Baaghi TV

Tag: مودی

  • ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    ’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان

    نیویارک:’ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے:دنیا بھرکے سکھوں کا اعلان،اطلاعات کے مطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی اہم رُکن اوروزیراعظم نریندرا مودی کی خاص ہمدرد گُستاخ خاتون کی طرف سے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

     

    حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی :شریف خاندان مودی کیخلاف…

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں قائم سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 17 جون کو دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔

    جہاں تک تعلق ہےکہ توہین اور گُستاخی کا تو سکھوں نے ہندوانتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں اس وقت تمام مذاہب کو خطرات لاحق ہیں ، ادھر اسی حوالےسے نیویارک میں سکھوں کی تنظیم نے دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے بھی سکھوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مودی سے استعفے کا مطالبہ کرے اوراس کے ساتھ ساتھ مودی کی اسلام دشمنی کی مذمت کرے ، کیونکہ جس خاتون نے گُستاخی کی ہے وہ مودی کی خاص ہمدرد ہے

    بھارت:گستاخانہ بیان پر احتجاج کرنیوالے مسلم رہنماؤں کے گھر مسمار

    سکھ فار جسٹس نے کہا کہ ہم سکھ ہیں مگر رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، 17 جون کو مسلمان بھائی جمعے کی نماز کے بعد بھارتی سفارت خانوں کے باہر جمع ہوں، اور مسلمان سکھ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کریں۔ہندوتوا سوچ اورنظریے کی مذمت کریں اورمودی ڈاکٹرائن کی کی بھی مذمت کریں جسی کی وجہ سے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگرمذاہب کے لوگوں کوخطرات لاحق ہیں

    سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے رسول پاکﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئےاعلان کیا کہ تنظیم کے تحت قطر، عمان، کویت، مصر، ملائیشیا میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے ہوں گے، متحدہ عرب امارات، لبنان، لیبیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا میں سکھ برادری مظاہرے کرے گی، برطانیہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا میں بھی بھارتی سفارت خانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بھارت میں بی جے پی کی مرکزی رہنما خاتون اورمودی کی کارخاص گُستاخ خاتون نے اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں‌ گُستاخی کی ہے لیکن مودی سرکار ابھی تک اس کا دفاع کررہی ہے

  • مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو سوشل میڈیا پرفالو کرتے ہیں،انہیں کچھ کرنا ہوگا،اداکار نصیرالدین شاہ

    مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو سوشل میڈیا پرفالو کرتے ہیں،انہیں کچھ کرنا ہوگا،اداکار نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ توہین آمیز بیان پر صورتحال کا ذمہ دار چینلز اور سوشل میڈیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ نے مودی حکومت سے اپیل کی ہےکہ مودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں،اداکار نے کہا کہ مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو سوشل میڈیا پرفالو کرتے ہیں،انہیں کچھ کرنا ہوگا ،زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مودی کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے-

    نوپورشرما اور نوین کمار جندل پردہلی میں بھی مقدمہ درج،گرفتاری کا مطالبہ

    اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ توہین آمیز بیان پر صورتحال کا ذمہ دار چینلز اور سوشل میڈیا ہیں ،توہین آمیز بیانات انتہا پسندانہ خیالات کی عکاسی کرتے ہیں،توہین آمیز بیانات دینے والی ملزمہ قومی ترجمان ہیں، کوئی ایسی مثال یاد نہیں جب کسی مسلمان نے ہندو دیوتا پر ایسا اشتعال انگیز بیان دیا ہو-

    اداکار نے کہا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر تھپڑ رسید کیا جاتا ہے،بھارت میں دہرا معیار ہے، زہر کو بڑھنے سے روکنے کی ضرورت ہے-

    خیال رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے اسلام اور نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات سامنے آنے کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

    سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    دوسری جانب حکمران جماعت بی جے پی نے اپنے رہنماؤں کے بیانات کے حوالہ سے پالیسی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ متنازعہ بیان نہ دیئے جائیں، آئی ٹی ماہرین کی مدد سے گزشتہ آٹھ برسون ستمبر 2014 سے مئی 2023 تک بی جے پی کے رہنماؤں کے بیانات کی تحقیقات کی گئی تومعلوم ہوا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے تقریبا 5200 بیانات غیرضروری ہیں، ان میں سے 2700 بیانات میں حساس الفاظ استعمال ہوئے جو نہیں ہونے چاہئے تھے، بی جے پی کے 38 رہنماؤن نےمذہبی عقائد کو آٹھ برسوں میں ٹھیس پہنچائی، اس کے بعد بی جے پی نے رہنماؤں کو نفرت انگیز بیان دینے سے روک دیا، نفرت انگیز اور مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانے والے بی جے پی رہنماوں میں اننت کمار ہیگڑے، شوبھا کرندلاجے، گری راج سنگھ، تتھاگتا رائے، پرتاپ سنہا، ونے کٹیار، مہیش شرما، ٹی راجہ سنگھ، وکرم سنگھ سینی، ساکشی مہاراج، سنگیت سوم وغیرہ شامل ہیں-

    فیصل قریشی بھڑک گئے لیکن کس بات پہ؟

  • حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی   :شریف خاندان مودی کیخلاف سخت ایکشن لے:عمران خان

    حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی :شریف خاندان مودی کیخلاف سخت ایکشن لے:عمران خان

    اسلام آباد:حرمت رسولﷺپرجان بھی قربان:نبی رحمتﷺکی شان میں گستاخی،شریف خاندان مودی کیخلاف سخت ایکشن لے: اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے، شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ ہم نبی رحمت ﷺ کی حرمت پرقربان ہونے کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کوگُستاخی اوربیحرمتی کی اجازت نہیں دے سکتے

    بنی گالہ میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے تو سنا تھا تھوڑے سے لوگ آئیں گے، آپ لوگوں نے تو جلسہ کر دیا ہے، مجھے حکومت مخالف تحریک میں وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے، سازش کے تحت چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت مسلط کی گئی۔پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دھمکی آمیز مراسلے کو نیشنل سیکیورٹی کے سامنے رکھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی مراسلہ بھیجا، سپریم کورٹ کے پاس مراسلہ انویسٹی گیشن کے لیے پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو سزا ہونا تھی، چیری بلاسم جوتے پالش کر کے اوپر پہنچ گیا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے دنیا میں ملزم قاضی بن جائے؟ چھوٹی موٹی چوری نہیں شہبازشریف نے 16 ارب کی چوری کی، کرائم منسٹرکے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا۔ قانون کی حکمرانی وکلا،عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ رول آف لا پرعدالتوں نے عملدرآمد کرانا ہے، وزیراعظم، چیف منسٹر 60 فیصد کابینہ پر مقدمات ہم سب کی توہین ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقای ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس دوران مکینوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے آج( ہفتے ) بتایا کہ این آئی اے کے دستے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں تلاشی لے رہے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے بارہمولہ ضلع کے نیو کالونی فتح پورہ میں مشتاق احمد بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔

    این آئی اے نے شوپیاں کے علاقے مراد پورہ میں علی محمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔

    دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں ”این آئی اے، ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) “ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا سکے۔ این آئی اے کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے بدنام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے معمول بن چکے ہیں جس کا مقصد ان لوگوں کو ڈرانا ہے جو بی جے پی کی مذموم پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ حریت رہنماوں، میڈیا والوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی فرضی مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں قید انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ سرکردہ حریت رہنماوں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین ملک کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی حراستوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    مودی کی فسطائی حکومت کشمیری طلباءکا مستقل تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے:حریت رہنما

    سری نگر:جموں وکشمیر میں آزادی پسند تنظیموں رہنماﺅں اور طلبہ تنظیموں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کشمیری طلبہ کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ ، جموںوکشمیر مسلم لیگ ، جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ، فلاح پارٹی جموںوکشمیر کے نائب چیئرمین ڈاکٹر اختر رسول ، جموںوکشمیر سٹوڈنٹس یونین ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارتی حکومت کے حالیہ نوٹس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جس میں پاکستان میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں نوکریاں دی جائیں گی۔

     

     

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیری طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم نہیں کر رہا اور جو کشمیری بھارتی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لیے جاتے ہیں انہیں بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں کے عتاب کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے رکھ کر ان پر بھارتی ہندو افسروں کو مسلط کرنا چاہتی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کی اسناد کو قبول نہ کرنا بھارتی تعصب اور تکبر کی ایک اور نشانی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام تعلیم کے حصول کے حق کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں اور دیگر نے مزید کہا کہ بھارت پہلے ہی کشمیری ملازمین کو بلا جواز طور پر نوکریوں سے نکال رہا ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف حیلے بہانوں سے نوکریوں سے باہر رکھ کر کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا ایک اور ثبوت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    حریت تنظیموں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی بھارتی اقدامات کو نوٹس لے اور کشمیریوں کو اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔

  • مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

    مودی کا مقبوضہ کشمیرکا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشال ملک نے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی تمام حدود پار کر دی ہیں۔کشمیری تحریک آزادی کو کامیاب کریں گے، آزادی یا موت،کشمیری کبھی سرنڈر نہیں کریں گے کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف آج یوم سیاہ منایا جائے گا کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہو گی، ہڑتال کی کال کُل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

    حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں جبکہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، بھارتی سٹیبلشمنٹ اورلیڈرشپ کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ مودی پیکیج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرے گا ۔

    بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

  • شہباز شریف کا مودی کو خط،تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا

    شہباز شریف کا مودی کو خط،تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا

    شہباز شریف کا مودی کو خط،تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج صدارتی ریفرنس کی سماعت اہمیت رکھتا ہے

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ عدالت رہنمائی فرمائے گی ،فیصلہ پہلے ہوجاتا تو پیچیدگیاں نہیں دیکھنی پڑھتی ،جمہوری قدروں کو پامال کیا گیا،آئین شکنی کی گئی ماڈل ٹاون کی تاریخ دہرا دی گئی ،ضمیر فروشوں نے ووٹ بیچا، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی امیج کو نقصان پہنچا ہے ،ایسا دوبارہ نہیں ہونا چاہیے الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے ؟شہباز شریف کوبھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر مبارک باد دی شہبار شریف نے خط کے ذریعے مودی کا شکریہ ادا کیا ہے شہبار شریف کو مودی کا شکریہ ادا کرتے وقت مسئلہ کشمیر یاد نہیں آیا ہنگو کے باشعور ووٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پی ڈی ایم ایک طرف اور پی ٹی آئی ایک طرف تھی

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر کا نریندر مودی کو کشمیر پر کمزور مؤقف پر مبنی خط مسترد کرتے ہیں امپورٹڈُحکومت کو کشمیر پر سودا بازی نہیں کرنے دیں گے، جب تک مودی کشمیر کی حیثیت بحال نہیں کرتا مذاکرات کی گفتگو بھی کشمیریوں سے غداری ہو گی پوری قوم کشمیر پر یکسؤ ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد مبارکباد کا مراسلہ موصول ہوا جس کے جواب میں انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے-بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلے میں بھی نریندر مودی نے پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں بھارتی وزیراعظم کو کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی مودی نے مبارکباد دی تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام ملنے پر شہباز شریف نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، ودہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں،نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ،

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

    جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم

    شکریہ مودی، بھارت کے ساتھ پرامن اورتعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہوں، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے،

    بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام ملنے پر شہباز شریف نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے، ودہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں،نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ،

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

    شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

  • روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    سرینگر: بین الاقوامی تنظیموں کی روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بے دخلی پر مودی حکومت پرشدید تنقید ،اطلاعات کے مطابق بھارت اوراسکےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سےروہنگیا مسلمان مہاجرین کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریوں اورجبری بے دخلی کو بی جے پی حکومت کے مسلم مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ قراردیا ہے۔حال ہی میں، بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتارکیاتھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا خواتین کی ملک بدری اور جموں میں روہنگیا مہاجرین کی گرفتاریوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھارت میں ہندوتوا گروپوں کے پرتشدد حملوں کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سخت نگرانی، جبری گرفتاریوں اورتفتیش کے علاوہ باربار پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیاجاتا ہے ۔ہندوتوا گروپ بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی جاری مہم کے دوران جموں میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انسانی حقو ق کی ایک اور بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کی پالیسی سے اس کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب ظاہر ہوتا ہے ۔

  • وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران

    نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کے گھر پر حملہ :حملہ کرنے والے کون؟جان کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کے غنڈوں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھرپر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر حملہ کردیا ۔

    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اروند کیجریوال کے گھر پر حملے کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے فلم ’ کشمیر فائلز ‘کے خلاف تبصرے پر بی جے پی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    ادھر نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

     

    نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

    حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

    عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔