Baaghi TV

Tag: ملتان

  • جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے نشر 2 اسپتال میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہاں آکر دکھ بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی. دکھ اس بات کا کہ ہم نے 2018 میں جب اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سارے لوازمات کو مکمل کیا .جھرلو الیکشن کے بعد چاہیے تھا جو بھی عمران نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ عمران نیازی حکومت سے یہ ہسپتال مکمل کرواتے.یہ ہسپتال ابھی زیر تکمیل ہے وزٹ کے دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ انشاءاللہ یہ 30 ستمبر کو یہ اپنی تکمیل کے مراحل طے کرلے گا یہ عوامی خدمت کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور دکھی انسانیت کیلیے ایک خوشی کا پیغام ہے نوجوان وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں دن رات یہاں کام ہورہا ہے،حمزہ شہباز کی سربراہی میں اس کام کو اگے بڑھانے کا عمل شروع ہوا تھا لیکن جو انکی حکومت کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے،

    وزیرِ اعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا. 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے.

    اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں اور جو قومیں میرٹ سے ہٹ جاتی ہیں سفارش کرپشن اقربا پروری اور دوسری خرافات جب مل جائیں تو وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں لیکن جو قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا. اس ملک میں لاکھوں ایسی بیٹیاں موجود ہیں جن کے والدین کے پاس وسائل نہیں یا جن کے والدین دنیا سے کوچ کرگئے ہیں انکی تعلیم انکا رہنا سہنا ,علاج نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ معاشرے کے ان طبقوں کی بھی ذمہ داری جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں جنہیّ ہم نے ملک میں استحکام کی خاطر برداشت کیا.الیکشن کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو یہ ایک 1 لاکھ لیپ ٹاپ نہیں ہم 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملتان میں مصروف دن گزاریں گے ضلعی انتظامیہ نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ملتان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دئیے، دوسری جانب ضلعی پولیس وزیراعظم کی ملتان امد کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے

    وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیئے جا چکے ہیں جو انہیں اپنے زرعی و دیگر کاروبار سے با اختیار، خودمختار اور دوسرے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں.وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے.

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض نامی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھاکہ اس دوران اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    جبکہ اس واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کوتاہی کے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    3 جولائی اداکار حسام قاضی کا یوم وفات
    کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

    غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے،دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے،ولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادر گیلانی موجود تھے-

    ترجمان کے مطابق ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی-

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بنے اور 25 مارچ 2008 سے 26 اپریل 2012ء تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہے۔ 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے 26 اپریل 2012ء سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

    سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب ’چاہ یوسف سے صدا‘ لکھی۔

    یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

  • ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    ملتان میں 12 سال کا بچہ مبینہ بد فعلی کے بعد دوران علاج انتقال کرگیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور کھیت میں پھینک کر فرا رہوگیا بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    دوسری جانب رحیم یارخان میں نہر کنارے کھیلتے ہوئے کم عمر تین بھائی نہر میں ڈوب کرجاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق فتح پور کمال کے علاقے میں رحیم یارخان نہر کے قریب کھیلتے ہوئے بچے نہر میں گر گئے جس سے 7 سالہ ابوبکر،5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی تینوں سگے بھائی ڈوب گئے اور جاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام نے دوبچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک لاش نہیں مل سکی، صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا

  • دوران واردات ریپ سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ فائرنگ سے ہلاک

    دوران واردات ریپ سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ فائرنگ سے ہلاک

    ملتان تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نہر چاہ بھاولی والا کے قریب پولیس مقابلہ، ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری، دوران واردات ریپ سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم خلیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

    ترجمان پولیس کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے کے قریب ایس ایچ او مخدوم رشید راشد ندیم اپنی ٹیم کے ہمراہ 2 ملزمان محمد شہزاد ولد محمد عارف قوم چاچک سکنہ درانہ نگانا اور خلیل ولد محمد شفیع کو زیر حراست پولیس مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ نہر بھاولی والا کے قریب دونوں ملزمان کو مال مسروقہ کی برآمدگی کی نشاندہی کے لیے نیچے اتارا تو 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ،اسی دوران 2 زیر حراست ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے جن میں ایک ملزم اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی ذد میں آ کر مضروب ہو کر گر گیا ،فائرنگ رکی تو جا کر دیکھا کہ ایک ملزم محمد خلیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی ذد میں آ کر مضروب گیا تھا جس کی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ ملزم محمد شہزاد اور تینوں حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نے 3 ماہ قبل تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چاہ بھاولی والا میں دوران واردات راہگیر خاتون کے ساتھ ریپ کیا تھا جس پر مقدمہ نمبر 622/23 بجرم 376iii/392 تھانہ مخدوم رشید درج کیا گیا تھا ہلاک ڈاکو محمد خلیل ڈکیتی رابری، موٹر سائیکل، اقدام قتل، دوران واردات ریپ سمیت 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ مخدوم رشید میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • بند گھر سے  ماں بیٹا اور بیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    بند گھر سے ماں بیٹا اور بیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  ملتان کے نواحی علاقہ بستی ملوک کے بند گھر سے ماں بیٹا اور بیٹی کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں.پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے

    افسوسناک واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں 15 دن پرانی لگتی ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پندرہ بیس دن سے گھر میں کوئی آیا گیا نہیں، بدبو آنے پر کمرے کے درواے توڑ کا لاشیں نکالی گئی ہیں،

    آئی جی پنجاب نے بستی ملوک ملتان میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،

    دوسری جانب ملتان کے علاقے شیر شاہ انٹرچینج شجاع آباد روڈ کے قریب بھانے کی چھت گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ سے بھانے کی چھت کچی ہوئی اور گر گئی جس میں 3 لوگ نیچے دب گئے۔ ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی قریبی اسٹیشن سے ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں بھجوا دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال لیا۔  دو افراد شدید زخمی ہیں جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    قبل ازیں بستی ملوک کا رہائشی کنواں کھدائی کے دوران مٹی میں دب کر ہلاک گیا، ابتدائی طور مزدور کی شناخت اس کے وزٹنگ کارڈ سے ہوئی ہے۔ مزدور کا نام محمد شاہد ولف محمد بخش مڑل معلوم ہوا ہے جو دنیاپور روڈ پل سکھ بیاس بستی ملوک کا رہائشی ہے.

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد

  • ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان: شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    میرپور ساکرو:نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی

    پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی:مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ چار ڈاکوگرفتار

    دوسری جانب اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے کار سے جا ٹکرائی جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

    لودھراں؛ آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا، 8 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کا تعلق لاہورچونگی امرسدھو سےاور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں نوید، مزمل اور شمیم بھی قریبی عزیز ہیں۔

    شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

  • ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجروں کو شکارپور کے علاقے میں مبینہ اغوا کر لیا گیا جنہیں خریداری کا جھانسہ دے کر سندھ بلایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: مبینہ مغویوں کے خاندانی ذرائع کے مطابق چاروں افراد کا تعلق ٹبہ سلطان پور سے ہے ،چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے جن میں محمد وکی ، مقصود کمبوہ، عباس اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کا تعلق کمبوہ برادری سے ہے۔

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے غریب لوگوں میں کپڑا تقسیم کرنے کے لیے خریدنے کا کہا تھا اغوا ہونے والے تاجر اپنے ساتھ 7 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی لے کر گئے تھےچاروں افراد کی آخری موبائل فون لوکیشن سندھ میں کچے کے علاقے میں جاکرظاہر ہوئی، تاہم اب ان کی موبائل لوکیشن بھی ظاہر نہیں ہورہی۔

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا-

  • معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلیے سب سے لڑی ہوں

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد جن کا اصل نام فرحت سلطانہ ہے وہ 23 مارچ 1960،ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ ایک عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں کسی کے ساتھ ہوں اور وہ کسی کے ساتھ ہوں
    اک مسلسل حادثہ یہ زندگی کے ساتھ ہے

    ماں بن چکی ہوں میں بھی مگر اس سے کیا کہوں
    جو اپنی ماں کے پیار سے آگے نہ جا سکا

    محبت منتقل ہونے لگی ہے
    میں
    اب بچوں کی ہوتی جا رہی ہوں

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلئے سب سے لڑی ہوں