Baaghi TV

Tag: مودی سرکار

  • میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    بھارت میں دن دہاڑے میڈیا کے سامنے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

    ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی ، بدھ کی صبح تینوں ملزمان کو عدالت پرتاپ گڑھ جیل سے لا کر پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت کسی پولیس کیمپ کا منظر پیش کر رہی تھی ،یوپی پولیس کے ساتھ ساتھ آر اے ایف کو بھی تعینات کیا گیا تھا، ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا تو پولیس نے ریمانڈ مانگا، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا

    واضح رہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات الہ آباد کے کولون ہسپتال کے باہرقتل کر دیا گیا تھا،دونوں بھائی اومیش پال قتل کیس میں گرفتارتھے اور انہیں طبی معائنے کے لئے ہسپتال لایا گیا تھا، عتیق اور اشرف ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ صحافیوں کے بھیس میں آنے والے حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے تینوں حملہ آوروں، لولیش تیواری، ارون کمار موریہ اور سنی کو موقع سے گرفتار کر لیا تھا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

  • بیہو رقص کے دوران نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ملتا ہے شریک حیات منتخب کرنے کا موقع

    بیہو رقص کے دوران نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ملتا ہے شریک حیات منتخب کرنے کا موقع

    بھارت میں ہر برس ماہ اپریل میں بیہو رقص کا انعقاد آسام میں کیا جاتا ہے، رواں برس آسام میں رقص کے حوالہ سے ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، ایک ہی مقام پر سب سے زیادہ افراد نے مل کر بیہو رقص کیا جس پر گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں بیہو رقص کا نام شامل کر لیا گیا

    آسام میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی حکومت ہے، آسام کے وزیراعلیٰ مسلمانوں کے لئے انتہائی سخت ہیں اور انکے کئی فیصلے تنقید کی زد میں رہے ہیں تا ہم آسام کی ریاستی حکومت نے گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام شامل کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے، گوہاٹی کے سروس جائی سٹیڈیم میں گیارہ ہزار سے زائد افراد نے رقص میں حصہ لیا،حکومت کی جانب سے بیہو رقص میں شامل افراد کی فی کس 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے،

    خواجہ سراؤں کو چھیڑنے پر گرفتار یوٹیوبر کی تصاویر سامنے آ گئیں

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    آسام میں سال میں تین اہم تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن بیہاگ بیہو یا رنگالی بیہو کا تہوار ان میں سب سے اہم ہے۔ اس دوران جو خصوصی رقص کیا جاتا ہے اسے بیہو کہتے ہیں ،پہلے یہ تہوار ایک ماہ تک ہوتا تھا لیکن اب اس کو ایک ہفتے تک کے لئے کر دیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بیہو کا آغاز تین ہزار سا ل قبل مسیح ہوا تھا .اس تہوار میں کئی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوتے ہیں، مرغوں، بیلوں کی لڑائی بھی اس تہوار میں ہوتی ہے،

    بیہو تہوار کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے لئے شریک حیات بھی چنتے ہیں اور نئی بھر پور زندگی کا آغاز کرتے ہیں،بھارتی وزیراعظم مودی بھی بیہو رقص شوق سے دیکھتے ہیں،

  • خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ کو مودی سرکار گرفتار کرنے میں ناکام

    خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ کو مودی سرکار گرفتار کرنے میں ناکام

    خالصتانی رہنما امرت پال سنگھ ایک بار پھر بچ نکلے

    بھارت کی کئی ریاستوں کی پولیس 11 روز سے جاری آپریشن میں امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے،امرت پال سنگھ ساتھی سمیت ہوشیار پور میں پولیس چوکی پر موجود اہلکاروں کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو گئے، بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تا ہم پولیس کی موجودگی کا پتہ چلنے پر امرت پال سنگھ گاڑی سے اتر کے بچ نکلے ،21 مارچ کو امرت پال سنگھ کو دہلی میں دیکھا گیا تھا حلیہ اور گاڑیاں بدل کر امرت پال سنگھ پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے،

    حال ہی میں بھارت اور بیرون ملک خالصتان تحریک کی مقبولیت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ لندن میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر پرچم ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرایا۔ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کےلیے ریفرنڈم کرایا گیا ہے۔

    بھارتی پنجاب میں مودی حکومت کیخلاف حالیہ عرصے میں اس وقت نفرت میں اضافہ ہوگیا تھا جب حکومت نے متنازع زرعی قوانین منظور کیے تھے۔ اس قانون کیخلاف کسانوں نے زبردست تحریک چلائی۔ حکومت کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 700 سے زائد کسان جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • مودی سرکارمیں مسلمانوں پرزمین مزید تنگ،بھارتی میڈیانےہندوستانی پولیس اورگاؤرکشک گٹھ جوڑکا پردہ فاش کر دیا

    مودی سرکارمیں مسلمانوں پرزمین مزید تنگ،بھارتی میڈیانےہندوستانی پولیس اورگاؤرکشک گٹھ جوڑکا پردہ فاش کر دیا

    انتہا پسند مودی سرکار کے ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین مزید تنگ،گاؤ رکشک کے نا م پر مسلمانوں کے مویشی اور جان خطرے میں پڑ گئی-

    باغی ٹی وی: انڈیا ٹو ڈے نے ہندوستانی پولیس اور گاؤ رکشک گٹھ جوڑ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی، رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں نے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہایا-

    انڈیا ٹوڈے کی ایک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکاروں، آتشیں اسلحہ اور ہجوم کے انصاف کے ساتھ، ہریانہ میں گاؤ رکھشکوں نے ہنگامہ آرائی کی، ریاست سے گزرنے والے مویشیوں کے ٹرانسپورٹرز پرتشدد کیا یہاں تک کہ جان لیوا حملے کیے ہیں۔

    یہ تحقیقات 16 فروری کو ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ایک جلی ہوئی ایس یو وی سے دو افراد جنید اور ناصر کی جلی ہوئی لاشوں کی دریافت سے شروع ہوئی تھی۔


    مُودی کے اقتدار میں آنے کے بعد 82واقعات میں اب تک43بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے،16 فر وری کو دونوں نواجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئیں-

    راجستھان کے بھرت پور ضلع سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ جنید اور 28 سالہ ناصر کو ایک دن پہلے 15 فروری کو پولیس شکایت میں اغوا اور حملہ کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے کی تحقیقات نے اس خوفناک حقیقت کا پردہ فاش کیا ہے کہ کس طرح عام طور پر یہ چوکس گروہ رات کے وقت مویشی لے جانے والی گاڑیوں پر گھات لگانے کے لیے بندوقوں کا استعمال کر رہے ہیں، شدید زخمی ہو رہے ہیں اور یہاں تک کہ مسلمانوں کو ہلاک کر رہے ہیں۔


    روہتک کے ایک گاؤ رکھشک دستے کے لیڈر رمیش کمار نے اعتراف کیا کہ گاؤ رکشک بریگیڈ مویشی گاڑیوں پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو قتل اور مویشی ہتھیا لیتے ہیں،رمیش کمار کے مطابق اُس کی تنظیم کے پاس23 یا 24 لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں-

    رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ ہندو انتہا پسند اسلحہٰ رضا کارانہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرط پر عطیہ کرتے ہیں-


    رمیش نے انڈیا ٹوڈے کی تفتیشی ٹیم کوبتایا کہ ہم پولیس کے لیے پیسے کمانے والی اے ٹی ایم کے طور پر کام کرتے ہیں ہم مویشی لے جانے والوں کو پکڑتے ہیں، پولیس کے حوالے کرتے ہیں اور پولیس پیسے لے کر انہیں چھوڑ دیتی ہے-

    اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے آدمی پولیس کے ساتھ مویشیوں کی گاڑیوں کے معمول کے راستوں پر بھی جاتے ہیں جن پر وہ رات کے وقت اسلحہ سے حملہ کرتے ہیں۔


    کمار کے مطابق، اس کا گینگ سب سے پہلے پولیس والوں کو مویشیوں اور قصابوں کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت کے بارے میں مطلع کرتا ہے، اور جب قانون نافذ کرنے والے اس کے آدمیوں کو اشارہ کرتے ہیں، وہ اندر داخل ہوتے ہیں۔

    "کیا پولیس آپ کو بتاتی ہے کہ انہیں کہاں پکڑنا ہے؟ سوال پر رمیش کمار نے کہا کہ "یقینا، وہ کرتے ہیں پولیس ہمارے ساتھ ہوئےبغیر چھاپہ نہیں مارتی۔ ہم سب سے پہلے پولیس کو ‘مدر کاؤ’ اور قصابوں کو لے جانے والی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت کےبارے میں مطلع کرتے ہیں۔ کمار نے کہا کہ جب ہم ان کو روکنے کے لیے اشارہ کرتے ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں جب قانون ہمیں اجازت دیتا ہے تو ہم کارروائی کرتے ہیں قانون کے ساتھ مل کر ہم ساری زندگی یہ تنظیم چلائیں گے-


    اس کے بعد کمار نے چونکا دینے والا اعتراف کیا کہ کس طرح اس کا گاؤ رکھشک دستہ معمولی سے شبہ پر قاتل بن سکتا ہے۔

    "ہم ایسے لوگوں کو ذبح بھی کر سکتے ہیں اگر وہ گائے ذبح کریں۔ انہوں نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،کمار نے کہا کہ میرے پاس تقریباً 850 آدمی ہیں (میرے ماتحت کام کر رہے ہیں)۔


    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صرف دہلی میں 200گاؤ رکشک بریگیڈ ہیں

  • بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی  را منشیات  اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی،پاکستانی ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی،پاکستانی ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی،پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا-

    باغی ٹی وی: بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسی را منشیات اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلی ،بھارتی فوج اپنی ہی عوام کو چونا لگانے میں پیش پیش ہے،بھارتی فوج اپنے ہی سینئر افسران کو دھوکہ دینے لگی،جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل ہندوستانی فوج کی پہچان ہے-

    بھارتی فوج، را اورمقبوضہ جموں کشمیر پولیس میں مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کامقابلہ جاری ہے ،بھارتی فوج مودی سرکار کی خوشامد کے چکر میں ہتھیار اسمگل کر کے آزادی پسندوں کے سر منڈھنے لگی-

    ابتدائی طور پر اسلحہٰ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر سمگل کیا جاتا۔ کامیابی کی صورت میں ایک بڑی کھیپ) 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلوگرام منشیات (کا آزاد کشمیر سے سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا)۔


    بھارتی فوجی افسران پروموشن، تمغوں اور رپورٹ کے چکر میں کشمیریوں کے خون سے کھیلنے لگ گئے،منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا،موقع ملنے پر بے خبر ’اسمگلر‘ کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا-

    آپریشن کارنگ دے کر ذاتی تشہیرکی جاتی اور الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جاتا،اسلحہٰ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کیا جاتا،آزاد کشمیر سےا سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا،جعلی اسمگلرزکوبھارتی فوج کےہاتھوں مروا دیاجاتا،آپریشن میں ملوث افسران کو انعام کے طور پر ہتھیار اور آوٹ اسٹینڈنگ رپورٹ سے نوازا جاتا-

    سی آئی ڈی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سر براہ کو مراسلہ منظر عام پر۔مراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا سربراہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نظر اندازکرنے کی ہدایات دے رہا ہےمراسلے میں 3راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر، 12جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔

    ایک اورمراسلے میں CID ‘K’فورس کا اہلکار کمانڈنگ آفیسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پرایس پی بارہ مولا اور 12جاٹ رجمنٹ کے درمیان ہونے والے آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے۔ مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ اس جعلی آپریشن پر رضا مند ہے۔

    بھارت تحریکِ آذادی کے کشمیر کو دبانے اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے پہلے بھی یہ حربے آزما چکا ہے۔ 26 فروری 2019 کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔

    16جنوری2021کو "دی وائر” کی رپورٹ میں ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی 18 جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر ڈالا۔شور مچنے پر نام نہاد انصاف کا پرچار کیا۔لیکن جنوری 2021میں اسی واقعے میں ملوث بریگیڈیر کٹوچ کو ’یدھ سیوا میڈل‘ سے نوازا گیا۔

    3 فروری 2022کو بھارتی فوج نے شبیر احمد کو چند گیر، بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ کشمیرسی آئی ڈی کے مطابق شبیر احمد 19 جنوری سے زیرِ حراست تھا2010 میں مچھل میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر ڈالا 14مارچ 2022کو جعلی مقابلے میں ابرار نامی شخص کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

    28نومبر 2022 کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں پنج ترن میں ایک گھر کے نزدیک اسلحہ چھپایا۔ جسے مکان مکین نے فون میں ریکارڈ کر لیا ویڈیومیں بھارتی فوجیوں کو اسلحہ چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے30نومبر کو بھارتی فوج نے چھاپہ مار کر وہی ہتھیار برآمد کرلیے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔

    ہندوستانی فوج کے افسران، سینئر افسران کی چاپلوسی کے لئے منشیات اور اسلحہ اسمگل کررہے ہیں کشمیر میں 1279 دن کے غیر قانون محاصر ے کے باوجود بہادر کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیریوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے اور2023 میں 9 ریاستوں کے انتخابات جیتنے کے لئے، ہندوستانی فوج ان ہتھکنڈوں کا استعمال کررہی ہے۔

    باراک اوباما نے اپنی کتاب، The Promised Land میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف موقف پر ہندوستانی انتخابات جیتتا ہےعالمی میڈیا کئی بار ان جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے۔

    2010 اور 2015میں بی بی سی نے کشمیر میں ہونے والے جعلی مقابلوں پر سوال اٹھایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 25مارچ 2020کو کابل میں سِکھ گُردوارے پر حملے میں بھی بھارتی دہشتگرد ملوث تھے اور بھارتی قوانین ایسے جرائم میں ملوث فوجیوں کا تحفظ بھی کرتے ہیں۔

    امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کو بے نقاب کیا تھا جس میں داعش اور بھارتی روابط کو دُنیا کے سامنے لایا گیاتھا اور اس گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیا گیا جبکہ 30دسمبر 2020 کوٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی بھارتی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا تھا۔

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

     علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • درزی کو قتل کرنیوالے قاتلوں کا تعلق آرایس ایس سے نکلا،مودی سرکار کی ایک اور گھناؤنی چال

    درزی کو قتل کرنیوالے قاتلوں کا تعلق آرایس ایس سے نکلا،مودی سرکار کی ایک اور گھناؤنی چال

    درزی کو قتل کرنیوالے قاتلوں کا تعلق آرایس ایس سے نکلا،مودی سرکار کی ایک اور گھناؤنی چال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے باز نہیں آتی،

    اُدھیپور راجستھان میں توہین رسالت ﷺ کے نام پر قتل کے واقعہ کے بعد اس بات کے شواہد سامنے آ رہے ہیں کہ دونوں قاتل آر ایس ایس کی مسلم شاخ (راشٹریہ مسلم منچ) کے سرگرم رکن ہیں۔ جسطرح اجمل قصاب کو ممبئی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا بالکل اُسی طرح اس واقعہ میں دونو ں مُسلمانوں کو استعمال کیا گیا ہے ،قتل کے بعد مودی سرکار نے جس طرح پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی ھے اس سے اِس سارے ڈرامے میں گہری سازش کی بو آ رہی ہے

    بھارتی میڈیا قاتل ریاض اتاری اور غوث بخش اتاری کو پاکستان میں قائم اسلامی گروپ اور داعش سے جوڑنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، قتل کے بعد پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دونوں قاتلوں کی طرف سے لگائے گئے مخصوص نعرے اُسی سکرپٹ کا حصہ ہیں جس کے تحت اس سارے واقعہ کا رُخ پاکستان کی طرف موڑنا ہے ،بھارت میں آئی ایس آئی ایس مسلم اکثریتی ریاستوں جیسے کیرالہ، مغربی اُتر پردیش ، غیر قانونی بھارتی قبضہ شُدہ کشمیر اور انڈیا کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں سرگرم ہے۔آر ایس ایس کی اپنی ذیلی شاخیں ہیں جیسے راشٹریہ مسلم منچ، راشٹریہ سکھ سنگت اور راشٹریہ عیسائی منچ۔ یہ تنظیمیں آر ایس ایس کے نظریے کی ترویج میں مدد کرتی ہیں۔

    درزی کو قتل کرنے والا ریاض بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے پروگراموں میں بھی شرکت کرتا رہا ہے، اسکی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ریاض، بھاجپا سے قریبی تعلق رکھتا تھا، بھاجپا اقلیتی وِنگ کے پروگراموں میں اس کی آمدورفت بھی تھی !

    ملزم ریاض عطاری نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کے خلاف سازش رچائی، اس میں مودی سرکار شامل تھی، ریاض کی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ممبئی حملوں کی تاریخ سے ملتا ہے، اسکی بائیک کا نمبر RJ27AS2611 تھا، اسی بائیک پر سوار ہو کر ریاض آیا تھا ۔ممبئی حملوں جو بھارت نے خود کروائے اور اسکا الزام پاکستان پر عائد کر دیا تھا، اب اسی واقعہ کی طرح اس واقعہ کے پیچھے بھی مودی سرکار کی سازش ہے،ریاض کی بائیک کو 2611 کا نمبر کس نے دیا؟ اس نے یہ کیوں رکھا؟ مبینہ اطلاعات کے مطابق ریاض کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کے لئے یہ نمبر دلوایا گیا،

    بھارت کی مسلمان تنظیموں نے بھی ملزم سے لاتعلقی ظاہر کی ہے، دعوت اسلامی نے بھی دعوت اسلامی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس درزی کے قاتل کا ہمارے ساتھ تعلق نہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملزم ریاض نے درزی کو قتل کرنے کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی بنا رکھی تھی ، وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تا ہم کسی نے نوٹس نہ لیا اور اسکے خلاف کاروائی نہ کی گئی کیونکہ سب ملی بھگت سے ہو رہا تھا اور مودی سرکار باقاعدہ اس منصوبہ بندی کا حصہ تھی

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگتیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درزی کے قتل میں ملوث ملزموں کو بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے رابطے ہیں ، اس پر بی جے پی کو وضاحت کرنی چاہئے، کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ کنہیا لال کے قتل کا اہم ملزم ریاض عطاری کے تعلقات بی جے پی رہنما ارشاد چین والا اور اور محمد طاہر سے ہیں، تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں، ریاض عطاری اکثر راجستھان بی جے پی کے لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریہ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہا ہے۔ ریاض کی راجستھان بی جے پی اقلیتی یونٹ کے اجلاس میں شرکت کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، کیا بی جے پی اپنے ترجمانوں اور لیڈروں کے ذریعے پورے ملک میں مذہبی جنون پھیلانے کی کوشش کرکے پورے ملک میں آگ لگا کر سیاسی پولرائزیشن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے؟ بی جے پی رہنما ارشاد چین والا کی 30 نومبر 2018 اور محمد طاہر کی 3 فروری، 27 اکتوبر اور 28 نومبر 2019 اور 10 اگست 2021 کو فیس بک پر پوسٹس سے واضح ہوتا ہے کہ کنہیا لال قتل کا ملزم ریاض نہ صرف بی جے پی لیڈروں کا قریبی تھا۔ بلکہ وہ بی جے پی کا سرگرم رکن بھی تھا

    راہول گاندھی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ بی جے پی-آر ایس ایس کی بنیاد ہے بھارت کو نفرت کی آگ میں جھونک کر ہاتھ سینکنے والی بی جے پی-آر ایس ایس کی تاریخ پورا بھارت جانتا ہے۔ یہ غدار چاہے جتنا توڑنے کا کام کر لیں، لیکن کانگریس بھارت کو متحد کرنے کے لیے مزید کام کرتی رہے گی

    شرما کی جانب سے گستاخی پر پاکستان نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے، توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے، پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہا ہے،

    آر ایس ایس اور بے جی پی کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب،مودی کا بچھایا بارود پھٹ پڑا

    خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کی مسلم دشمن سازشیں ، بھارتیوں کے خلاف گھیرا تنگ

    بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

    گلف نیوز کے ایڈیٹر کو بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

  • مودی سرکار نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا

    مودی سرکار نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا

    مودی سرکار نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا

    باغی ٹْی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کا دوہرا معیار، بھارت سرکار باغی ٹی وی کی کوریج سے خوفزدہ، بھارت میں باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کروا دیا گیا

    مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے  اب مودی سرکار نے پاکستان کے ٹویٹر اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

    باغی ٹی وی نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم، بھارت میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد، فسادات کے حوالہ سے لمحہ بہ لمحہ کوریج دی، باغی ٹی وی نے کسان تحریک، لداخ تنازعہ کو بھی مکمل کوریج دی، مودی سرکار نے ایک بار قبل بھی ٹویٹر انتظامیہ کو باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کی تھی تا ہم ٹویٹر نے باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا گیا تھا، اب حالیہ دنوں میں ٹویٹر نے پاکستان کے متعدد ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے ہیں جس میں باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے، ٹویٹر کی جانب سے اس ضمن میں باغی ٹی وی کو کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،بھارتی حکومت کی جانب سے میڈیا اداروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کروانا آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے،

    بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا باغی ٹی وی بھارت میں مسلمانوں پر روا مظالم کو بیان کرتا رہے گا باغی ٹی وی کا کھرا سچ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاتل ،جنونی، انتہا پسند موذی کو ہضم نہ ہو سکا، تا ہم باغی ٹی وی کی انتظامیہ اس امر کا اعلان کرتی ہے کہ ہم دنیا کو حقائق بتلاتے رہیں گے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتے رہیں گے،مودی سرکار اور ٹویٹر کے دباؤ میں نہیں آئیں گے

    باغی ٹی وی ” جس کا آغاز تقریبا دس برس قبل لاہورشہرسے ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی ،اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے

    ٹویٹر کی جانب سے ریڈیو پاکستان سمیت پاکستان کے دنیا بھر میں مختلف سفارتخانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، مودی سرکار کی جانب سے باغی ٹی وی سمیت دیگر پاکستانی ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کروانے پر کہا گیا ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹس بھارت کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے تھے

    مودی سرکار نے اسلام آباد سے تجزیہ کار راجہ فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بھارت کے لئے بلاک کروا دیا ہے

    ریڈیو پاکستان سمیت دیگر حکومت پاکستان کے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ بلاک ہونے پر پی ٹی اے حرکت میں آئی ہے اور ٹویٹر انتظامیہ سے ریکارڈ کروایا ہے، تا ہم کیا صرف احتجاج ریکارڈ کروا لینا کافی ہے؟ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستانی مشنز کے اکاؤنٹس تک رسائی فوری طور پر بحال کرے اور اظہار رائے کی جمہوری آزادیوں کی پاسداری کو یقینی بنائےبھارت میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس ایران، ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے مشنز کے ذریعے چلائے جانے والے سرکاری ہینڈل ہیں اور بھارت کا یہ عمل تشویشناک ہے

    مودی سرکار نے ٹویٹر سے نہ صرف ٹویٹر اکاؤنٹس کو بلاک کروایا ہے بلکہ کئی ٹویٹ جو بھارتی حکومت کے خلاف تھیں انکو بھی ڈیلیٹ کروایا گیا ہے ،

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی ٹویٹر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاتے رہے ہیں، خصوصی طور پرٹویٹر پر کشمیر کے حق میں کچھ لکھنے پر نہ صرف پاکستان کے حکومتی عہدیداران کے اکاؤنٹس بند کئے گئے بلکہ عام شہریوں کے بھی اکاؤنٹس بند کئے گئے.

    کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا تھا ،اگر حکومت پاکستان ٹویٹر کو کسی کا اکاؤنٹ بند کرنے کا کہتی ہے تو ٹویٹر انتظامیہ مانتی نہیں، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ ٹویٹر نے اعتزاز احسن کا جعلی اکاؤنٹ کئی بار درخواست کے باوجود بند نہیں کیا، جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ اورٹوئٹرکے ساتھ معاہدے کی کاپی مانگ لی تھی، اراکین کمیٹی نے کہا کہ اعترازاحسن کاجعلی ٹوئٹراکاوَنٹ آج تک بندکیوں نہیں ہوا؟روبینہ خالد نے کہا کہ کِیا سارے اکاوَنٹ پاکستان سے باہر آپریٹ ہو رہےہیں ؟کچھ اکاوَنٹس گھنٹوں میں بند کیوں ہو جاتے ہیں ؟

    ٹویٹر پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کو نہیں مان رہا البتہ انڈیا کی جانب سے کسی بھی قسم کی درخواست کو فوری قبول کر لیا جاتا ہے، اس پر پاکستان کی حکومت اور وزارت آئی ٹی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے.

    ٹویٹربھارتی اشاروں پرناچنے لگا”باغی ٹی وی”کودھمکیاں:وزیراعظم نوٹس لیں‌

    بھارتی مسلمانوں کی آواز”باغی ٹی وی”کے ٹویٹراکاونٹ کوبلاک کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی ٹویٹرکودرخواست، 

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

  • بھارت میں مودی مخالف ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنےاور ٹوئٹس ہٹانے کا انکشاف

    بھارت میں مودی مخالف ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کرنےاور ٹوئٹس ہٹانے کا انکشاف

    بھارت کی ایک مائیکروبلاگنگ نیٹ ورکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر مودی یا ان کی حکومت مخالف ٹوئٹس کو ہٹا دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارت کی ایک نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر پر صحافیوں، غیر سرکاری اداروں، سیاستدانوں سمیت دیگر متعدد معروف لوگوں کی وزیر اعظم نریندر مودی یا ان کی حکومت مخالف ٹوئٹس کو ہٹا دیا یا ان کے اکاؤںٹس عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔


    Entracker نامی ادارے نے رپورٹ کیا کہ انڈین حکومت نے ٹوئٹر سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں انٹرنیٹ کی آزادی میں کمی پر فریڈم ہاؤس کے ٹویٹس کو ہٹائے جبکہ ساؤتھ ایشیا انڈیکس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے یاد رہے کہ فریڈم ہاؤس امریکہ میں قائم انسانی حقوق کا نگراں ادارہ ہے۔

    ان ٹریکرکی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2021 میں ٹوئٹر کو آزاد اداروں یا غیر منافع بخش فریڈم ہاؤس کی ٹوئٹس ہٹانے کا حکم دیا جس میں بھارت کے اندر انٹرنیٹ کی آزادی میں کمی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔


    ان ٹریکر کے مطابق ایسی تمام ٹوئٹس بھارت میں نظر نہیں آرہی لیکن دیگر تمام ممالک میں لوگ مذکورہ ٹوئٹس دیکھ سکتے ہیں۔ بھارت میں ٹوئٹر کے ذریعے بلاک کیے جانے والے دیگر مواد میں صحافی رانا ایوب کی اپریل 2021 کی ٹوئٹ، بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کے ہینڈلز، پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران اور سفارتی اکاؤنٹس، لندن میں مقیم مصنف فرید قریشی کا اکاؤنٹ، اور متعدد اکاؤنٹس شامل ہیں جو پچھلے سال کسانوں کے احتجاج کے بارے میں آواز اٹھا رہے تھے۔

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف


    مودی حکومت کے حکم پر ٹوئٹر انتظامیہ نے صحافی محمد زبیر کے اکاؤنٹ کو بھی روک دیا جس میں انہوں نے اس ٹیلی ویژن مباحثے کا ویڈیو کلپ ٹویٹ کیا تھا جس کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے گئے تھے۔

    گزشتہ مارچ میں جاری ہونے والی اس رپورٹ میں مودی حکومت اور بی جے پی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ "سال کے دوران ناقدین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں” اور "افسوسناک طور پر خود ہندوستان کو آمریت کی طرف لے جا رہے ہیں-

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت کے کوویڈ کے ردعمل میں "ہیم فسٹڈ لاک ڈاؤن” شامل ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں اندرونی تارکین وطن کارکنوں کی خطرناک اور غیر منصوبہ بند نقل مکانی ہوئی۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ملک میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیاں بگڑ گئی ہیں۔

    امریکی صدر نےفیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیئے

  • بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت  سے مودی سرکار شدید خائف

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلی کی خالی کردہ لوک سبھا کی نشست پر خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما سمرن جیت سنگھ کامیاب ہو گئے

    سمرن جیت سنگھ نے کامیابی کے بعد سکھوں کے حقوق کی جنگ لڑنے پر بھنڈرانوالہ سے لیکر سدھوموسے والا تک تمام سکھ شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی کامیابی کو شہدا کی قُربانیوں کا ثمر قرار دیا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ سکھ تحریک اب جس مرحلے پر داخل ہو چکی ہے بھارتی حکومت ان کے ساتھ کشمیریوں، ماؤنواز یا نکسلائیٹ کارکنوں والا سلوک نہیں کر سکتی جن کو بھارتی فوج نے سیدھی گولیاں کا نشانہ بنایا اور کوئی انکوائری کروانا بھی گوارہ نہیں کیا ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لوک سبھا میں ان مظلوموں کی بھی آواز بنیں گے۔

    اُدھر بھارتی حکومت تحریک میں شدت آنے پر شدید خائف ہے-

    بھارتی حکومت نے نے حال ہی میں قتل ہونے والے سکھ گلوکار سدھو موسے والا کا گانا یوٹیوب سے ہٹوا دیا ہے جس میں پنجاب کے سکھ کسانوں کو دریائی پانی کا حصہ نہ دینے کا مسئلہ اجاگر کیا تھا۔

    کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق،384 نئےکیسز رپورٹ

    بھارتی حکومت نے پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین پر بھی پابندی لگا دی ہے کہ وہ پاکستان میں کسی میزبان کے گھر میں قیام نہیں کر سکتے بصورتِ دیگر اُنکو بلیک لسٹ میں ڈال کر مقدمات چلاۓ جایئں گے پاکستان کا دورہ کرنے والے سکھ زائرین صرف گردواروں میں ہی قیام کرسکتے ھیں۔

    تمام ریاستی حکومتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں متعلقہ سکھ اور ہندو تنظیموں کو اس بارے آگاہ کریں ، خلاف ورزی کرنیوالے یاتریوں کو آئندہ کے لئے بلیک لسٹ قراردے دیا جائے گا۔

    ادھرپاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے، اپنے گھر آنیوالوں کو عزت اور احترام دینا ہمارے خون میں شامل ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

    کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومتی ایسے ہتھکنڈوں سے نفرتوں کے بیج بوناچاہتی ہے ،پاکستان بھارتی کی طرف سے کرتارپور راہداری کے راستے گورودوارہ دربارصاحب آنیوالے بھارتی اورپاکستانی یاتریوں کے میل ملاپ کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کوبھی مسترد کرچکا ہے.

    واضع رہے کہ پاکستان آنیوالے سکھ اور ہندویاتری اپنے مذہبی اور مقدس مقامات کی یاترا کے علاوہ پاکستان میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے مہمان بھی بنتے ہیں، جب کہ کئی یاتریوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہاں پاکستان میں اپنے آباواجداد کے آبائی گاؤں، علاقے کو دیکھ سکیں پاکستانی حکام سے اجازت لیکر وہ لوگ اپنے آبائی علاقوں کو بھی دیکھ لیتے ہیں جہاں ان کی مہمان نوازی کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداروں کی طرف سے یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی جب بھارت سے 495 سکھ یاتریوں کا جتھہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے آج 21 جون کو پاکستان آرہا تھا۔

    تمام رکاوٹوں کے باوجود سمرن جیت سنگھ کی کامیابی سکھوں کی اپنے آزاد وطن خالصتان کے لئے جمہوری جدوجہد کا آئینہ دار ہے۔

    کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک ،500 زخمی

  • بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

    بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

    بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی بھارتی فوج میں بھرتی کے حوالہ سے نئی سکیم پر بھارت میں پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں، بھارتی شہریوں نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کے گھروں پر حملے کئے، ٹرینوں کو روکا گیا، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ،ٹرینوں کو آگ لگائی گئی،

    بھارتی میدیا کے مطابق بھارتی فوج میں نئی بھرتی پالیسی اگنی پتھ کے خلاف نوجوان نکلے اور انہوں نے بھارت ریاست بہار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کیا، بی جے پی کے ریاستی صدر کے گھر پر حملہ کیا، بہار، ہریانہ، اترپردیش سمیت کئی علاقوں میں ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی،حالات کشیدہ ہونے کے بعد مودی سرکار حرکت میں آئی اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے علاقوں میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول نے بھی اگنی پتھ کے حوالہ سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم کو نوجوانوں نے مسترد کردیا ہےمودی نہیں سمجھتے کہ ملک کے لوگ کیا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کی آوازوں کے علاوہ کچھ اورسننا نہیں چاہتے ،

    بھارت میں پر تشدد واقعات کے بعد دو سو سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک موت بھی ہوئی ہے بھارت میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہروں میں 500افراد گرفتار کر لئے گئے اسکیم کے خلاف بھارت کی 7ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں بہارمیں نیشنل ہائی وے بند، دہلی سے کولکتہ جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے بھارتی شہر گڑگاوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،

    بھارت میں رواں ہفتے منگل کے روز بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے اگنی پتھ سکیم کا اعلان ہوا جس کا مقصدر بھارتی فوج کی تنخواہوں اور پنشن کے بجٹ کو کم کرنا تھا ، اگنی پتھ سکیم کے تحت ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اور مدت کے اختتام کے بعد ان سب میں سے صرف 25 فیصد افراد کی مدت ملازمت بڑھائی جائے گی

    اس اعلان کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تو مودی سرکار نے یوٹرن لیا اور اعلان کیا کہ اب 23 سال تک کی عمر کے افراد اگنی پتھ سکیم کے تحت فوجی سروسز میں کام کرنے کے اہل ہوں گے اس سکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے افراد اگنی ویر کہلائیں گے ملازمت کے اختتام پر 11 سے 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے لیکن اس کے بعد یہ تمام افراد پینشن وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے

    بھارتی فوج میں بھرتی کی نئی سکیم کے خلاف احتجاج شروع ہوا اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تو بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے بھی میدان میں آ گئے، منوج پانڈے کا کہنا تھا کہ کرونا کے دنوں میں فوج میں بھرتی نہیں ہو سکی، اسلئے عمر کی حد بڑھا کر 21 ساے 23 سال کر دی گئی ہے، نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں، جلد بھرتی کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، نوجوان فوج میں شامل ہوں اور ملک کی خدمت کریں،

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نےاگنی پتھ سکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ بی جے پی حکومت کو نئی آرمی بھرتی کا اصول بدلنا پڑا۔ مطلب، اسکیم جلد بازی میں نوجوانوں پر مسلط کی جا رہی ہے۔ مودی جی اس اسکیم کو فوراً واپس لیجئے

    اگنی پتھ سکیم کے خلاف لوک چن شکتی پارٹی کے سربراہ چراغ پاسوان نے بھی بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سکیم واپس لیں، اس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو گا، فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو مستقبل تاریک ہو جائے گا،

    جن ادھیکار پارٹی (جاپ) کے چیف راجیش رنجن عرف پپو یادو کا اگنی پتھ اسکیم کے حوالہ سے کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ڈیفنس فورس کے لیے خودکش ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح کا قدم دفاعی اہلکاروں کی حوصلہ شکنی کر سکتا ہے۔ فوج پر سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔ بی جے پی حکومت 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں ’وَن رینک، وَن پنشن‘ کا وعدہ لے کر آئی تھی اور اب وہ ملک میں ’نو رینک، نو پنشن‘ نافذ کر رہی ہے

    قبل ازیں احتجاج کے دوران بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ارونا دیوی پر بھارتی نوجوانوں نے حملے کی کوشش کی تا ہم وہ محفوظ رہیں، یہ حملہ اس وقت کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ ریلوے کراسنگ کے قریب سے گزر رہی تھیں،جب ان کی کار نوادہ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے کراسنگ پر پہنچی تو بڑی تعداد میں مظاہرین نے ان پر حملہ کر دیا ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، رکن اسمبلی خود تو محفوظ رہیں تاہم انکے ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں،

    بھارت میں اگنی پتھ کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں نے بی جے پی کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے، آگ لگائی ہے، کرسیاں، دفتر کا سامان جلا دیا گیا ہے، سدھوالیا ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین کو آگ لگائی گئی، چھیرہ میں 12 کے قریب ٹرینوں پر حملے کر کے ان میں سے 3 کو آگ لگائی گئی، کیمور میں انٹرسٹی ٹرین میں بھی مظاہرین نے آگ لگائی،بہار کے 15 سے زائد اضلاع میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج ہوا اور توڑ‌پھوڑ کی گئی، اورنگ آباد میں اگنی پتھ منصوبے کی مخالفت کرنے والے نوجوانوں نے 4 اسکول بسوں اور ایک پولیس گاڑی کوآگ لگا دی

    احتجاج میں شامل ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ چار سال کی ملازمت کے بعد ایک نوجوان فوجی صلاحیت اور جنگ میں ٹرینڈ ہو جائے گا ایک بار جب وہ بے روزگار ہو جائے گا تو آگے کیا کرے گا؟ وہ دہشت گرد، مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف جائے گا اور یہاں تک کہ پولیس بھی ایسے نوجوانوں کو گرفتار نہیں کر پائے گی وہ پولیس اہلکاروں کے مقابلے میں فوجی جنگ میں زیادہ باصلاحیت ہوں گے۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا