Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی معاہدوں پر دستخط

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے

    ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان اخوت و برادری پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا،وزیراعظم نے کہا کہ ’ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، اور صدر مسعود پزشکیان کا پہلا دورۂ پاکستان ہمارے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ہم نے باہمی ملاقات میں تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیل سے بات چیت کی ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی ہے وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ایرانی افواج اور عوام کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا،ایرانی قیادت نے دانشمندانہ انداز میں شاندار فتح حاصل کی، اور دشمن کے خلاف مضبوط فیصلے کیے،پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے۔‘

    لندن:دوافغان پناہ گز ین 12 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی اور اغوا کے الزام میں گرفتار

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آج کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں جنہیں جلد باضابطہ معاہدوں میں تبدیل کیا جائے گا۔’ہمارا ہدف 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہے، جو ہم جلد حاصل کریں گے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی سوچ ایک ہے، اور خطے میں امن و ترقی کے لیے دونوں ملکوں کا وژن یکساں ہے۔

    وزیراعظم نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’غزہ میں ہر لمحہ معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام ہو رہا ہے، اسرائیل خوراک کو بھی فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ مہذب دنیا کو اب بھرپور آواز اٹھانی چاہیے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے،دنیا کو غزہ میں امن کے لیے متحد ہونا ہوگا، کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھی غزہ سے مختلف نہیں۔ کشمیر کی وادی مظلوم کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے۔

    غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

    پریس کانفرنس سے قبل دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مختلف وزرا اور اعلیٰ حکام کے مابین 10 سے زائد یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا جن میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کی یادداشت،ایرانی وزیر تجارت اور پاکستانی وزیر خوراک کے درمیان تجارتی تعاون کی یادداشت،وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان مالیاتی و ریلوے شراکت،وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مختلف سماجی و ثقافتی معاہدے،ثقافتی روابط، موسمیاتی تبدیلی، بحری امور، قانون و انصاف، داخلہ اور فضائی خدمات کے شعبوں میں متعدد یادداشتوں کا تبادلہ، شامل تھے-

    اسحٰاق ڈارسے ایران کے صدر کی ملاقات

  • ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم

    ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کی سہولت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پروسیسنگ کا وقت کم ہو جائے گا، جس سے مسافروں کو بہتر سہولت ملے گی۔

    مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز کے باعث واپس آنے والے پاکستانیوں کو بھی کم وقت میں امیگریشن مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم آفس کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو عالمی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ ملک بنانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    ایرانی صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان، شہباز شریف نے استقبال کیا

  • تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کے لیے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین کے لیے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، تحریک انصاف لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کے لیے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔

    بھارت نے فیٹف میں میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا،علی امین گنڈا پور

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں، بھارتی مؤقف ہے کہ یہ بیان پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا ثبوت ہے-

    راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

  • وزیراعظم  اویس لغاری کی  کارکردگی سےخوش،  خصوصی خط لکھدیا

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کے لیے خصوصی خط لکھاہے-

    وزیراعظم نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں، اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا،میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی،اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے کا الرٹ جاری

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا، جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مون سون بارشوں پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔امریکا سے مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پالیسی کی منظوری لی جائے گی۔دیگر اہم ایجنڈا آئٹمز بھی اجلاس میں زیرِ غور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

    امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

    غزہ میں اسرائیلی حملے 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہدا

    اعجاز چوہدری کی نااہلی، خالی سینیٹ نشست پر الیکشن شیڈول جاری

    آئی پی سی رپورٹ نے غزہ میں قحط کی تصدیق ، گوتریس کا فوری جنگ بندی اپیل

  • وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی چین جائے گا۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم کی چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور تجارتی روابط پر گفتگو ہوگی۔

    یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش تصور کیا جا رہا ہے۔

    قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوں گے

    بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی سے روپیہ مستحکم، غیر رسمی ڈالر تجارت محدود

    برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا اعلان

  • وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ ملزمان کو 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 45 دن گزرنے کے باوجود ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا قانون نہیں بنایا۔

    ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے رپورٹ میں پریشان کن انکشافات

    درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹس کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان کو اپیل کا حق دیا جائے تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود حکومت نے تاحال اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی، عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    یہ درخواست سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

    راولپنڈی: جرگے کے حکم پرخاتون کاقتل، کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نےاعتراف جرم کرلیا

  • وزیراعظم کا قومی کھلاڑیوں کیلئےانعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

    وزیراعظم کا قومی کھلاڑیوں کیلئےانعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    حکومتی فیصلے کے مطابق اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھاسلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

    ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر ایک کروڑ، سلور پر 70 لاکھ اور برونز پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے، کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ جبکہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل پر 50 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہےبرٹش جونیئر اور یو ایس اوپن جونیئر جیتنے والے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایشین انڈور گیمز میں گولڈ میڈل پر 20 لاکھ اور سیف گیمز میں گولڈ پر 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    یوتھ اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ جبکہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے انعام دیا جائے گاخصوصی کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیااسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈ اور ڈیف اسپورٹس کے لیے بھی انعامی رقم مختص کر دی گئی ہے وزیراعظم کے اس فیصلے کو کھلاڑیوں اور کھیلوں سے جڑے حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر وزیرِ داخلہ نے تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا وزیراعظم نے گوادر سیف سٹی پروجیکٹ پر جلد از جلد عملی کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہاں سیکیورٹی نظام کو مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

    تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ،فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز

    وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

    دریں اثنا زیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    نشانِ حیدر حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی شخصیت،کیپٹن سرور شہید کا77واں یومِ شہادت

  • ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کو بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کو بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کو بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ, چیئرمین ایف بی ار اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے انفورسمنٹ اقدامات و دیگر اصلاحات کی بدولت 2024 کی نسبت 2025 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں 1.5 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا، 2024 کے مقابلے مالی سال 30 جون 2025 تک ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 45 لاکھ سے بڑھ کر 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی ایف بی آر کے فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم سے نہ صرف ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوا بلکہ آئندہ تین ماہ تک کلئیرنس کا وقت 52 گھنٹے سے کم کرکے صرف 12 گھنٹے تک کردیا جائے گا، ریٹیل سیکٹر میں 2024 کی نسبت 30 جون 2025 تک آمدن پر ٹیکس کی مد میں 455 ارب روپے کا زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

    نور مقدم کیس: سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی

    ریٹیل شعبے کے ٹیکس میں اضافہ پوائنٹ آف سیلز کے اطلاق، ریٹیلرز کے سسٹم کو ایف بی آر سے ہم آہنگ کرنے اور انفورسمنٹ کی بدولت ممکن ہوا، فیس لیس سسٹم میں نظر ثانی کیلئے خصوصی نظام متعارف کروایا گیا ہے جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کا بروقت فیصلہ کیا جارہا ہےاقدامات کی بدولت درآمدات پر ویٹڈ ایوریج ٹیرف میں 2.16 فیصد کی کمی واقع ہوئی جس سے صنعتوں کے خام مال کی لاگت میں کمی اور مینو فیکچرنگ شعبے کو سہولت ملے گی، ٹیکس اصلاحا ت اور معیشت کے شعبوں کی ڈیجیٹائیزیشن میں بین الاقوامی ماہرین کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے گاصنعتوں کے پیداواری مراحل کے حکومتی اداروں کے سا تھ اندراج کے لیے پہلے سے موجود ڈیٹا کو مزید بہتر انداز میں استعمال کیا جائے گا، اجلاس کو ایف بی آر کی مزید اصلاحات کے بارے تجاویز پیش کی گئیں۔

    مدرسے میں زہریلا کھانا کھانے سے 9 بچوں کی حالت غیر،ایک جاں بحق

    اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات کے عمل میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز کے حوالے سے قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائیزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، اسے مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، غیر رسمی معیشت کے سد باب کیلئے انفورسمنٹ کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائی، ایف بی آر کے ڈیجیٹل ونگ کی ازسر نو تشکیل کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دے کر اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے۔

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انکی تجاویز کی شمولیت کو یقینی بنائے گی، ایف بی آر کی اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری، اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائےٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس کو بوجھ کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔