Baaghi TV

Tag: منشیات

  • منشیات کا سوداگر معہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے شہر قصور کے بدنام زمانہ رکن پور کے رہائشی منشیات سوداگر امانتی کمبوہ کو ساتھی اکرم سمیت گرفتار کیا جن کے
    کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئی
    ملزم امانت عرف امانتی کمبوہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام منشیات فروش ہے اور عرصہ دراز سے شہر کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
    علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات

    کراچی میں نیا دھندہ، چوری کی موٹر سائیکل کے بدلے میں منشیات

    اگر منشیات خریدنے کے پیسے نہیں تو کوئی بھی قیمتی چیز دے کر منشیات لی جا سکتی ہیں،کراچی میں گینگ وار کے ملزمان کا نیا دھندہ بے نقاب ہو گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے رات گئے جہان آباد میں گینگ وار ارشد پپو گروپ کے اڈے پر چھاپا مار کر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی، کراچی فیضان علی نے بتایا ارشد پپو گروپ کے اڈے پر کارروائی کر کے گینگ وار کے نو ملزمان کو دھر لیا گیا ہے، ملزمان سے چوری کی 20 موٹر سائیکلیں، 50 کلو منشیات، 20 موبائل فون، 4 عدد پستولیں، ایک لاکھ روپے اور رکشہ برآمد کیا گیا ہے، یہ ملزمان دیگر جرائم میں بھی مطلوب تھے۔چھاپا گزشتہ رات مخبر کی اطلاع پر مارا گیا.

    اطلاع موصول ہوئی تھی کہ گینگ وار ارشد پپو گروپ کے متعدد کارندے جہان آباد لاشاری محلے میں واقع اڈے پر موجود ہیں، چھاپے کے دوران ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف بلا ولد محمد اقبال، محمد مبارک ولد طفیل، سمیر ولد عبدالرحمان، سید مرین شاہ ولد میاں جان شاہ، عامر سواتی ولد صلاح الدین، علی یاسر ولد حاجی عبدالرحمان، ماجد ولد اسلام الدین، شعیب ولد فاروق، جہانزیب ولد رفیق کے ناموں سے ہوئی، جب کہ فرار ملزم کی شناخت اکرم ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نشے کے عادی افراد کو چوری شدہ موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کے عوض نشہ فراہم کرتے ہیں، جب کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد رکشہ منشیات سپلائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہیں، جو اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل

    سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار فائنل

    پی ایس ایل 10: پشاور کا ملتان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

    ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

    اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا ۔

    باغی ٹی وی : اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروا ئی کی، سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔

    گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اورتفتیش جاری ہے،ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید

    اس سے قبل 18 مارچ کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

    4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی

  • لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور : پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنادی جبکہ خاتون منشیات ڈیلر کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الضلاعی ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتی ہوئی رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لی گئی۔

    ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ملزمہ نے پشاور سے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج سپر ٹاؤن محمد آصف اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

    شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا گیا،وزارت قانون بتا سکتا، ترجمان دفترخارجہ

    میو ہسپتال کا دورہ، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

    جیکب آباد، کچی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

  • خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزمان نے پیش کیا،بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزائیں مقررکی گئی ہیں۔نارکوٹک سبسٹانس بل کی شق نمبر 9 میں ترمیم کی گئی ،ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اور عمر قید میں نرمی کی گئی،بل میں منشیات مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی،سزائوں کا منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے تعین کیا گیا ہے۔

    10سے 20کلو گرام ریکریشنل منشیات پر14سال قید کی سزا،20کلو گرام سے زائد ریکریشنل منشیات پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور 2لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔ایک کلو گرام سے کم پوست پر زیادہ سے زیادہ 4 سال قید، 20ہزار جرمانہ،15کلو پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا، 3لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔10کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید، 8لاکھ تک جرمانہ،5کلو گرام سے زائد حشیش آئل پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا ، 4لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

    8کلو گرام افیون برآمد ہونے پر عمر قید تک کی سزا،4کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔6کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی،5 کلو گرام سے زائد کوکین برآمد ہونے پر عمر قید یا پھانسی،4 کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویزکی گئی۔بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی بارہ اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

  • انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 کلوافیون برآمد کرلی ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھےکر لیے گئے اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں شہر کے داخلی راستو ں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں ہوئیں ہیں منشیات فروشی کے نیٹ ورک توڑ نے پر مسسلسل کام کر رہے ہیں سپلائرز کے ذریعے بڑے ڈیلرز کو گرفت میں لا رہے ہیں عوامی مدد کے بغیر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا آسان نہیں، شہری منشیات فروشوں کی اطلاع 15 پر دے کر پولیس کی مدد کریں۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اسلام آباد:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری ہیں، مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 227.640 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی، سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 28.8 کلو افیون اور 98.4 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرکے اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی مسافر ابوبکر خان نے آئس اپنے ٹرالی بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی اے ایس ایف عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو 1.056 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز جاری، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    علاوہ ازیں راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 38.4 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور کے قریب کار سے 33.6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب بھی ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی،لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے-

    پیکا ایکٹ،صحافیوں کی درخواست پر مولانا کا صدر مملکت سے رابطہ،صدر کی یقین دہانی

    بلوچستان میں تربت سے 10 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی جب کہ پشاور میں پارک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد ہوئی-

    تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا ائرپورٹ پر ہنگامہ

  • اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی: یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا،دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ملزمہ کو ہسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔

    مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنایا کہ ملزم کا نائجیرین وصول کنندہ کے ساتھ رابطہ قائم رہےلاہور میں موجود نائیجیرین باشندے نے ملزمہ کو منشیات کی ترسیل کے لیے کراچی سے لاہور تک ہوائی سفر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ سے تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے نائیجیرین باشندے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں انٹیلی جنس ٹیم کو تعینات کیا موثر منصوبہ بندی اور قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں واقع فردوس مارکیٹ میں واقع ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہے جو غیر ملکی شہریوں کو استعمال کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں یہ آپریشن سفارتی تعلقات پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتا ہےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

    دوسری جانب اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پر عزم ہے،اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 4 کاروائیوں میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار لئے-

    کاروائیوں میں 36 لاکھ سے زائد مالیت کی 37.166 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب خاتون سے 700 گرام آئس برآمد کی گئی گرفتار ملزم نےتعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا –

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، احسان اللہ خان

    فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 466 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سمبڑیال موڑ سیالکوٹ میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد کر کےدو ملزمان کو گرفتار کیا گیا علاوہ ازیں سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے بالمقابل دو خواتین کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہو ئی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لاس اینجلس،آتشزدگی سے چند دن قبل پرندوں کا دوسری جگہ جانے کا منظر

  • سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

    پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
    حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے 2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
    تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلر مافیا کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا جانا تشویشناک ہے۔ خواتین کا استحصال روکنے کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ اے این ایف خواتین کو اس مکروہ دھندے سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف

    سیاسی جماعتوں میں معذوری ونگ قائم کیا جائے،ناصرحسین شاہ

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال،سندھ حکومت کا طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ

    کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ،سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تک جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن میں سہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائر یکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل پر مشتمل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ٹی او آرزکے تحت میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی، اس موقع پر محکمہ کالج ایجوکیشن کی ٹیم میڈیکل اسکریننگ ٹیم کی معاونت کے لیے موجود ہوگی، میڈیکل اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں میڈیکل اسکریننگ کریں گی، اس ضمن میں محکمہ صحت سے اصول و ضوابط طے کیے جا رہے ہیں کہ کس بنیاد پر کالجوں کا انتخاب ہوگا، کالجوں میں جاکر کس پیرا میٹر کی بنیاد پر طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ ہوگی، تعلیمی اداروں میں سیمینار، ورکشاپس اور آگہی سیشن منعقد کئےجائیں گےجن میں طلبہ کو منشیات کے استعمال کے نقصانات، ان کی تعلیم اور مستقبل پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ