Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ جنگ لڑی۔

    دہشت گردی سے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج ہم آواز ہو کر دہشتگردی سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے،دہشت گرد امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکتے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں اول دستے کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان ہوا، ہر شہر، بستی میں کوئی نہ کوئی شاہراہ، بازار اور سکول دہشت گردی اور متاثرین کی روداد سناتا ہےدہشت گردی کا شکار پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں اور مصائب پر افسردہ ہے، پر شجاعت کی داستانوں پر فخر سے سر بلند بھی ہے-

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

    انہوں نے کہا کہ حکومت، فوج اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی، سول اور ملٹری اداروں نے ملک کو بے شمار دہشتگردی کے واقعات سے بچایا ہے،بحیثیت قوم دہشت گردی کے متاثرین اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی کا بہترین عکاس ہے، نوجوان نسل ملکی سلامتی اور قومی اقدار کی حفاظت کے عزم پر پروان چڑھی ہے۔

    اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

  • راشد منہاس کی 54 ویں برسی:  وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے خراج تحسین

    راشد منہاس کی 54 ویں برسی: وزیراعظم شہباز شریف کا تہہ دل سے خراج تحسین

    راشد منہاس (نشان حیدر) کی 54 ویں برسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی عظیم قربانی ہمت اور فرض سے لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے، 1971 میں آج کے دن پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیاان کا لاجواب جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لیے ایک لازوال ترغیب کا باعث ہے ان کی بہادری کی داستان، ہمارے قومی ضمیر کو آزادی کی قیمت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے درکار حوصلے کی لازوال یاد دہانی ہے،پائلٹ راشد منہاس شہید کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

    پاکستانی مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کے 54ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی خاطر ان کی عظیم قربانی کو فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر کہا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی عظیم قربانی جرات، وفاداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ ترین روایات کی علامت ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق1971ء میں اس دن راشد منہاس نے غیر معمولی حوصلے اور بے مثال ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی تھی، ان کا یہ تاریخی فیصلہ، جس میں انہوں نے سرنڈر کے بجائے شہادت کو ترجیح دی، قوم کے اجتماعی ضمیر کو ہمیشہ روشن رکھے گا، راشد منہاس شہید کی لازوال قربانی اور وطن سے محبت کی مثال مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی، مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اسی جذبے اورعزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں گی، جس کی راہ راشد منہاس نے دکھائی۔

  • وزیراعظم کی سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم کی سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور جنوبی سندھ میں حالیہ شدید بارشوں اور شہری سیلابی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کی ضروریات کے مطابق مکمل تعاون فراہم کریں۔وزیراعظم نے مزید ہدایت دی کہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع بارشوں کے پیش نظر جنوبی اضلاع میں مکمل تیاری کی جائے اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    تیل و گیس سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاری، پاک امریکا مذاکرات

    اگلے 3 روز اہم، 114 نئے رافیل، چین نے ہندوستان کو ٹھینگا دکھا دیا

    آذر بائیجان کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،ایئرچیف سے ملاقات

  • پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے،وزیراعظم

    پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

    وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں،محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

    واضح،رہےکہ،نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے مجموعی طور پر 21 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،این ای او سی نے والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی، والدین بچوں کو قطرے پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

    نیشنل ای او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں، انسدادِ پولیو مہم میں والدین اور کمیونٹی کا کردار اہم ہے، پولیو ورکرز سے تعاون بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

  • معیشت کو کیش لیس اور ڈیجیٹل بنانے پر کام جاری ہے، وزیراعظم

    معیشت کو کیش لیس اور ڈیجیٹل بنانے پر کام جاری ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس و ڈیجیٹل بنانے پر کام ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم کی زیرِ صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطاء تارڑ، شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور احد چیمہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ راست نظام کو ضلعی سطح تک لے جانے کے لیے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کے تحت ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی، جن کے ذریعے ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔ ان ڈیجیٹل آئی ڈیز میں قومی شناختی کارڈ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات شامل ہوں گی۔

    پوپ لیو کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا

    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس، کئی رہنماؤں نے اعلامیے پر دستخط نہ کیے

    یمن کے حوثیوں کا اسرائیل پر جوابی میزائل حملہ

    فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

  • این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ  نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

    این اے-66 وزیرآباد :ن لیگ نےعطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

    مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی،اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی،جبکہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں،ہم اپنے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،ہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے، انشااللہ بھرپور محنت کریں گے، وفاداری کے ساتھ۔

    قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    ڈنمارک کا نیتن یاہوپرپابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

    ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیواسٹاک کا فروغ ہے،مریم نواز

  • ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات،  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    ایمل ولی خان کی وزیراعظم سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جس پر وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

    نالہ بئیں اور دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب

    امریکا کی بھارت کو اضافی تجارتی پابندیوں کی وارننگ

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ سے 42 ہندو یاتری ہلاک، 220 لاپتا

  • اسلام آباد:وزیر اعظم کا  زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیر اعظم کا زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔

    وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں.

    اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا سینٹر، آڈیٹوریم، اور 1,200 گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہیں،آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔

    پشاور اور دیر میں پولیس پر حملوں میں 5 اہلکار شہید،8 زخمی

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

  • وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    وزیراعظم شہباز شریف نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے روس اور متحدہ عرب امارات میں نئے سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی، شہباز شریف کی جانب سے تعیناتی کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات فیصل نیاز ترمذی روس میں نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں،گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

    ایران نے اپنے نئے سائنسدانوں کوخفیہ مقامات پر پہنچا دیا

    مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی ، فلڈ ایڈوائزری جاری

  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، امن معاہدے پر مبارکباد

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، امن معاہدے پر مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے اور تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کو قفقاز خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز قرار دیا اور صدر علیوف کے بصیرت انگیز کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کی بھی تعریف کی۔صدر علیوف نے کاراباخ کے معاملے پر پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن سے پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان ترقی اور روابط کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام آذربائیجان کے عوام کے ساتھ ہیں اور خوش آئند ہے کہ صدر علیوف کی قیادت میں خطے میں امن قائم ہو گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے صدر علیوف کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دہرائی۔

    زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا

    پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف

    ایران کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان