Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • وزیر اعظم  سجاول پہنچ گئے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیر اعظم سجاول پہنچ گئے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سجاول کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کاموں پر بریفنگ دی چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی , چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی

    وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے فصلیں بڑی سطح پر تباہ ہوئی ہیں،سیلاب سے کئی گھر تباہ،رابطہ سڑکیں ،عام روڈز اور پل شدید متاثر ہوئے ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو سجاول میں بجلی معطلی پر اور بحالی کے امکانات پر بھی بریفنگ دی گئی وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو متاثرین کو امدا دکی بحالی میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ ملکر کام کریں گے ،متاثرین کی دادرسی کریں گے سوات اور کالام میں سیلابے ریلے سے ہوٹل،گھر،عمارتیں اور مکانات تباہ ہوئے ہیں امدادی کام تیزی سے جاری ہے ،کوشش ہے متاثرین کی بروقت مدد کریں سندھ میں پانی چاروں طرف پھیلاہوا ہے ،کوئی جگہ خشک نہیں خرم دستگیر بجلی کے مسئلے کے حل تک سندھ میں ہی رہیں گے متاثرین سیلاب کے لیے ہیلی کاپٹرز اور کشتیو ں کے ذریعے امداد فراہم کررہے ہیں شمالی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں سے بڑی سطح پر نقصانات ہوئے ہیں،سندھ کے متاثرہ علاقوں کے لیے گزشتہ روز گرانٹ کا اعلان کیا ،سکھراور شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی اور میڈیکل کیمپس کے قیام پر این ڈی ایم اے کےمشکورہیں ہمیں ہمت سے کام لینا ہوگا ،مل کر موجودہ صورتحال سے نمٹنا ہوگا سیلاب سے کئی گھر تباہ،رابطہ سڑکیں ،عام روڈز اور پل شدید متاثر ہوئے امدادی کام تیزی سے جاری ہے ،کوشش ہے متاثرین کی بروقت مدد کریں ،بہت انتظام کیا جارہا ہے، ادویات بھی موجود ہیں، پچیس ہزار روپے فی خاندان ہرآفت زدہ علاقے میں انشااللہ پہنچائیں گے38 ارب روپے کی رقم حکومت سب کو تقسیم کرے گی، یہ تقسیم کا نظام بڑے اچھے انداز میں چل رہا ہے باقی صوبوں کو بھی یہ امداد دی جائے گی،صوبے این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کریں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک جماعت ایسی سیاست کر رہی ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،اس سے بڑی ملک کے ساتھ کوئی سازش نہیں ہوسکتی، ہمیں نوشہرہ کے حوالے سے الرٹ رہنا ہوگا،

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی شدت سے سیلاب پہلے کبھی نہیں آیاسندھ کے بہت سے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں پاکستان میں ماضی کے مقابلہ میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، بلوچستان میں یہ شرح 400 فیصد سے زیادہ اور سندھ میں 480 فیصد سے زیادہ ہے سوات ، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں پوری پوری عمارتیں پانی میں بہہ گئیں،لوگوں کے مال مویشی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، پوری قوم مل کر متاثرین کی مدد کرے، اوورسیز پاکستانیز بھی سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سیلاب زدگان کو مخیر حضرات کی معاونت کی اشد ضرورت ہے، 9999 پر ایس ایم ایس کر کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جا سکتا ہے سمندر پار مقیم پاکستانی بھی وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں آن لائن عطیات جمع کروا سکتے ہیں

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پورا ملک متاثر ہے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں قدرتی آفت آئی ہے،کتنے ہی سیاسی اختلافات ہو مگر سیلابی صورتحال پر تمام جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں،بلاول بھٹو نے ملک بھر میں پیپلزپارٹی کارکنوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کی سیاست کے لیے بہت وقت ہے مگر اب پورا پاکستان پریشان ہے اس وقت سیلاب متاثرین کی نظریں تمام سیاسی جماعتوں اورمیڈیا پر ہے آئندہ دنوں میں بارش کا جو سسٹم آرہا ہے اس کی بھی اچھی اطلاعات نہیں ہر شخص اس وقت کوشش کر رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا جائے،پوری دنیا سے اپیل ہے اس وقت ہمارا ساتھ دیں،سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں 341 افراد جاں بحق ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں ایک ہزار 90 افرادزخمی ہوئے سیلاب اور بارشوں سے سندھ بھر میں 13 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے سندھ بھر میں 4 لاکھ سے زائد مکانات کو جزوی، 2لاکھ 87 ہزار مکمل تباہ ہو چکے ہیں متاثرین سیلاب کوپی ڈی ایم اے کی جانب سے 89 ہزار سے زائد ٹینٹ دئیے گئے حکومت سندھ نے ٹینٹ کے لیے آڈرز دئیے ہوئے ہیں،حکومت سندھ کی جا نب سے لاکھوں راشن بیگز کا آڈر دیا گیا ہے،کوشش ہے جلد سے جلد متاثرین کو ریلیف فراہم کریں

    علاوہ ازیں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیوں شروع کر دی گئی ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سبی اوردیگر اضلاع میں 2 ہزار کلوگرام سے زائد راشن پہنچا دیا گیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے900 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

  • وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں،عابد شیرعلی

    وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں،عابد شیرعلی

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر نے کہا کہ میں مرکزی قیادت اہل حدیث کا مشکور ہوں، جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کا اعلان کیا ہے،عمرانیات کے دور میں ملک کی تباہی ہوئی .

    فیصل آباد میں جمیعت اہلحدیث رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک کہتا تھا کہ پی ٹی آئی سونامی ہے، اس نے کر ادارے کو تباہ کیا ہے، ہم غربت اور بجلی کے بلوں سے ستائی عوام کو ریلیف دیں گے، پہلے چار ڈالر کی ایل این جی ملتی تھی اب چالیس ڈالر کی ملتی ہے، میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ بجلی کے بلوں کا مسلئہ ہے ان میں ریلیف دیاجائے۔غریب لوگوں کی ٹیکسز دینے کی سکت نہیں ہے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کی تباہ کاریوں کے باوجود عوام کو ریلیف دیاجائے،مزدوروں، رکشہ ڈرائیور کو ریلیف دیاجائے،انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی التماس کی تھی، آج بھی کروں گا کہ عوام کو ریلیف دیں، دو سو اور چار سو یونٹ والوں کو ریلیف دیں،عمران نے عوام کو معاشی طور پر زبح کردیا ہے،میں عدالت کو کہتا ہوں کہ عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے،کھبی فوج پر تنقید کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہے، سیلاب کے دنوں میں یہ کہاں تھا، شہباز شریف تو گیا سیلاب زدگان کے پاس
    مگر عمران خان کو دو لوگوں کی فکر ہے، ایک اپنے اقتدار کی اور دوسرے اپنے کتے کی.

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں طلال چوہدری اور کسی کی معافی قبول نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیے عمران خان کی حکومت نے کیا،دستخط موجود ہے بجلی پیڑول کو بڑھایا جائے ، ہم تو کہتے ہیں دودبارہ معاہدے ہوں،عمران خان کا دور تباہی کا دور تھا،پی ٹی ائی سونامی تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، گزشتہ چار سالوں میں عمران حکومت نے بجلی کے معاہدے نہیں کیے تھے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم خدا راہ بجلی کے بلوں کا نوٹس لیں، لوگ ن لیگ کو مسیحا سمجھتے ہیں، رکشہ ڈرائیور,ریڑی بانوں کو بجلی بل میں ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہت بڑا امتحان ہے، دانیال,نہال ہاشمی, طلال کو نااہل کیا گیا،اب عمران خان کو بھی نااہل کیا جانا چاہیے، ایس ایس پی آپریشن غنڈہ ہے، ہمارے 100 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں.

  • وزیراعظم کل سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف (کل )جمعہ کو سکھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔


    اپنےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد اقتصادی امور ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی امداد، ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں تعاون کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ریسکیو، ریلیف، متاثرین میں نقد رقوم کی تقسیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو چیئرمین این ڈی ایم اے اور ہنگامی امداد کے صوبائی اداروں نے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم ( کل) جمعہ کو سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملیں گے۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اجلاس منعقد کیا گیا.تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلے لیے گئے.وزیرِ اعظم نے ملک میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا.اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزراءِ اعلی شریک ہونگے.

    وزیرِ اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں. وفاقی وزراء اور اتحادی رہنماؤں کی سربراہی میں پینے کے صاف پانی، خیموں، مچھر دانیوں، ادویات و طبی امداد اور راشن پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں.کمیٹیاں تمام صوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزکورہ اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی.کمیٹیوں کا آج رات تک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.سفراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا. سفراء کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور مدد کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جس قدر ہو سکے وسائل مہیا کریں.وزیرِ اعظم نے BISP کے تحت جاری فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تقسیم میں تعطل کا سخت نوٹس لیا ،وزیرِ اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ اجلاس میں BISP کو تین دن کے دوران فلڈ ریلیف کیش کی رقم تقسیم کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کیونکر نہ ہوا؟ .وزیرِ اعظم نے BISP کو 2 ستمبر تک فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی متاثرہ خاندان پہنچانے کی دو ٹوک ہدایات کر دیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو بنک اس ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے.

  • وزیراعظم کا فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تعطل پر اظہار برہمی

    وزیراعظم کا فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تعطل پر اظہار برہمی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اجلاس منعقد کیا گیا.تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلے لیے گئے.وزیرِ اعظم نے ملک میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تمام صوبائی حکومتوں کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا.اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزراءِ اعلی شریک ہونگے.

    وزیرِ اعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد کو مزید تیز اور منظم کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں. وفاقی وزراء اور اتحادی رہنماؤں کی سربراہی میں پینے کے صاف پانی، خیموں، مچھر دانیوں، ادویات و طبی امداد اور راشن پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں.کمیٹیاں تمام صوبوں میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزکورہ اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گی.کمیٹیوں کا آج رات تک نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.سفراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا. سفراء کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور مدد کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جس قدر ہو سکے وسائل مہیا کریں.وزیرِ اعظم نے BISP کے تحت جاری فلڈ ریلیف کیش پروگرام میں تقسیم میں تعطل کا سخت نوٹس لیا ،وزیرِ اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گزشتہ اجلاس میں BISP کو تین دن کے دوران فلڈ ریلیف کیش کی رقم تقسیم کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد کیونکر نہ ہوا؟ .وزیرِ اعظم نے BISP کو 2 ستمبر تک فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی متاثرہ خاندان پہنچانے کی دو ٹوک ہدایات کر دیں. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو بنک اس ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنی تمام تر مشینری متاثرہ علاقوں میں بھیجے. اس امر کیلئے مشینری کم پڑنے کی صورت میں فوری طور پر نجی شعبے سے اسکا انتظام یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کیلئے کشتیوں کی یقینی فراہمی کے حوالے سے ڈی جی ایم او اور نیول چیف سے رابطے کی فوری ہدایت بھی کی.

    وزیرِ اعظم نے وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کو فوری طور پر آج کی ڈونرز کانفرنس میں بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی طرف سے اعلان شدہ امداد کومتاثرین تک پہنچانے کی جامع حکمتِ عملی بنانے کی واضح ہدایت کی.وزیرِ اعظم کی فلڈ ریلیف کمیٹی کو فوری طور پر پاک فوج کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے مدعو کرنے اور کاروائیوں کو منظم کرنے کی ہدایت کی.

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈی جی ایم او کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر حکومتی ریسکیو و ریلیف آپریشن اور پاک فوج کے آپریشنز کو یکساں کرکے منظم کیا جائے.وزیرِ اعظم نے متاثرہ علاقوں میں گھروں کے بڑی تعداد میں نقصان کے پیشِ نظر متاثرین کیلئے خیموں کی تعداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی ہدایت بھی کی.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ملک میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین NDMA, وزیرِ اعلی سندھ، چیف سیکٹریز، PDMAs اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.اجلاس کو حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے نقصان کے اعدادو شمار اور جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

  • 2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

    2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم

    2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی امداد کیلئے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ اجلاس ہوا

    اجلاس میں ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ ڈونرز کے نمائندوں نے شرکت کی بین الاقوامی مالیاتی ادارے، ڈونرز سمیت چین، امریکہ اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے وزیراعظم نے انٹرنیشنل پارٹنرز کو ملک بھر میں سیلاب کی تباہی کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے،املاک کے علاوہ فصلیں، باغات اور انفراسٹرکچر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، سڑکیں، پل بہہ جانے سے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مشکلات آرہی ہیں،پاک فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو اور ریلیف کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے، 2010 سے بھی بڑھ کر سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے،سیلاب کی تباہی کا حجم اتنا زیادہ ہے کہ تنہا وفاقی یا صوبائی حکومتیں متاثرین کو مکمل بحال نہیں کرسکتے

    واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 900 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

    قبل ازیں وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بہت ہی تکلیف دہ و پریشان کن ہیں، پورا ملک بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، اس قومی اور انسانی بحرانی صورت حال میں ہمیں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہونا چاہیے،اس وقت ہماری ترجیح سیاسی معاملات و اختلافات نہیں سیلاب زدگان کی امداد ہونی چاہئے، متاثرین کو ہم سب کی مدد کی اشد ضرورت ہے سب کو دل کھول کر انکی مدد کریں،

  • وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا

    وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف قطرکے دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے وزیراعظم شہباز شریف کو رخصت کیا

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ قطر کے دوران پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطرباہمی تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے پرعزم ہیں وہ قطر کے اپنے اہم دورے کے اختتام کے بعد پاکستان واپس جارہے ہیں۔ انہوں نے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پرقطر کی حکومت اور عوام بالخصوص امیر قطر شیخ تمیم بن حمدال ثانی کا شکریہ ادا کیا

    واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے غیرمعمولی طویل سیزن کے دوران بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے این ڈی ایم کے مطابق ڈھائی ماہ میں 900 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک ملک کے 116 اضلاع میں جانی یا مالی نقصان ہوا ہے اور جہاں پانچ لاکھ سے زیادہ مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے وہیں دیہی علاقوں میں سات لاکھ مویشی بہہ گئے ہیں،صوبہ بلوچستان سیلاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کے 34 اضلاع اور تین لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثرین میں شامل ہیں، سندھ کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاہم یہاں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 22 لاکھ سے بھی زیادہ ہے . پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے کل 16 اضلاع اور وہاں کی چار لاکھ 18 ہزار سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی ہے .خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں سیلاب سے 50 ہزار لوگ کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 151 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، 606 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 لاکھ 41 ہزار 77 افراد بے گھر ہو گئے۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

  • سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیات کیسے جمع کروائیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیات کیسے جمع کروائیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات
    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کے ذریعے عطیات جمع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا ہے اندرون و بیرون ملک پاکستانی عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں غیرمعمولی تباہی ہوئی آئیں ہم سب مصیبت میں گھرے اپنے اہل وطن کی مدد کریں، ہم سب بنیں سہارا اندرون و بیرون ملک تمام پاکستانیوں سے دل کھول کر عطیات جمع کرانے کی اپیل ہے یہ عطیات اکاؤنٹ (Prime Minister Relief Fund Account 2022 Account No. ‘G-12164) میں جمع کرائے جا سکتے ہیں عطیات کے ذریعے تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے کام میں شامل ہوسکتے ہیں

    مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر کے تحت تمام کمرشل بینک اور ان کی شاخیں وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیات جمع کر سکتی ہیں بیرون ملک پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیوروز، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھجوا سکتے ہیں عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایمز، اے بی ایف ٹی، راست کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو اورریلیف کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں کاپے درپے سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔ قدرتی آفت کا شکارعلاقوں میں بحالی ایک بہت بڑا کام ہے، یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے

    دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام سپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان ،سندھ، جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سپیکر اور قائم مقام سپیکر نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوب گیا اور صوبائی حکومت عمران نیازی کو بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام صوبائی حکومت کی راہ تک رہے ہیں۔ پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود سیلابی ریلے سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی سست روی قابل مذمت ہے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    واضح رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جون کے وسط سے جاری مون سون بارشوں کے سلسلے کے نتیجے میں 9000 سے زائد گھر تباہ، 700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباﹰ 1300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

  • وزیراعظم کا بڑا اعلان،فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے

    وزیراعظم کا بڑا اعلان،فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے

    وزیراعظم شہباز شریف نے عوام اور تاجروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں پر فکس ٹیکس اور بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج ختم کر دیئے، بجلی کے بلوں پر رعایت سے ایک کروڑ 71لاکھ صارفین مستفید ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تین لاکھ ٹیوب ویل صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جب موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو ہمارے سامنے دو بڑے اہداف تھے، سابق حکومت کی بدترین کارکردگی اور نااہلی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا، ملکی معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی، دوسرا ماضی کی حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، دنیا میں بھی یہی صورتحال تھی، موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اگرچہ اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن دن رات کوشاں ہیں اور مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا جائے گا، مہنگائی پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، حالیہ بجٹ میں تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کیا گیا اور تاجروں پر فکس ٹیکس بجٹ سے پہلے والی گفتگو کی روح کے خلاف ہے، فکس ٹیکس سے چھوٹے تاجروں کو بے پناہ مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ یہ ٹیکس عائد کرنا حکومت کی منشا تھی اور نہ ہی اس کی ہدایت کی گئی تھی، فکس ٹیکس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس کی مکمل تحقیقات کرے گی، تاجروں پر 3 ہزار، 6 ہزار اور 10 ہزار کی شرح سے فکس ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ اب ختم کر دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، فکس ٹیکس کے خاتمہ سے 42 ارب روپے کا خسارہ ہو گا لیکن یہ دیگر وسائل سے پورا کیا جائے گا، چھوٹے تاجروں کو مشکلات میں ہم نہیں ڈالنا چاہتے تھے، فکس ٹیکس کا مقصد یہ تھا کہ تاجروں کو انکم ٹیکس کے اداروں کی چیرہ دستیوں سے بچایا جا سکے لیکن یہاں پر الٹی گنگا بہنا شروع ہو گئی، تاجروں کو فکس ٹیکس کے معاملہ پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک سے اگر زیادہ قیمت پر تیل درآمد کیا جائے تو پھر اگلے ماہ کے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے اور اگر سستا تیل درآمد ہو تو پھر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کے بلوں میں کمی ہو جاتی ہے چونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا تھا اس لئے جولائی اور اگست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں خاصا اضافہ ہوا جو عام آدمی کیلئے ناقابل برداشت تھا اور اس سے کروڑوں صارفین پر بوجھ پڑا، اس معاملہ کا بھی فوری نوٹس لیا گیا اور چار، پانچ دن سے اس پر غور ہو رہا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی یہ ہدایت تھی کہ کسی طور بھی یہ قابل قبول نہیں ہے، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کی مشاورت سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ختم کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے بھرپور مشاورت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بجلی کے تین کروڑ صارفین میں سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دیئے گئے ہیں، باقی ایک کروڑ 30 لاکھ صارفین جن میں صاحب ثروت لوگ شامل ہیں، ان کو بھی ریلیف دینے پر غور کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں، قطر ہمارا دوسرا گھر ہے، قطر کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے حوالہ سے گفتگو ہوئی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں اور ان پر عملدرآمد ہو، عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں،عوامی فلاح کے منصوبوں پر سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے لیکن 2019ء اور اس کے بعد کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے ہم سے سوالات کئے گئے ہیں، پچھلی حکومت کے چار سال کی نااہلی کا چار ماہ میں جواب کیسے دے سکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، خلوص اور استقامت سے محنت کرنا پڑے گی اور اپنا خون، پسینہ بہانا پڑے گا تو اﷲ تعالیٰ ہمارے دن پھیر دے گا اور اچھے دن آئیں گے، دن رات ایک کرکے پاکستان کی تقدید بدلیں گے۔ وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر بدھ کو پریس کانفرنس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹیوب ویلوں کو بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، انہیں بھی کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی، حکومتی اقدامات سے پاکستان کے عوام کو احساس ہو گا کہ ان کی حکومت پوری تندہی کے ساتھ ان کے حالات بدلنے کیلئے کوشاں ہے۔

  • وزیراعظم کل جائیں گے دو روزہ دورے پر قطر

    وزیراعظم کل جائیں گے دو روزہ دورے پر قطر

    قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 23 سے 24 اگست 2022 تک قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔یہ وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا دورہ قطر ہوگا۔

    وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی قطر جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم قطری قیادت کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کریں گے۔ دونوں فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، خاص طور پر توانائی سے متعلق تعاون کو آگے بڑھانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے اور قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم دوحہ میں قطری اور پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم دوحہ میں "سٹیڈیم 974” کا بھی دورہ کریں گے جہاں انہیں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں، جن کی جڑیں باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ یہ تعلقات دو طرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی ہم آہنگی سے جڑے ہوئے ہیں۔ قطر میں موجود 200,000 سے زائد پاکستانی دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلے پاکستان قطر شراکت داری کی پہچان ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ قطر سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی.

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

  • جاپانی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا ہو گئے

    جاپانی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا ہو گئے

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس کے بعد افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے طے شدہ دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں اور کورونا کی تصدیق کے بعد جاپانی وزیراعظم نے خود کوسرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    جاپانی کابینہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ 65 سالہ وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس لوٹے تھے اور انہیں آج (پیر) سے سرکاری مصروفیات کا آغاز کرنا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے باعث جاپانی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا متوقع دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے-

    کیشیدا اس ماہ کے آخر میں تیونس میں افریقی ترقی سے متعلق کانفرنس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گی بلکہ آن لائن شرکت کریں گی انہوں نےمشرق وسطیٰ کا آئندہ دورہ بھی ملتوی کردیا جس میں کویت، قطراور متحدہ عرب امارات میں سٹاپ شامل ہونا طے تھا۔

    جاپان نے حالیہ ہفتوں میں ابھی تک کوویڈ کیسز میں اپنے سب سے بڑے اضافے کا تجربہ کیا ہے، حالانکہ زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگا دی گئی ہے-

    کیشیدا کی اپنی بیرون ملک مصروفیات کا التوا اس وقت ہوا جب ان کی حکومت کو یونیفیکیشن چرچ سے اپنے تعلقات کی جانچ پڑتال اور وبائی امراض کے بارے میں اس کے ردعمل کے درمیان منظوری میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

    حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چرچ سے روابط، جس کی بنیاد 1950 کی دہائی میں جنوبی کوریا میں رکھی گئی تھی، اس وقت سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جب سابق وزیر اعظم شنزو ایبے کے قتل کے شبہ میں اس شخص نے مذہبی گروپ پر اپنی والدہ کو دیوالیہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    ہفتے کے آخر میں مینیچی شمبن کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے میں، 36 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کیشیدا کی کارکردگی کی منظوری دی، جبکہ ایک ماہ قبل یہ شرح 52 فیصد تھی کیشیدا نے اپنی حمایت کو تقویت دینے کی کوشش میں اس ماہ کے شروع میں اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا، چرچ سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے کچھ ارکان کو ہٹا دیا۔