Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوگا

    وزیراعظم کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوگا

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج معاشی ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوگا –

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ، خزانہ ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور معاشی ماہرین شریک ہوں گے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے اہداف، محصولات، ممکنہ ٹیکس اصلاحات اور دیگر اہم تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،اس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    معاشی ٹیم کا یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے باضابطہ اجلاس سے قبل منعقد ہوگا، تاکہ کابینہ کو بجٹ سے متعلق مجوزہ نکات اور فیصلوں سے آگاہ کیا جا سکےاجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مالی خسارے پر قابو پانے، مہنگائی، اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق حکومت آئندہ بجٹ کو عوام دوست اور اقتصادی استحکام کا ضامن بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع طور پر اس اجلاس میں کرے گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے الگ الگ رابطے کیے۔

    وزیراعظم نے ان رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چوہدری سالک حسین سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے لیے بھی عید کی مبارکباد بھجوائی اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔

    شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیاسی قائدین نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    فریڈم فلوٹیلا کا جہاز فلسطینی پانیوں کے قریب، گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار

    فریڈم فلوٹیلا کا جہاز فلسطینی پانیوں کے قریب، گریٹا تھن برگ سمیت 12 افراد سوار

    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے

    پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تعلیم کے لیے 110 ارب روپے مختص

    اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ

  • وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون،  دورہ پاکستان کی دعوت دی

    وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت دی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا، دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی، رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور ہم آہنگی کےلیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے ان کی حمایت کو سراہا، وزیراعظم نےسلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا جس پر سلطان ھیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

  • وزیراعظم  کی  چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    وزیراعظم کی چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون پہ عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

    پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی تھی، اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر  سے رابطہ، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کا مصری صدر سے رابطہ، عید کی مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق، وزیراعظم نے صدر السیسی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک بھارت بحران میں مصر کے تعمیری کردار کو سراہا اور اسے خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے دسمبر 2024 میں قاہرہ میں ہونے والی ڈی-ایٹ سربراہی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے مصر کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    مصری صدر نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کے وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران ملائیشیا کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دی ہے، مگر بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر پاکستان نے سنجیدہ اور موثر ردعمل دیا۔

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان جموں و کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بھارت سے مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے، مگر بات چیت برابری کی سطح پر اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہونی چاہیے،وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری، خاص طور پر مسلم ممالک، جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

    وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں کتنی بڑھیں گی،تجویز سامنے آ گئی

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی،قربانیوں کا سلسلہ جاری

    سیالکوٹ میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات کا اعلان

  • وزیراعظم  اور  محمد بن سلمان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ المکرمہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور عوام کی جانب سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور مہمان نوازی کو سراہا۔

    وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف کو اجاگر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن منصوبے پر عملدرآمد کی حمایت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے ولی عہد نے قبول کر لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی نے انہیں رخصت کیا، اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی، سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔

    گھوٹکی پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے سے بچا لیا

  • بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے-

    آبی ذخائر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس سے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کو اپنے بیانیے کا حصہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا کی، جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے اُن کا کہنا تھا کہ شکر کابہترین طریقہ یہی ہےکہ ہم شب و روز محنت کریں اور 24 کروڑ عوام کیلئے معاشی میدان میں روشن مستقبل تشکیل دیں۔

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

    انہوں نے کہا کہ پانی کی بندش کے حوالے سے بھارتی دھمکی آمیز بیانیے کو عالمی سطح پر یکسر مسترد کیا گیا ہے اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کیلئے کسی طور قابل قبول نہیں آبی وسائل کا تحفظ ایک اجتماعی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے فوری اور سنجیدہ اقداما ت ناگزیر ہیں۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ چاروں صوبوں کے عوام کی پانی کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ہم بھارت کی آبی جار حیت کا جواب بھی اسی جرأت و حکمت سے دیں گے جیسے ہم نے روایتی جنگ میں دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس: نیب کو سات دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی آبی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کیلئے مؤثر آواز بلند کرے گا، اور ہمیں خود کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا،ہمیں اپنے آبی ذخائر خود بڑھانا ہوں گے کیونکہ اگر آج اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

  • چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت

    چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے ۔

    لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

  • خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، جرگے کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل سننے کے لیے آیا ہوں، یہاں کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، یہاں کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فنڈز ملتے رہیں گے۔

    شہباز شریف نےمزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصےپر کمیٹی تشکیل دی جائےگی، 2010 میں این ایف سی کا ایجنڈا خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی تھا، 2010 سے اب تک خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کی مد میں 700 ارب روپےدیئے، 7 مئی کو بھارت نےحملہ کرکے ہمارے لوگوں کو شہید کیابھارت نے دھمکی دی کہ پاکستان کا پانی بند کردیں گے، پانی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو وہ سبق سیکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، جو قیامت تک نہیں بھولے گا، مودی حکومت شکست کے زخم چاٹ رہی ہے، 4 ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں وہ پاکستان کی جیت پر خوش ہیں، قوم متحد ہے ہمیں کڑے فیصلے کرنے ہیں۔