Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کےہمراہ لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمسفر رہے جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں غیر ملکی پرواز مقامی وقت صبح 5:25 بجے لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے ساؤتھ ٹرمینل پر اتری ہے۔

    قانونی اصلاحات کریں، توبہ کا دروازہ تو ہمیشہ کھلا رہتا ہے،سپریم کورٹ

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہم امور پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ نصف شب کو اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوئےتھے۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بعض معاملات پر پارٹی رہنماؤں مشاورت کرنی ہے اور ن لیگ بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کریں گے وزیراعظم برطانوی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے-

    وزیراعظم شہباز شریف لندن جانے کے لئے تیار

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کر دی تھی، ملاقات میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہو گی جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے،آئندہ الیکشن اور پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے-

    بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے شہبازشریف اوردیگرکو طلب نہیں کیا،شہبازشریف اور دیگر نے نوازشریف سے مشاورت کیلئے کی درخواست کی تھی ،شہبازشریف اوردیگرافراد نوازشریف سے مشاورت کیلئے لندن آرہے ہیں پیرکی صبح لندن پہنچا تھا پورا دن نوازشریف کے ساتھ رہا،عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے پر نواز شریف کومبارک باد دی،گزشتہ رات بحرین کیلئے روانہ ہوا تھا،اب پاکستان واپس آرہا ہوں-

  • حکومت نواز شریف کی سزا ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

    حکومت نواز شریف کی سزا ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

    حکومت نواز شریف کی سزا ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں،

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے تا حیات نا اہلی کی سزا حکومت ختم نہیں کر سکتی کرپشن میں ہونے والی سزا کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں،کرپشن میں سزا کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے کیس ختم کرانے کیلئے نواز شریف کو اعتراف جرم اور پلی بارگین کرنا ہو گی پلی بارگین کی صورت میں نواز شریف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے مے فیئر اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ضبط ہوں گے،آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزا میں کمی یا رعایت صدر کر سکتا ہے،

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ این آر او 2 لینے والا اپنے بھائی کو این آر او تھری دینے کا اختیار نہیں رکھتا،آرٹیکل 45 میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے،قوم نے رجیم چینج اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کیا ہے،آئینی بحران کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اب کیوں نہیں کہتے کہ نوازشریف بیمار ہیں، حکومت کواپسی کیلئے پہلے تو قوم سے جھوٹ بولنے پر انھیں شرمندہ ہونا پڑے گا، قوم جانتی ہے کہ ویڈیو والی فیکٹری کس خاتون نے لگائی ہے،ویڈیوز شریفانہ فیکٹری سے ہی تیار ہو کر آتی ہیں ،

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کو، ختم ، کم ، یا ،معطل کرنے پر غور شروع کیا گیا ہے،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ وہ کسی کی بھی سزا کو ختم معطل یا کم کر سکتے ہیں

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

  • سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں نواز شریف کو جاری کئے گئے پاسپورٹ کی مدت 10سال ہے نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا، نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا –

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق معزول وزیر اعظم نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقبل سماعت قرار دی تھی

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہے، حکومت کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ کیا وفاقی حکومت نے کوئی آرڈر پاس کیا ہے ؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا تھا وفاقی حکومت نے کونسا آرڈر پاس کیا ہے؟ وکیل نے کہا تھا کہ یہ درخواست وفاقی حکومت کے پاس بھیج دیں۔

    جس کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر ضروری چیزوں کو کیسے بھیج دوں؟ کیوں نہ آپ کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کر دوں؟ بعد ازاں عدالت نے نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی اور پٹیشنر وکیل پر5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا

    وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی، پی آئی اے کو یومیہ کتنا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محض اخباری تراشوں کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، سزا یافتہ اشتہاری کے لیے لازم ہے کہ وہ جیل جاکر سرنڈر کرے ہم شک نہیں کرسکتے کہ حکومت سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے خلاف جائے گی، درخواست کے ساتھ کوئی ٹھوس مواد موجود نہیں، لہذا درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

  • نواز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہبازسمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

    نواز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہبازسمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور ہاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، وزیر اعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزدے حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) پالیسی کے تحت متعد اہم نام فہرست سے خارج کردیئے گئے ہیں جن میں شریف خاندان کے متعدد نام بھی شامل ہیں-

    سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    سرکاری ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد تھی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی سال سے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) ایک ایشو بن گیا تھا، کسی کوڈرانا ہوتا تھا تو قومی احتساب بیورو (نیب) کا نوٹس بھیج کر نام ای سی ایل پر ڈال دیاجاتاتھا ای سی ایل میں اس وقت 4ہزار کے قریب لوگ ہیں، رولز کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے، نئے قانون سے 3 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، ان کا نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، 120دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا اگر حکومت 120 دن میں کوئی شہادت نہیں لاتی تو از خود نام ای سی ایل سے نکل جائےگا۔

    عمران خان نے اہم شخصیت کے ذریعے آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا، غریدہ فاروقی کا دعوی

    راناثنا اللہ نے کہا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کواس قانون کےتحت فائدہ نہیں ملے گا، ملکی سلامتی کے خلاف لوگوں کو بھی اس سے فائدہ نہیں ہوگا، ای سی ایل میں اس وقت 4 ہزار 863 کے قریب لوگ ہیں ، جن کے نام عدالت نے ای سی ایل پر ڈالے ہیں وہ بھی مستفید نہیں ہوں گے۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نےجب وزیراعظم کا حلف لیا تو پہلا کام یہ کیاتھا کہ ہماری سکیورٹی واپس لےلی تھی لیکن ہم عمران خان کو وہی سکیورٹی دے رہے ہیں جو ان کے سکریٹری اعظم خان نےچاہی تھی، عمران خان کوفول پروف سکیورٹی دینے کے آرڈر وزیراعظم شہباز شریف نے کیے تھے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی کو بھی حق سے محروم نہیں رکھیں گے، ہم نے جو قوانین بنائے ہیں اس میں ایساکچھ نہیں کہ ہمیں فائدہ ملے اور مخالفین کو نقصان ہو، میرٹ پر قوانین بنائے گئے ہیں۔

    راناثنااللہ نے کہا تھا کہ بلیک لسٹ اور پی این آئی ایل میں بھی لوگ شامل ہیں، ہم کوشش کریں گے اظہار رائے پر کوئی پابندی نہ ہو،ای سی ایل پر اگر کسی سے زیادتی ہوئی ہے تو اس پر انصاف ہوگا بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، سفیر لوگوں سے ملتا ہے تو اس کی اپنی رائے ہوتی ہے، امریکا سے سفیر کا بھیجا گیا خط آج پڑھا اور دیکھا ہے اس میں کسی کا نام نہیں۔

    صدر مملکت نے سرکاری معلومات لیک کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کر دی

  • مانتا ہوں‌ کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی:بلاول بھٹو نے لندن جاکرسب کچھ بتادیا

    مانتا ہوں‌ کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی:بلاول بھٹو نے لندن جاکرسب کچھ بتادیا

    لندن:عمران خان کے خلاف واقعی سازش ہوئی:مگرکون سی بلاول بھٹو نے لندن جاکربتادیا،اطلاعات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات ضروری ہے، ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی طرف لے جانا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانی سب کے سامنے ہے، اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کہ ان چیلنجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش نہیں یہ جمہوری سازش تھی، عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی، عمران خان کا بیانیہ ہےکہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔

    رہنما پیپلز پارٹی نوید قمرکا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈا یا مطالبہ نہیں، یہ تعلقات کی بہتری کا ایک طریقہ کار ہے۔

    نوید قمرکا کہنا ہےکہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا وقتی فائدہ دے گا لیکن آخر میں تو جھوٹ انجام تک پہنچنا ہے، عمران خان نے اب تک جو کارروائی کی ہے وہ آئین اور قانون کے برعکس ہے ،عمران خان کو بجائے اپنی کرسی کے پاکستان کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔

    سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کسی قسم کا ڈیڈلاک نہیں، بلاول اپنے عہدےکا حلف لینے سے قبل نواز شریف سے ملاقات کرکے سیاسی تبادلہ خیال کریں گے۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی لیکن حلف نہیں اُٹھایا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے۔

  • بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    بلاول کا مشن لندن، مبارکباد یا کچھ اور؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے کے لئے لندن روانہ ہو گئے ہیں

    بلاول لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے، بلاول نجی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے اہم پیغام بلاول کے ذریعے نواز شریف تک بھجوایا ہے،نواز شریف سے ملاقات کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد بھی آج لندن جائے گا وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں

    بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی

    گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا تھا کہ کل رات آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی، اس میں کافی ان بن ہوئی ہے، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے صدارت کا عہدہ مانگ لیا ،اور کہا کہ مجھے صدر بننے دیں، اس پر مولانا نے انکار کر دیا، اس کے بعد پیپلز پارٹی کی دو رکنی کمیٹی رات کو مولانا فضل الرحمان کے پاس گئی اور منانے کی کوشش کی، اس میں قیوم سومرو بھی شامل تھے، لیکن مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ ڈیڑھ مہینہ پہلے میں نے کہا تھا کہ صدر بننا ہے تو میں نے ہی بننا ہے اور الیکشن لڑنا ہے، صدر کے لئے سادہ اکثریت چاہئے ہوتی ہے، تو فیصلہ ہوا کہ بلاول زرداری فوری طور پر لندن جائیں گے اور نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، اس ملاقات میں وہ نواز شریف سے بات کریں گے کہ صدر کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن انہیں ووٹ دے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار اور اسکے "فوائد” ہر سیاستدان کو عزیز ہوتے ہیں لیکن انکے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہوس کا کوئی ثانی نہیں ۔ بلاول یہ جھوٹا تاثردے رہے ہیں کہ وہ اتحادیوں کی خاطرلندن جا رہے ہیں حالانکہ وہ پنجاب کی گورنرشپ اور وہاں زیادہ وزارتوں کی بھیک مانگنے اور زرداری کو صدر بنانے کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے وہ واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے 9 دن بعد وفاقی کابینہ نے کل حلف اٹھایا ہے کابینہ میں 30 وزراء، 4 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا،بلاول کو وزیر خارجہ کے طور پر کہا جا رہا تھا کہ وہ حلف لیں گے لیکن بلاول حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، حلف نہیں لیا اور اچانک لندن جانے کا پروگرام بنا لیا

    اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

    وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

    عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

    پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

    کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    https://login.baaghitv.com/pm-shehbaz-sahreef-ki-zere-sadart-ifaqi-kabina-ka-pehla-ajlaas/

  • بلاول بھٹو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارکباد دینے جائیں گے،پی پی ذرائع

    بلاول بھٹو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارکباد دینے جائیں گے،پی پی ذرائع

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارکباد دینے جائیں گے-

    باغی ٹی وی : پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں بلاول بھٹو اے این پی ، بی ا ے پی اور محسن داوڑ کو وزارتیں ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں بلاول بھٹو لندن سے واپسی پر بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لندن میں بلاول بھٹو شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے-

    واضح رہے کہ آج ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں 34 اراکان کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

    18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے،آصف علی زرداری

    بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو نئی کابینہ میں وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

    تاہم اب پی پی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لندن جا رہے ہیں اور لندن سے واپسی پر بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے-

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

  • پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا،مفتاح اسماعیل

    پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا،مفتاح اسماعیل

    پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا،مفتاح اسماعیل
    سابق وزیرخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے نوازشریف کی قیادت میں دنیا کے جدید اور سستے ترین پاور پلانٹ لگائے کوئلے اورایل این جی کے سستے ایندھن سے بجلی بنا کرقوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دی تھی ہم نے نئے تار بچھانے، بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا تھا جسے پی ٹی آئی نے بند کردیا اس منصوبے کا مقصد بجلی کے شعبے کی تقسیم اور ترسیل میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا تھا، پی ٹی آئی سے برداشت نہ ہوا پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت نے یہ تمام کام روک کر بجلی کے شعبے کے نقصانات میں اضافہ کردیا مسلم لیگ (ن) بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ایک بار پھر کم کرکے دکھائے گی، ان شاءاللہ

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنی روایت اور کردار کے مطابق ملک میں بجلی کے زیادہ کارخانے ہونے کا جھوٹ بول رہے ہیں کارخانے زیادہ ہیں تو پاکستان میں بجلی کی قلت اور اندھیرے کیوں ہیں؟ پی ٹی آئی اپنے کرپٹ دور میں خود 8000 میگاواٹ کے نئے پاور پلانٹس لگانے کی کیوں کوشش کررہی تھی؟ کارخانے زیادہ تھے تو پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کا سی پیک طرز پر کارخانے لگانے کا کام دوہرانے کی کوشش کیوں کی تھی ؟ پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کا سامنا ہے، اسی لئے پی ٹی آئی نئے کارخانے لگانا چاہتی تھی لیکن لگا نہ سکی سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین خالد منصوراس بات کا بذات خود ٹی وی پر اعتراف کرچکے ہیں، آپس میں فیصلہ کرلیں کون سچا کون جھوٹا ہے؟

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

    جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

  • کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور موڑتا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح باعث اعزاز ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں معاونت کی ہے،پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ اورینج روٹ آج سے آپریشنل ہوا،رمضان میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے، میٹرو بس توسیعی منصوبے پر اب تک 16ارب روپے آچکے ہیں بد قسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہو گیا،اسلام آباد کے شہریوں کویہ تحفہ نوازشریف نے2017 میں دیا پی ٹی آئی دور سے ایک حد تک دفاع کے اخراجات بھی قرضوں سے ادا کرتے ہیں،منصوبے کا ا صل تخمینہ 16 ارب تھا، ،ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے یہ 100 روپے کا نقصان بھی برداشت نہیں کر سکتا اور سابق حکومت کی تاخیر کی وجہ سے ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہوناتھا،تعطل کی وجہ سرکار کو منصوبے میں دلچسپی ہی نہیں تھی،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے ، 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کا سفر کرنے والے وزیراعظم مہنگی، بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے والے وزراء کو کیا غرض ہو کہ کسی غریب کے بچے نے سکول جانا ہے ،کسی نے بیمار ماں کو ہسپتال لے کر جانا ہے کسی ٹیچر نے سکول یونیورسٹی جانا ہے اگر ہماری حکومت رہتی تو یہ منصوبہ چار سال تو کیا 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار بھی نہ ہوتا عوام سے کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا،لاہور کا اورینج لائن منصوبہ چین کا تحفہ ہے،سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر،وزراکے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں،سابق حکمرانوں کو عوام سےکوئی غرض نہیں تھی کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،ججز نے ایک سال تک کیس کو سنا اور پھر ہمیں کلین چٹ دی کہ منصوبے میں دھیلے کی کرپشن بھی نہیں ہوئی ، اس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیلوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، وہاں بھی کیس چلتا رہا جس کے بعد فیصلہ 8 ماہ تک محفوظ رکھا گیا ، اس طرح مجموعی طور پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ تقریبا اڑھائی سال کی تاخیر کا شکار ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کام سے محبت کرتا ہے، اور قوم کے لیے کام کرتا ہے وہ قوم کا تاج ہیں،ملک بڑی مشکل اور قربانیوں سے بنا ہے چین کے تعاون سے کے سی آر منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ تک کی میٹرو بس سے متعلق سابق وزیر اعظم نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ کبھی ہم نے اس میں بیٹھنا بھی ہے اس بس میں غریب قوم نے بیٹھنا تھا ، آج سے 7 دن قبل مجھے خادم پاکستان بنایا تو اگلے دن یہاں آیا اور چار سال سے تاخیر کا منصوبہ چار دن میں مکمل کر کے آج افتتاح کر دیا اس میں ہزاروں افراد سفر کرینگے اوررمضان شریف کے مہینے میں اس منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو دعائیں دینگے

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحفے پر چینی صدرشی جن پنگ کے مشکور ہیں چین نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،چین پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا،

    میٹرو بس اسلام آباد پر کام تقریباً چار سال کے تعطل کے بعد شروع ہوا.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمی کا قلمدان سنبھالتے ہی میٹرو بس اسلام آباد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے سروس کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں. میٹرو بس اسلام آباد پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک روزانہ ہزاروں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرے گی. بعد ازاں میٹرو بس سروس کی توسیع کرکے اسے روات تک لے جایا جائے گا.

    دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے،حافظ حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. اور کہا کہ چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں.ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی. دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافط حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے. چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا.انشاء اللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا.

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

    عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

    وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

    جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

    مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

  • نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

    نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کر دی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار5 ہزار جرمانہ پندرہ روز میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے آفس میں جمع کروائیں ایک اشتہاری سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری ہونے کا کوئی حکومتی آرڈر پیش نہ کر سکے عدالتیں محض پریس رپورٹس پر کارروائی نہیں کیا کرتیں ،اشتہاری پر واجب ہے کہ وہ قید کے آرڈر پر سرنڈر کرے، ایک اشتہاری سے قانون کیمطابق ہی نمٹا جائے گا، حکومت اصولوں کے خلاف جا کر کچھ کریگی، ایسا شک کرنے کی وجہ موجود نہیں،

    قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،وکیل نے کہا کہ اس عدالت سے ایک سزا یافتہ مجرم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دکھا دیں وفاقی حکومت نے کونسا آرڈر جاری کیا ہے، یہ عدالت ہوا میں تو کوئی فیصلہ جاری نہیں کرے گی ،وکیل نے کہا کہ اشتہاری کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ دینا اس عدالت کی عزت کا سوال ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بلاوجہ کیوں کوئی ڈائریکشن جاری کرے،اس عدالت کی عزت اسکے فیصلوں میں ہے، کوئی اشتہاری ہے تو اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، فیصلے موجود ہیں جب تک اشتہاری سرینڈر نہیں کرتا حقوق بحال نہیں ہوتے،عدالت کے پاس پہلے ہی بہت اہم کیسز ہیں سائلین کے لیے قیمتی وقت ہے عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نہ آپ پر جرمانہ کیا جائے،

    درخواست گزار نے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کردی درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے درخواست میں‌ موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے،نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری گرفتار کیا جائے،

    وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میان نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، نواز شریف دو سال سے لندن میں ہیں،پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی نیلام کی جا چکی ہے، نواز شریف لندن میں جلسوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے رہے ہیں جبکہ پارٹی اجلاس بھی کرتے رہے ہیں تا ہم پاکستان واپس نہیں آئے، اب ن لیگ کی حکومت آ چکی ہے اور شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، ایسے میں نواز شریف پاکستان واپس آ سکتے ہیں تا ہم پاکستان واپس پہنچنے پر انہیں جیل جانا ہو گا، کیونکہ وہ جیل سے ہی باہر گئے تھے،

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

    رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    بیان حلفی پر توہین عدالت کیس،رانا شمیم، انصارعباسی ایکبار پھر طلب

    رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر