Baaghi TV

بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی

weapons

بھارت نے اپنی فضائیہ کی مشق کے پیش نظر پاکستان کی سرحد سے متصل جنوبی علاقے میں فضائی حدود مخصوص کرنے کا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں ایک محدود بلندی تک فضائی حدود کو ایک دن کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ نوٹم کا اطلاق بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد کے جنوبی حصے میں کیا گیا ہے، جہاں بھارتی فضائیہ ایک دن کے لیے مشقیں کرے گی۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام معمول کی مشقوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فضائی دفاعی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ مخصوص کردہ فضائی حدود میں سول ایوی ایشن کی پروازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فضائی مشقیں مقررہ تاریخ اور وقت پر مکمل ہونے کے بعد نوٹم خود بخود غیر مؤثر ہو جائے گا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مشقیں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں حساس اہمیت اختیار کر جاتی ہیں۔

میرپور ماتھیلو: منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد بدنام زمانہ ملزم فرار

آئندہ مالی سال میں ایک لاکھ سے زائد نئے گھریلو گیس کنکشنز دینے کا منصوبہ

More posts