Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

    پی ٹی آئی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نو منتخب حکومت نے سابقہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 4 سالہ معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی –

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں 2013 سے 2018 تک کی ن لیگ کی حکومت اور 2018 میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا موازنہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پرنظرِثانی کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق قومی ترقی کی شرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 6.1 فیصد تھی جبکہ یہ پی ٹی آئی حکومت میں 4 فیصد پر آگئی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگائی 3.9 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ 10.8 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ایس پی آئی میں مہنگائی مسلم لیگ (ن) کے دور میں 0-9 فیصد تھی جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں یہ 17.3 فیصد کی ہو شربا سطح پر تھی خوراک کی مہنگائی ن لیگ کے دور میں 2.3 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں 10.2 فیصد تھی-


    مالیاتی خسارے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں مالیاتی خسارہ 2 ہزار 260 ارب روپے تھا جبکہ پی ٹی آئی کے آخری سال یعنی 2021-2022 میں یہ 5 ہزار 600 ارب ہوچکا ہے قومی آمدن کے تناسب سے شرح ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں 11.1 فیصد تھی جو پی ٹی آئی کا دور ختم ہونے پر آج 9.1 فیصد ہے۔

    پی ٹی آئی کا ملک میں بلا تاخیرعام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے دور میں ملکی قرض اور ادائیگیوں کے بوجھ میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مالی سال 2017-18 میں جب اقتدار چھوڑا تھا توسرکاری شعبے کا قرض 24 ہزار 953 ارب روپے تھا۔ پی ٹی آئی نے مالی سال 2021-22 میں جب اقتدار چھوڑا ہے تو یہ قرض 42 ہزار 745 ارب روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

    پاکستان کا مجموعی قرض اور ادائیگیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آخری سال 29 ہزار 879 ارب تھیں۔ عمران خان نے یہ مجموعی قرض اور ادائیگیاں 51 ہزار 724 ارب کی بلند ترین تاریخی سطح پر پہنچا دی ہیں۔

    رپورٹ میں تحریک انصاف دور میں غیر ملکی قرض میں تاریخی اضافے کی نشاندہی کی گئی اور کہا گیا کہ سرکاری شعبے کا غیرملکی قرض پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور میں 75.4 ارب ڈالر تھا جو پی ٹی آئی کے دور میں 102.3 ارب ڈالر پر جاپہنچا ہے۔

    عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے،شیخ رشید

    کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے پونے چار سال میں جی ڈی پی کی شرح سے قرض اور ادائیگیوں کے مجموعی بوجھ میں 100 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ یہ صورتحال ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔

    بے روزگاری کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تھا تو پاکستان میں بے روزگاروں کی تعداد 35 لاکھ تھی۔ پی ٹی آئی نے اقتدار چھوڑا ہے تو ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 95 لاکھ ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں خط غربت یا انتہائی مفلسی میں زندگی گزارنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ50 لاکھ تھی۔ پی ٹی آئی نے اقتدار چھوڑا ہے تو آج یہ تعداد 7 کروڑ 50 لاکھ ہوچکی ہے۔

    کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں یہ 19.2 ارب ڈالر تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اقتدار چھوڑا ہے تو پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرہے۔ یعنی اس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دور میں تجارتی خسارہ 30.9 ارب ڈالر تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اقتدار چھوڑا ہے تو تجارتی خسارہ 43 ارب ڈالر ہے، مسلم لیگ (ن) نے 2017-2018 میں جب حکومت چھوڑی تھی توپاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر تھے۔ پی ٹی آئی نے حکومت چھوڑی ہے تو غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر10.8 ارب ڈالر ہیں۔

    کابینہ میں اضافہ،طارق فاطمی معاون خصوصی برائے امور خارجہ مقرر

  • شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کر لی

    حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہی ہے، وزارت خارجہ کا تقاضہ پیپلزپارٹی نے کیا تھا، اور وزارت خارجہ انہیں ملے گی بلاول بھٹووزیرخارجہ بننے کیلئے سوچ رہے ہیں، بلاول بھٹو شہبازشریف کابینہ کا حصہ بنیں گے یا نہیں حتمی طورپرکچھ نہیں کہہ سکتا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کےحساب سے ن لیگ کی 14 اور پیپلزپارٹی کی 11 وزارتیں بنتی ہیں وزارت خزانہ، داخلہ، قومی سلامتی، توانائی، منصوبہ بندی اوروزارت اطلاعات ن لیگ کے پاس ہوگی جبکہ تجارت اورمواصلات میں سے ایک پیپلزپارٹی اورایک ن لیگ کوملے گی۔

    آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ ،سی ایم ایچ میں میجر حارث کی خیریت دریافت کی

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی وزارت پیپلزپارٹی کے پاس جائے گی، وزارت اوورسیزپاکستانی اوروزارت بحری امور میں سے ایک ایم کیوایم اورایک پیپلزپارٹی کے پاس ہوگی، اس کے علاوہ گورنرپنجاب ن لیگ مقررکرے گی اور سندھ کاگورنرپیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی مشاورت سے ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں پرمشتمل کمیٹی نے وزارتوں کی تقسیم مکمل کرلی، اتحادی جماعتوں نے ایک دن کا وقت مانگا ہے تاکہ پارٹی میں فیصلہ کرلیں کس رکن کوکون سی وزارت دینی ہے اب اتحادی جماعتیں اپنے اراکین کے نام دیں گی، دیگرجماعتوں کے نام وزارتوں کیلئے سامنے آئیں گے تون لیگ بھی سامنے لائے گی۔

    عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ…

    دوسری جانب سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے وزارت لینے سے معذرت کرلی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ کابینہ کا حصہ نہ بننے کا خیال شاہد خاقان عباسی کا اپنا ہوگا لیکن پیٹرولیم کے معاملے میں ان کے تجربے کا فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب وزیراعظم کہیں گے تو وہ کابینہ کا ضرور حصہ بنیں گے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

  • عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام

    عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے مریم نواز کی قومی اسمبلی کے گیلری سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس موقع پر وہاں موجود نہیں تھا صرف چند لمحوں کے لیے وہاں آیا تھا اور ایوان سے گروپ کے ساتھ واپس چلا گیا تھا‘۔

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا


    عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب صرف ایک لکڑی کی دیوار ہے آپ کے اور ایوان کی نشستوں کے درمیان‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’میں نے آپ سے اور آپ کے والد سے پہلے ہی معذرت کرچکا ہوں، ٹکٹ کے لیے نہیں بلکہ اپنا وقار واپس حاصل کرنے کے لیے‘۔

    کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    واضح رہے کہ عامر لیاقت نے رواں ماہ کے شروع میں پی آتی آئی چھو ڑنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی اپوزیشن نے جو کیا درست کیا، آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ”پاکستان کھپے“ ثابت کر دکھایا۔

    بھارتی ،اور ترک صدر کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد

    عامر لیاقت نے کہا تھا کہ اسمبلی کے دروازے کے باہر کھڑا رہا، دروازے بند تھے لیکن اللّہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ہمت دی اور دل کی تکلیف کے باوجود سوچ بچار کرکے اسمبلی گیا بہت کچھ پتہ ہے لیکن ملکی مفاد بھی کوئی چیز ہوتی ہے

  • پیپلز پارٹی کے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت میں داخل ہو گئے

    پیپلز پارٹی کے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت میں داخل ہو گئے

    مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی-

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے کہا کہ زاہد حامد،اعظم تارڑ،فاروق نائیک اور کامران مرتضیٰ پٹیشن تیار کررہے ہیں، کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی-

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    ذرائع کا کا کہنا ہے کہ عدالتی عملہ سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکر نے کہا ہے کہ سینیٹر فاروق نائیک اور رضا ربانی پٹیشن تیار کر رہے ہیں ہم ساڑھے3 بجے سپریم کورٹ پہنچیں گے-

    دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ غیر آئینی قدم کالعدم قرار دے گی-

    سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہوا ہے،عدالت اس اقدام کو اٹھا کر پھینک دے گی،وستوں کی خواہش تھی ان کے سوچ پر چلنا پڑتا ہے ،دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے،ہم الیکشن اور ہر صورت حال کے لیے مکمل تیار ہیں-

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کی طرف سے درخواست تیارکرلی گئی درخواست کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی درخواست نیئر بخاری کی توسط سے دائر کی جائے گی-

    اپوزیشن کو بڑا جھٹکا عدم اعتماد کی تحریک مسترد

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے،اسپیکر او رڈپٹی اسپیکر کو عدم اعتماد تحریک پر دوبارہ ووٹنگ کی ہدایت کی جائے-

    درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے مختلف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے علاوہ ازیں درخواست میں کہا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے لئے آج ووٹنگ کرانے کی ہدایت کی جائے-

    ادھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی آئینی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے بلایا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاورت کے لیے اپنےگھر پر بلایا ہے کیونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کورٹ کو تالے لگے ہوئے ہیں تاہم اب اطلاعات ہیں کہ سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے ہیں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وکلاءبھی پٹیشن دائر کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ میں داخل ہو گئے ہیں۔ وکیل شہباز کھوسہ سپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست دائر کریں گے ۔

    دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں یا کسی اورعدالت ، سپریم کورٹ اسپیکرکےخلاف فیصلہ نہیں دے گی، میری معلومات کے مطابق ریاستی ادارے بھی انتخابات چاہتے ہیں غیر ملکی مداخلت پر پاکستان کی سالمیت کا سوال پیدا ہو جائے تو سب متحد ہیں،لڑائی گلی محلے تک پہنچ چکی ہے۔

    نئے الیکشن کے لیے آصف زرداری کے سوا سب تیار ہے،جب تک سپریم کورٹ کا کیس ہوگا، انتخابات کےدن آچکےہوں گے وزیراعظم نے کوئی سرپرائزنہیں دیا،میں تواشاروں میں سمجھارہا تھا، لیکن آپ لوگوں کوسمجھ نہیں آئی، اب عمران خان کودوتہائی کی اکثریت دلانی ہے۔

    صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

  • عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    عمران خان پر غداری کا مقدمہ ہو گا ، شہباز شریف

    قومی اسمبلی کا اجلس ملتوی کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے،‏اپوزیشن نے فوراً سپریم کورٹ جانے اور قومی اسمبلی میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب سپیکر اور وزیراعظم پر آرٹیکل سکس لگے گا کیونکہ انہوں نے قانون توڑا ہے اب بغاوت کا مقدمہ ہو گا آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عمران خان اور ان کے حواری جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں-

    عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    ماہر قانون حامد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عدالت جانا چاہیے جبکہ ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین توڑا ہےاسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی،یہ بڑا معاملہ ہے جو سپریم کورٹ کے سامنے آئے گا –

    بلاول کا کہنا ہے کہ سپیکر نے آئین توڑا اپوزیشن کا تعداد مکمل تھا ہم شکست دے رہے تھے آخری موقع پر سپیکر نے غیر آئینی کام کیا آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم دھرنا دیں گے اور وکلا ابھی ہی سپریم کورٹ پہنچیں گے تا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہو وزیراعظم پارلیمان تحلیل نہیں کر سکتا انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا جب کہ اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں، ہم کسی غیر جمہوری شخص کو آئین پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    ڈپٹی اسپیکر نے الیکشن کا شیڈول بدل دیا،پرویز الہٰی

    بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین اور قانون توڑا ہے،وزیراعظم عمران خان نے آج بغاوت کی ہے،ہم نے پوری دنیا کو دکھایا کہ ہمارے پاس 190 سے زیادہ ارکان ہیں-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6 کے تحت پھنس گئے ہیں، انہوں نے جو الزام لگایا وہ کیس سپریم کورٹ نے بھی نہیں سنا، عمران خان کے پاس عالمی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے سپریم کورٹ نے اتوار کے روز از خود نوٹس لیا


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!

    اللہ کا شکر ہے کہ غیر آئینی کام کرنے سے بچ گیا،چوہدری سرور

    قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتا ہے کہ میں اقتدار نہیں چھوڑوں گا، میں آخری بال تک کھیلوں گا انہوں نے پورے پاکستان کی اسٹرکچر کو چیلنج کرنےکی کوشش کی تحریک انصاف والوں نے بد تمیزی کی انتہا کردی،آپ پاکستان کے اندر کون سا انارکی کا نظام لانا چاہتے ہیں،اب ان کو کان سے پکڑ کر ٹھیک کریں گے-

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی کو جواز بناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی-

    اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ایوان میں دھرنا دے دیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کا رد عمل

  • ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت

    ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت

    ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے منہ اور ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل نے وضاحت پیش کر دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرگزشتہ روز سے مریم نواز شریف کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا اس موقع پر پرویز رشید، حنا پرویز بٹ، خرم دستگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ثانیہ عاشق، مریم نواز کے پیچھے جبکہ مفتاح اسماعیل ان کے پیچھے موجود تھے۔


    اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتاح اسماعیل اپنے سے آگے کھڑی ثانیہ عاشق کے دوپٹے کو ہاتھ میں پکڑ کر اپنی ناک اور منہ صاف کررہے ہیں، تاہم وہ اس وقت دیکھ کسی اور جانب رہے ہیں ان سے دوبارہ یہ غلطی سرزد ہوئی تو ان کی بائیں جانب کھڑے ایک شخص نے مفتاح اسماعیل کے کان میں کچھ سرگوشی کی جس کے بعد انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لیگی رہنما پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی-

    تاہم اب مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔


    مفتاح اسماعیل نے اس ویڈیو کلپ پر وضاحت دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں مجھے میری بہن ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے اپنا چہرہ صاف کرتے دکھایا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے پہلی بار میں اپنی جیب سے ٹشو نکالا اور اپنا چہرہ صاف کیا، دوسری بار میں میرے ہاتھ میں انجانے میں میری بہن کا دوپٹہ آگیا، اور میں نے جیسے ہی یہ دیکھا تو میں نے ان سے معافی بھی مانگ لی۔

  • مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے زیر حراست مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کی طبیعبت خراب ہوگئی، اور انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔ چوہدری تنویر گزشتہ دو روز سے دل کے عارضے کی شکایت کر رہے تھے-

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    ذرائع نے بتایا کہ چوہدری تنویر کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کے کچھ ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ان ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جا سکے گا کہ انہیں مزید کب تک اسپتال رکھنا ہے۔

    قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیگی رہنما کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی پر تھانہ کینٹ سے ضلع کچہری پہنچایا تھا جہاں انہیں ڈیوٹی جج مجتبی الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

    وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں،بلاول زردای

    عدالت نے ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے طبی معائنہ کرنے، ادویات کی فراہمی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا چوہدری تنویر کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چوہدری تنویر کو دل کی تکلیف ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے، وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت گھبرا چکی ہے، قوم کے بچے نے ان پر عدم اعتماد کر دیا ہے، انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے لیے خصوصی پیغام بھی دیا کہا تھا کہ آنے والے دور میں جب وزیر داخلہ شیخ رشید جیل کے اندر ہوں گے تو ان کی مانیٹرنگ خود کروں گا۔

    واضح رہے کہ سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جارہے تھے، وہ بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا-

    میرےوفادارتیاررہیں:ملک کوجام کرسکتےہیں:فضل الرحمن کا اپنی ملیشیا کے نام پیغام

  • عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔

    احسن اقبال نے اعلان کیا کہ عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں-

    اُن کا کہنا تھا کہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔

    عامرلیاقت کا مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنےکا اعلان

    دریں اثنا بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے اس تحریک کے پیچھے عوام کی طاقت ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی آنے والا وقت بہت مشکل ہے-

    بلاول بھٹو کہنا تھا کہ ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی،ایک دوسرے کو گالی نہیں مشورے دینے ہیں، عمران کی سیاست ہمیں بحرانوں سے نہیں نکال سکتی، ہر اس شخص سے رابطہ کیا جو سلیکٹڈ سے نجات دلانے میں مدد کر سکتا تھا یہ ملک کسی ایک شخص کا نہیں ہم سب کا ہے،اگر ہمارےنمبرپورے نہ ہوتے تو کیا عمران اتنا پریشان ہوتا، اگر ہمارے نمبر پورے نہ ہوتے تو کیا وزیراعظم گالیاں دیتے-

    روسی صدر اور ٹرمپ نے عزت دی کیونکہ ان کو پتہ تھا میں دونمبر نہیں ، وزیراعظم

  • بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں سے نہیں،مریم اورنگزیب فواد چودھری پر برس پڑیں

    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن میں اتنی تقسیم نہ ہو کہ گفتگو ہی مشکل ہوجائے۔

    باغی ٹی وی : فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں ہیدا کر دیں جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

    آئی ایم ایف نے ایمنسٹی اسکیم، غیرا ہدافی سبسڈیز پر سوالات اٹھا دیئے

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے-


    دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے گالیاں دینے والوں، غنڈوں اوربدمعاشوں سے نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کودشمنی میں بدلا اورجس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشاراور فساد پیدا کیا اس کا نام عمران خان ہے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کوگالی اوردھمکیاں دی گئیں بے بنیاد الزامات لگائے گئے اوربہنوں بیٹیوں کوجیلوں میں ڈالا گیا اس سب کے بعد بات چیت کے لیکچر دینے والے فواد چوہدری نے کیا عوام کوپاگل سمجھ رکھا ہے۔

    عثمان بزدار سے ن لیگی اراکین اسمبلی ملنے لگے

  • حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی

    حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کیلئے بارودی سرنگ بچھا دی ہے،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہے کہ ہماری حکومت نے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں معیشت کی تباہی کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیر اعظم نے تقریر میں اپنی تمام پالیسیوں کی نفی کی، وزیر اعظم نے کہا حکومت مہنگائی میں کمی کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اضافی قرضے لے کر حکومت کے ان منصوبوں کو پورا کرے گا 3 سے 4 سو ارب روپے کے مزید قرضے لئے جائیں گے، حکومت قرضے لے گی تو اس کا روپے پر اثر ہوگا اور ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی، افسوس کی بات ہے حکومت 4 سال میں عوام کو کچھ نہ دے سکی۔

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کو نام نہاد ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، اس سے پاکستان کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی کیونکہ حکومت آئندہ دنوں میں پیٹرول پر 12 روپے بڑھا کر کہے گی کہ آئی ایم ایف سے قیمت بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے، مہنگائی بڑھے گی ملک پر قرضے بڑھیں گے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا ملک پر مہنگائی سے پڑھنے والے اثرات کی ان حضرات کو پرواہ نہیں ہے، عوام نے فیصلہ کردیا ہے جلد پارلیمان بھی عدم اعتماد پر فیصلہ کردے گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیکا آرڈیننس پر بھی جھوٹ پر جھوٹ بولا، پیکا پیپلزپارٹی کے دور میں تشکیل پایا تھا ہماری باری میں کمیٹی نے پاس کیا، کالے قوانین حق کی آواز دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔

    گیس کی قیمتوں میں 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ