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی پریس کانفرنس میں اے این پی کےرہنما ایمل ولی خان بھی موجود تھے مراد سعید نے کہا کہ خزانے کی لوٹ مار سے دونوں نے 22 کروڑ پاکستانیوں کےحقوق پرڈاکہ ڈالا قوم نے فرزند زرداری کی جماعت اوراس کے حلیفوں سے نجات حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرزندزرداری کی جماعت کے ہاتھوں سندھ کی حالت سامان عبرت ہے۔

    حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے لیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں پختونوں کا قتل کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں پختونوں کے خون کے لیے باوردی پولیس کواستعمال کیا جاتا ہے سوچا تھا کہ بلاول آج کم از کم پختونوں سے معافی طلب کریں گے سندھ کے عوام بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کا یوم نجات قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم واپسی پرنہیں، مستقبل پرنظریں لگائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بلاول اور ان کے حلیفوں کے لیے آہ و زاری کے علاوہ کوئی کردار نہیں ہے فرزند زرداری نے کراچی میں جرائم کے اضافے پر ایک لفظ تک نہیں بولا۔

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    واضح رہے کہ اس سے قبل چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سمیت 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان نے جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

    وزیراعظم کی ازدواجی زندگی بارے بے بنیاد درخواست پر نجم سیٹھی کو جرمانہ

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم نے مل کر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہم نے 1973 کے آئین کو بحال کیا ہے، این ایف سی ایوارڈ کی تاریخ رقم کی ہے آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کرخیبر پختونخوا کا نام لیا ان تاریخی کامیابیوں سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے جب دہشت گردی عروج پر تھی تو ہمارے کارکنان نے صف اول کا کردار ادا کیا ایمل ولی خان سے رابطے میں رہتا ہوں، یہ مجھے ایڈوائس دیتے رہتے ہیں-

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا ؟ بلاول کا بڑا اعلان

    چیئرمین پی پی نے کہا تھا کہ اس وقت ملک مشکل میں ہے اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف مارچ کے لیے سب سے پہلے ایمل ولی نے حمایت کا اعلان کیا ہماری جدوجہد کامیاب ہو گی اورنالائق وزیراعظم سے حساب لیں گے سینیٹ الیکشن میں بھی حکومت وقت کو کھلا نہیں چھوڑا اور کامیابی حاصل کی تاہم انہوں ںے تسلیم کیا کہ عدم اعتماد میں ان کی تھوڑی بہت اکثریت ہمارے لیے چیلنج ہے لیکن ہم عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

    اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

  • کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے احمد جواد نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مبشر صاحب ہم آپکے فین ہیں لیکن رازوں کی جو بات کر رہے ہیں کل پرسوں جو واقعہ ہوا اس طرح کا ہو سکتا ہے میرے ساتھ بھی ہو جائے ۔

    ایک سوال کے جواب میں احمد جواد کا کہنا تھا کہ اٹھارہ بیس سال کا سیاسی کیریر ہے اپنی پارٹی بنانا مشکل ہے آسان کام نہیں دو پارٹیز ہیں ن لیگ کے ساتھ اسلیے گیا کہ اس ملک میں میجر ڈیولمپنٹ انکی طرف سے آئی ہیں موٹرویز،جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ یہ وہی ہے جس پر میں اور آپ ملکر کرپشن نکالا کرتے تھے، احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی کا ویوز یہی موٹرویز ہیں، پی ٹی آئی کو بھی یہی کرنا پڑا، سی پیک بھی یہی ہے، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پر ہی بنیادیں رکھتے ہیں، ۔ہمارا نیریٹو تھا کہ یہ پیسے صحت تعلیم پر لگائیں ۔ لیکن جتںے مرضی انڈر پاس بنا لین جب تک پبلک ٹرانسپورٹ ٹھیک نہیں کریں گے سسٹم بہتر نہیں ہو گا

    احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کنفیوز ہوں جو کتاب پاکستان میں چھپ سکتی ہے بک سکتی ہے،انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اسکا ریفرنس دیا جاتا ہے تو ایک سوال ذہن میں آتا ہے کہ آدھے گھنٹے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گھر میں گھس کر پکڑ لیتے ہیں اسکی سمجھ نہیں آتی۔ کلثوم نواز کی بیماری کا جو مذاق اڑایا گیا ۔ریحام کے بارے میں شیخ رشید نے جو الفاظ استعمال کیے ان سب میں فرق کیوں ۔مخالفین پر سوشل میڈیا کیمئن کی اجازت ہے اور مراد سعید کریں تو نہیں، میں مراد سعید پر تنقید بھی درست نہیں سمجھا جاتا لیکن مخالفین کیخلاف کیوں کروائی جاتی ہے، قانون سب کے لیے حرکت میں آنا چاہیے

    احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آج کی تاریخ میں ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دائر کی ہے متعلقہ اداروں کو کاپی کیا ہے،صدر کو ،وزیراعظم کو بھی بھجوائی ہے، 32 صفحات کے سکرین شاٹس بھیجے ہیں جس میں میرے ساتھ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی ٹیم، رضا کار جنہوں نے جو کچھ کیا، ان سکرین شاٹ کے 32 صفحات بھیجے ہیں، میں نے یہ لکھا ہے کہ نازیبا الفاظ کیخلاف ایکشن لینا شرورع کر دیا ہے تو اب میں بھی بھگت رہا ہوں، اس پر بھی کاروائی کی جائے

    احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں نووارد ہوں بہت لوگوں کو نہیں جانتا ۔پی ٹی آئی کے لوگ چکر لگا رہے ہیں بہت سے لوگ ہیں جنکا مسئلہ ٹکٹوں کا ہے لیکن یہ میرا نہیں ہے۔ ٹکٹ محفوظ لوگ مانگتے ہیں ن لیگ کے لیے مشکل صورتحال ہے پی ٹی آئی کے اندر سے لوگ اب چل پڑے ہیں آنے والے وقت میں ماحول کی نشاندھی ہو تی ہے

    احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے جب کہا کہ تگڑے انداز سے کہہ دیں کہ گھبرانا نہیں آسکا کیا مطلب ہے۔ اب وزارتین دینے کی بات چیت ہو رہی اسکا مطلب ہے مشکلات ہیں اس بار لگتا ہے کہ تھریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی ۔اس میں بہت زیادہ سسپینس ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کبھی ان آیسولیشن نہیں آئے گا اس میں پلیئر ہیں ۔ انشورنس ہو گئی ہے لیکن اسکو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ عمران خان میں ہمت نہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل کرے۔

    محسن بیگ محبت سے نفرت کی انتہا تک،مبشر لقمان کا عمران خان کو اہم پیغام

    اگلے ماہ تیسری عالمی جنگ؟ امریکہ، برطانیہ کی دھمکی،حالات کشیدہ،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

    کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، دفتر میں کاٹا گیا کیک،مبشر لقمان کو دی مبارکباد

    باغی ٹی وی کی دسویں سالگرہ، ٹویٹر پر #10YearsOfBaaghiTv ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین

    باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌ لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

  • صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی  ہے،مریم نواز

    صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی ہے،مریم نواز

    لاہور :ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ايک شخص کو حراست ميں لے ليا تھا جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟


    انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت مقصود صابر کے ساتھ کھڑی ہے ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ملزم کو ايف آئی اے سائبرکرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست میں لے لیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493261483949576195?s=20&t=6uvt_3SV5OcRgVYRqKtCuw
    ايف آئی اے سائبرکرائم نے حراست ميں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ ميں لے ليا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تگئیں پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میںہیں۔

    شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے-

    جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔

    بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

  • کیپٹن (ر) صفدر سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

    کیپٹن (ر) صفدر سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

    راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سول جج راولپنڈی ملک مبشر حسین اعوان نے مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔

    جبکہ مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرملک مقبول احمد خان،سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک افتخار، ضیاء اللہ شاہ،مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،سابق یوسی چیئرمین عابد عباسی،یاسین خان،عبدالغیور بٹ اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما تنویر اختر شیخ،یاسر بٹ شیخ اظہر،یوتھ چیئرمین سید فیضان علی شاہ اور ملک سہیل اعوان کومقدمہ سے بری کر دیاہے-

    بری ہونے والے ملزمان نے اپنے وکلا ملک کنور محبوب ایڈووکیٹ، ندیم اختر بھٹی ایڈووکیٹ،،حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ، واصف علی چودھری ایڈووکیٹ اور ملک کلیم ایڈووکیٹ کے ذریعے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249-A کے تحت بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر کے ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو پولیس کی طرف سے پیش کئے گئے چالان میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا گیاہے-

    عدالت نے سابق یوسی چیئرمین شیخ ارشد اور مسلم لیگی راہنمائوں مرزا منصور بیگ،ملک عقیل شوکت، شیخ شیراز اوریامین کیانی سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیایادرہے کہ نیب راولپنڈی نے 8جولائی 2018کوراولپنڈی سکستھ روڈ سے گرفتار کیا تھا انھیں نیب بیورو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھاسابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نیب عدالت نے 6جولائی (بروز جمعہ)مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں 1سال کی قید کی سزا سنائی تھی جس پر نیب حکام نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاتھا تاہم کیپٹن صفدر نے اپنے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا-

  • عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

    عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

    حیدر آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا۔

    حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اورعالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں ملک زوال کا شکارہے جس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں جب بھی الیکشن کی بات آتی ہے صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے، غیر آئینی مداخلت ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صدارتی نظام نہ پہلے چلا اور نہ اب چلے گا۔

    خاقان عباسی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا اور بی آر ٹی منصوبہ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا۔ پشاور کی بی آر ٹی 3 گنا زیادہ مہنگی ہے حکومت بتائے سی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے کراچی گرین لائن منصوبہ 3 سال پہلے مکمل ہوچکا تھا اور گرین لائن منصوبے پر بسیں سندھ حکومت کو لانی تھیں لیکن حکومت کو گرین لائن بسیں لانے میں 3 سال لگ گئے۔

    وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کا افتتاح

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں دو سال بعد سی پیک معاہدہ ہوا اور منصوبے شروع ہوئے، اور اس حکومت کے ساڑھے تین سال گزر گئے لیکن سی پیک کا منصوبے شروع نہیں ہوئے، بلکہ اس دوران منظور شدہ منصوبے منسوخ ہوئے اور کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، حکومت نے منصوبے کیوں شروع نہیں کئے یہ جواب حکومت ہی دے گی، سی پیک 50 ارب ڈالر کی ڈویلپمنٹ کا منصوبہ ہے اورایسا موقع پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے حکومت اس پر توجہ دے، لیکن ان کے مقدر میں نہیں کہ یہ اسے مکمل کرے۔

    بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں صوبوں کا حصہ دو گنا کیا تھا، پاکستان کو جوڑنے کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا، جتنی رقم ہمارے دور میں سندھ کو ملی اتنی کبھی نہیں ملی، سندھ کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا جو سکھر تک بن گیا، حیدرآباد میں بھی ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے جبکہ آج سپرہائی وے کی تیسری اور چوتھی لین کی ضرورت ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد موٹروے قانونی مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور ساڑھے 3 سال بعد بھی سکھر حیدرآباد موٹروے شروع نہ ہوسکی جب کہ ٹینڈر بھی ہوگیا تھا، ہماری حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا-

    جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے آئین میں اس کا تحفظ ہے، بدقسمتی سے سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا شکار آج سندھ ہے، گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، گیس کی تقسیم صوبوں کے حوالے کی جائیں ورنہ خرابیاں بڑھتی جائیں گی، جہاں ووٹ کی عزت نہیں ہوگی وہاں ملک نہیں چل سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پیپلزپارٹی سے بات ہوتی رہتی ہے ہم اپوزیشن مقاصد کے لئے اکٹھے ہیں، پیپلزپارٹی نے خود پی ڈی ایم کو چھوڑا، کل کی ملاقات پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں بلکہ دوجماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات تھی۔

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

  • ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی،شاہد خاقان

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی سینیٹ میں ہے اسے واپس قومی اسمبلی میں لاکر اتفاق پیدا کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اورپارلیمان اسٹیٹ بینک سے نہیں پوچھ سکےگی، جو شرائط عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے اب اسٹیٹ بینک لگائے گا اسٹیٹ بینک بل کے اثرات معیشت اور ملک پر پڑیں گے ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی ہےاسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہے۔

    حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے،چودھری پرویزالٰہی

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بل کے اثرات معیشت اور ملک پر پڑیں گے، ملکی معیشت اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہےحکومت عوام کی بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک کے تابع ہوگی، اسٹیٹ بینک نہ حکومت کی سنے گا اور نہ پارلیمان کی سنے گا۔

    لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا کہاں کی جمہوریت ہے؟ سراج الحق

    رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وہ شرائط پہلے جو عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے وہ اب اسٹیٹ بینک لگائے گا، اسٹیٹ بینک کا بنیادی مقصد بینکنگ اور مالیاتی نظام کا کنٹرول تھا اب اس کا مقصد مہنگائی کنٹرول کرنا ہوگیا ہے مہنگائی غربت اور روزگار اب اسٹیٹ بینک کے پاس چلے گئے ہیں، پاکستان میں سب سےزیادہ تنخواہ لینے والا گورنر اسٹیٹ بینک ہوگا، گورننس دینا اب حکومت یا پارلیمان نہیں اسٹیٹ بینک کا کام ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گورنر، ڈپٹی گورنر اور بورڈ ممبران کو نہ حکومت اور نہ ہی پارلیمان نکال سکے گا، اس ایکٹ میں اسٹیٹ بینک سے جواب طلبی کا کوئی طریقہ موجود نہیں اس بل پرپارلیمان میں بحث نہ ہوئی توبتانا چاہتا ہوں ہم پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گےجیسے ہی اسمبلی دوسری بنے گی ہم اس قانون کو تبدیل کردیں گے-

    پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

    دوسری جانب ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا؟ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے جب کہ مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں؟چودھری شجاعت حسین نے زور دے کر کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    بہت ہو گیا ہمیں الگ گورنر وزیراعلی چاہیے٫یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کا مقدمہ…

  • پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس چھپانے کا دعویٰ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اقتصادی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کے بارے مفصل رپورٹ تیار کی ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 صفحات پر مشتمل مرتب کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 9 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے چھپائےاور استفسار پر صرف 2 ظاہر کیے گئے مسلم لیگ (ن) 62 کروڑ 98 لاکھ سے زائد رقم اور عطیات کی مد میں 45 کروڑ 61 لاکھ کا ریکارڈ دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ن لیگ کو مختلف ڈونرز سے 27 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز موصول ہوئیں، محمد حنیف نامی ڈونر کے ذریعے ساڑھے چار کروڑ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں بھاون داس کے ذریعے 3 کروڑ، حاجی عارف کے ذریعے 3 کروڑ، یوسف عباس شریف کے ذریعے 6 کروڑ جبکہ چوہدری تنویر کے ذریعے 10 کروڑ کی مشتبہ ٹرانزیکشنز ہوئیں اور تمام مشکوک ٹرانزیکشنز حبیب بینک کے ایک ہی اکاؤنٹ میں ہوئیں۔

    جب تک ٹیکس ریونیواکٹھا نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا،شوکت ترین

    نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے 82 لاکھ روپے کے فنڈز لیے مگر مسلم لیگ (ن) نے بینک ریکارڈ ظاہر نہ کئے۔

    جسٹس عائشہ ملک کی تقرری، پاکستان بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کے اقتصادی ماہرین کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2013 میں 9، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس ای سی پی سے خفیہ رکھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو عطیات، پارٹی فنڈز، پارٹی ٹکٹس، ممبر شپ فیس سمیت دیگر مد میں کل 63 کروڑ 91 لاکھ روپے وصول کیے۔

    وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اراکان اسمبلی کی ٹیکس تفصیلات سامنےآ گئیں

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 2013 میں 12 میں سے 9 اکاؤنٹس کے ذریعے 14 کروڑ سے زائد رقم چھپائی جبکہ 2014 میں 11 خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ظاہر نہیں کیے گئے 2015 میں 10 اکاؤنٹس کو خفیہ رکھا اور 4 کروڑ روپے کے فنڈز ظاہر نہیں کیے اس طرح مجموعی طور پر 34 کروڑ 29 لاکھ 53 ہزار سے زائد کی رقوم کو پیپلز پارٹی نے ای سی پی سے چھپائی۔

    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آئندہ روز (4 جنوری) کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی جائے گی اور الیکشن کمیشن سے تمام ریکارڈز کا جائزہ لے کر اپنی حتمی رپورٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی الیکشن کمیشن کو درخواست کی جائے گی کہ فارن فنڈنگ کیسز سے متعلق تمام کیسز کو ایک ساتھ سنا جائے اور آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے۔

    جعلی میٹرک سرٹیفکیٹ کاانکشاف، ایڈووکیٹ صفدر شاہین کے خلاف مقدمہ درج

  • لیگی رہنما بلال یاسین کا آپریشن مکمل،حالت خطرے سے باہر ہے،اسپتال ذرائع

    لیگی رہنما بلال یاسین کا آپریشن مکمل،حالت خطرے سے باہر ہے،اسپتال ذرائع

    وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کا بلال یاسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    وزیراعلی ٰعثمان بزدار نے لیگی رہنما بلال یاسین کی خیریت دریافت کی بلال یاسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو فائرنگ کے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا

    ن لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلال یاسین خیریت سے ہیں، مگر یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرے۔ حکومت کو شہر میں لااینڈ آرڑر کی صورتحال کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ڈاکترز کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے-کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن میو اسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کو آپریشن کے بعد ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سے سرجیکل ٹاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے بلال یاسین دو دن آئی سی یو میں رہیں گے جس کی بعد وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا-

    ڈاکٹر نے بتایا کہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ہے بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔

    لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

    ان کا کہنا ہے کہ شک ہے کہ ہڈی پر لگنے والا گولی کے دو ٹکرے ہوئے ہیں،ایک ٹکرا نکال دیا ہے ایکسرے کے بعد دوسرے ٹکرے کے حوالے سے واضح فیصلہ کر سکیں گے زخم بھرنے میں 6 سے 9 ماہ لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

    بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ایم ایس میواسپتال کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کےآپریشن کیلئےسرجن پہنچ گئےہیں۔ ‏

    قمری اور شمسی نظام دونوں ہی اللہ کے ہیں:ہمیں نئے سال کا آغازنیکیوں اورخیر سے کرنا…

    سی سی پی اوفیاض احمد دیو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سےرپورٹ طلب ‏کر لی ہے۔ سی سی پی اولاہور نے واقعےمیں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    بلال یاسین پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ رکن پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا، ان کے پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں لیکن اللّہ نے بچا لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہ اللہ انھیں جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے، سب سے دعا کی اپیل ہے۔

    نیب نے جھوٹی خبر پر ردعمل:نوازشریف کے حوالے سے بیان جاری کردیا