Baaghi TV

Tag: موسم

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے 01 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کا امکان ہے 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیںصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہےپی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

    ڈرون کیمرے کی مدد سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ،دو ملزمان گرفتار

    اسرائیل کا پیجرز میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا انکشاف

    آئین وقانون کی بالادستی، انصاف کو یقینی بنایا جائے،سنی تحریک

  • ملک میں چند مقامات پر بارش بیشتر علاقوں میں موسم گرم

    ملک میں چند مقامات پر بارش بیشتر علاقوں میں موسم گرم

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بار ش ہونے کی توقع ہےاسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

    محکمہ موسمیات کی جانب سے مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے،مری، گلیات، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہےسیالکوٹ، نارووال، شیخو پورہ، ننکا نہ صاحب، لاہور اور قصور میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    پی ٹی اے کا مزید سمیں بند کرنے کا فیصلہ

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات میں چترال، دیر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا-

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی پنجاب کے علاقے حافظ آباد 8 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین 5 ملی میٹر، لاہور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 7 ملی میٹر اور خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور 50 ملی میٹر نارووال 68 سیالکوٹ 55 گجرانوالہ 41 اٹک 37 مری 33 اور حافظ آباد میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ڈیرہ غازی خان 60 ملی میٹر گجرات 18 اور جہلم منگلا اٹک منڈی بہاوالدین چکوال راولپنڈی کوٹ ادو اور جوہرآباد اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔4 ستمبر تک دریائے جہلم اپ سٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے چناب اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ۔ ڈیرہ غازی خان ووڈور اور سوری لنڈ رود کوہی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 80 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرہ کی پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتطامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت دی،گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا اور کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سےبارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں-سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی ذیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں-ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں-بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

    چکوال ،بارشوں سے سکول کی عمارت گر گئی
    دوسری جانب ضلع چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں بارشوں کے باعث اسکول کی عمارت گر گئی،اطلاع پر ڈی سی چکوال موقع پر پہنچ گئیں، سکول کی عمارت گرنے سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں،ڈی سی چکوال قراۃ العین ملک کے مطابق اسکول کی عمارت چوآسیدن شاہ کے علاقے وٹلی میں گری ہے، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر گر گیا، اسکول کی عمارت گرنے والے دن اسکول میں چھٹی تھی، اسکول کی عمارت گرنے پر بچوں کو دوسرے اسکول میں شفٹ کر دیا گیا ہے جن کا تدریسی سلسلہ جاری ہے،سکول کی عمارت کی بحالی کا کام جَلد شروع ہو جائے گا۔

    بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جاتا تو معیشت بہتر ہوتی، شارق خان

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پی آئی ڈی سی پر واقع سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں سے شہر بھر کا پانی سمندر میں منتقل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، آواری، صدر، شارع فیصل اور نرسری سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نرسری پر نالے کا معائنہ کیا اور وہاں پر پانی کی روانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا بیشتر حصہ دیکھا ہے ، حالات کافی بہتر ہیں، سڑکیں کلیئر ہیں،بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے، عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، اس سے پہلے میں رائیٹ بینک کے مسائل دیکھ کر آیا تھا، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں،2022 کی بارشوں میں شہر کے نکاسی سسٹم نے بہتر پرفارم کیا،اب 2024 کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں،بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے، ابھی بھی الرٹ ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے، سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے، میں ٹنڈو محمد خان میں بھی سیلاب متاثرین سے مل کر آیا ہوں، وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور پرسکون ہیں، نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا،بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا ہے، منچھر جھیل میں 115 فٹ پانی موجود ہے، منچھر جھیل سے پانی دریا میں نکل جائے گا،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کی وجہ سے بارشیں اور سیلاب کا سامنا ہے ، ہم نئے جنگلات لگانے کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں،ایم این وی منصوبہ واپڈا کا ہے لیکن انھوں نے پرانے شگاف بھی ابھی تک پر نہیں کئے، ہمارا محکمہ آبپاشی ان شگافوں کو پر کر رہا ہے،بارشوں کے باعث شہر کی سڑکیں خراب ہوگئی ہیں، شہر میں آبادی بڑھتی گئی ہے لیکن اسٹارم واٹر ڈرین نہیں ہے،ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن حکومت میں شامل نہیں ہیں

    بلاول نے مفت سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے عمل کا افتتاح کردیا

    طوفانی بارشوں کا امکان،وزیراعلیٰ سندھ کاتمام محکموں کو مزید متحرک رہنے کا حکم

    کراچی میں بارش،وزیراعلیٰ سندھ کا ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ

    سندھ میں شدید بارشوں کا امکان،سمندر میں طغیانی کا خدشہ،شرجیل میمن متحرک

  • موسم کی خرابی،کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

    موسم کی خرابی،کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

    شہر قائد کراچی میں بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں تو وہیں دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کی لینڈنگ نہ ہو سکی

    کراچی میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرنی تھی تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے لینڈنگ نہ کر سکی،پرواز محفوظ لینڈنگ کے لئے ایک گھنٹہ چکر کاٹتی رہی اسکے باوجود لینڈنگ نہیں ہوئی،جس کے بعد پرواز کو مسقط روانہ کیا گیا اور پرواز نے مسقط میں لینڈنگ کی ہے،

    علاوہ ازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز ساڑھے آٹھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہو گئی، پرواز نے صبح سات بجے روانہ ہونا تھا اب شام چار بجے روانہ ہو گی،استنبول اور بحرین سے آنے والی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہے، ملتان سے مسقط کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی،اہور سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں4 گھنٹے اور اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہے

    کراچی ایئر پورٹ پر موجود طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کرنے کی ہدایت
    دوسری جانب ایئر پورٹ انتظامیہ نے طوفانی بارشوں سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے ،تمام ایوی ایشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کریں،ایئر پورٹ پر پارک طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئرسائیڈ ایریا مینجر ذمے دار ہوں گے،بارشوں کے دوران ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹرمینل مینجر اور ایئر سائیڈ ایریا مینجر کو فوری آگاہی دی جاسکتی ہے۔

    سمندری طوفان بارے چھٹا الرٹ،طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی کا امکان
    دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق چھٹا الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے دور جا رہا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا، طوفان سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے، کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں،طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کو چھو سکتے ہیں، 9 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلو میٹر دور ہے، اورماڑہ کے جنوب، جنوب مشرق سے طوفان 220 اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 380 کلو میٹر دور ہے، کراچی میں آج وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں

    عمران خان کے سیل کا دورہ کیا جائے تو وہاں سے کوکین ملے گی،حنیف عباسی

    190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن

    اڈیالہ جیل میں الیکشن کرائے جائیں، وہاں بھی عمران کو شکست ہو گی،بیرسٹر عقیل ملک

    عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے نامناسب ترین امیدوار قرار

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کا الیکشن ،پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

    عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات

    لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات

    پنجاب میں مون سون بارشوں کا سپیل شروع ہو گیا , 29 اگست تک بارشیں جاری رہیں گی ، پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت گوجرنوالہ ، گجرات ، راولپنڈی ، سرگودھا ، ملتان کے ڈویژن میں بارشیں ہوگی ،بارشوں کے پیش نظر کئی علاقوں میں فلڈنگ کے خطرات بھی ہے ،پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، واسا ، محکمہ آب پاشی ، ریسکیو کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے،

    شہر لاہور میں بارش کے پیش نظر موسم خوشگوار ہو گیا ہے،شہر لاہور کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، لاہور کے محتلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،لاہور بھاٹی گیٹ،کربلاگامے شاہ لاہور،ضلع کچہری،مال روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ دہلی دروازے، اکبری منڈی کے علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کا اجلاس،اقدامات کا حکم
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، جام خان شورو، مخدوم محبوب الزمان، صوبائی مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقاء اللہ انڑ، صوبائی سیکریٹریز، میٹرو لاجسٹ سردار سرفراز، کور ہیڈ کوارٹر اور کوم کار کے نمائندے شریک ہوئے،حیدرآباد، لاڑکانو، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص ڈویژنل میئرز اور کمشنرز اور دیگر اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کو موسم کی پیشن گوئی پر میٹرولاجسٹ سرفراز احمد نے بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 26 اگست یعنی آج بارش کا سسٹم داخل ہوگا، یہ نیا بارش کا سسٹم 31 اگست تک جاری رہے گا،اس کے بعد ایک نیا بارش کا سسٹم ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے،اس نئے اسپیل سے کراچی میں 150 تا 200 ملی میٹرز بارش ہوسکتی ہے،ٹھٹہ، سجاول، میرپورخاص، سانگھڑ اور نوابشاہ میں 250 تا 300 ملی میٹرز بارش متوقع ہے،بدین، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں 500 ملی میٹرز بارش کا امکان ہے،سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 تا 100 ملی میٹرز بارش کا امکان ہے،28 اگست کو بارش بہت تیز ہونے کی پیش گوئی ہے، کھیر تھر رینج پر بارش کے نتیجے میں دادو، قمبر، شہدادکوٹ، جیکب آباد اور جامشورو میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سمندر دشت میں رہے گا،ماہی گیروں کے لئے بھی محکمہ فشریز ضروری ہدایات جارے کرے، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ سندھ نےتمام بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ کراچی کے تمام نالوں کی نگرانی، نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے مشینری کا انتظام کریں،

    مخدوم محبوب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سامال پی ڈی ایم اے کے اسٹاک میں موجود ہے،امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، مچھردانیاں، پانی کے کولر،ہائیجینک کٹس اور جانوروں کی مچھردانیاں شامل ہیں. وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ٹاؤنز کو بھی نالوں کی صفائی کیلئے مشینری دی ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے نالوں اور واٹر بورڈ کے نکاسی آب کا سسٹم بہتر کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے تمام انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور اپنا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر آبپاشی جام خان شورو نے نہروں کی پوزیشن سے اجلاس کو آگاہی دی اور بتایا کہ دریا کے دائیں کنارے پر بارشوں اور ہل ٹورینٹ کے پیش نظر ضروری مشینری بھی بندوں پر موجود ہے، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے کہا کہ حمل جھیل تا منچھر جھیل تک بندوں کی مضبوطی کا کام کر رہے ہیں،منچھر جھیل تا حمل جھیل تک تمام کمزور مقامات کی نگرانی بھی جاری ہے، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو

    کراچی میں 27 تا 31 اگست موسلا دھار بارش متوقع ہے،میٹرولاجسٹ سرفراز احمد نے کہا کہ دوسرا اسپیل ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،دوسرے اسپیل میں بھی کراچی میں بارشیں متوقع ہیں،

    بھارت،سکول کے واش روم میں دوچار سالہ بچیوں کے ساتھ زیادتی

    اجمیر سیکس اسکینڈل،100 سے زائد لڑکیوں سے زیادتی ، 32 سال بعد 6ملزمان کو عمر قید کی سزا

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

    شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج

  • لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی بارش کی نوید سنا دی

    لاہور میں بارش،محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی بارش کی نوید سنا دی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے

    لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں، کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی بھی غائب ہو گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں ،مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں ،ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ،تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں،تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں

    کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں سے نالوں میں طغیانی
    خیبر پختو نخوا میں بھی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے،جنوبی وزیرستان میں شدید بارش کے بعد ریلوں نے تباہی مچادی ، پنجاب میں بھی مون سون بارشوں کا طاقتور سپیل جاری ہے، کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں سے نالوں میں طغیانی آ گئی، کوٹ مٹھی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے،پانی کی سطح میں اضافے سے دریائے چناب کے کنارے آباد متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ مظفر گڑھ کی تحصیل رنگپور کی نہر میں30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے،احمد پور شرقیہ میں اوچ کینال میں20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ پانی قریبی رہائشی بستیوں میں داخل ہونے سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں،دریا ئے سندھ میں ڈی آئی خان کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، کچے کے علاقے میں ہسپتال اور ہسکول دریا برد ہو گئے،

    مہانڈری دریائے کنہار پر جھیل بننے سے ہوٹلوں دوکانوں اور مقامی آبادی کو خطرہ
    بالاکوٹ کے علاقہ مہانڈری میں ایک بار پھر سیلاب کا خطرہ ہے،مہانڈری دریائے کنہارپر جھیل بننے سے ہوٹلوں دوکانوں اور مقامی آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہےپہاڑ سرکنے کے بعد وہاں پر علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے،مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گر گیا، ضلعی وتحصیل انتظامیہ موقع پر پہنچ گی ہے اور نقصان کا جائزہ بھی لے رہے ہیں،این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کو کھولنے کے لیے این ایچ اے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے ،مہانڈری کے مغربی جانب دریائے کنہار کے کٹاؤ سے لساں دھانوں پہاڑی سے لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ، مٹی کے بھاری تودے دریائے کنہار میں گرنے لگے ، بھاری لینڈ سلائیڈنگ اپنے ساتھ درختوں کو بھی جڑوں سے اکھاڑ کر لے آئی لینڈ سلائیڈنگ سے مہانڈری کے مغربی جانب واقع گاؤں لساں دھانوں کی مقامی آبادی کے درجنوں گھروں کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لینڈ سلائیڈنگ والے مقام سے شاھراہ کاغان دور ہونے کے باعث جاری ٹریفک میں کسی قسم کا خلل نہیں پڑا شاھراہ کاغان پر معمولات زندگی مکمل بحال ہیں ادھر لینڈ سلائیڈنگ والے متاثرہ ایریا میں تودے گرنے سے دریائے کنہار کی روانی متاثر ہو رہی ھے اور خدا نخواستہ بند پڑنے سے دریائے کنہار میں جھیل بن سکتی ھے جو مقامی آبادی کے لئے خطرہ لاحق کر سکتی ھے

    گلگت،لینڈ سلائیڈنگ،15 مکانات مکمل تباہ،59 گھروں کو جزوی نقصان
    گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں پیش آئے ہیں جس کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے،ڈی سی غذر کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گوپس کے گاؤں یانگل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 59 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے 45 مویشی خانے مکمل اور 20 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں،انتظامیہ کے مطابق اشکومن، ہائم اور یاسین میں بھی 11 گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے اور مویشی خانوں کو بھی نقصان پہنچا، شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے،بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ گلگت، غذر، شندور روڈ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا تاہم ہنزہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی جبکہ متعدد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 84 شہری جاں بحق 224 زخمی اور 245 گھر متاثر
    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی، مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے،ڈیرہ غازی خان ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 84 شہری جاں بحق 224 زخمی اور 245 گھر متاثر ہوئے،اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنے کچے گھر اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ مون سون بارشوں کے باعث 44 مویشی بھی ہلاک ہوئے، 100 گھر مکمل جبکہ 145 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے،حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے،زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے،دریائے چناب راوی ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے، نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 70 فیصد، تربیلا میں 99فیصد ہے۔ستلج ، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 54 فیصد تک ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے پیشِ نظر تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں ۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ سورج اور ہلکے بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
    محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے،کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے،

    محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ اور زیارت میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 33، قلات میں 28، ژوب میں 34، زیارت میں 25، سبی میں 36 اور تربت میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی درجہ حرارت میں 42، چمن میں 37، گوادر میں 32 اور جیونی میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • لاہور سمیت کئی شہروں میں‌بارش،سڑکیں ،گلیاں تالاب کا منظر،بجلی غائب

    لاہور سمیت کئی شہروں میں‌بارش،سڑکیں ،گلیاں تالاب کا منظر،بجلی غائب

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کی وجہ سے سڑکیں، گلیاں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخل ہو گیا، کئی علاقوں میں بارش کے بعد بجلی غائب ہو گئی

    لاہور میں بارش سے پانی گھروں میں‌ داخل ہو چکا، سروسز ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں،لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،،لاہور ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔نشتر ٹاون 282 ،اقبال ٹاون 232, پانی والا تالاب 226 ، جوہر ٹاون 222 ملی میٹر بارش ریکاڑڈ جبکہ سمن آباد اور تاج پورہ 220 , قرطبہ چوک 218 , چوک ناخدہ217 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

    لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں بھی موسلادھاربارش ہوئی جبکہ علاقے تاج پورہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا،راجگڑھ میں‌پانی گھروں، دکانوں‌میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور مون سون بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ہونے والی بارش 44 سال میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ ہے۔لاہور میں متعدد انڈر پاسز پانی سے بھرے ہوئے ہیں۔ گلیوں میں اتنا پانی ہے کہ باہر نہیں نکلا جاسکتا اور بارش ابھی بھی جاری ہے بجلی کئی گھنٹوں سے غائب ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں بارش سے 400 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔،وسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر لیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو فیلڈ اسٹاف نہایت جانفشانی کے ساتھ بارش سے متاثرہ تمام علاقے کو کلئیر کرنے میں مصروف ہے۔ بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسٹاف سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کام سرانجام دے رہا ہے۔ لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی بحالی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔صارفین سے درخواست ہے کہ مون سون کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔ بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے کم ازکم10فٹ دور رہیں۔ بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں۔

    لاہور کے علاوہ پنجاب کے شہروں شیخوپورہ، قصور، پاکپتن، سرگودھا، جہلم، مری، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں،میرپور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے درخت گر گئے ہیں

    ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موٹروے ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ، کالا شاہ کاکو اور ٹھوکر نیازبیگ تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے مقامات پر بارش ہو رہی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بارش ہے۔

    بارش کے باعث لاہور کی کون کون سی سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں؟
    شہر کی متعدد شاہراہوں پر بارشی پانی موجود،سڑکوں پر سست روی سے رواں دواں ہے،سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے کی ہدایت کی ہے،مزنگ، جین مندر، جی پی او چوک، قادری چوک، ریگل، صفانواں والہ چوک پانی موجود ہے،انارکلی، لٹن روڈ، چوبرجی، ملتان روڈ، ٹمبر مارکیٹ بارشی پانی موجود ہے،عابد مارکیٹ، دھرمپورہ، صدر گول چکر، گڑھی شاہو، بادامی باغ اڈا،کلمہ چوک، بارشی پانی موجود ہے،شہر کی متعدد شاہراہوں اور انڈرپاسسز پر بھی بارش کا پانی موجود ہے،بارش کے دوران وارڈنز میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،

    شدید بار ش کے بعد لاہور میں رین ایمرجنسی نافذ
    لاہور میں شدید بارش کے بعد کمشنر لاہور کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،انتظامیہ کی جانب سے لاہور کے دفاتر اور اسکولوں کے سمر کیمپس میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے،کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے دفاتر اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے، کمشنر لاہور نے شہریوں کو بھی بارش کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے

    بارش کے بعد لاہور کے ہسپتال پانی سے بھر گئے،چھتیں ٹپک پڑیں
    بارش کے بعد لاہور کے ہسپتال بھی پانی سے بھر گئے، مریضوں اور انکے ساتھ آئے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،لاہور جنرل ہسپتال پانی سے بھر گیا، پانی کئی وارڈز میں بھی داخل ہو گیا، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی پانی داخل ہو گیا، میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کی چھتیں بھی ٹپک پڑیں،جناح ہسپتال کی فزیو تھراپی، ٹی بی وارڈ، ایم آر آئی سیکشن ، بلڈ بنک ، نرسنگ ہوسٹل اور کالج میں پانی داخل ہو گیا، ایم آر آئی سیکشن میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ وارڈ میں پانی داخل ہونے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،سروسز ہسپتال میں کروڑوں مالیت سے تیار ہونیوالا ایمرجنسی وارڈ پانی سے بھر گیا، وارڈ میں پانی بھرنے سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،میو ہسپتال میں ڈیڑھ ارب روپے سے تیار ایمرجنسی وارڈ کی چھت ایک بار پھر ٹپک گئی اور پانی مختلف حصوں میں داخل ہو گیا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،چیف سیکرٹری پنجاب نے واسا کو بارشی پانی کے جلد از جلد نکاس کیلئے مزید پمپوں کی تنصیب کی ہدایت کی اور اسپتالوں کو بارش کے پانی سے مکمل صاف کرنے کے احکامات دیے۔

    گلی محلوں اور روڈز سےبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
    لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارش،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچے کی ہدایت کی اور لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےبارش کی پانی کے نکاس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن اور متعلقہ انچارج موجود رہیں ،گلی محلوں اور روڈز سےبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق لاہور میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے کے لیے متحرک ہیں،لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نہیں لگائی گئی۔ اسکے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے 22 پوائنٹس کو مکمل کلیئر کردیا ہے جس کی رپورٹ وزیراعلی کو بھیج دی گئی ہے، مریم نواز نکاسی آب کی خود نگرانی کررہی ہیں، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب پورے شہر کا وزٹ کررہے ہیں، سروسز ہسپتال کو مکمل کلیئر کردیا گیا ہے۔ جی پی او،نابہ روڈ،ریلوے اسٹیشن،ایمپریس روڈ،وارث روڈ کو کلیئر کردیا ہے،چوبرجی چوک،شاہ جمال روڈ،قرطبہ چوک،مزنگ،اک موریہ پل کلیئر کردیا ہے،قذافی اسٹیڈیم،ٹھوکر نیاز بیگ،اللہ ہو چوک،جوہر ٹاؤن،لکشمی چوک کلیئر ہیں۔ رسول پارک،علی بلاک گارڈن ٹاؤن،تاجپورہ،بھاٹی گیٹ اور کریم بلاک کلیئر کردیے گئے ہیں، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے، مریم نواز کی ہدایات کے مطابق حکومتی مشینری مکمل طور پر متحرک ہے اور فیلڈ میں موجود ہے، اگلے دو سے تین گھنٹوں میں جن جگہوں پر پانی کھڑا ہے ان کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

    بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی
    لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں،لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب بابا بلھے شاہ انٹرچینج گاؤں میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے 6 افراد دب گئے، واقعہ کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،چھت گرنے کا دوسرا واقعہ شوکت خانم چوک کے قریب پیش آیا، چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا،
    ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سروسز اور جنرل ہسپتال کا دورہ
    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے عملہ نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جنرل ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے جائزہ لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ رہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور واسا کے افسران موجود تھے،بعد ازاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز لاہور میں طبی سہولیات سمیت بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ڈاکٹر عبدالمدبر اور واسا کے عملہ نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سروسز ہسپتال لاہور کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات الرٹ ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے پانی کے نکاس کے انتظامات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ شہر میں تیز اور مسلسل بارش کے باعث شہریوں کی آسانی کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ اور ایس او جی جواد پیرزادہ، ایکسیئن فہد اور ڈائریکٹر واسا عثمان موجود تھے