Baaghi TV

Tag: مہنگائی

  • فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں 19 مئی کو جلسے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ترجمان جے یو آئی راشد سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 19 مئی بروز جمعرات کو مزار قائد پر جلسہ کرے گی۔

    راشد محمود سومرو نے جلسے کے لیے ذمہ داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

    صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن کرواو۔ عمران خان نے عدم اعتماد پرکہاکہ میں شکراداکرتا ہوں یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں میں اللہ کاشکراداکرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اگر عدلیہ افواج اور دیگر اداروں نے اپنا آئینی کردار ادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہئے۔ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھربنانے کی باتیں کی چینی، آٹا، آئل، مالم جبا، بی آرٹی سمیت کئی اداروں کے سکینڈل اس کے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیاعوام عدلیہ سیاستدانوں سمیت سب غدارہیں۔ عمران خان اس ملک کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریث ہے۔ عمران خان نے 66 سالا زندگی میں اتنانہیں کمایاجتنا وزیرآعظم بننے کے پہلے دوماہ میں کمایا۔

  • فلورملزمالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا

    فلورملزمالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا

    فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا اضافہ کردیا

    20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر کر دی گئی ہے،دس کلو آٹے کی قیمت 660 روپے مقرر کی گئی ہے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، نئی گندم 2300 روپے من مل رہی ہے جب کہ پچھلے سال قیمت 1800 روپے تھی تو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جب پہلی تقریر کی تھی تو انہوں نے آٹا سستا کرنے کا اعلان کیا تھا ، رمضان میں انہوں نے آٹا سستا بھی کیا، رمضان میں دس کلو آٹے کی قیمت 400 روپے تھی تا ہم اب عید کے بعد یکدم آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے

    جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے آٹے کی بڑھتی قیمت پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے کا اضافہ کردیا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1310 روپے مقرر،چکن ، آٹا، چینی ، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ!! ملک کی گاڑی اب بھی ریورس گیر میں ہے ، آخر کب تک ؟؟

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ امپورٹد حکومت کا پہلے ہی ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ. اپریل میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ. ٹماٹر، پیاز، سبزیاں، پھل، خوردنی تیل، آٹا، گوشت، دالیں سب پچھلے مہینے سے زیادہ مہنگے ہو گئے. جتنے دن یہ لاچار امپورٹد حکومت چلے گی نقصان بڑھتا جائے گا

    دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرکار نے مہنگائی زیادہ کر دی تھی ہمیں امید تھی کہ موجودہ نئی حکومت عوام کو ریلیف دے گی اور مہنگائی سے جان چھڑائے گی تا ہم ایسا لگ نہیں رہا،کیونکہ غریب کی بنیادی ضرورت آٹا ہی ہے اور اسے مہنگا کر دیا گیا ہے آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہے

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتظامی بحران کا شکار ہے،ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے روس سے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے رہے تھے،نواز شریف اینڈ کمپنی نے پنجاب کی گیس دیگر صوبوں میں بانٹ دی ،پیپلز پارٹی کے کہنے پر پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے،پنجاب میں پانی کی کمی کے باعث فصلیں متاثر ہوں گی،پنجاب میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں پا سکی

  • مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

    مہنگائی کا طوفان ،لیموں 1000 روپے فی کلو ہو گیا

    عیدا لفطر کے موقع پر مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ، سبزیوں، مصالحے اورگوشت کی قیمتیں دوگنا بڑھ گئیں-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میٹھی عید سے ایک دن پہلے ہر سبزی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا، 80 روپےکلو میں بکنے والا پیاز 100 روپےکا اور 60 روپے میں کلو آنے والا ٹماٹر بھی 100 روپےکلو ہوگیا ہے، ادرک 280 جب کہ لہسن 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    گوشت کی قیمت میں بھی 200 سے 300 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، مرغی کا گوشت 340 سے 380 روپے، بڑا گوشت 900 اور بکرے کا گوشت 1700 روپےفی کلو میں دستیاب ہے جبکہ دیسی لیموں نےتو تمام ریکارڈ توڑ دیئے 1000 وپےفی کلو میں بک رہا ہے ۔

    کراچی میں بھی پھلوں کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، لیموں کی 800 سے 1000 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

    ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا

    شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں سے بڑھتی قیمتوں کی شکایت کریں تو جواب ملتا ہے پیچھے سے ہی چیزیں مہنگی مل رہی ہیں، وہ تو معمولی منافع کے ساتھ بیچ رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو خاص دنوں کے موقع پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کا نظام وضع کرناچاہیے تاکہ کوئی ناجائز منافع نہ کما سکے۔

    خفیہ مراسلے کے مندرجات سامنے رکھے گئے تو میں حیرت زدہ رہ گیا.عمران خان

  • "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    اسلام آباد: "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام ،اطلاعات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں حادثہ کرنا چاہتے ہیں، میرا کل دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ سات افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا ذمے دار ہونگے، تھانےمیں جمع کرائی درخواست کی کاپی عمران خان کو دینے جارہا ہوں۔

    نیوز کانفرنس میں شیخ رشید نے ایک اور انکشاف کیا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنے کے درپے ہے، انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔

    شیخ رشید نے واضح طور پر کہا کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناءاللہ کو پٹہ ڈالا جائے، رانا ثناءاللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقتدرحلقے کبھی خاموش نہیں رہتے انکی کمٹمنٹ پاکستان کیساتھ ہیں، مقتدر حلقوں کی آنکھ اور کان کھلےہیں، اس سے قبل مقتدرحلقوں کی باری آئے وہ اس ملک میں الیکشن کروادیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عمل کو بے عمل کیاگیا، آصف زرداری یہی چاہتے تھےکہ پنجاب میں گند پھیلے،سب سے بڑےگندےآدمی راناثنااللہ کےذریعےگندڈالناچاہتےہیں۔

  • حکومت کا پہلا مہینہ،مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    حکومت کا پہلا مہینہ،مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد:حکومت کا پہلا مہینہ،مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق نئی حکومت کا پہلا مہینہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا، اپریل میں مہنگائی 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مسلسل چھٹے مہینے بھی مہنگائی کی شرح دہرے ہندسے میں رہی، اپریل میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.37 فیصد ہوگئی جو جنوری 2020 کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 1.61 فیصد کا اضافہ ہوا، دیہی علاقوں میں مہنگائی 1.63 فیصد اور شہری علاقوں میں مہنگائی 1.6 فیصد بڑھی۔مارچ 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.7 اوراپریل 2021 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد تھی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں دیہی علاقوں میں مہنگائی سب سے زیادہ 15.1 اور شہری علاقوں میں 12.2 فیصد رکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 11.04 فیصد رہی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 124.68 فیصد، پیاز 61.64 فیصد، کوکنگ آئل 60 فیصد، گھی 58.7 فیصد، دال مسور 40.3 فیصد اور پھل 30.64 فیصد مہنگے ہوئے۔

    اسی طرح اپریل میں مارچ کے مقابلے میں شہری علاقوں میں ٹماٹر 51.53 فیصد، پیاز 42.83 فیصد، پھل 21.7 فیصد، سبزیاں 14.4 فیصد، کوکنگ آئل 11.35 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 8.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں مہنگائی 12.96 فیصد شرح کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ 2 روز قبل وزارت خزانہ کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، بلند مالیاتی خسارہ اور اقتصادی ترقی کے امکانات کو کم کرنے سمیت غیر معینہ دورانیے تک جاری رہنے والے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے امتزاج کے پیش نظر معیشت کے لیے آنے والے دن مشکل ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر پیٹرولیم مصنوعات 21 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سبسڈی واپس لینے کا اشارہ بھی دے چکے ہی

    ں۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

    ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں ،کچھ چیزیں سستی ہوئیں تو کچھ مہنگی ہوگئیں ،ادھر اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

     

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 24 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

     

    ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 5 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط 3 روپے 24 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

     

    اعداد و شمار کے مطابق انڈے 4 روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔

    حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

  • ایک طرف لوڈ شیڈنگ جاری، دوسری طرف بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ایک طرف لوڈ شیڈنگ جاری، دوسری طرف بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ایک طرف لوڈ شیڈنگ جاری، دوسری طرف بجلی کی قیمت میں اضافہ
    مارچ کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے کے اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی

    نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپر ا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 4 روپے 83 پیسے بنتا ہے اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی

    نیپرا نے بجلی دو روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے بجلی صارفین 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

    نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ایل این جی کی قلت کے باعث 34 کروڑ روپے سے زائد اور بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا سی پی پی اے حکام کے مطابق بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔

    سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی درخواست کے مطابق 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی اور 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی

    دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب بڑھ گئی ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ملک میں بجلی کا شارٹفال 7300 میگاواٹ ہو چکا ہے ،کئی شہرون میں دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کراچی ،لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی غائب ہونے کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہورہی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سی15 گھنٹوں تک پہنچ گیا، لاہور میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز متعلقہ حکام کو یکم مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

  • مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا،روزے داروں کی رحم کی اپیل

    مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا،روزے داروں کی رحم کی اپیل

    قصور
    مہنگائی کا طوفان نا تھم سکا ،روزے دار سخت پریشان،سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ جاری،انتظامیہ محض دعوؤں تک محدود

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کا شروع ہونے والا طوفان تھم نا سکا ہے جس کے باعث روزے دار سخت پریشان ہیں
    لیموں رمضان سے محض دو دن قبل 120 روپیہ کلو تھے رمضان شروع ہوتے ہیں 250 اور اب 409 روپیہ فی کلو ہو گئے ہیں
    اسی طرح دیگر پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ جاری ہے
    سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں چیزیں منڈی سے مہنگی ملتی ہیں سو ہم مجبور ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ محض دعوؤں تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر کوئی کام عمل میں نہیں لایا گیا
    شہریوں نے ضلعی،صوبائی و وفاقی انتظامیہ سے رحم کی اپیل کی ہے

  • یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    امریکہ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران افراط زر کی شرح میں 7.9 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ چالیس سال میں ہونے والی مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں امریکہ میں مہنگائی میں تیز ترین اضافہ یوکرین جنگ کے بعد ہوا ہے ماسکو کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں پٹرول کے ساتھ ساتھ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

    ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیوںکہ توانائی اور خوراک کی طویل عرصے تک جاری رہنے والی ترسیل میں رکاوٹوں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

    سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل…

    عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 25 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل 105.23 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھو گئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    یوکرینی صدر نے جنوبی کوریا سے طیارہ شکن میزائل سسٹم اور جنگی ساز و سامان مانگ لیا

  • ای ایف پی کا  شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

    ای ایف پی کا شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

    ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ
    شرح سود میں ڈھائی فیصد، ایکسپورٹ فنانسنگ کی شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ معیشت کو تباہ کردے گا،اسماعیل ستار
    سنگین سیاسی بحران کی موجودگی میں کاروباری لاگت میں اضافے سے گریز کیا جائے، صدر ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان

    ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافے اور ایکسپورٹ ری فنانس کی شرح بھی ڈھائی فیصد بڑھانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو ملکی معیشت، تجارت اورصنعت کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا ہے اورگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدامات سے گریز کریں جو معاشی لحاظ سے ملک کے لیے شدید نقصانات کا باعث ہو۔

    اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جاری سنگین سیاسی بحران کی موجودگی میں شرح سود 12.25فیصد کی بلند سطح پر پہنچے سے تاجر برادری الجھن کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ان اقدامات کے نتیجے میں کاروباری لاگت میں نہ صرف بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ مہنگائی کا طوفان آجائے گا جس کو سنبھالنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے مرکزی بینک کے دعوے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں یہ اضافہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بڑھتی ہوئی ملکی سیاسی بے یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ ملک میں شرح سود میں اضافے کے اچانک اور غیر مستحکم فیصلے کی وجہ سے پاکستان 2022 کے آغاز سے خطے کے سب سے زیادہ مہنگائی والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھوٹان جیسے ملکوں میں شرح سود اب بھی 4 فیصد سے 7.16 فیصد کے درمیان ہے۔ اس کے باوجود پاکستان جیسا ملک جو سماجی و اقتصادی عدم استحکام کا شکار ہے مگر پھر بھی استحکام کے نام پر غیردانشمندانہ فیصلوں پر اکتفا کیاجارہا ہے۔

    ان کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے فیصلے نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت ایکسپورٹ فنانسنگ کے لیے شرح سود میں بھی 2.5 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا اعلان حال ہی میں ہونے والے ایم پی سی اجلاس کے دوران پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اگر اس طرح کے اقدامات برقرار رہے تو پاکستان کی تاجر برادری کو برآمدات کے حوالے سے ایک بڑا دھچکا لگے گا کیونکہ معیشت مخالف فیصلے درحقیقت پاکستان کو عالمی مارکیٹوں میں مصنوعات کی قیمتوں کی دوڑ سے باہر کردے گا۔

    صدر ای ایف پی نے مزید کہا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا موجود معاشی اسٹرکچر کا تجزیہ اس یقین کی پاسداری کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی اسٹرکچر درحقیقت لاگت کو بڑھانے والا افراط زر کا نظام ہے جہاں شرح سود میں اضافہ قیمتوں میں زبردست اضافہ کا سبب بنے گا۔ گزشتہ چند دہائیوں کے تاریخی رجحانات یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ شرح سود میں اضافے نے پاکستان کی معیشت کو بار بار بری طرح متاثر کیا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور شرح سود میں اضافے کا روایتی نظام پاکستان میں معاشی اسٹرکچر کے خاتمے کا باعث بن رہا ہے۔ اگر مقررہ وقت پر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسماعیل ستار نے کہا کہ کہ ابتر معاشی اسٹرکچر کے باعث کاروباری لاگت میں اضافے، افراط زر کے مسئلے سے سخت انتظامی یا مالیاتی پالیسیوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اہم اداروں پر غور و فکر اور تجزیہ یقیناً پائیدار نظام کے قیام میں بہت اہم کردار ادا کرے گا جس سے خطے میں تاجر برادری کا اعتماد بڑھے

    گا

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

    نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع