Baaghi TV

Tag: مہنگائی

  • بے انتہاہ مہنگائی بھی اور کوالٹی بھی ناقص،لوگ پریشان

    بے انتہاہ مہنگائی بھی اور کوالٹی بھی ناقص،لوگ پریشان

    قصور
    مہنگے پیٹرول کے باوجود پیٹرول پمپ مالکان ناقص ایرانی پیٹرول اور کم پیمانے پر فروخت کرنے لگے ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے پیٹرول پمپوں پر ناقص ایرانی پٹرول کی فروخت جاری ہے اور تقریباً تمام پیٹرول پمپوں کے پیمانے جان بوجھ کر کم کئے گئے ہیں
    عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پورا پیٹرول نہیں دیا جا رہا جس سے لگتا ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے
    ضلع انتظامیہ زمہ داران مبینہ طور پر منتھلیان وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی بھی پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کبھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ناقص کوالٹی اور پیمانے میں رد و بدل تمام پیٹرول پمپوں پہ دھڑلے سے جاری ہے
    عوام کو دکھانے کیلئے کبھی کبھار پیٹرول پمپ کے ملازمین کے خلاف مقدمات درج یا معمولی جرمانہ عائد کر کے ان کو پھر سے چھ چھ ماہ تک عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی جاتی ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو پابند کیا جائے کہ ضلع بھر کے تمام پیٹرول پمپوں کی روزانہ کی بنیاد پر کوالٹی اور پیمانہ چیک کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کی بجائے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے کم از کم 15 دن کے لئے پیٹرول پمپ کو سیل کیا جائے اور معمولی جرمانوں کی بجائے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے

  • مہنگائی کے خلاف تحریک میں قوم ساتھ دے ،سراج الحق

    مہنگائی کے خلاف تحریک میں قوم ساتھ دے ،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پورے ملک میں ماتم برپا کر دیا۔ قوم استعماری طاقتوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی میں پس رہی ہے۔ حکمران اپنی مراعات میں کمی کو تیار نہیں، سارا زور عوام کا خون نچوڑنے پر ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ غریب کا بچہ بھوکا سوتا ہے، لوگوں کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں، حکمرانوں کے محلات میں چار چار سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں ، قوم فاقوں مر رہی شاپنگ مالز کے باہر سرکاری گاڑیوں کی قطاریں نظر آتی ہیں ،حکمران اشرافیہ قومی خزانے سے بیرون ملک اپنی فیملیز سے ملاقاتیں کرتے ہیں، افسرشاہی، وزراء، مشیران اپنی کارکردگی بتائیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ 11جون سے کرپٹ سودی نظام اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ساتھ دے اور تحریک کا حصہ بنے۔

    قبل ازیں جماعت اسلامی کی رہنما قیصر شریف کا کہنا تھا کہ سود، مہنگائی کے خلاف 11 جون لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے،حکمران جان لیں عوام اب قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں،قوم کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے پارلیمنٹ لائیں جائیں،ارکان قومی اسمبلی اور اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں، حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا،پٹرول مہنگا ہونے سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے،مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلئے مشکل ہے،اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا۔

  • ’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا ‘:مریم اورنگزیب

    ’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا ‘:مریم اورنگزیب

    اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج جو چیخیں ماررہےہیں انہیں عمران خان نےکارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے آسان تھا کہ ملک کو بحرانوں میں چھوڑ کر نگران حکومت کے حوالے کر دیتے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاست کو بچانا آسان فیصلہ تھا لیکن ہم نے ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ کیا، 2013 میں لوڈ شیڈنگ 18، 18 گھنٹے تھی، ہم نے چیلنج قبول کیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھایا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں ایک سال کاروبار بند رہا، کاروباری برادری اور مارکیٹ کنفیوژن کا شکار تھی، وزیراعظم سے لے کر نیچے تک کرائے کے ترجمان کہتے تھے کہ ہم آئی ایم ایف نہیں جائیں گے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ سابق دورمیں پانچ مرتبہ وزیرخزانہ بدلا گیا، سات مرتبہ ایف بی آرکےچیئرمین کوبدلا گیا، چھ بارسیکریٹری فنانس کو تبدیل کیا گیا، آج جو چیخیں مار رہے ہیں انہیں عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیت ان کے وزیراعظم نے قبول نہیں کی تو عوام کیسے کرے، جب معیشت تباہ ہوئی اور مارکیٹ کا اعتماد ختم ہو گیا تو انہوں نے کمزور بنیادوں پر آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط طے کیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت سیکریٹری فنانس نے کہا کہ یہ معاہدہ غلط ہے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، وہ عوام کی بات کر رہے تھے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لائی جائیں۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

    یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

    کراچی :اٹلس ہونڈا کے بعد یاماہا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود یاماہا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔یاماہا کی جانب سے ماٹر سائیکلوں کی قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔

    یاماہا وائے بی 125 زی کی قیمت 20 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی 125 ڈی ایکس کی قیمت 22 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے،یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں بھی 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    یاماہا وائے بی آر 125 جی کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر 125 جی ڈارک گرے 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔یاد رہے کہ یکم جون کو اٹلس ہونڈا نے بھی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 3 ہزار 600 روپے سے 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جو کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال کا چوتھا اضافہ تھا۔

    دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 197.59 سے بڑھ کر 197.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    گرفتاری کا ڈر، شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لانگ مارچ کے دوران سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج مقدمات کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں پائے ؟ شیخ رشید خود عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں ، حکم نامہ جاری ہوا ، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں،اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر بھی قید اور وہ نمائندہ ہیں اس پر آپ مسکرا رہے ہیں کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے آرڈر کیا ،ایک ہی اسٹائل ہے، ہر تھانے میں مقدمے درج کر رہے ہیں،عدالت نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 16 پاورپلانٹس بند اور 16 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،لوگ گرمی سے مر رہے ہیں،60 فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں،موڈیز نے ہمارا درجہ منفی کردیا پہلے معیشت اور پھر ملک دیوالیہ ہوجاتا ہے ،ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرول فی لٹر بڑھ گیا، بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھا دی ،جون تک انتظار ، قوم خود سڑکوں پر آئے گی،ایم کیو ایم کو میئر اور گورنر شپ عہدے مل گئے، ان کو مبارک باد دیتاہوں،ایم کیو ایم کو ان کے دفاتر بھی مل گئے ہیں،باپ بھی اپنا سیاسی حقیقی باپ کو ڈھونڈ رہی ہے ،

     

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جا رہاہے،حکمران ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں ، رواں ماہ سیاسی طور پر فیصلہ کن ہوگا غریب معاشی طور پر مرے گا یا پھر امپورٹڈ حکومت مرجائے گی ،حکومت نےچینی کی قیمت بڑھانے اور اپنوں کو وزیر بنانے کی لوٹ مار مچا رکھی ہے،رانا ثنا اللہ ملک میں بدمعاشی کر رہے ہیں،وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہیں، اپنے دفتر نہیں گئے ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،جس نے بھی مراسلہ بنایا عمران خان کی خدمت کی، اب یہ مہنگائی بھگتیں، جو کچھ 25 مئی کو اسلام آباد میں ہوا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
    لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30، 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ملک میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت نے ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا حکومت کی نااہلی کے باعث قومی خزانے دیوالیہ ہونے کے قریب ہے عوام پریشان ہے،حالیہ اضافے کو فی الفور واپس کیا جائے

    پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،وفاقی وزیر خزانہ
    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پرسبسڈی ناقابل برداشت ہے ،پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،عمران خان نے پیٹرول پر 30روپے لیوی عائد کیا جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 5 ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتی، جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی،

    وزیراعلیٰ سندھ کا خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں،پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 40فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہوگا،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ،ججز، اور سول افسران یکجہتی دکھائیں ، پیٹرول الاؤنسز معطل کر دیں،پیٹرول کی قیمتیں واپس آنے تک اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگ عوام کی تکلیف میں حصہ دار بنیں،علامتی طور پر عوام کے ساتھ نظر تو آئیں، آپ کے دورے ہی ختم نہیں ہو رہے،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • مہنگائی سے تنگ مشتعل شہریوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا

    مہنگائی سے تنگ مشتعل شہریوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل شہریوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع سینٹرل پرانی سبزی منڈی کے قریب شہریوں نے پیٹرول نہ دینے پر پمپ پر حملہ کردیا۔ضلع سینٹرل میں پمپ بند ہونے کے بعد مشتعل افراد نےتوڑ پھوڑ بھی کی اور پیٹرول پمپ پر پتھراؤ کیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے، ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

    شہر بھر کے مختلف پیٹرول پمپس بند ہیں اور شہریوں کا رش لگا ہوا ہے ادھر سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کیا جارہا ہے اور مشتعل افراد نے جناح باغ چوک پر ٹائرز کو آگ لگادی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے کل شام 4 بجے پریس کلب پر کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔

    ادھرسابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر 50 اور ڈیزل پر 80 روپےکما رہی ہے، 60 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں اور ابھی بھی رو رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 60 روپے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں اور ابھی بھی رو رہے ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مکمل طور پر کنفیوژڈ نظر آرہے تھے، ابھی بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی سستا تیل دےگا تو خرید لیں گے، ارے بھائی کوئی تمہارے پاس خود آئے گا کہ ہم سے سستا تیل خریدو، پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے یا کنواں پیاسے کے پاس آتا ہے۔

    شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے روسی صدر سے بات کی تھی، روسی صدر نے کہا تھا کہ سستا تیل بھی دونگا اور پٹرول بھی دونگا، کیا روس آپ کے گھر تیل پہنچائیں گے یا آپ جاکر بات کرینگے، ہمیں تو کہتے تھے ٹارگٹڈ سبسڈی کیوں نہیں دی، اب یہ حکومت خود کیوں ٹارگٹڈ سبسڈی نہیں دے رہی، حکومت کوٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا چاہیے اور غریب کو ریلیف دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، حکومت پٹرول پر50 اور ڈیزل پر 80 روپے کما رہی ہے، مفتاح اسماعیل پڑھےلکھے آدمی ہیں اور ایسی باتیں کررہےہیں، انہیں نظر ہی نہیں آرہا، حکومت بتائے 60 روپے کس کھاتے میں اضافہ کیا ہے، یہ حکومت روس کے پاس نہیں جارہی جس کانقصان ہورہا ہے، ہماری حکومت ہوتی توسب سے پہلے روس کے پاس جاتے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ حکومت کنفیوژ ہے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، معیشت کو یہ حکومت نہیں سنبھال سکتی، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی تو میں چارٹ بناکردیتا ہوں، میرےچارٹ پرعمل کرتےہوئے فیصلے کرلیں، حکومت کو چاہیے فوری الیکشن کرائے تاکہ نئی حکومت آکر معیشت سنبھالے۔

    شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم نےپٹرول پر 20 اور ڈیزل پر 24روپے سبسڈی دی تھی، اس حکومت نے وقت پر ایکشن نہیں لیا، وقت پر فیصلے نہیں کیے، مفتاح کہتا ہے پاکستان کی منفی گروتھ عمران خان دور میں ہوئی، ڈیٹ اگربڑھا ہے تو جی ڈی پی حجم بھی بڑھاہے، مفتاح اسماعیل اس میں ڈنڈی مارسکتاہے تو ہر چیز میں ڈنڈی مارسکتا ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • مہنگائی کا نیا طوفان ،شہری سخت پریشان

    مہنگائی کا نیا طوفان ،شہری سخت پریشان

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان،ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئیں،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد قصور میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دکانداروں نے تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ سرکاری ریٹ ابھی تک نہیں بڑھے

    دکانداروں و تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایوں و دیگر اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھانا ہماری مجبوری بن گئی ہے
    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ پر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر سخت ناکام ہے جس کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی ہے، درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کی کی منظوری کے بغیر کیا گیا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر حکومتی اقدام غیر قانونی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرول مہنگا ہونے کی باز گشت سنائی دی، رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ وزرا جب بیرونی ملک جاتے ہیں تو اسپیکر کو اطلاع دینی چاہیے 8لاکھ روپے تک حج اخراجات کیوں جمع کیے جا رہے ہیں ؟رات کو 30 روپے کا پیٹرول بم کیوں گرایا گیا ہے یہاں عیاشیوں کا سامان درآمد کیا جارہا ہے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا صرف 6 روز کیلئے حکومت کو مزید مہلت دی ہے۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اعلیٰ عدلیہ نے بھی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
    حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

    قبل ازیں اینکر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریباً 18 فیصداضافہ غریب متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 رپے لیٹر پیٹرول قیمت اضافے کا مطلب ان خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار ماہانہ بڑھ جائیں گے

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ہمیں نااہل اور سلیکٹڈ کہتے تھے ،ثابت ہوگیا یہ خود نااہل ہیںہم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز اجلاس بلاتے تھے ،نااہل حکمرانوں نے ایک بھی اجلاس نہیں کیا،اچانک سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لگتاہے کچھ ضرور ہوا ہے

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے ایما پرمہنگائی کے کوڑ ے برسا رہی ہے اتحادی حکومت بھی پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ثابت ہوئی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرکے سبسڈی بحال کی جائے

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی،سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے،آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد نے عوام کو مہنگائی کے جھٹکے دینا شروع کر دیئے ہیں

    عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے گئے پٹرول کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کر دیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز 10 کلو آٹا 90 روپے مہنگا کر دیا گیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے ہو گیا 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے کا گیا ۔ وزارت صنعت و پیداوار نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت دس کلو تھیلے کی 490 مقرر کر رکھی ہے تا ہم پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکثر مقامات پر حکومت پنجاب کی جانب سے سستے نرخوں پر آٹا نہیں مل رہا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹا دس کلو والا 650 کا ملے گا، گندم مہنگی ہو گئی ہے،حکومت ہمیں سستا آٹا نہیں دے رہی تو ہم کہاں سے دیں

    قبل ازیں حکومت نے بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کیا تھا، گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا

    اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور آٹا مہنگا ، ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام آنے لگا لیکن عام آدمی کو ریلیف کیسے ملے گا؟

    پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہے ماضی کی حکومت کے فارمولے پر جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 205 روپے ہوتی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ