Baaghi TV

Tag: مون سون

  • ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 27 اگست تک جاری رہے گا،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے بارشوں کے باعث 23 سے 26 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب کی مون سون ہوائیں اور مغربی ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ، جو موسلا دھار بارشوں کی سبب بن سکتی ہیں23 سے 27 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری ،گلیات ، اٹک اور چکوال میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    دریائے ستلج؛ سیلاب متاثرین دربدر

    دوسری جانب بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے پنوعاقل کے قریب سیلابی ریلے کی وجہ سے کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑگيا جس کے باعث فصلیں زيرِآب آگئيں علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محمکہ آب پاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہيں پہنچے۔

    ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ چھیالیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ہے۔ اور سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں تاحال لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور لوگوں سیلابی علاقہ سے دور رہنے کا کہا گیا ہے-

    زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث بہاولپور کے قریب سے 76 ہزار مکینوں کو منتقل کردیا گيا ہےاس کے علاوہ لودھراں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خیمہ بستیاں بنادی گئيں ہیں سیلاب سے قصور، اوکاڑہ ، پاک پتن، عارف والا میں بھی دریا کنارے بستیاں پانی میں ڈوب گئیں جس کے بعد پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب جب کہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار اور پیر کے روزملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے تحت کل سے بارشوں کا امکان ہےماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے، سسٹم کے زیر اثرگجرات اوربحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار سے منگل کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 جبکہ نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے دریائے راوی اور دریائے چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر ڈیمز تقریبًا پانی سے بھر چکے ہیں-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےستلج اور بیاس کےبالائی علاقوں میں بارشوں کےامکانات ہیں آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں۔

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

  • بیجنگ میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی

    بیجنگ میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ 18 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 18 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بیجنگ کے مئیر نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں انفراسٹر کچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی،جبکہ چین ایک ماہ کے دوران بارشوں میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد 147 ہوگئی، بارشوں میں ہلاک ہونے والوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

    دفتری اوقات جب ملازمین زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

    قبل ازیں 2 اگست کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بارشوں سے 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اس دن 22 ہلاکتیں ہوئی تھیں،چینی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے مضافات میں واقع آبی ذخائر میں 744.8 ملی میٹر (29.3 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی جو 1891 کے بعد ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے بیجنگ میں سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی،پانی کے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔ نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بل بورڈز گر پڑے۔

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

    یجنگ میں جولائی کے ماہ میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جار رہا جس سے ڈیم بھر گئے تھے، ندیاں ابل پڑیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا تھا جس کے بعد ان علاقوں سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جولائی 2012 کے بعد سے اتنا برا سیلاب نہیں دیکھا۔

  • خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کے پیش نظر 14 اضلاع میں امدادی سامان تقسیم

    خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کے پیش نظر 14 اضلاع میں امدادی سامان تقسیم

    پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کےپیش نظرضلعی انتظامیہ باجوڑ،ساوتھ وزیرستان اورمالاکنڈ کےلیےمزیدامدادی سامان بھیج دیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں فیملی سائز ٹینس، سنڈبیگز،ایمرجنسی سرچ لائٹس،کچن سیٹ،اور خیمے شامل ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ سامان میں پیڈسٹل پنکھے، فرسٹ ایڈ باکسز،حفظان صحت کٹس،بالٹیاں،مچھردانیاں،جیری کینز،سولر لیمپس سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔ امدادی سامان کسی بھی ناخوشگوارصورتحال میں متاثرین کو فوری طور پر دیا جاسکے گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل کے مطابق دیگر اضلاع کو پہلے ہی سامان بھیجاجاچکا ہے،اسکے علاوہ 14حساس اضلاع میں فوری کوآرڈینیشن اوررسپانس کےلیےنمائندوں کوتعینات کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ان اضلاع میں نوشہرہ،صوابی،سوات، ایبٹ آباد،مانسہرہ،چارسدہ،ڈی آئی خان، شانگلہ،دیراپر،چترال اپر،چترال لوئر، کوہستان اپر،کوہستان لوئراورپشاور شامل ہے، اسکے علاہ پی ڈی ایم اے کے نمائندے ضلعی انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اورپی ڈی ایم اے کےساتھ قریبی رابطے میں رہینگے۔تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقع سے وقتی طور پر نمٹا جائے،

  • بلوچستان میں بارشوں کے باعث  332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

    بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونےوالےنقصانات کے حوالےسے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں 2 بچوں کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے بعد بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لورالائی میں3، ژوب اور نصیر آباد میں 2،2 افراد ہلاک ہوئے ، آواران ، قلعہ سیف اللہ ،خضدار ، ڈیرہ بگٹی ، پشین ،کیچ اور جھل مگسی میں بارشوں کے باعث ایک ایک ہلاکت ہوئی ۔بارشوں سے صوبے میں 14افراد زخمی بھی ہوئے، بارشوں سے صوبے میں 332 مکانات مکمل اور 334جزوی طور پر تباہ ہوئے جبکہ صوبے میں 8 کلو میٹر روڈ بہہ گیا جبکہ 320 سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔

    اوچ شریف : جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ …

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ترجمان صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں پنجاب کےدریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے، تربیلا، چشمہ اورکالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ جسڑ، شاہدرہ، بلوکی، دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ دریائےستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے 4 سے6 اگست کے دوران دریائےجہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجےکے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن …

  • دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی، دریائے ستلج ،سندھ اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے دریاؤں کے کنارے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بہاولنگر میں دریائے ستلج کا ریلہ سڑک کا ایک حصہ بہا کر لے گیا

    بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا، جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ کے بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے بیراجوں سے گزرنے لگے ہیں دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آنے سے گھوٹکے کے کچے کے مزید 20 دیہات زیر آب آگئے-

    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    جبکہ بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھر ہونے والے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،کرم وزیرستان بنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں گرک چک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا

    زشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خان پور 28، بہاولنگر ، ملتان (سٹی 4)، نارووال 3،چکوال، کوٹ ادو2، جیکب آباد 25، لاڑکانہ 2، بنوں 14، پاراچنار، کالام 3،میر کھانی 2،دروش ،بالاکوٹ، ڈی آئی خان (ائیر پورٹ اور سٹی ایک)، بابو سر 18،استور 8، بگروٹ 2،بونجی ایک جیوانی 5 اور بار کھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اتوار کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات

  • حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث بہاولنگر اور دیگر مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

    باغی ٹی وی : دریا سے ملحقہ 86 مواضعات کی درجنوں آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، ہزاروں لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ، بند ٹوٹنے سے مومیکا، توگیرہ ہٹھاڑ اور متعدد آبادیوں کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 2547 افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ادھرعارف والا میں بھی دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ مزید تیز ہونے سےکئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستی بھورے کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ بھی کٹ گیا دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوئی ہے ، فرید آباد میں عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے ریلے کی زد میں آ گئے ہیں۔

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    دریائے سندھ میں بھی گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث ساجن واگھڑ، عبدالرحمان واگھڑ، ممتاز مزاری سميت 15 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جن کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے مون سون کی حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں این ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 29 جولائی تک بارشوں اور سیلاب سے ملک میں 173 افراد جان سےگئے جس میں 69 مرد، 32 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 47، سندھ میں 21، آزاد کشمیر میں 12، بلوچستان میں10اور گلگت بلتستان میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں، مون سون بارشوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 260 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 110 مرد، 76 خواتین اور 74 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 158 افراد پنجاب میں زخمی ہوئے ملک بھر میں بارشوں سے 1485 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 475 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

    غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، راولپنڈی اٹک، چکوال، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی مزید بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    بھارت سے پاکستان آئی انجو کی قسمت جاگ اٹھی،ملا دس مرلے کا پلاٹ،نوکری

    30جولائی کو دریائے کابل کی معاون ندیوں اور ڈی جی خان ہل ٹورنٹ میں سیلاب متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے 30 اور 31 جولائی کو سکھر اور گڈو بیراجوں پر بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    جبکہ ایک ہزار 752 فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 749 فٹ سے زائد ہوگئی، راول ڈیم اسپیل ویز کھول دیے گئے جبکہ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی عوام کو این ڈی ایم اے نے ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیااین ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کے اسپیل ویز آج کھول دیئے گئے ہیں ،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہےآج 4 بجے سے 9 بجے تک سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے-

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

    اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی موسلادھاربارشوں اورمزید بارش کی پیشنگوئی کے باعث راول ڈیم کے اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں این ڈی ایم اے نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا ہے پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کر دیئے گئے ہیں،عوام کو اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہےمقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کے لیے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے گئے۔

    کوٸٹہ پیالہ ہوٹل پرڈکیتی کی واردات کرنیوالے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار