Baaghi TV

Tag: منشیات

  • امریکا میں دو بھارتی ڈرائیورزمنشیات اسمگل کرنے پرگرفتار

    امریکا میں دو بھارتی ڈرائیورزمنشیات اسمگل کرنے پرگرفتار

    امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس نے دو بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیورز کو 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق یہ مقداراتنی زیادہ تھی کہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھی، واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب ہائی وے انسپیکشن کے دوران پولیس نے ایک سیمی ٹرک کی تلاشی لی، منشیات سونگھنے والے کتےے ٹرک کے سلیپر برتھ میں چھپی منشیات کی نشاندہی کی، جس کے بعد اہلکاروں نے کمبل میں چھپے متعدد گتے کے ڈبے برآمد کیے جن میں کوکین موجود تھی۔

    بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے، انڈیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کئے گئے ہیں اوران پرڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے،امریکی حکام غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی

    چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی

    بھارت میں چوہوں نے 200 کلو چرس کھا کر گرفتار ملزم کو رہائی دلوا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو بری کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ثبوت اکٹھے کرنے میں ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    مقدمہ 2022 میں درج کیا گیا تھا جب جھارکھنڈ پولیس نے شاہراہ پر گاڑی کو روک کر اس میں بھاری مقدار میں چھپائی گئی چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس مقدمے کی سماعت کے دوران افسران نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہیں گودام میں چوہوں نے مبینہ طور پر خراب کر دیا ہے۔

    اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    عدالت نے مقدمے کی بنیادی تفصیلات میں متعدد تضادات پائے جیسے کہ مقام اور گرفتاری کا وقت، ملزم کو کس نے پکڑا اور دوسرے مبینہ ساتھی کیسے فرار ہوئے؟ یہ تمام نکات مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بھی سامنے آئے تھے۔

    عدالت نے کہا کہ کسی بھی آزاد شہری کو گواہی کے لیے پیش نہیں کیا گیا حالانکہ ملزم کو ایک مصروف شاہراہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے اطراف میں بہت سے رہائشی علاقے موجود ہیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں مرکزی ملزم کو تمام الزامات سے بری کرتے ہو ئے کہا کہ جب کوئی مادی ثبوت باقی نہیں رہا تو شک کا فائدہ ملزم کو ملنا چاہیے، شواہد کے بغیر کسی ملزم کو سزا دینا قانون کے منافی ہے جج نے کہا کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات کی حفاظت میں ناکامی کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے، جس کے بعد ملزم کو بری کر دیا گیا۔

    سابق ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی کےپی سی بی پر سنگین الزامات

    اس فیصلے کے بعد بھارتی پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سنگین سوال قرار دے رہے ہیں۔

  • منشیات اسمگلنگ کا جرم :  مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    منشیات اسمگلنگ کا جرم : مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

    حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی،سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    لاہور:حکومت پنجاب کا منشیات کی روک تھام کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے، صوبے میں پہلی بار منشیات کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔

    اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کے مقدمات اب عام عدالتوں کے بجائے خصوصی عدالتوں میں چلیں گے اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مقدمات کے فوری فیصلے ہوں گےسیشن ججز اور مجسٹریٹس کو خصوصی عدالتوں کے اختیارات دے دیے جائیں گے، جس کے ذریعے منشیات کے مقدمات برسوں تک زیرالتوا رکھنے کا سلسلہ ختم کیا جائے گالاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز اور موثر ہوگی۔

  • مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاتینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

    سیکیورٹی فورسز نے تورغر پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی

  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل

    کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔

    ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔

    کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیاقائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔

  • سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس  کےملزم کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس کےملزم کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں ملزم زاہد نواز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا-

    کیس کی سماعت جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ،نےکی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ تھے،فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنے ہی مقدمے میں جج نہیں ہو سکتا، پولیس انسپکٹر محمد نعیم ضیا، جو مدعی بھی تھے، نے خود تفتیش کی، جس سے شفافیت متاثر ہوئی اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی۔

    عدالت نے کہا کہ 1280 گرام چرس میں سے 64 گرام کا نمونہ 15 دن بعد اور باقی 1216 گرام مالخانے میں 12 دن بعد جمع کرایا گیا، جس سے چین آف کسٹڈی ثابت نہ ہو سکی، سپریم کورٹ نے کہا کہ استغاثہ کیس شک سے بالاتر ثابت نہیں کرسکا اور پولیس اہلکار کی ذاتی گواہی کے بغیر سزا دینا انصاف کے اصول کے خلاف ہے۔عدالت نے ملزم کے مؤقف کو تسلیم کیا کہ مقدمہ دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا اور استغاثہ شفاف تفتیش اور آزاد شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    بعدازاں،سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی سے متعلق کیس میں ملزم زاہد نواز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کیال،6 صفحات پر مشتمل فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو ملزم زاہد نواز سے ایک ہزار 280 گرام چرس برآمدگی کا دعویٰ کیا۔

    مدعی اور تفتیشی افسر دونوں ایک ہی شخص ہیں، یعنی انسپکٹر محمد نعیم ضیا نے ہی مقدمہ درج کروایا اور تفتیش بھی انہیں ہی سونپ دی گئی،عدالت کے مطابق مدعی خود ہی تفتیش کرے تو شفافیت متاثر ہوتی ہے، ملزم زاہد نواز نے شروع سے ہی تفتیش کو متعصب قرار دیا تھا،فیصلے کے مطابق مدعی کا خود ہی تفتیشی بن جانا انصاف کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔

    دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

  • مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور  سنگین جرائم  کا گڑھ

    مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ

    مودی کے ترقی کے نعرے کے پیچھے چھپا منشیات کا دھندہ جاری ،بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔

    تازہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کا بازار گرم ہے،مودی سرکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات مافیا کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں، مودی سرکار کے نااہل عدالتی و تفتیشی نظام کی بدولت 12 مقدمات کے باوجود منشیات فروش خاتون کا راج قائم ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سرپرستی میں منشیات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے، نئی دہلی میں ’ڈرگ کوئین‘ کوسم کی 2 کروڑ روپے بینک رقم اور منی مینشن کا انکشاف ہوا ہے،کوسم کے گھر سے 550 ہیروئن کے پیکٹ، نشہ آور گولیاں، 14 لاکھ نقدی اور گاڑی برآمد ہوئی ہے، کوسم کی بیٹیوں کے اکاؤنٹس میں ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جس کی وضاحت دینے میں ملزمان ناکام ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں بارشوں سے 221 اموات، 800 سے زائد مکانات تباہ، 200 مویشی جاں بحق

    ملزمہ کی جانب سے سلطان پوری میں 4 رہائشی یونٹس جوڑ کر غیر قانونی 4 منزلہ عمارت بھی تیار کی گئی ہے،بھارتی شہروں میں غربت اور بے روزگاری کو مافیا اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا دفاعی بجٹ اربوں روپے کا اور دوسری جانب دارالحکومت میں خواتین سے منشیا ت فروشی کرائی جارہی ہے،بچوں اور خواتین کا منشیات نیٹ ورک میں استعمال بھارت میں شہری معاشرے کی گراوٹ کا ثبوت ہے مودی سرکار کا وِکست بھارت کا نام نہاد ترقی کا نعرہ ہے لیکن زمینی حقائق منشیات، غربت اور بدامنی سے جڑے ہوئے ہیں۔

    اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات آخری مراحل میں

  • برطانیہ میں غیرقانونی تارکین  وطن سے منشیات اسمگل کروانے کا انکشاف،مجرمان کو 80 سال قید کی سزا

    برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن سے منشیات اسمگل کروانے کا انکشاف،مجرمان کو 80 سال قید کی سزا

    لندن: آٹھ افراد کو بھنگ کے فارموں کو چلانے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں دو الگ الگ نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد کل تقریباً 80 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مابق منظم جرائم کے گروہ، جن کے سرغنہ دونوں برمنگھم میں مقیم تھے، مڈلینڈز، لندن اور انگلینڈ کے شمال میں فارم چلاتے تھے، اکثر ان میں کام کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر برطانیہ لائے گئے تارکین وطن کو استعمال کرتے تھے بیتھم ٹاور، برمنگھم کے 35 سالہ سزا یافتہ لوگوں کے سمگلر مائی وان نگوین کی سرگرمیوں کے بارے میں NCA کی تحقیقات کے بعد پہلے گینگ کو ختم کر دیا گیا۔

    اس نے ایک مجرمانہ نیٹ ورک کی قیادت کی جس میں ساتھی ویت نامی شہری 38 سالہ دونگ ڈِنہ، برمنگھم سے اور 24 سالہ نگیہ ڈِنہ ٹران، لیوشام، لندن سے، تارکینِ وطن کو کام پر لگا کر استحصال کرنے کے لیے شامل تھے۔

    جنوری اور فروری 2025 میں برمنگھم کراؤن کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت ہوئی کہ کس طرح شمریز اختر اور تساور حسین، دونوں 50 سالہ اور برمنگھم سے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور تھے جو تارکین وطن کو گینگ کے لیے مختلف املاک کے ارد گرد منتقل کرتے تھے، جنہیں ایک وقت میں سینکڑوں پاؤنڈ ادا کیے جاتے تھے،موقع پر وہ کھیتوں کے لیے بھنگ یا سامان بھی لے جاتے۔

    گینگ کا چھٹا رکن، برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ امجد نواز نے ایک مڈل مین کے طور پر کام کیا، اور وہ نگوین کے ساتھ کارکنوں، بھنگ کی خرید و فروخت اور برمنگھم میں استعمال ہونے والی جائیدادوں کے انتظامات کے بارے میں باقاعدہ بات چیت کرتا تھا۔

    ان کے مقدمے کی سماعت اسمگلنگ کا شکار ہونے والے ایک شخص سے ہوئی، جس کا نام صرف ‘وٹنیس زیڈ’ ہے، ایک ویتنامی شہری ہے جس کا نومبر 2020 میں کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کے بعد گینگ نے استحصال کیا تھا گواہ زیڈ نے بھنگ کی کئی فصلوں میں کام کیا، اس نے کہا کہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ وہ ان لوگوں کے قرضوں میں جکڑا ہوا تھا جنہوں نے اسے برطانیہ پہنچایا تھا۔

    جون 2021 میں اسے کلیولینڈ پولیس کے افسران نے ہارٹل پول کے ایک گھر پر ایک فارم پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا افسران کو اندر سے سونے کے کمرے کے دروازے پر ایک نوٹ ملا جس میں لکھا تھا کہ "جو آپ چاہتے ہیں لے لو، براہ کرم مجھے مت مارو، مجھے انگریزی نہیں آتی”، اور ایک تارکین وطن سے ہاتھ سے لکھی ہوئی ڈائری کا اقتباس جس میں وہ پوچھتے ہیں کہ "مجھے کیوں مارا پیٹا گیا اور کام پر مجبور کیا گیا؟”

    NCA کی تحقیقات کے دوران نیٹ ورک سے منسلک بھنگ کے فارم ویسٹ مڈلینڈز میں ٹپٹن، کوونٹری اور ایجبسٹن، ڈربی، ہارٹل پول، لندن میں ایسٹ ہیم اور چیشائر میں گیٹلی میں پائے گئے برمنگھم کے ہال گرین میں ایک اور پراپرٹی سے کٹی ہوئی بھنگ برآمد ہوئی۔

    Nguyen اور Tran دونوں نے بھنگ پیدا کرنے کی سازش کرنے کا اعتراف کیا، لیکن دوسروں نے اس الزام سے انکار کیا تمام چھ افراد نے استحصال کے لیے اسمگلنگ کے الزامات سے انکار کیا، لیکن پیر 24 فروری کو، برمنگھم کراؤن کورٹ میں سات ہفتے کے مقدمے کی سماعت کے بعد، تمام چھ افراد کو تمام الزامات کا مجرم پایا گیا جمعہ 4 جولائی کو نگوین کو 15 سال، ڈنہ کو 14 سال، ٹران کو ساڑھے 11 سال، نواز کو 12 سال، جب کہ حسین اور اختر کو بالترتیب 10 اور ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    دریں اثنا اسی عدالت میں ایک الگ سماعت میں دوسرے منظم جرائم گروپ کے دو دیگر ارکان کو بھی آج سزا سنائی گئی برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ رومن لی نے ایک گینگ کا سربراہ تھا جو رہائشی اور تجارتی املاک میں کم از کم آٹھ فارم چلاتا تھا، ساتھ ہی ساتھ ایک ذخیرہ کرنے کی سہولت بھی تھی جہاں سامان اور بھنگ کی کٹائی ہوئی تھی۔

    لی نے پراپرٹی ڈویلپر کے طور پر ظاہر کرکے، انہیں خرید کر یا کرایہ پر لے کر جائیدادیں حاصل کیں بعض صورتوں میں عمارتوں کے اردگرد سہاروں کو رکھا گیا تھا، جس سے ایسا لگتا تھا کہ حقیقی استعمال کو چھپانے کے لیے تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے۔

    لی نے مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ یہاؤ فینگ اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ ڈیوڈ قیومی کے ساتھ مل کر جائیدادوں کو منبع کرنے اور چلانے کے لیے کام کیا ان میں کوونٹری کا ایک ناکارہ نائٹ کلب، برمنگھم کا ایک سابقہ ​​عوامی گھر اور لنکاشائر کا ایک پرانا ہوٹل شامل تھا۔ مجموعی طور پر فارم لاکھوں پاؤنڈ مالیت کی بھنگ بنانے کے قابل تھے۔

    قیومی نے ایک بزنس مین کے طور پر اپنا روپ دھار لیا، لی کے ساتھ جائیدادیں خریدنے، کرایہ پر لینے یا سب لیٹ کرنے کے لیے کام کیا، جب کہ فینگ نے گروپ کے لیے ‘آپریشنز مینیجر’ کے طور پر کام کیا، اس بات کو یقینی بنایا کہ فیکٹریاں کام کرتی رہیں اور اندر جو کچھ ہو رہا تھا اسے خفیہ رکھا جائےبہت سے فارموں پر عملہ ویتنامی یا البانیائی غیر قانونی تارکین وطن تھے، جن میں سے کچھ کا ممکنہ طور پر ان کی امیگریشن حیثیت کی وجہ سے استحصال کیا جا رہا تھا جج نے فینگ کو تین سال اور دو ماہ قید کی سزا سنائی، قیومی کو تین سال اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی لی کو 30 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

    "آج کی سزا سنائی جانے والی سماعتیں مڈلینڈز اور اس سے باہر کے لوگوں اور کمیونٹیز پر اثر انداز ہونے والے اہم منظم جرائم کے بارے میں NCA کی دو بڑی تحقیقات کا خاتمہ ہیں۔

    "یہ گینگ صنعتی پیمانے پر منشیات کی پیداوار میں ملوث تھے، جو اکثر ان تارکین وطن کا استحصال کرتے تھے جنہیں کام پر لگانے کے واحد مقصد کے لیے برطانیہ میں سمگل یا اسمگل کیا گیا تھا، یا جو قرض ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

    سزا پانے والے مردوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ ان تارکین وطن کو لاریوں یا کشتیوں میں ناقابل یقین حد تک خطرناک طریقوں سے برطانیہ لایا گیا تھا اور پھر انہیں بدترین حالات میں رہنے کے لیے بنایا گیا تھا، اکثر تشدد کے خطرے کے تحت منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنا NCA کے لیے ایک ترجیح ہے، اور یہ ایسے معاملات ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔

    سزائیں سنائی گئی ہیں وہ ایک انتباہ کے طور پر کام کرتی ہیں، NCA اس میں ملوث مجرم گروہوں کو نشانہ بنانے، ان میں خلل ڈالنے اور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہم ایسا کرنے کے لیے اپنے اختیار میں تمام اختیارات استعمال کریں گے۔”

    یہ ملزمان ایسے کمزور لوگوں کا استعمال کرتے ہیں جو غربت کی وجہ سے برطانیہ میں غیر قانونی طور پر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ویتنام میں اٹھائے گئے قرضوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے سفر کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے بھنگ کی پیداوار میں خود کو شامل کرنے پر مجبور تھے۔ وہ ناسازگار حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے اور ان کی زندگیوں اور ان کے اہل خانہ کو خطرات لاحق تھے اگر وہ سازشیوں کے مطالبات پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔

    "CPS قانونی کارروائیوں اور سرحد پار تعاون کے ذریعے اس استحصالی تجارت کی حوصلہ شکنی، خلل ڈالنے اور اسے ختم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔NCA کی تحقیقات کو ویسٹ مڈلینڈز، کلیولینڈ، ڈربی شائر، لنکاشائر، ہمبر سائیڈ اور میٹروپولیٹن پولیس فورسز کے ساتھ ساتھ کراؤن پراسیکیوشن سروس اور ہوم آفس امیگریشن انفورسمنٹ کی مدد حاصل تھی۔

  • منشیات  کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے، آصف زرداری

    منشیات کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے، آصف زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نےمنشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیاہے-

    صدر مملکت نے منشیات کے غلط استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے کوششوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورکس کو توڑنا و قت کی اہم ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے، منشیات کا غلط استعمال اور اس کی غیر قانونی ترسیل ایک عالمی چیلنج ہے، انسداد منشیات کیلئے مسلسل اور مشترکہ بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہےحکومتِ پاکستان منشیات کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، وزارت داخلہ اور انسدادِ منشیات فورس نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، ایک صحت مند و محفوظ پاکستان کی تعمیر میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    اوچ شریف: سفیرانِ امن قافلہ کا دورہ، محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کے عزم کا اظہار

    برطانیہ کو 9 بڑے سیکورٹی خطرات لاحق،برطانوی وزیراعظم

    امریکی ایئرلائن کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا