Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدے

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی صدر آذربائیجان الہام علیوف سے ملاقات بہترین اور نتیجہ خیز رہی، جس کے دوران دونوں ممالک نے 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت کے درمیان طے پائے، جن پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان معاہدوں کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں، اور یہ معاہدے دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    مزید بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ معاہدوں کی تفصیلات پر دستخط آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ای سی او سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شرکت کی، اور اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔

    شہباز شریف نے آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے اور خوشحال دور کا آغاز ہے۔

    حماس نے غزہ جنگ بندی تجویز پر جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا

    گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

    پاکستان کی الیکٹرانک وارفیئر میں برتری، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا شکست کا اعتراف

    وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

    بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

    بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

  • وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل (3 جولائی) کو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی او سربراہی اجلاس 3 تا 4 جولائی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہوگا، جس میں وزیراعظم پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔اس اجلاس کا مرکزی موضوع "پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل کے لیے ای سی او کا نیا وژن” رکھا گیا ہے۔

    سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ای سی او وژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے۔وزیراعظم اقتصادی تعاون، علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں شراکت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی وکالت بھی کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم ای سی او کے دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

  • وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو ایف سی کی سیکیورٹی مل گئی

    وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو ایف سی کی سیکیورٹی مل گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی سیکیورٹی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کردی گئی، مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ ڈی آئی خان میں ان کو ایف سی ون سیکیورٹی دی گئی ہے وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ایف سی کی سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی، جس کے بعد شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی پر ایف سی مقرر کی گئی، یہ اقدام ممکنہ خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو اس وقت جاری کیا گیا جب وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے بعد سیکیورٹی انتظامات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں دو بچے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد گروہ نے کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت اور زخمی شہریوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ "بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔”

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی حملے کی مذمت
    دوسرعی جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

  • وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات

    وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی-

    سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جس پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا،اتحادی جما عتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے۔ میرا یقین محکم ہے کہ یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا افواج پاکستان پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ملکی فتح سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

    سوات سیلاب،پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

    مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کا مؤقف واضح اور بھارت کے پاکستان کے حوالے سے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا نہ صرف سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی بلکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے وفد کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و برادر عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ جنگ کے دوران ایرانی قیادت بالخصوص صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مکمل رابطے میں تھا اسرائیل ایران تنازع کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔

    افواج پاکستان موجودہ دور کے جنگی تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار ہیں،فیلڈ مارشل

  • وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات اور مہمان نوازی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، اور خاص طور پر خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہا۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی مستقل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اسرائیل کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں تناؤ کے خاتمے اور پرامن حل کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ رات کے حملوں کے تناظر میں تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اپیل کی۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں قیامِ امن کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کا قائد اور عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔

    جواباً سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا، اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

    کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے، یہ میرے لیے باعث فخر ہے، صدر ٹرمپ

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

  • وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ،  امن کی بحالی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ، امن کی بحالی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے سے متعلق تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔وزیراعظم نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    سعودی سفیر نواف المالکی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اور نازک موقع پر پاکستان کی فوری توجہ اور رابطہ قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کو خطے میں جاری تنازع کے پُرامن حل کے لیے قریبی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

  • وزیراعظم  سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

    یہ ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی ،ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا،اس ملاقات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی علاقائی سالمیت اور سلامتی کے مفادات کو وحشیانہ طور پر پامال کیا انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے تصادم پر مبنی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمت اور انکار کی آواز بلند کرے۔

    ایران اور شمالی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم رہے ہیں اور ان پر عسکری ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون کا شبہ بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔

    جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،پاسداران انقلاب کی ٹرمپ کو دھمکی

  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی مذمت

    وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور اغوا کی کوشش پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 44 فلسطینی شہید

    چیئرمین واپڈا سجاد غنی عہدے سے مستعفی ، وجوہات ذاتی قرار

    ہری پور میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

  • شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ  کا رابطہ، علاقائی امن اور باہمی تعاون پر گفتگو

    شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن اور باہمی تعاون پر گفتگو

    وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، جنوبی ایشیا کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جراتمندانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران امن کے قیام کے لیے سیکریٹری روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامقصد مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

    ٹیلیفونک رابطے میں مشرق وسطیٰ میں موجودہ حالات پر بھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور خاص طور پر بی ایل اے، ٹی ٹی پی جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کیا۔

    انہوں نے امریکی صدر اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کو سراہتے ہوئے دوطرفہ مذاکرات کو تعمیری شراکت داری میں بدلنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے امریکی صدر اور سیکریٹری روبیو کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    سیکریٹری روبیو نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور بھارت کے ساتھ سیزفائر پر عملدرآمد کو سراہا۔ ایران-اسرائیل تنازعے کے تناظر میں، انہوں نے پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، پاکستان کے ساتھ مل کر علاقائی استحکام اور امن کے لیے کام کرے گا۔