Baaghi TV

Tag: مصر

  • وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات

    وزیراعظم پاکستان اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی حقیقی عکاسی کرتی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کیمیکلز، سیمنٹ کلینکرز، آلات جراحی ، لیدر مصنوعات اور آئی ٹی سیکٹر جیسے شعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت اور سفر کی سہولت کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا۔ جس میں پاکستان سے آنے والے سامان کے 100% فزیکل معائنہ کی شرط کو ختم کرنا اور ڈھاکہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کی جانچ پڑتال کے لیے قائم کیے گئے خصوصی سیکیورٹی ڈیسک کو ختم کرنا شامل ہے۔ وزیراعظم نے پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،شعیب شاہین کی درخواست پرحکم امتناع جاری

    بھارتی لوک سبھا میں لڑائی،راہول گاندھی کیخلاف تھانے میں مقدمہ کی درخواست

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر مصر روانہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے مصر روانہ ہو گئے

    وزیرِ اعظم قاہرہ میں "آئندہ کل کی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقےکے کاروبار میں سرمایہ کاری کے موضوع پر منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس (D-8) میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نواجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے.

    وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک کی تنظیم D-8 کے وضع کردہ بنیادی اصولوں پر تعاون و عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کے عزم کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے. وزیرِاعظم کانفرنس میں شریک ممالک کے مابین باہمی استفادے و ترقی کیلئے شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، غذائی تحفظ اور سیاحت میں تعاون کی اہمیت پر زور دینگے. وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی معاشی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے.

    وزیرِ اعظم اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بربریت کے نتیجے مشرق وسطی کی صورتحال، انسانی بحران اور غزہ و لبنان میں تعمیر نو و بحالی کے مسائل پر منعقدہ D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہی دیتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام پر زور دینگے.وزیرِ اعظم اس موقع پر سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف ممالک کے سربراہاں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کریں.

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ سندھ کا کیڈٹ کالج پٹارو کیلئے سولرسسٹم کی تنصیب کا اعلان

    لڑکے کا لڑکی کا لباس پہن کر رقص،یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

  • اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے

    پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ڈی ایٹ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر 2024 تک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے ڈی-8 سمٹ میں شریک ہوں گے اس سمٹ کا موضوع ‘یوتھ میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی حمایت ہے، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، جدت طرازی، اور کاروبار کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔سمٹ کے دوران ایک خاص سیشن غزہ اور لبنان میں انسانی بحران پر بات کرے گا، جس میں اس خطے کے موجودہ حالات اور انسانی امداد کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سیشن میں مصر، پاکستان اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

    ایران کے صدر مسعود پزشکیاں بھی اس سمٹ میں شریک ہوں گے، جو ایران کی طرف سے ایک نیا سفارتی قدم ہے۔ یہ ایران کے کسی صدر کا مصر کا پہلا دورہ ہوگا، جو ایک دہائی سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے۔ مصر اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ دہائیوں میں کشیدہ رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے خاص طور پر غزہ کے بحران کے دوران باہمی تعلقات میں بہتری کی کوشش کی ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اکتوبر میں مصر کا دورہ کیا تھا، جب کہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العتی نے جولائی میں تہران کا دورہ کر کے مسعود پزشکیاں کی حلف برداری میں شرکت کی تھی۔ ایران اس سمٹ کے دوران دیگر شریک ممالک کے ساتھ علاقائی اور دو طرفہ امور پر بات چیت کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقائی نے بتایا کہ ایران اپنے شراکت داروں کے ساتھ سمٹ کے موقع پر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرے گا، جن میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل بھی شامل ہوں گے۔

    پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس سمٹ میں ڈی-8 وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف بھی 11ویں ڈی-8 سمٹ اور غزہ و لبنان پر خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ سمٹ کے دوران دونوں پاکستانی رہنما مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ پاکستان کے اقتصادی مفادات اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔یہ سمٹ نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی موقع ہے بلکہ اس سے عالمی سطح پر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ترقی کے امکانات پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

    سخت زبان استعمال کروگے تو میں بھی سخت زبان استعمال کرونگا۔خواجہ آصف

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا گنڈا پور کیخلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

  • وزیراعظم 18 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم 18 دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم پاکستان، محمد شہباز شریف 18 دسمبر 2024 سے 20 دسمبر 2024 تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ قاہرہ میں منعقد ہونے والی ترقی پذیر آٹھ ممالک (D-8) کی گیارہویں سمٹ میں شرکت کریں گے۔

    اس سمٹ سے قبل، وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار 18 دسمبر 2024 کو D-8 وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس گیارہویں D-8 سمٹ کا تھیم "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز کی حمایت: کل کی معیشت کی تشکیل” ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اس سمٹ کے دوران نوجوانوں اور ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے تاکہ ایک مضبوط اور جامع معیشت کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ان کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، جدت کو فروغ دینا اور مقامی کاروباری سرپرستی کو بڑھانا ہے۔ وزیرِ اعظم پاکستان D-8 کے مقاصد کے لیے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کریں گے اور دوطرفہ فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ زراعت، خوراک کی سیکیورٹی اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے عزم کا اظہار کریں گے۔ وزیرِ اعظم نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالی ترقی کے لیے پاکستان کی طرف سے پیش کی جانے والی مراعات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    وزیرِ اعظم پاکستان D-8 سمٹ کے دوران غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر D-8 کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اس اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیں گے۔سمٹ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف مختلف شریک ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اہم اقتصادی، تجارتی اور سیاسی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

    یہ دورہ پاکستان اور D-8 ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔

    میرا تن من نیلو نیل ! تحریر:ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

    "ہمسفر کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں”تحریر:آمنہ

  • ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی سفارش پر بیرون ملک 2 سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع دفتر خارجہ نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گزشتہ ماہ تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی.سمری کے مطاق مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری برائے ایس سی او ہیں۔ان کے علاوہ عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا۔ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، ممتاز زہرا بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    پی ایس ایل ٹیموں کے مالکان عمران خان کو فنڈنگ کرتے تھے، سابق رکن پی ٹی آئی

    گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ،انسانی حقوق تنظیموں کا امریکی جیل کے باہر بڑامظاہرہ

  • مصری فوج کا ہیلی  کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    قاہرہ: مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سوموار کے روز ایران میں بھی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا کہ ایرانی صوبے سیستان میں چھوٹا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا،حادثے میں پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

    علاوہ ازیں پیر کو ہی بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ اتر پردیش میں آگرہ کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ آگرہ میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، طیارے نے پنجاب کے شہر آدم پور سے اڑان بھری تھی اور یہ ایک مشق کے لیے آگرہ جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا،پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا-

    بھارتی دفاعی حکام نے بیان میں کہا تھا کہ ایک مشق کیلئے آگرہ جانے والے، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے-

  • رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان جھڑپ

    تل ابیب: رفح کراسنگ پر اسرائیلی اور مصری فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے علاقے رفح کراسنگ پر ہونے والی ایک جھڑپ میں مصری فوج کا ایک اہلکار مارا گیا اسرائیلی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح بارڈر پر جارحیت کا مظاہرہ کیا، جھڑپ میں اسرائیلی فوج کو بھی جانی نقصان ہوا تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

    عرب میڈیا کے مطابق آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم تعداد کے حوالے سے ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

    تاحال رفح کراسنگ پر دونوں افواج کے درمیان جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اس معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ بھی ہوا ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں،مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رفح کراسنگ پر ایک جانب مصری فوج اپنی سرحدوں کے لیے حفاظت کے لیے موجود ہیں جہاں سے دنیا بھر سے آیا ہوا امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے رفح میں داخل ہوتا ہےرفح کراسنگ کے دوسری جانب اسرائیلی فوجی تعینات ہیں جو مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کو چیک کرکے داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔

  • اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت  سنا دی گئی

    اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

    قاہرہ: مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اخوان المسلمین کے 8 رہنماؤں میں 8ویں سپریم گائیڈ 80 سالہ محمد بدیع بھی شامل ہیں جو طویل عرصے سے پابند سلاسل ہیں چند برس قبل محمد بدیع کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں ان کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا،سزائے موت پانے والوں میں 79 سالہ قائم مقام گائیڈ محمود عزت بھی شامل ہیں جنہیں برسوں روپوش رہنے کے بعد اگست 2020 میں قاہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا،6 دیگر رہنماؤں یعنی محمد البلتاگی، عمرو محمد ذکی، اسامہ یاسین، صفوت ہیگزی، عاصم عبدالمجید اور محمد عبدالمقصود کو بھی سزائے موت سنائی گئی۔

    مصر نے اخوان المسلمین کو 2013 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا مصری حکومت کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب حکومت مخالف مظاہروں کے بعد فوج نے صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کے بعد اسکندریہ کے سیدی گبر ضلع میں پرتشدد فسادات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    پاکستان میں افغان نژاد کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

    حکومت نے ان فسادات کی تمام تر ذمہ داری اخوان المسلمین پر عائد کی جبکہ اخوان المسلمین نے ہلاکتوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے صدر مرسی کو معزول کیے جانے کے بعد سے اسلام پسند اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

    امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا

    سپریم اسٹیٹ سیکیورٹی پراسیکیوشن نے اپریل 2021 میں کیس کو اسٹیٹ سیکیورٹی کریمنل کورٹ میں بھیج دیا تھا اس مقدمے میں قائدین کی جانب سے قاہرہ کے مشرق میں النصر روڈ پر رابع العدویہ دھرنے سے لے کر ’’پلیٹ فارم میموریل‘‘ تک ایک اجتماع منعقد کرنے کے الزامات شامل تھے۔

    چین کا بھارت کے 17 رافیل لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ

  • رفح حملے کی زد میں،مصر کس طرح جوابی کارروائی کرے گا؟

    رفح حملے کی زد میں،مصر کس طرح جوابی کارروائی کرے گا؟

    غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ دوسرے علاقوں میں لڑائی سے بچنے کے لیے رفح کی طرف گئی ہے، جہاں اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گاہیں اور وسیع خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مصر کو لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر آمد کا خدشہ ہے جنہیں شاید کبھی واپس جانے کی اجازت نہ دی جائے۔
    مصر نے رفح پر حملے کے امکان پر کہا ہے کہ اگر اس نے رفح میں فوج بھیجی تو وہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو معطل کر دے گا، اس سے محصور علاقے میں سپلائی روٹ بند ہو جائے گا۔ رفح غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد پر پھیلا ہوا ہے۔

    تل ابیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بریگیڈ نے خود کو رفح میں رکھا ہوا ہے اور وہ اسرائیلی فوج پر نہ صرف فضائی حملے کر سکتے ہیں بلکہ اسے ایک زمینی اڈے کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔یہ صورتحال کسی اور ملک میں حماس اسرائیل جنگ کو بڑھا سکتی ہے۔ اپنے ملک سے فرار ہونے والے پھنسے ہوئے فلسطینیوں کو اسرائیل سینائی میں دھکیل سکتا ہے، جس سے مصر ان دس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کو سنبھالنے پر مجبور ہو گا جو ان کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خزانے پر معاشی بوجھ ڈال رہے ہیں۔

    مصر کو 40 ٹینکوں اور بکتر بند اہلکاروں کو غزہ کی سرحد پر منتقل کرنے پر مجبور کرنا پڑا تاکہ اس کی سرحدوں کے اندر کسی بھی منفی جھڑپ سے اس کے علاقے کی حفاظت کی جا سکے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل پہلے ہی رفح پر فضائی حملوں میں روزانہ 100 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر رہا ہے۔ جگہ کی سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ رفح کے 64 مربع کلومیٹر میں سے ہر ایک میں 22,000 لوگوں کا ہجوم ہے۔ یہ علاقہ پناہ گزینوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں جن سے صحت کے خدشات پیدا ہوتے ہیں، خاص طور پر ہیپاٹائٹس اے کا پھیلنا،خارش اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، مناسب بیت الخلاء اور نہانے کی سہولیات کے فقدان سے حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں

    برطانیہ اور امریکہ نے تل ابیب پر زمینی حملے کے لیے دباؤ ڈالا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ یہ حماس کو ختم کرنا اور ان کے اڈے کو تباہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ اس سارے عمل میں غائب ہے، وہ کہاں ہے؟

  • حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

    غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر کی تجویز مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی: خبر رساں ادارے نے مصری سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس اور اس کی اتحادی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے مصر کی طرف سے سامنے لائی گئی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے تو اس کے بدلے میں مستقل جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے وفود کی قاہرہ میں مصری حکام سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں تاہم دونوں بڑی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کردیا ہے حماس کے حکام نے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے مصری بھائیوں سے بات کی ہے اسرائیلی جارحیت رکنے اور غزہ میں امداد میں اضافے کے بعد ہی یرغمالیوں کی رہائی پربات ہوگی۔

    فلسطینی میرے ڈراؤنے خوابوں میں آتے ہیں اور پوچھتے ہیں تم نے ہمیں کیوں …

    مصر نے اپنی اس تجویز میں غزہ میں نئے انتخابات کی بھی بات کی ہے اور حماس کو یقین دلانے کی کوشش بھی کی ہے ان ممکنہ انتخابات سے پہلے اور دوران میں اس کے کارکنوں کو کوئی تعاقب یا تشدد کا نشانہ بھی نہیں بنایا جائے گا۔ تاہم حماس نے یہ پیش کش رد کر دی ہے۔

    حماس ذمہ دار جنہوں نے قاہرہ کا دورہ کیا نے ‘ روئٹر’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس اپنے عوام پر مسلط اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ چاہتی ہے، چاہتی ہے قتل عام بند ہو اور نسل کشی روکی جائے۔ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی یہی بات کی ہے۔

    حماس کے ذمہ دار رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رہنی چاہیے اور اس میں اضافہ بھی ہونا چاہیے۔ جب اسرائیلی جارحیت رک جائے گی اور امدادی سامان کی ترسیل میں اضافہ ہو جائے گا تو ہم یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہوں گے۔

    شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سردار سید رازی موسوی جاں بحق

    اسلامی جہاد نے بھی یہی مؤقف اپنایا ہے اور کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو تمام فلسطینیوں قیدیوں کو رہاکرناہوگا۔

    واضح رہے دونوں فلسطینی مزاحمتی گروپ مصری حکام کے ساتھ قاہرہ میں الگ الگ مذاکرات کر چکے ہیں۔ مصر نے اس دوران ایک نیا تصور پیش کیا ہے۔ مصر کے اس تصور کی حمایت قطری ثالث بھی کرتے ہیں۔ جو یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں ‘ سیز فائر ‘ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی افواج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔

    24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، القسام …