Baaghi TV

Tag: وزیراعظم محمد شہباز شریف

  • وزیراعظم کا  آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

    وزیراعظم کا آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور ہاؤسنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں، جبکہ حکومت قرضوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایکسیس ٹو فنانس پلان2026-28 کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے ’اپنا گھر‘ پروگرام، زراعت اور چھوٹے و درمیانے کاروباری شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی ترقی کے لیے اقدامات قومی ذمہ داری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسانوں کو مالی وسائل تک آسان اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جائے کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ایسی جائیدادوں کا جامع سروے کیا جائے جنہیں ’وزیراعظم اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت گھر بنانے کے خواہش مند افراد کو بینک قرض فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ’وزیراعظم اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 504 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 53 ہزار 127 درخوا ستیں منظور کی گئی ہیں منظور شدہ درخواستوں کی مجموعی مالیت 313 ارب 42 کروڑ روپے ہے جبکہ 8 ہزار 739 درخواست گزاروں کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایسے پلاٹس کی نشاندہی کے لیے نظام تیار کیا جارہا ہے جو رہن کی شرائط پر پورا اترتے ہوں اس نظام کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا، پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے معروف ہاؤسنگ ڈویلپرز کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

    بریفنگ کے مطابق اگست 2026 تک بینکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم ایک کھرب 26 ارب 80 کروڑ روپے رہا، جبکہ ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-28 کے تحت جون 2028 تک زرعی قرضوں کا ہدف 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے،’زرخیز‘ ایپ کے ذریعے آسان قرضوں کے لیے اب تک 35 ہزار 838 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 7 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے گئے جبکہ ایک ارب 96 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اگست 2026 تک چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے شعبے کو بینکوں کی جانب سے ایک کھرب 6 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ ایکسیس ٹو فنانس پلان کے تحت جون 2028 تک اس شعبے کے لیے قرضوں کا ہدف بھی 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہےایس ایم ای ڈی اے نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار 96 چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو مالیاتی امور سے متعلق تربیت بھی فراہم کی ہے۔

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب اور ریاض حسین پیرزادہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، پاکستانی بینکوں کے صدور و چیف ایگزیکٹو افسران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • پمز سانحہ:نومولود کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ انعام

    پمز سانحہ:نومولود کو بچانے والی نرس کیلئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ انعام

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک بچے کو بچانے والی نرس رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کے انعام کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کی جانب سے کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے باوجود تباہی سے کچھ لمحوں پہلے بھاگ کر ایک بچے کو بچا نے کے عمل پر خراج تحسین پیش کیا وزیراعظم نے کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا،اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائے کم ہے۔

    واضح رہے کہ 26 اگست کو اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایک بچے کو زندہ بچایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی، جس نے واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، اسپتال کے حفاظتی انتظامات اور ریسکیو کارروائی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا –

    وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے پر اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمان کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    سی ای او- این آئی ایچ ڈاکر محمد سلمان کو پمز کا ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزیرِ اعظم کی جانب سے جن لوگوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان کی جگہ نئے لوگوں کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی اصلاحات اور اس کی ترقی کے لیے حکومتی پالیسی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے، معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے اور زرعی تحقیق کے اداروں کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو معاونت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے سرٹیفائیڈ کمپنیوں کے ذریعے کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،اجلاس میں وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فصلوں کی پیداوار کے قومی سطح پر درست تخمینوں کے لیے جامع نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی-

    انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تحقیق کے اداروں کو مزید فعال اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات کسانوں تک پہنچ سکیں،وزیراعظم نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) کی اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے ماسٹر پلان کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسے سات ڈسٹرکٹس میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

    نئے ماسٹر پلان کے تحت پانچ سینٹرز آف ایکسیلینس، ریفرنس لیبارٹریز، بائیو ریپازیٹری، نئے تحقیقی مراکز، نجی شعبے کے لیے ریسرچ پارک، بین الاقوامی تعاون کا مرکز، لیونگ لیبارٹری اور پبلک ڈسکوری پارک سمیت مختلف جدید سہولتیں قائم کی جائیں گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ پلان 2026-27 کے تحت ترجیحی اقدامات پر عملدرآمد تیز کردیا گیا ہے منصوبے میں کسانوں کے لیے مالی سہولت، زرعی مشینری کی فراہمی، جدید ٹیکنالوجی و ڈیجیٹلائزیشن، تحقیق و استعداد کار میں اضافہ اور غذائی تحفظ سمیت مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، اہم اقدامات میں کین گراور ری فنانسنگ، فصلوں کی انشورنس، الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید فنانسنگ، فارم مشینری فنانسنگ اور وزیراعظم نیشنل ڈسٹرکٹ ڈو یلپمنٹ پروگرام شامل ہیں۔

    زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بھی ترجیح دی جارہی ہے پاکستان ٹوبیکو بورڈ آٹومیشن پراجیکٹ، سپارکو کے ذریعے فصلوں کے جائزے کے پروگرام اور کیڑوں و پودوں کی شناخت کے لیے اے آئی پر مبنی ایپ سمیت مختلف منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے،وزیراعظم نے چین سے گزشتہ برس زرعی تربیت حاصل کرکے واپس آنے والے طلبہ و طالبات کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہدایت کی، جبکہ رواں برس چین جانے والے طلبہ کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا۔

    اجلاس میں ملکی برآمدات اور دیہی آمدن میں اضافے کے لیے آرگینک زراعت کے فروغ کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی بلوچستان میں کپاس اور کھجور سمیت منتخب زرعی کلسٹرز کو آرگینک پیداوار کے پائلٹ علاقوں کے طور پر ترقی دینے، قومی آرگینک پالیسی و معیارات وضع کرنے، گروپ سرٹیفکیشن اور ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی نظام قائم کرنے پر کام جاری ہے،اجلاس کو گندم کی طلب، کاشت کے رقبے اور آئندہ فصل کی پیداوار کے تخمینوں سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی سطح پر فصلوں کے تخمینوں کے لیے ایک جامع اور مؤثر نظام وضع کیا جائے۔

  • سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں  اضافہ انتہائی خوش آئند ہے،وزیراعظم

    سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی ترسیلات زر میں 4.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے، سمندر پار پاکستانی پاکستان کے قومی معاشی دھارے کا نہایت قیمتی حصہ ہیں اور ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات ملکی معیشت کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہیں۔

    پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے۔ جون 2026 میں ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں جولائی میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔

    واضح،رہےکہ،بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی 2026 میں پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے۔ جون 2026 میں ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، جس کے مقابلے میں جولائی میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ہوا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان کو 3 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں جولائی 2026 کی ترسیلاتِ زر میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    جولائی میں سعودی عرب پاکستانی ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ رہا، جہاں مقیم پاکستانیوں نے 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر وطن بھیجے۔ سعودی عرب سے آنے والی رقوم میں ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 10 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پاکستان منتقل ہوئےیورپی یونین کے ممالک سے بھی جولائی کے دوران مجموعی طور پر 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔

  • وزیراعظم کی ن لیگ کو  کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد

    وزیراعظم کی ن لیگ کو کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں برتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کا یہ تسلسل قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے-

    انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہیں ،آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہےآزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہو گا ۔

  • پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم

    پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حکومت اور سکیورٹی فورسز آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے-

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت چار خوارج کو ہلاک کر دیا تھا۔

  • وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر کی ملاقات

    وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور و ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،ملاقات میں عالمی انسانی بحرانوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز، غزہ اور افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں پیچیدہ انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے رابطہ انسانی امور یعنی او سی ایچ اے کی خدما ت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران ادارے کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےانہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت مضبوط بنانے میں او سی ایچ اے کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قومی اور صوبائی اداروں نے گزشتہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات سے نمٹنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ کیا ہے، تاہم موسمیاتی خطرات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر تیاری، مزاحمتی صلاحیت اور تمام سطحوں پر رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر ٹام فلیچر نے پاکستان اور او سی ایچ اے کے درمیان گزشتہ برسوں سے جاری قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پائیدار امن ہی جنگوں سے جنم لینے والے انسانی اور معاشی بحرانوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

    ٹام فلیچر نے وزیراعظم کو غزہ میں انسانی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے دوران او سی ایچ اے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا،انہوں نے افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے او سی ایچ اے کی کوششوں میں پاکستان کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی انسانی تعاون کے فروغ، قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری اور متاثرہ و کمزور طبقات تک بروقت امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ اور او سی ایچ اے کے ساتھ اپنا قریبی تعاون آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

  • نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعظم

    نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی صلاحیتوں، عزم اور بے پناہ استعداد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، کیونکہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز روزگار کے عالمی منظرنامے کو بدل رہی ہیں، ایسے میں عالمی معیار کی مہارتیں پائیدار ترقی کی بنیاد بن چکی ہیں حکومت نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے میں تبدیل کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت، بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اسناد اور صنعت سے ہم آہنگ مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے رواں سال تکنیکی مہارتوں کے فروغ کے لیے نیوٹیک کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جبکہ روزگار کے مواقع بڑھا نےکاروباری صلاحیتوں کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور قومی پیداوار بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں حکومت نجی شعبے، صنعت اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو بھی وسعت دے رہی ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت عالمی منڈی میں مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکےوزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاق، صوبوں، نجی شعبے اور تربیتی اداروں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا ئے گی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ بھی کوئٹہ پہنچے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیور ٹی صورتحال، امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکام کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، جبکہ بلوچستان میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پاکستان بیت المال میں درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    پاکستان بیت المال میں درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) شہباز بٹ نے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور جاری فلاحی اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات اور امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان بیت المال میں موصول ہونے والی درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضرورت مند افراد کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکےوزیراعظم نے زور دیا کہ بیت المال میں درخواستیں جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید آسان اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔