Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • ایلون مسک کی دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

    ایلون مسک کی دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک چین کے دورے پر ہیں، چین کے دورے کے دوران ایلون مسک کی چینی وزیرِاعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ہے،

    ایلون مسک نے بھارت کے دورے پر جانے کا اعلان کیا تھا تاہم پھر اچانک ہی بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، اب ایلون مسک غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ چکے ہیں، ایلون مسک کی چین میں چینی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی،اور کہا کہ وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات ہونا اعزاز کی بات ہے،شنگھائی میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے اب ہم ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں،

    ایلون مسک کی ٹیسلا کے آٹو پائلٹ سافٹ ویئر کا سب سے خودمختار ورژن فل سیلف ڈرائیونگ یا ایف ایس ڈی کو چین میں متعارف کروانے اور اس حوالے سے چین سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو بیرون ملک منتقل کرنے کی اجازت کے بارے میں بات کرنے کے لیے کئی سینئر چینی حکّام سے ملاقاتیں متوقع ہیں

    کمپنی نے 2021ء کے بعد سے چینی ریگولیٹرز کی ضرورت کے مطابق اپنی چینی ٹیم کے ذریعہ جمع کردہ تمام ڈیٹا کو شنگھائی میں موجود اپنے پلانٹ میں محفوظ کر لیا ہے اور ابھی تک چین سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا ، ٹیسلا نے چینی حکّام کے ساتھ شنگھائی میں اپنا پلانٹ لگانے کے لیے پہلا معاہدہ 2018ء میں کیا تھا جوکہ کمپنی کا امریکا سے باہر کسی بھی ملک میں لگایا جانے والا پہلا پلانٹ تھا۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

    مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی ہو گیا

  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد، بل گیٹس سے الگ الگ ملاقات

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد، بل گیٹس سے الگ الگ ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور آج انہیں سعودی عرب میں تیسرا دن ہے، وزیراعظم کی اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا،بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کی ،

    اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، بل گیٹس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے،وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی.

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دورہ پاکستان کی ایک بار پھر دی دعوت
    وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں،ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا.

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مکہ ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے سرمایہ کاری سے متعلق مزید وفود پاکستان بھیجنے سے متعلق سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا،شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات

    سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات

    چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری

    سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

    سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا،سعودی وزیر تجارت
    وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح فعال ہے،سعودی عرب کی ترقی و خوش حالی میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،اس موقع پر سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی نے کہا کہ ولی عہد کی ہدایات پر پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے ترجیح دے رہے ہیں،سعودی عرب کی کاروباری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

  • سعودی عرب میں موجود وزیراعظم  کی  امیر کویت سے ملاقات

    سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات

    ریاض: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم اور امیر کویت کی ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر امیر کویت کی جانب سے تہنیتی خط پر اظہار تشکر کیا اور شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کےلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم نے کویت کے امیر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں،سابق گورنر سٹیٹ بینک

    پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید پیشرفت

    سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دورہ پاکستان کی ایک بار پھر دی دعوت
    وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران وزیر اعظم نے ولی عہد کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارک باد بھی پیش کی اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ساتھ ریاض آئے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے اہم ذمہ دار وزرا بھی شامل ہیں،ملاقات میں علاقائی صورت حال خاص طور پر غزہ کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا

  • وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لیے بڑا قدم سامنے آیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیا،وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ،وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے،وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے،وزیراعظم عالمی صحت، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    دوسری جانب جنوبی پنجاب میں 18 اپریل سے جاری بارشوں کی وجہ سے 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے،پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں،چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے ہم 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

  • پونے دو ماہ کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم

    پونے دو ماہ کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے ،اور ان فیصلوں پر پہرہ دینا ہوگا ،مسائل کے حل کیلئے سرجیکل آپریشن کرنے پڑیں گے، نجکاری کا عمل مکمل طور پر صاف شفاف ہوگا ، پونے دو ماہ کی ہماری اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جبکہ بجلی سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

    ایف بی آر کھربوں کماتا ہے اور کھربوں کے واجبات ہی عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں ، چند روزپہلے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ شائع ہوئی، کئی شعبوں میں ہمارے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں ، ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہواہے،معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے کافی لاسز ہیں، بجلی کی چوری میں کمی لانے کیلئے ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، بجلی سستی کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں،سب کو برا کہنا بھی غلط ہے ،بہت اچھے لوگ بھی ہیں، ایف بی آر کھربوں کماتا ہے اور کھربوں کے واجبات ہی عدالتوں میں پھنسے ہوئے ہیں،پاکستان کیساتھ سنگین مذاق ہورہاہے،ایف بی آر1ارب چھوڑکر10ارب خرچ کرتاتاکہ 1ہزارارب قوم کےخزانےمیں آئے،کئی بہت اچھےٹیکس پیئرہیں کئی لوگ ٹیکس ادانہیں کررہے،معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہوگا،دن رات محنت کرکےیکسوئی اوراتفاق کیساتھ کشتی کنارے لگائیں گے،ایف بی آر جو اربوں،کھربوں کماتاہےہم قومی خزانےمیں لیکرآئیں گے،
    کل سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس رپورٹ آئی ، 2019میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں صرف سگریٹ اور بعد میں کھاد،چینی دیگر سیکٹر شامل کیے گئے، یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل فراڈ کے سوا کچھ نہ تھا، ایک حکومت نے سارے پاکستان پر لیبل لگادیا تھا اور خود دودھ کے دھلے ہوئے تھے، وہ حکومت پتہ نہیں کہاں سے صاف چلی تھی اور کہاں سے صاف گزری تھی ، سنگین مذاق دیکھیے کہ سیمنٹ پلانٹ میں دودولائنوں پر سسٹم لگایا دیگر کو چھوڑ دیا، قوم کے اربوں کھربوں ڈوب گئے اور یہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم چل رہا ہے

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    عمران خان کی سابق معاون خصوصی کو حکومت میں عہدہ مل گیا

    وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، عمران خان دور حکومت میں تعینات وزیراعظم کی معاون خصوصی کو ایک بار پھر ن لیگی حکومت میں عہدہ مل گیا

    تانیہ اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئیں ،وزیر اعظم کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،وفاقی وزیر آئی ٹی کمیٹی کی سربراہ ہونگی،تانیہ اندروس کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے ،سیکریٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی پاکستان کو ڈیجیٹل ویژن کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کریگی ،کمیٹی کی کنوینئر بنائی گئی تانیہ اندروس کینیڈین شہری ہیں ،تانیہ اندروس کو پی ٹی آئی دور میں تعینات کیا گیا تھا ،تانیہ اندروس کو غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، وہیں دوسری جانب انکشاف ہوا تھا کہ تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کے نام سے کمپنی بنارکھی تھی. تانیہ ایدروس کی کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ تھی. کمپنی کےڈائریکٹرزمیں جہانگیرترین بھی شامل تھے. کمپنی 27فروری 2020 کو رجسٹرڈ کرائی گئی.تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجہ مفادات کا ٹکراؤ تھا۔تانیہ ایدروس کی کمپنی سامنے آنے کے بعد اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے وضاحت مانگی تھی. تانیہ ایدروس وزیراعظم کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہیں،جہانگیرترین کےوکیل بھی کمپنی کے ڈائریکٹرزمیں شامل ہیں،وزیراعظم آفس کی جانب سے تانیہ ایدروس کو مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا تاہم غیر ملکی شہریت کی وجہ سے تانیہ نے استعفیٰ دیا تھا

    تانیہ ایدروس پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرتی رہیں،حقائق سامنے آئے تو بیگ اٹھا کر چل دیں،عدالت

    ظفرمرزا، تانیہ ایدروس بھاگنے کی تیاری میں، انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مبشر لقمان

    تانیہ کے استعفے کے پیچھے حقیقت کیا ہے ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کردیا

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • کراچی کے تاجروں کی بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز

    کراچی کے تاجروں کی بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز

    شہر قائد کراچی کے دورے کے دوران تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز دے دی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا اور کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے، ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے، اگلے 5سال کا تہیہ کرلیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے،

    اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف تجاویز بھی دیں،۔حبیب بینک اور حبیب گروپ کے مالک عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جائیں وہیں،اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی بات چیت کی جائے،عارف حبیب کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باسی سے ہاتھ ملائیں۔اس سے حالات میں بہتری آئے گی

    وفاق نے سندھ کو نظر اندازکیا، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کا شکوہ
    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوے کر دیئے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کیا گیا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت وفاقی وزیر احسن اقبال، خالد مقبول، مصدق ملک، جام کمال، اور عطااللہ تارڑ نے شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، جام کمال اور قیصر شیخ کراچی میں رہتے ہیں، خالد مقبول تو کراچی کے ہی ہیں، سمجھتا ہوں اب سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے” وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں”۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کہ 2022 کے سیلاب نے تباہی پھیلائی تھی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیر نو کا مرحلہ شروع ہوا اور اتفاق ہوا تھا 70فیصد فنڈ ڈونر ایجنسیز فراہم کریں گے، 30فیصد فنڈنگ وفاقی اور سندھ حکومت مہیا کریں گی، ڈونر ایجنسیز نے 557.79 ارب روپے دیے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر 50 کروڑ ڈالر کا پراجیکٹ ہے، اسکولوں کی تعمیر کا پراجیکٹ 11ہزار917ملین روپے کا ہے،سندھ حکومت نے 25 ارب روپے جاری کیے، وفاق نے فنڈ نہیں دیے جب کہ گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا –

    وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے پریزنٹیشن کی مدد سے وزیراعظم کو مالی مسائل سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے اجلاس میں تالیاں بجوائیں،اس موقع پر وزیر اعظم نے سندھ میں تین سو بسوں کے پول میں ایک سو پچاس بسیں دینے کا اعلان کیا-

    جمہوری ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے،وزیراعظم
    بعد ازں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا، ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ عوام کے مسائل حل کر سکیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے، دوست اور بھائی کی طرح آپ کی ہرکال پر تیار ہوں، صوبوں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، میرا فرض ہے اس حکومتی اتحاد کو مزید مضبوط بناؤں، آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں مزید ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے، صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی، جمہوری ترقی کی گاڑی آگے بڑھے اس کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا،وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف مزارِ قائد پہنچ گئے۔انہوں نے فاتحہ پڑھنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے،شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی لیں گے۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے ۔کراچی کے دورے کے دوران شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ملاقات بھی متوقع ہے،وزیراعظم کے دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

    وزیر اعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے، وزیراعظم شہبا زشریف سعودی عرب کے دورے میں وفد کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان میں سرمایہ کاری بارے سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوں‌گی،وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، چند دن قبل سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران سعودی وفد کی وزیراعظم، آرمی چیف و دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف نےرمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں انکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی،

    سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع 

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میں‌سفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل 

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی

  • ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    ضمنی انتخابات،ن لیگ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

    ضمنی انتخابات، ن لیگ نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مکمل شکست، پرویز الہیٰ بھی ہار گئے،پنجاب سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل ایک سیٹ بھی حاصل نہ کر سکی،قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات اتوار کو ہوئے تھے،

    قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے ن لیگ نے 2 جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک اور ایک سیٹ پر سنی اتحاد کونسل نے کامیابی حاصل کی،صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں میں سے پنجاب میں ن لیگ نے 9 ، ق لیگ اور آئی پی پی نے ایک ایک نشست جیتی، کے پی میں سنی اتحاد کونسل 1 جبکہ بلوچستان میں ن لیگ اور بی این پی بھی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں،

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 338 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ(ن) کے علی پرویز ملک نے 60 ہزار 918 جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے 34 ہزار 94 ووٹ حاصل کیے ،این اے 119 مریم نواز کا حلقہ تھا، مریم نواز نے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی تھی.

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-132 میں مسلم لیگ (ن) کے ملک رشید احمد خان ایک لاکھ 46 ہزار 849 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،این اے 196 قمبرشہداد کوٹ میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید جونیجو نے88 ہزار 850 ووٹ حاصل کرکے نشست جیت لی،این اے 44 سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین گنڈاپور نے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق 56 ہزار 995 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

    پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان نے سنی اتحاد کونسل کے محمد نثار احمد کو شکست دی، پی پی 32 میں چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے 28 سالہ موسیٰ الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے 78 سالہ چوہدری پرویز الہٰی کو 42 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی،پی پی 36 سے مسلم لیگ (ن) کے عدنان افضل نے 74 ہزار 779 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی،پی پی 93 بھکر 5 سے مسلم لیگ(ن) کے سعید اکبر نوانی نے 63 ہزار 21 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا افضال حسین 46 ہزار 585 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پی پی 147 لاہور 3 میں مسلم لیگ (ن) کے محمدریاض ملک 31 ہزار 860 ووٹ لے کر جیت گئے،پی پی-149 لاہور سے آئی پی پی کے امیدوار شعیب صدیقی 40 ہزار 196 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،پی پی-158 میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمدنواز نے 40 ہزار 165 لے کر سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی کو شکست دے دی ، پی پی-164 لاہور 20 سے مسلم لیگ(ن) کے محمد راشد منہاس نے 31 ہزار 499 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی محمد لغاری 66413 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-91 کوہاٹ کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ 22 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

    بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 کے تمام 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے میر جہانزیب مینگل 30 ہزار 455 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی اور جھالاوان عوامی پینل کے میرشفیق مینگل 14 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،بی پی-22 لسبیلہ میں مسلم لیگ (ن) محمد زرین خان مگسی نے 49 ہزار 777 ووٹ حاصل کیے اور غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق صوبائی اسمبلی کی رکن بن گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شاہ نواز حسن کو 3 ہزار 333 ووٹ ملے۔

    پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب
    پنجاب میں گورنمنٹ پرائمری اسکول نظام پورہ اور پولنگ اسٹیشن نمبر 33 کوٹ ناجو سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنوں میں جھگڑا اور تصادم بھی ہوا،بعض جگہ فائرنگ کے باعث پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم پولیس نفری کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کے بعد پولنگ بحال کی گئی تھی،پی پی 54 نارووال کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا جس سے بزرگ شدید زخمی ہوگئے۔ 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لایا گیا تھا لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جاں کی بازی ہار گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔محمد یوسف کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں۔ سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہی اصل قوم کے دشمن ہیں۔

    پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات میں 6 نئے اور 8 پرانے چہرے منتخب ہوئے ہیں،پہلی بار ایوان میں پہنچنے والے منتخب نئے چہروں میں نارووال سے احمد اقبال چوہدری، گجرات سےموسیٰ الٰہی، تلہ گنگ سے ملک فلک شیر اعوان ، لاہور سے محمد خرم نواز لدھڑ، راشد منہاس اور وزیر آباد سے عدنان افضل چٹھہ شامل ہیں،قصور سے ملک رشید ، علی پرویز ملک، ملک ریاض ، رانا افضال حسین پہلے بھی قومی اسمبلی جبکہ شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی پہلے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں،

    معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات میں نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے پوری دیانت داری اور محنت سے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ملک میں معاشی بہتری کے واضح آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔ معاشی بہتری کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی عالمی مالیاتی اداروں اور معاشی سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے

    پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا،عظمیٰ بخاری
    ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کی جیت پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، ضمنی الیکشن کے نتائج نے بتادیا کہ پنجاب نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا، مسلم لیگ ن کے متوالوں کو شیر کی جیت کی خوشی مبارک ہو، پنجاب کے عوام نے ایک بار پھر فیصلہ سنا دیا کہ پنجاب صرف نواز شریف کا ہے

    رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں کو ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔ اس کامیابی کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کو جاتا ہے جن کی کارکردگی نے ڈیڑھ مہینے میں پنجاب کے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا۔

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ،حسن ایوب
    صحافی حسن ایوب ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نااہل عمران خان جو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر عدالت سے سزاء یافتہ مجرم ہیں اور اڈیالہ جیل میں بطور قیدی سزاء کاٹ رہے ہیں ۔۔۔ انکی جماعت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کو 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے ساتھ ہی انہی کا بنایا گیا فارم 45 کا من گھڑت بیانیہ بھی اپنی موت آپ مر گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور بلال کا ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد، بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار
    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ضمنی انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد اور بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔یہ بات سی سی پی او لاہورنے اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ لاہور پولیس کے افسران اورجوانوں نے الیکشن ڈے پر نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی،عدالت نے وزیراعظم کو جاری کیا نوٹس

    ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی برطرفی،عدالت نے وزیراعظم کو جاری کیا نوٹس

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی برطرفی کے خلاف درخواست پر وزیرِ اعظم کو نوٹس جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس جاری کیا گیا ، دوران سماعت شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی اسپورٹس کو غیرقانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں ہٹایا گیا، عہدے سے ایسے ہٹایا جائے گا تو کوئی بھی آزادانہ کام نہیں کرے گا،ایک جونیئر افسر شاہد اسلام کو پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈی جی لگا دیا گیا ہے، شاہد اسلام نے وفاقی سیکریٹری کی ہدایت پر متعدد افسران کا وزارت ٹرانسفر کیا، سیکریٹری آئی پی سی کے غیر قانونی احکامات کے خلاف ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا، ہائیکورٹ میں معاملہ لے جانے پر سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نالاں تھے، شعیب کھوسہ کو بھی غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹایا گیا

    جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے؟ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ آرڈیننس 1962میں تعیناتی کا طریقہ کار واضح ہے، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم دیتے ہیں،جسٹس بابر ستار نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار