Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

    بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

    وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہو گیا

    پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور پر اہم رابطے ہوئے ہیں، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی رابطوں میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں انتخابات کی مدت طے کرنے پر اختلافات ہیں ن لیگ نے 3 ماہ کے اندر انتخابات کے اعلان کی گارنٹی مانگ لی پیپلز پارٹی 6 ماہ میں انتخابات کرانے پر رضامند ہے ،پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کیے بغیر عام انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں،نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی انتخابی اصلاحات کی جائیں،انتخابی اصلاحات کے لیے نئی حکومت کو وقت درکار ہوگا،

    پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے اپنا اپنا فارمولا دے دیا پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے انتخابات کی تاریخ پر مذید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا جن نکات پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے انھیں طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی بات چیت میں پی ڈی ایم وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئی پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبے سے وزیراعظم کی تجویز پیش کر دی ،پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا منصب حکومت کی اتحادی جماعت یا چھوٹے صوبے کو دیا جائے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب ملکر اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کریں تو کامیاب ہونے کے کافی چانسز ہیں٬ہماری یہ خواہش ہے کہ چاہے وہ نیشنل اسمبلی٬ پنجاب اسمبلی یا پھر وزیراعظم کے خلاف اعتماد ہو اسکو آنا چاہیے٬ اور اس حکومت کو چلتا کرنے کیلئے ہر کوشش کرنی چاہیے٬پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں٬ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر عوامی مسائل لیکر کھڑے ہیں٬ اور یہی ہماری سیاست ہے٬

    ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

    پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

    وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

    بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

    پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

    ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف

    بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

  • "مقصود چپڑاسی”کی کہانی:وزیراعظم کاانکشاف :مگرشہبازشریف عوام کے سامنےاس کی تردید نہ کرسکے

    "مقصود چپڑاسی”کی کہانی:وزیراعظم کاانکشاف :مگرشہبازشریف عوام کے سامنےاس کی تردید نہ کرسکے

    لاہور:شہبازشریف”مقصود چپڑاسی”کی کہانی کی عوام کے سامنے تردید نہ کرسکے:پرانی کہانی سنادی،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اپنی قوم سے براہ راست گفتگو کچھ لوگوں کو بہت ہی ناگوار گزری ،ن لیگ کے صدر شہبازشریف وزیراعظم کی طرف سے مقصود چپڑاسی والی کہانی کی تردید نہ کرسکے الٹا وہی پرانی روایتی سیاسی کہانیاں دہرانی شروع کردیں جو کہ پاکستان کی سیاست کا شیوہ رہا ہے ،

    پاکستان کے حزب مخالف رہنما اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو بہت ہی زیادہ سنگین سمجھ لیا ہے اور عوام سے گفتگو کے جواب میں کہا کہ کسان دربدر ہیں، کھاد کی سمگلنگ اوربلیک میں فروخت جاری ہے اور حکومت ہمیشہ کی طرح غائب ہے، ڈی اے پی اور یوریا کی سمگلنگ روکی جائے اور کسانوں کا استحصال بند کیاجائے ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا ہر معاملے میں حکومتی نااہلی ، نالائقی اور چور بازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ، کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟، عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟ ۔

    انہوں نے کہا کہ یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے ، یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے جس مقصود چپڑاسی کی بات کی ہے اس کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے کس نے بھیجے اور کس نے وصول کیے اس وقت پاکستان کے پڑھے لکھے طبقے میں یہ بہت زیادہ زیربحثت ہے ،

     

    اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے اسی حوالے سے بہت زیادہ انکشافات کیئے تھے جن میں شہبازشریف اور بیٹوں نے کس طرح اپنے ملازموں کے ذریعے اربوں روپے باہر کے ممالک میں بھجوائے تھے

     

    اسی حوالے سے جس کا ذکر آج عمران خان نے شہبازشریف کے حوالے سے کیا ہے اس کے متعلق شہزاد اکبر پہلے ہی انکشافات کرچکے ہیں جو کہ کچھ اس طرح تھے

     

     

  • واللہ :ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی،صورت حال بہترہونا شروع گئی ہے”وزیراعظم

    واللہ :ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی،صورت حال بہترہونا شروع گئی ہے”وزیراعظم

    اسلام آباد: واللہ :ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی،تنخواہیں میں اضافہ ضروری ہے: وزیراعظم نے دل کی بات بتادی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بحرانوں کی زد میں ہے ، امیرملکوں کا کباڑا ہوگیا ہے ، اللہ نے ہم پرمہربانی فرمائی اور ہربحران سے کامیاب نکلے

    وزیراعظم عمران خان نے ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ ہر مہینہ 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے، پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے۔

    ’’مہنگائی دنیا بھر میں ہے‘‘وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے جب کہ مہنگائی دنیا بھر میں ہے۔

    پاکستان سےلائیو ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں پوری دنیا کا ہے، جب ہمیں حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا 20ارب ڈالر کا خسارہ ملا، ہماری حکومت آئی تو سارا دباؤ قرض کی وجہ سے روپے پر پڑا، ہم پر بوجھ پڑا تو روپیہ گرا ، جو چیز ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ مہنگی ہوجاتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کروناکی وجہ سے دنیا میں سپلائی بحران کاسامنا ہے، برطانیہ کی سالانہ آمدنی پاکستان سے 50 فیصد زیادہ ہے، وہاں بھی غذائی بحران جاری ہے، جاپان میں مہنگائی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، فرانس میں 13سال بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے، جرمنی میں اس وقت مہنگائی کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، یورپ میں بھی 30سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ ڈالر افغانستان جانا شروع ہوئے جس سے ہمارے روپے پر دباؤ بڑھ گیا، جب کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے، تنخواہ دار طبقے کی حالت کو ٹھیک کرنا ہے، کوشش ہے کہ جلد ہی تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین کی مدد کریں۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی اداروں جیسے بلومبرگ اور کئی اور ادارے شامل ہیں انہوں نے دنیا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، بلوم برگ کے مطابق گیس بحران کے بعد کھانے کی اشیاء کا بھی بحران آنیوالا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہماری انڈسٹری سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، مزدوروں کے حالات بہتر ہوئے ہیں، کسانوں کے پاس پیسہ آیا ہے، ملک میں کارپوریٹ سیکٹر نے ریکارڈ منافع کمایا جب کہ کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔

  • ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار     :وزیراعظم نےکورونا کےباعث اپنی شادی ملتوی کردی

    ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار :وزیراعظم نےکورونا کےباعث اپنی شادی ملتوی کردی

    ایبٹ آباد: ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار:وزیراعظم نےکورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار ہو گئے، خود کو قرنطینہ کر لیا۔

    بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت نکلا۔ مرتضی جاوید نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

    دوسری جانب کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمارہ عمار بھی کورونا کا شکار ہو گئںب، ڈاکٹروں کےمشورے پر قرنطینہ میں چلی گئیں۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی۔نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور عوام کو بھی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی ملتوی کرنے کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کے دوران کی اور بتایا کہ ٹیلی ویژن میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکے گی۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی ملک کا حصہ ہوں، یہ وہ وقت ہے جب قوم خطرناک وبا سے جنگ لڑ رہی ہے، سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جب کوئی اس کے پیارے کے ساتھ اس وقت موجود نہ ہو جب وہ بیماری سے گزر رہا ہو، یہ سب میری اداسی سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملک میں فوری طور پر اقدامات کیے گئے اور نئی پابندیاں نافذ کی گئیں جن کا اطلاق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے ہوگا۔

  • ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری

    ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری

    کوالمپور:ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل:صحت یابی کے لیے دعائیں جاری،اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ، وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مہاتیرمحمد کو اسپتال کے امراض قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

    ادھرعالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاتیر محمدکی بیٹی مرینامہاتیرکا کہنا ہےکہ ان کے والدکی حالت بہتر ہے اور وہ علاج کے بعد بہتر ردعمل دے رہے ہیں۔مرینامہاتیر نے مہاتیر محمدکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

    خیال رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا 96 سالہ مہاتیر محمد کا جنوری کے اوائل میں الیکٹو میڈیکل پروسیجر ہوا تھا۔

    دو مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر محمدکا پہلا ہارٹ بائی پاس 1989 اور دوسرا 2007 میں ہوا تھا مہاتیر بن محمد ملائیشیا کے ساتویں وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 10 مئی 2018ء کو انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ اس کے قبل وہ اس عہدہ پر 1981ء سے 2003ء تک، 22 سال، فائز رہے۔

    ان کا سیاسی سفر 40 سال تک محیط رہا۔ ملائیشیا کی تاریخ میں مہاتیر محمد کا کردار ایک محسن اور دور جدید کے انقلاب کے بانی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مہاتیر محمد نے جس طرح ملائیشیا کی تاریخ بدلی قوم کو سیاسی اور سماجی اندھیروں سے نکالا۔ مَلے اور چینی اقوام کی بڑھتی ہوئی خلیج کو ختم کرکے انہیں ایک قوم کے وجود کے اندر سمو دیا کیونکہ وہاں دوسری بڑی قوم چینی بولنے والوں کی ہے۔

    اس کا سارا کریڈٹ اور فخر اس فلسفہ انقلاب کو جاتا ہے جس کی آبیاری مہاتیر محمد نے کی، آج مسلم امہ کو جو معاشی اور سیاسی مسائل درپیش ہیں، ان کا علاج مہاتیر محمد کے نظریات میں پوشیدہ ہے۔ مہاتیر محمد کے دادا جان کا تعلق پاکستان کے خطہ کوہاٹ سے تھا اور والدہ خالص مَلے (Malay) تھیں اور ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں،

    مہاتیر محمد بچپن سے انتہائی ذہین تھے اور اعلیٰ قابلیت کے جوہر دکھانے لگے۔ آخر کار سنگا پور سے ڈکٹری کی تعلیم MBBS کے لیے اعزاز کے ساتھ داخلہ لیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جب تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے تو مہاتیر محمد نے خاندانی انکم میں اضافے کے لیے ایک کیفے قائم کیا اور حالات کا مقابلہ کیا۔ اپنی والدہ کی نصیحت کو ہمیشہ یاد رکھتے کہ ”رزق حلال کی برکت سے تم اپنی اور اپنی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہو“

  • عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے:عمران خان

    عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے:عمران خان

    اسلام آباد:عدالت نے شریف فیملی کا سارا کچا چٹھا کھول دیا:باطل کوبےنقاب ہونا ہی ہوتا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، عدلیہ کو دباؤ میں لانا ن لیگ کی تاریخ ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، ہماری جنگ مافیا کیخلاف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سچ کے مقابلے میں باطل بے نقاب ہوجاتا ہے

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 عشاریہ37 فیصد تک پہنچ جانے سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔

    ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا، عدالت نے شریف فیملی مافدیا کو بےنقاب کردیا ہے، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کرررہی ہے، شریف فیملی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،

    شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق جج شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا۔ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، ہماری جنگ مافیا کے خلاف ہے ہم مافیا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

  • ‏خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کے ہتک عزت کیس میں پیشرفت

    ‏خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کے ہتک عزت کیس میں پیشرفت

    ‏خواجہ آصف کیخلاف عمران خان کے ہتک عزت کیس میں پیشرفت ہوئی ہے

    اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو جرح کا حق دے دیا ،خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کے حق کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ ‏کیس کی روزانہ سماعت کی بنیاد پر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں، آرڈر پاس کریں گے، عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ ‏آپ معاملے کو التوا میں کیوں ڈال رہے ہیں؟ آپ غیرضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں، اس طرح غیرضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے،

    عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‏بیان پر جرح کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلا دن جرح کیلئے رکھ لیتے، وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ ‏ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے، عدالت نے کہا کہ 17دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز کیسے جرح کا حق ختم کیا جاسکتا ہے؟ عدالت نے جرح کا حق دینے کے لیے خواجہ آصف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ ہتک عزت کایہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم کا تاریخی عوامی فیصلہ، فوجداری مقدمات کا قانون بدلنے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی کابینہ نے امریکا، برطانیہ طرز کا آزاد پراسیکیوشن سروس کا نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے اہم اجلاس میں فوجداری مقدمات میں ترمیم، اور نئے قوانین لانے کی منظوری دے دی۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ فوجداری قوانین میں تبدیلی سے پولیس اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آرڈیننس نہیں لا رہے، اس سے عام آدمی کا فائدہ ہوگا، اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے۔

    وزیر اعظم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت فوجداری مقدمات کا قانون بدلے گی، وزیراعظم نے فوجداری مقدمات میں ترمیم سمیت نئے قوانین لانے کی منظوری دیدی۔ ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش ہوں گی۔ جس کے بعد ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے 600 سے زیادہ نکات میں ترمیم پر بریفنگ دی۔

    فروغ نسیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ایس ایچ او کے لئے سب انسپکٹر اور گریجوایشن کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس پی کو درخواست دی جاسکے گی، ایس پی عملدرآمد کا پابند ہوگا، 9 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ لازمی ہو گا ورنہ متعلقہ ججز ہائیکورٹ کو جواب دہ ہوںگے، 9ماہ میں ٹرائل مکمل کہ کرنے پر ججز کے خلاف ہائی کورٹ انضباطی کارروائی کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تھانوں کو سٹیشنری، ٹرانپسورٹ سمیت ضروری اخراجات کے سرکاری فنڈ ملیں گے، سچا ثابت کرنے کے لئے آگ یا گرم کوئلوں پر چلنا جیسی روایات اور سزا کو ختم کیا جائے گا، عام جرائم کے مقدمات میں پانچ5 سال تک کی سزا کے لئے پلی بارگین کی جاسکے گی، عام جرائم کی سزا پانچ سال سے کم ہو کر صرف 6 ماہ رہ جائے گی۔

    قتل، زیادتی، دہشت گردی، غداری، سنگین مقدمات میں پلی بارگین نہیں ہوگی، موبائل فوٹیجز، تصاویر، آواز ریکارڈنگز کو بطور شہادت قبول کیا جا سکے گا، ماڈرن ڈیوائسز کو بھی بطور شہادت قبول کیا جا سکے گا، فارنزک لیبارٹری سے ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔

    اجلاس میں اس حوالے سے مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی طرز کا آزاد پراسیکیوشن سروس کا نیا قانون لانے کا فیصلہ ہوا ہے، قوانین میں تبدیلی سے ملک کے پولیس اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آرڈیننس نہیں لا رہے، عام آدمی کا فائدہ ہوگا، اپوزیشن ساتھ دے۔

  • بورس جانسن پراستعفے کادباو:بھارتی لابی متحرک بھارتی نژاد رشی سوناک متوقع برطانوی وزیراعظم

    بورس جانسن پراستعفے کادباو:بھارتی لابی متحرک بھارتی نژاد رشی سوناک متوقع برطانوی وزیراعظم

    لندن: بورس جانسن کاترک النسل ہونا یالاک ڈاون کی خلاف ورزی:استعفے کادباوبھارتی نژاش رشی سوناک متوقع وزیراعظم اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ سال 2020 میں کورونا وبا کے دوران لگے لاک ڈاون میں ڈاوننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں پارٹی کرنے کی وجہ سے اب ااستعفے کا دباو بنتا بڑھتا جارہا ہے۔ اپوزیشن جانسن سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس درمیان برطانیہ کی ایک اہم سٹہ کمپنی ’بیٹ فیئر‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحران سے نبردآزما بوریس جانسن جلد ہی وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اس کے بعد ہندوستانی نژاد وزیر مالیات رشی سونک (Rishi Sunak) اُں کی جگہ لے سکتے ہیں۔

    بیٹ فیئر نے کہا ہے کہ مئی 2020 میں کوویڈ-19 لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم کے دفتر ڈاوننگ اسٹریٹ میں ہوئی ڈرنک پارٹی کو لے کر ہوئے انکشافات کے پیش نظر 57 سالہ جانسن پر نہ صرف اپوزیشن پارٹیوں بلکہ اُن کی خود کی پارٹی کی جانب سے بھی استعفیٰ دینے کا دباو بڑھ رہا ہے۔

    ادھر معتبر ذرائع کے مطابق جانسن کے مستعفی ہوجانے کی صورت میں رشی سونک کے وزیراعظم بننے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ اس کے بعد لز ٹوز (وزیر خارجہ) اور پھر مائیکل گوو( کابینی وزیر) کا نمبر آتا ہے۔ حالانکہ اس دوڑ میں سابق وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ، ہندوستان نژاد کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل، وزیر صحت ساجد جاوید اور کابینی وزیر اولیور ڈاوڈین بھی شامل ہیں۔

    استعفے کی ممکنہ وجوہات:
    جانسن کے پرائیوٹ چیف سکریٹری مارٹن رینالڈس کی جانب سے مبینہ طو رپر کئی لوگوں کو پارٹی کے لئے میل بھیجا گیا تھا۔ حالانکہ اُس وقت ملک میں لاک ڈاون لگایا ہوا تھا اور عوامی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی لگی ہوئی تھی۔ جانسن نے اب اس معاملے میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ وہ دعوت میں شامل ہوئے تھے۔ جانسن نے کہا کہ اُنہیں لگتا تھا کہ یہ انعقاد اُن کے کام سے متعلق پروگراموں کے دائرے میں آتا ہے۔

    دوسری جو وجہ اس وقت سوشل میڈیا پربیان کی جارہی ہے اس کے مطابق جب سے بورس جانسن اقتدار میں‌ آئے ہیں‌اور ان کے اباواجداد کے مسلمان ہونے کی خبریں پھیلی ہیں ، انتہا پسند عیسائی اور دیگرمسلمان مخالف قوتیں ان کوتعصب اور تن نظری کی عینک سے دیکھتے ہیں‌اور ان کے خلاف ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے

    اس مہم کا اصل مقصد بورس جانسن کو کسی نہ کسی طریقے سے وزارت عظمیٰ‌ کے عہدے سے ہٹایا جانا ہے،

    یہ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم منتخب بورس جانسن کے پڑدادا ترکی النسل اور تاجر تھے اور ان کا نام علی کمال تھے جو ایک صحافی اور لبرل سیاست دان تھے۔ بورس جانسن کے پڑدادا علی کمال کے والدین بھی مسلمان تھے اور سلطنت عثمانیہ میں اہم مقام رکھتے تھے۔

    بورس جانسن کے پڑدادا علی کمال ابتدائی تعلیم استنبول میں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے جنیوا اور پیرس میں مقیم رہے جہاں سے انھوں نے سیاسیات میں ڈگری مکمل کی اور اسی دوران سوئس خاتون سے شادی کی جن سے دو بچے سلمیٰ اور عثمان علی ہوئے۔

    عثمان علی کی پیدائش کے فوری بعد اہلیہ کے انتقال پر دونوں بچوں کی پرورش برطانیہ میں مقیم بچوں کی نانی مارگریٹ برون نے کی جب کہ علی کمال نے استنبول میں دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی۔ ننھیال میں دونوں بچوں کے نام تبدیل کردیئے گئے۔

    غیر مسلم خاندان میں پرورش کے باعث عثمان علی بعد میں ولفریڈ عثمان جانسن میں تبدیل ہوگئے جن کی شادی ایرین وِلس نامی فرانسیسی خاتون سے ہوئی، ان کے تین بچے اسٹینلے جانسن ( بورس کے والد)، پیٹر جانسن (چچا) اور ہِلری جانسن (پھوپھی) ہوئے۔

    بوریس جانسن نے مانگی تھی معافی:
    وزیراعظم کے سرکاری قیام گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں منعقد پارٹی کے لئے ای میل سے بھیجے گئے دعوے نامے کے میڈیا میں آنے کے بعد سے جانسن پر اپوزیشن لیبر پارٹی (Labor Party) کے ساتھ ہی اُن کی کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان کی جانب سے بھی انتہائی دباو ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں افسوس ظاہر کرتے ہوئےپہلی بار مانا کہ وہ پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

    مگر

    مخالفین کا مطالبہ:
    معافی کے باوجود بورس جانسن کے مخالفین استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس میں بھارتی لابی زیادہ متحریک ہے ، یہ وجہ ہے کہ بھارتی لابی بورس کے استعفے کی صورت میں ہندوستانی نژاد وزیر مالیات رشی سونک وزیراعظم لانے کے سرگرم ہے اور بھارتی لابی کی کامیاب مہم کے نتیجے میں‌ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہندوستانی نژاد وزیر مالیات رشی سونک وزیراعظم ہوں گے

  • مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے مقتول سری لنکن شہری کے گھروالوں کوامداد کی فراہمی قابل تحسین ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیالکوٹ کے تاجروں کی جانب سے سری لنکا کے شہری پرینتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کو سراہتا ہوں۔


    وزیراعظم نے مزید کہا کہ راج کو انڈسٹریز کی جانب سے پرینتھا کمارا کی بیوہ کو10 سال تک ان کی تنخواہ 2000 ڈالرہرمہینے دینا کا اعلان بھی قابل ستائش ہے۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    واضح رہے کہ سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کے لئے سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے پاکستان سے امداد بھجوائی ہے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری میں غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا جسے توہین مذہب کے نام پر فیکٹری ورکرز کے ہجوم نے ہلاک کیا تھا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں 0.1 ملین ڈالر منتقل کیے ہیں-

    سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ: لوگوں کو اشتعال دلانے والا دوسرا ملک دشمن،اسلام دشمن…

    اس کے ساتھ ہی سری لنکن مینیجر کے فیکٹری مالکان کی جانب سے بھی بیوہ کے اکاؤنٹ میں مقتول کی تنخواہ 1167 ڈالر منتقل کردی گئی ہے۔ تنخواہ کی رقم 10 سال تک ہر مہینے بیوہ کو فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتول کے اہلخانہ کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے یہ رقم فراہم کی ہے۔

    یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان ذمے داروں کوکٹہرے میں لائیں گے،سری لنکن وزیراعظم کی…

    سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش :مذہبی انتہا…