Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے

    گندم درآمد سیکنڈل کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے چار افسران کو معطل کرنے کی سفارش دی تھی جو وزیراعظم نے منظور کر لی ہے.سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے ،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم درآمد سیکنڈل کیس میں ذمہ دار افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی ، وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب وفاقی سطح پر اب تک کتنی گندم خریدی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل اور اب تک دیے گئے ریلیف پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے،اب تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 37 ہزار میٹرک ٹن ،پاسکو سے ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے،بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی۔

    گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب ہقان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

    پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم.کا اعادہ کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کاحجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں. وزیرِ اعظم نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی. انہوں نے کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں.

    عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی بھی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی. وزیر اعظم نے ترک صدر کو ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریشن کونسل کے 7 وین اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا.

    ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
    دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی ا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے لیے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم پاکستان اپنے یادگار دورہ ترکیہ کا ذکر بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ترک تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سینیٹرز عرفان صدیقی، شیری رحمان اور سیکریٹری سینیٹ، سید حسنین حیدر بھی موجود تھے

  • جہانگیر ترین کی سیاسی میدان میں واپسی ،وزیراعظم  نے  اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا

    جہانگیر ترین کی سیاسی میدان میں واپسی ،وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا

    اسلام آباد: بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر سیاسی میدان میں واپسی ہو گئی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جہانگیر خان ترین کی ایک بار پھر حکومتی راہداریوں میں واپسی ہوئی ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے جہانگیر خان ترین کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کر لیا ہے اکنامک ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔

    واضح رہے بانی استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے آٹھ فروری کے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھانے کے بعد پارٹی عہدہ چھوڑنے اور سیاست کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

  • بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم

    بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وفد نے ملاقات کی ہے ،دوران ملاقات چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی کمپنی کو معدنیات کے شعبے میں کان کنی سے لے کر برآمدی اشیاء کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی،وفد نے پاکستان میں منرل پارک بنانے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مزید سرمایہ کاری کے منصوبے کا بھی بتایا،اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے،پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے معدنیات نکالنے، پراسیسنگ سے متعلق دیگر سرمایہ کاری کو مکمل سہولت دی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وفاقی وزراء اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشاورتی عمل میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبے کے متعلقہ اداروں و اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • مجھے یقین ہےکہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،وزیراعظم

    مجھے یقین ہےکہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،وزیراعظم

    وزیراعظم ہاؤس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل کھیلنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی،

    وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ہاکی کے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے.وزیراعظم محمدشہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کےسامنے مہمان خصوصی بن کرنہیں بلکہ آپ کی شاندارکارکردگی کو سراہنے کیلئےموجودہوں.آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ ہاکی ٹیم ہے.پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل ہارے نہیں جیتے ہیں.میری خواہش ہےکہ آپ کی کارکردگی ایسی ہوکہ ماضی کے ہیروز آپ میں دکھائی دیں.مجھے یقین ہےکہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا.آپ اور آپ کی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے.آپ کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نویدہے.میں آپ کو،آپ کی ٹیم اور آپ کے آفیشلزکومبارکباداور سلام پیش کرتاہوں.ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے.گزشتہ دورحکومت میں 16ماہ ہمارے لئے انتہائی مشکل تھے.ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا.رانامشہود سے کہوں گا کہ ان کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل کیاجائے.ڈیپارٹمنٹس میں شمولیت سے کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل ہوں گے، پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں سے پاکستان کی ہاکی انحطاط پذیر تھی اور سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب پاکستان کے عوام آپکا کھیل دیکھ کر پھر سے فخر محسوس کرینگے میں بلاخوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی ہاکی کے پرانے دن واپس آنا شروع ہوگئے ہیں،یقیناً یہ آپکی مسلسل محنت آپ کے کوچز کی ٹریننگ اور ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آپکی محنت رنگ لائی ہے

    بنوں سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی خواب دیکھ رہا ہوں کیونکہ پچھلے وزیراعظم نے تو ہمارا ہاکی کا سارا سسٹم ہی ختم کردیا تھا ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بھی ختم کردی تھیں۔

    اذلان شاہ ہاکی کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پر وقار تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے گئے، ہاکی کے ساتھ جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم، پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان، ہاکی فیڈریشن اور رائفل شوٹنگ کو بھی گرانٹ دی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان نے تقریب میں ہاکی کھلاڑیوں کی نوکری کی بحالی کی درخواست کی تھی،تقریب میں صرف ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس میں شرکت اور اس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان کو 25 ہزار پاؤنڈ کا چیک دیا گیا، جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کےلیے چھ کروڑ روپے اور پیرس اولمپکس کی تیاری کےلیے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کےلیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا

  • آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے،وزیراعظم

    آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،

    وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور ان کی کابینہ نےآزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ ”حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ آپ نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا اور آج یہ رقم منتقل ہو چکی ہے۔“ آج آپ کا یہاں تشریف لانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر پاکستان کے لئیے کس قدر اہمیت کا حامل خطہ ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتےہیں کہ پچھلے دنوں جوایک بہت تشویشناک دن تھے،جہاں پرایک تحریک چل رہی تھی،یقینا اس میں ایسے افراد تھےجواپنے جائز مطالبات کےلیے جمہوری انداز میں اپنافریضہ اداکررہےتھے، آزاد کشمیر کیلئے 23 ارب کا پیکیج کاغذوں تک محدود نہیں رہے گا، عملی جامہ پہنایا جائے گا ،مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے، جو تحریک چلی تھی اس میں کچھ شہری جاں بحق ہوئے جس کی مذمت کرتا ہوں،کشمیریوں کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے، یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں محمود احمد ساگر، غلام محمد صوفی، سید فیض احمد نقشبندی ، الطاف احمد بھٹ، شہزاد وانی، اعجاز رحمانی ، زاہد اشرف، اور الطاف حسین وانی شامل تھے،ملاقات میں میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاق وزراء بھی موجود تھے،حریت رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،حریت رہنمائوں نے جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدام کی توثیق کی مذمّت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

    روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا.اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ کا آزادکشمیر کے عوام کے لئے 23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے. کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو کبھی بھی کمزور نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا. وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا اس پر ہم شکرگزار ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک دن میں پیدا نہیں ہوا, منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے علاوہ نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات ابھی تک التواء میں ہیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی. انہوں نے کہا کہ 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت آزادکشمیر میں بیوہ, یتیموں, بے سہارا, طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کیلیے 3 ارب روپے کی لاگت سے آزادکشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کے لئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں جس کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کوئی روزگار حاصل کر سکیں اور اس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا. اجلاس میں وفاقی وزراء امیر مقام, رانا تنویر حسین،محسن نقوی، محمد عطاء اللہ تارڑ, موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق،ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چوہدر ی اظہر صادق،سردار میر اکبر، نثار انصر ابدالی، چوہدری قاسم مجید،عاصم شریف، سردار محمد حسین، فہیم اختر ربانی، جاوید اقبال بڈھانوی، سردار جاوید ایوب، چوہدری اخلاق،اکبر ابراہیم، محترمہ امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،سردار احمد صغیر، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود ہیں۔

  • حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہوگی، چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کی نجکاری ہوگی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔

    وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا ہے، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔

    امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

    اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے بڈنگ اور اہم مراحل براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پری کوالیفیکیشن کا عمل مئی کےاختتام تک مکمل کرلیا جائےگا،امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری سے متعلق ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی یو اے ای کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کر لیا گیا ہے، خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل بنایا جا رہا ہے۔

  • کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری

    کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری

    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا.

    اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی.اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی. کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.

    اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیرِ اعظم انوارالحق شریک ہوئے،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر،وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اونگزیب، وفاقی وزیر رانا تنویر، علیم خان، عطا تارڑ و دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے،

    آزاد کشمیر، گھریلو استعمال 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر
    دوسری جانب آزاد کشمیر محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نئے نوٹفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کی بجلی کیلئے100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے،100سے 300 یونٹ تک 5 روپے، 300 سے زیادہ یونٹ کے استعمال پر قیمت 6 روپے فی یونٹ ہو گی،کمرشل استعمال پر 300 یونٹ استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی،300سے زائد یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہو گی ،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • گندم خریداری میں غفلت،وزیراعظم کا ایکشن،پاسکو افسران معطل

    گندم خریداری میں غفلت،وزیراعظم کا ایکشن،پاسکو افسران معطل

    گندم خریداری میں غفلت، وزیراعظم کا ایکشن، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گندم کی طلب، رسد اور خریداری پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ،اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے استفسار کیا کہ گندم کی خریداری کے عمل کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہیں کروائی گئی ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی ، وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے، کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے، کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔

    گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے  سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اکنامکس اینڈ ایویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ ، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس لندن کے چیف اکانومسٹ و ڈائریکٹر پروفیسر عدنان خان بھی موجود تھے،ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ،پاکستان برطانیہ اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،پاکستان میں زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی اور دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے ،ہم حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے ،ملکی معیشت کی بحالی کے لئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

    برطانوی وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایجوکیشن ایمرجینسی کے اقدام کو سراہا،ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو