Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • موسم کی خرابی،وزیراعظم کا طیارہ میانوالی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا

    موسم کی خرابی،وزیراعظم کا طیارہ میانوالی سے واپس اسلام آباد پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقے ٹانک کا دورہ کرنا تھا، وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے ٹانک روانہ ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف کو موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے اسلام آباد واپس آنا پڑا

    وفاقی وزیر اطلاعات، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورے میں متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا .موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم کو میانوالی سے اسلام آباد جانا پڑا وزیراعظم نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا.وزیر اعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متلعق تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے

    https://twitter.com/pmln_org/status/1571036753427050499

    واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے بارشوں اور سيلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ 678 اموات ريکارڈ ہوئیں بلوچستان میں 299، خيبرپختونخوا میں 306 ، پنجاب میں 191، گلگت بلتستان میں 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 678 مرد 315 خواتين اور 552 بچے شامل ہیں سیلاب سے مجموعی طور پر ملک بھر میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے

    این ڈی ایم اے کے معاملات میں گڑ بڑ،رپورٹ کچھ، زمین حقائق کچھ، چیف جسٹس نے کیا حکم دے دیا؟

    مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں 

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی، اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے-

    لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو "پرنسس آف ویلز” کا خطاب مل گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے-

    جبکہ لندن ہی میں ان کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں،شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے-

    واضح رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔

    ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی

    ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو مے فیر لندن میں پیدا ہوئیں۔ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ الزبتھ برطانیہ کی ملکہ بن جائیں گی لیکن دسمبر 1936 میں ان کے چچا ایڈورڈ ہشتم نے دو مرتبہ کے طلاق یافتہ امریکی خاتون ویلس سیمپسن سے شادی کے لیے تخت سے دستبردار ہوگئے۔ جس کے بعد الزبتھ کے والد جارج ششم بادشاہ بن گئے اور 10 سال کی عمر میں الزبتھ جو جو کہ اس وقت لیلیبٹ کے نام سے خاندان میں مشہور تھیں ولی عہد بن گئی۔

    اس کے تین سال بعد برطانیہ اور نازی جرمنی کے درمیان خلاف جنگ چھڑ گئی۔ جنگ کے دوران کا زیادہ عرصہ الزبتھ اور ان کی چھوٹی بہن پرنس مارگریٹ نے ونڈسر پیلس میں گزاریں جب ان کے والدین نے انہیں کینیڈا بھیجنے سے انکار کیا۔اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد الزبتھ نے آکزیلیری ٹیریٹوریل سروس سے بنیادی ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کی۔

    ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا

  • افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

    افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

    افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس علاقائی مسائل کے حل کےلیے بہترین فارم ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے خطے میں امن و امان کے لیے تمام رکن ممالک کو کام کرنے کی مزید ضرورت ہے خوشحال ،ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے لیے اہم ہے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرافغانستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اور امن کی ضمانت ہے افغانستان کو نظرانداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی افغان حکومت عوام او راقلیتوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے پاکستان عالمی حدت اورموسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی پاکستان میں ایسا سیلاب کبھی دیکھا نہیں تھا، متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا حالات ٹھیک نہیں سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا،ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں سیلاب سے ایک ہزارسے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزار وں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے ، سیلاب سے مویشی ،فصلیں ،گھر،بستیاں اور شہر متاثر ہوئے ،سیلاب سے ایک ہزار 400 افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوئے سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامناہے ،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے،شنگھائی تعاون تنظیم میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایس ایس او کے تمام ممالک کومل کر کام کرنا ہوگا، ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مددکی ان کا مشکور ہوں، کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک سربراہان کا اجلاس کے آغاز پر گروپ فوٹو بنایا گیا کانگریس سنٹر سمرقند میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے سربراہان کاگروپ فوٹو بنایا گیا

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ،وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفت نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی اور گہرے تعلقات ہیں پاکستان اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے نگورنو کاراباخ پر پاکستان کی آذربائیجان کی اصولی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیابی پر مبارکباد دی وزیراعظم نے آرمینیا کے بلااشتعال حملے میں 71 آذری فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی وزیر اعظم نےسالمیت کے تحفظ میں آذربائیجان کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم اور آذربائیجان صدر نے سیاسی، اقتصادی، توانائی، دفاع، تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا

  • پاکستان کو عظیم ملک بنانا مشکل ہے ناممکن نہیں،وزیراعظم

    پاکستان کو عظیم ملک بنانا مشکل ہے ناممکن نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ پاکستان کو عظیم تر ملک بنانا ہے تو یہ کام مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں، بار اور بنچ اگر اکھٹے نہیں ہوں گے تو آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بات کون کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہم سب نے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، اگر ہم نے اپنے آپ کو نہ بدلا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی،75 سال بعد آج بھی کشکول اٹھائے پھر رہے ہیں اور ہمارے ہمسائے ہم سے معاشی اور سماجی اعتبار سے بازی کے گئے، وکلا کو الاٹمنٹ لیٹرز کے حصول پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اگر ہم کمر باندھ لیں تو پاکستان ایک عظیم ملک بن جائے گا تاہم یہ تقاریر سے نہیں عمل اور عزم سے ہو گا، یہاں وسائل، اذہان، انسانی قوت موجود ہے، سردیوں میں گیس کے انتظام میں لگے ہیں، جب گیس سستی ترین تھی ہم نے پرواہ نہیں کی، دنیا نے طویل المدتی معاہدے کئے، آج 40 سنٹ میں گیس مہنگی مل رہی ہے، آپ ایسے پیشہ سے وابستہ ہیں جو باوقار ہے۔

    وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے اور ایک مکمل ضابطہ کے تحت قرعہ اندازی کے بعد الاٹیز میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے گئے، اس ہائوسنگ کالونی میں پلاٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیر قانون اور وزیر ہائوسنگ نے اس ضمن میں بھرپور کام کیا، اب یہ پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، اس ہائوسنگ سکیم میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب نے ایک تباہی مچائی ہوئی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ملک بھر سے آئے ہوئے وکلاء نے اپنے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید تباہی کا مشاہدہ کیا ہو گا، یہ قدرتی آفت ایک ایسے وقت میں آئی جب پہلے ہی ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور معاشی عدم استحکام کو کسی حد تک کنٹرول کیا لیکن مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں، 11 اپریل کو جب حکومت تبدیل ہوئی تو ڈیڑھ ماہ ہم فیصلے کرنے میں شش و پنج کا شکار تھے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں یہاں سیاست نہیں قومی امور پر بات کرنے کیلئے آیا ہوں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی گذشتہ حکومت نے پاسداری نہیں کی اور بری طرح اس کی دھجیاں بکھیریں جس پر آئی ایم ایف نے گذشتہ حکومت کی طے کردہ شرائط پر عملدرآمد سے پروگرام کو مشروط کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے سامنے یہ سوال رکھتے ہیں کہ کیا آج 75 سال بعد پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے کیا پاکستان اس لئے معرض وجود میں آیا تھا اور قائداعظم جو ایک ماہر قانون دان تھے انہوں نے جس بصیرت اور وژن کے ساتھ علامہ اقبال کے ساتھ مل کر پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور اس کیلئے عظیم تحریک چلائی تھی اور لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی ان قربانیوں کے طفیل پاکستان معرض وجود میں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا دورہ کیا، اس وقت بھی اس علاقہ میں پانی کھڑا ہے، پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کیلئے اقدامات جاری ہیں، وہاں لاکھوں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے اپنے پیاروں سے بچھڑ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آپ سے استدعا ہے کہ آپ ملک میں قانون کی حکمرانی اور پاسداری چاہتے ہیں اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں نظریہ ضرورت بھی دریافت ہوا، پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ میں وکلاء نے اپنی عظیم تحریک سے ججز بحالی کی تحریک چلائی، وکلاء کو یہ مقام جدوجہد سے ملا ہے، انہوں نے اس کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، ان تمام تر ترجیحات اور کامیابیوں کے بعد آج 75 سال بعد ہم ایک دائرے میں ہی چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جوہری طاقت ہونے کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے لیکن معاشی اعتبار سے بہت سے چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں، آج 75 سال بعد بھی ہم کشکول لے کر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس سے چولہے بھی جلتے ہیں، گاڑیاں بھی چلتی ہیں اس کی قلت کا سامنا ہے، قوم ہم سے یہ سوال پوچھتی ہے کہ قائداعظم کا خواب آج بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا اور آج بھی ہم اس ملک کے اندر غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، بے روزگاری کے خلاف لڑ رہے ہیں، جن ممالک کے ساتھ ہمارا مقابلہ تھا، ہندوستان میں روپے کی قدر ہم سے کم تھی، آج وہ ہم سے بہت آگے ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تمام طبقات جو تاریخ کا رخ موڑنے کی استعداد کے حامل تھے ان سے قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ ہمارا مستقبل کیا ہے، سیلاب متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہے، 6 لاکھ متاثرہ علاقوں کی خواتین حاملہ ہیں، ان کیلئے کتنی مشکلات ہیں، یہاں بیٹھ کر اس کا اندازہ نہیں کر سکتے، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس وقت موسم گرم ہے تاہم موسم سرما میں انہیں شدید مشکلات درپیش ہوں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت اب نہیں یا کبھی نہیں والی صورتحال ہے، اگر قوم کو ہم نے فائدہ نہ پہنچایا اور ایثار و قربانی کا مظاہرہ نہ کیا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ اگر اکٹھے نہیں ہوں گے تو انصاف اور قانون و آئین کی حکمرانی کی بات کون کرے گا، آئین پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف کون کھڑا ہو گا، وکلاء کی تاریخ اس سے بھری پڑی ہے، آج یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ ہم سے بعد میں آزاد ہونے قومیں ہم سے آگے کیسے بڑھ گئیں بطور وزیراعظم اس کا جواب سب سے پہلے مجھے دینا ہے، وکلاء سیلاب میں گھرے ان لاکھوں لوگوں کے بارے میں بھی سوچیں جن کے گھر زمین بوس ہو چکے ہیں، جو کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، اس دکھی انسانیت کے بارے میں بھی ضرور سوچیں، اگر ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم نے اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وکلاء کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سینئر وکلاء میں الاٹمنٹ لیٹر بھی تقسیم کئے۔

  • وزیراعظم سے فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر کی ملاقات ،مدد پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم سے فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر کی ملاقات ،مدد پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر Nicolas Galey نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں اپنے دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے یکجہتی اور مدد پر فرانسیسی صدر Emmanuel Macron کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے خیمے، واٹر پمپ اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم پر مشتمل امدادی پرواز بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ نقصانات کا پیمانہ اور شدت اتنی زیادہ ہے کہ پاکستان تنہا اس کا سامنا نہیں کر سکتا ; بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار پہلے دس ممالک میں سے ایک ہے . انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوری امداد کے علاوہ، فرانس بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے میں حکومت کی کوششوں میں ساتھ دے سکتا ہے .

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانسیسی سفیر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اسٹارٹ اپس(start ups)، زراعت، پانی کے انتظام اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ مسلسل روابط کا خواہاں ہے.

  • شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ، تحریری حکمنامہ

    شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ، تحریری حکمنامہ

    وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں ،شہباز کے وکیل کی جانب سے انکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں،ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی، عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاوئٹنس منجمد ہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں،آئندہ سماعت پر ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز، ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف 16 ارب منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ جرائم کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں ایف آئی اے نےمرکزی ملزم نامزد کیاتھا ایف آئی اے کی جانب سےجمع کرائےگئے 7 والیمز کا چالان 4 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 100 گواہوں کی لسٹ بھی جمع کرا دی۔

    تحقیقاتی ادارے نے چالان میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 100 گواہ عدالت میں گواہی دیں گے چالان میں کہا گیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے 28 بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جو 2008 سے 2018 تک شہباز شریف فیملی کےچپڑاسیوں/ کلرکوں کےناموں پرلاہور اور چنیوٹ کے مختلف بینکوں میں چلائے گے 28بے نامی اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے، 17 ہزار سےزیادہ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا ان اکاؤنٹس میں بھاری رقم چھپائی گئی جو شوگر کے کاروبار سے مکمل طور پر غیر متعلق ہیں اور اس میں وہ رقم شامل ہے جو ذاتی حیثیت میں شہباز شریف کو نذرانہ کی گئی۔

  • ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر پاکستان اور وزیراعظم  کا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم رہنماوں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،رہنماوں نےبرطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا

    https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1567934211637628940
    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا.سلام آباد سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال سے دنیا میں پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہو گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کو تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔


    وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعظم نے برطانیہ کے شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور برطانوی عوام سے ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پردل کی گہرائی سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.


    وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہمارے زمانے کی اہم ترین شخصیت کی وفات پر انتہائی صدمہ ہوا،ملکہ الزبتھ دوم ایک عہد کی نمائندہ ہیں، ہمدردی اور امید کا ایک روپ تھیں،دکھ کی اس گھڑی میں ہم برطانیہ کے عوام، حکومت اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں.

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا برطانیہ کے شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ
    ملکہ الزبتھ دوئم نے انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ملکہ الزبتھ دوئم نے محروم معیشت طبقے کے لئے بے مثال کام کئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، ملکہ الزبتھ دوئم کا پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلق اور لگاو تھا ۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال سے دنیا انسانیت سے محبت کرنے والی شفیق شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوئم جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ملکہ برطانیہ کے انتقال سے ایک عظیم وراثت کا دور ختم ہو گیا۔

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس پاکستان کے لیے عالمی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے طور پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات اور نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کے علاوہ سیلاب سے شدید طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا دورہ کریں گے جبکہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ انتونیو گوٹیرس وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں بشمول بلوچستان اور سندھ (سکھر، اوستہ محمد، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ) کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ امدادی کاموں میں ابتدا سے سرگرم کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا خود مشاہدہ کرنے کے بعد وہ جمعہ کی شام کراچی ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو بھی کریں گے.

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ کے دوران عالمی برادری سے پاکستان کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کروں گا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور وہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے اور عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل کرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کو عالمی برادری کی طرف سے بھرپور امداد کی ضرورت ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بین الا قوامی برادری سے پاکستان کے متاثرہ سیلاب افراد کے لئے فوری امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس وقت یوکرین جنگ پر زیادہ تو جہ دی جارہی ہے کیونکہ لوگ بھول گئے ہیں اصل جنگ توموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ہے، پاکستان، چاڈ، اور قرن افریقہ، جہاں خشک سالی قحط کا باعث بن رہی ہے وہاں اس وقت سب سے بڑاخطرہ جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

  • نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا بڑا اقدام

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا بڑا اقدام

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انرجی بل دو سال کے لیے محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعطم نے انرجی بلز میں اکتوبر سے ہونے والا اضافہ روک دیا۔

    برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے انرجی بلز پر پرائس کیپ کو 3,549 سے کم کرکے 2,500 پاؤنڈ کر دیا گیا۔ پرائس کیپ کا اطلاق دو برس کیلئے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ پر ہوگا۔

    بلاول بھٹو کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات، سیلاب ریلیف پر شکریہ ادا کیا

    ادھر وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ گرین لیوی کی معطلی سے اوسط گھرانے کے انرجی بلز پر ایک ہزار پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح کاروبار کو بھی انرجی بلز میں 6 ماہ تک رعایت ملے گی، چھ ماہ کے بعد کمزور انڈسٹریز کو فوکسڈ سپورٹ ملے گی۔

     

    ویتنام کے بار میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

     

     

    برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلز میں رعایت کے ساتھ انرجی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چانسلر رواں ماہ کے آخرمیں مالیاتی پیکج کے اخراجات کا تعین کریں گے۔ انرجی بلز کی مد میں ہر گھرانے کیلئے حکومت کی طرف سے 400 پاؤنڈ کی مدد ملے گی۔

     

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

     

    لز ٹرس نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ گھرانے اور فرمز فکر مند ہیں کہ موسم خزاں اور سرما کیسے گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر جارحیت اور یورپ کیلئے گیس بطور ہتھیار استعمال کرنے سے قیمت میں اضافہ ہوا۔

  • وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے

    وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کرینگے.سگو پل ڈیرہ اسماعیل خان سے کچلاک جانے والی اہم قومی شاہراہ N-50 پر واقع ہے.

    وزیراعظم کو سگو پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی طرف سے بریفنگ دی جاےگی.

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے رشتے کو توڑنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے توہین آمیز بیانات پر لائحہ عمل اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف دشمن سے بچایا بلکہ ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ پاکستان کی افواج نے اللہ کے سہارے اور اپنے عقیدے، مصمم ارادے سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں تباہ کن سیلابوں سے در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم متحد ہے،عوام نے جرات مندی سے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بارپھر 1965 کی جنگ جیسے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سیلابوں سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلابوں سے لاکھوں گھر تباہ ہوئے اور تقریبا تین ہزار افراد جاں بحق ہوئے جن میں سینکڑوں بچے شامل ہیں، اس آفت سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا اور مویشی پانی میں بہہ گئے

    تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہم حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں ایک بار پھر اپنی تاریخ کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔