Baaghi TV

Tag: وفاقی حکومت

  • ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا-

    باغی ٹی وی : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار 4 سو 31 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔

    تاہم نوٹیفکیشن میں ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس میں ایندھن، دیکھ بھال، ڈرائیور اور بین بینچ سفر شامل ہیں، اعلیٰ عدالتی الاؤنس میں حالیہ اضافے سے ہائی کورٹ کے جج کی تنخواہ 20 لاکھ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون سے کہا تھا کہ وہ ججوں کے مکان کے کرایے کو 65,000 روپے سے بڑھا کر اسلام آباد میں گزشتہ برسوں کے دوران مکانات کے کرایوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نظر ثانی کرے۔

    ایف بی آر کا بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

    دی سمارٹ سکول چونیاں کیمپس کی طالبہ کی انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن

  • جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وزیر اطلاعات

    جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اگر کوئی جلاؤگھیراؤ کرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ریاست اس کو نشان عبرت بنائے گی۔

    اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص میں اضافہ ہوا ہے، معزز مہمانوں نے پاکستان کے خطے میں کامیاب کردار اور شاندار میزبانی کوسراہا ہے، یہ پاکستان کی جیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں شامل تمام وزراتوں اور عوام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبری ملے گی، مختلف ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کی بات چیت سے پاکستانی معیشت اور عوام کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت ایس سی او سمٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشروں میں سزا یافتہ شخص کو اہم عہدے نہیں دیے جاتے، اس لیے عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، اگر کوئی جلاؤگھیراؤ کرے گا، دھمکی دے گا یا کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا تو ریاست اس کو نشان عبرت بنائے گی۔عطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آپسی جھگڑے ختم نہیں ہورہے، ہمارے معیشت ترقی کر رہی ہے اور ہم خارجہ پالیسی میں بہت آگے بڑھ چکے ہیں، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون پوری طرح سے حرکت میں آئے گا، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    وزیراعلیٰ کےپی کے، کوکی خیل قبیلے کے مشران سے مذاکرات کامیاب، پاک افغان شاہراہ کھل گئی

    نادرا بائیکر سروس متعارف‘ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت

    بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

  • حکومت کی مزید کئی اداروں کی نجکاری  کا  فیصلہ

    حکومت کی مزید کئی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے علاوہ مزید کئی اداروں کی نجکاری کرنے کا نیاپلان تیار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی رائٹ سائزنگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، وفاقی حکومت، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف فیصلے کر رہی ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان پرعمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیا ہے وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان آٹوموبیل کارپوریشن کی نجکاری کرنےکیلئے نشاندہی کی گئی ہے، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کھادی کرافٹس ڈویلپمنٹ کمپنی، ایگروفوڈ پروسیسنگ، لیدرکرافٹس ڈویلپمنٹ کمپنی، مور افیکو انڈسٹریز، ساودرن پنجاب ایمبروائڈری انڈسٹری اور گوجرانوالہ بزنس سینٹرکی نجکاری کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر اسکلز ڈویلپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری کرنےکا پلان بھی بنایا گیا ہے وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری ہوگی اوردوسرے آپشن کے طور پر ان اداروں کو ختم کرنا بھی پلان کا حصہ ہے  وفاقی حکومت کاحجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر عمل درآمد ہورہا ہےجس میں اداروں کو بند، اداروں کی نجکاری اور اداروں کوضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

  • حکومت کا  اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت کا 71 ہزار ارب سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت بیک وقت قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرے گی اور زیادہ سے زیادہ رعایتی بیرونی فنانسنگ کو متحرک کیا جائے گاعالمی قرضوں سے جاری کثیر الجہتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، بچت بڑھانے کے لیے قومی بچت اسکیموں میں بہتری لائی جائے گی۔

    وزارت خزانہ کےمطابق بانڈز کے اجرا کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں موجودگی بڑھائی جائے گی، عالمی مارکیٹوں میں پانڈا، یورو بانڈز اور بین الاقوامی اسکوک جاری کیے جائیں گے،ری فنانسنگ اور شرح سود کے خطرات کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق قرض اتارنے کے پلان میں مالی خساروں کو کم کرنا بھی شامل ہے، مالی خسارے کم ہو جانے سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، استحکام کے نتیجے میں اضافی قرضوں پر ملک کا انحصار کم ہوگا علاوہ ازیں سرمایہ کاری میں وسعت، ڈومیسٹک ڈیبٹ کیپیٹل مارکیٹ کو فعال کیا جائے گا، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گے آئندہ چند سالوں میں نان بینک سیکٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس میں پنشن فنڈز، انشورنس اور ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا قیام بھی شامل ہے جبکہ آئندہ چند سالوں میں شریعہ کمپلائنٹ قرض مارکیٹ کے قیام کو فروغ دیا جائے گا،مقامی اور بیرونی قرضوں کے پورٹ فولیو کا میچورٹی پروفائل بڑھایا جائے گا جبکہ میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

  • وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    وفاقی حکومت نے آئینی مقدمات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا خاکہ پیش کردیا ہے۔

    سینیٹ میں نائب وزیراعظم اور قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا، اگر ہم آج اٹھارہ سال بعد یہ کام کرسکتے ہیں تو کیوں نہ کریں؟اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 25 فیصد آئینی کیسز ہیں، اگر مقدمات کا بوجھ منتقل کیا جا سکتا ہےتو یہ اچھا ہے، اگر نمبر پورے ہوں گے تو کریں گے، نہیں ہوں گے تو نہیں کریں گے، قومی اسمبلی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان بھی شامل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کی حکمت عملی ہوتی ہے، 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا خاکہ موجود ہے، اٹھارہ سال ایک چیز التواء میں رہی، اٹھارہ سال بعد ترمیم کر سکتے ہیں تو کیوں نہ کریں، بانی پی ٹی آئی نے بھی بعد میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے، اگر اس میں اچھی چیز ہے، اگر آپ لوڈ شفٹ کر سکتے ہیں تو وہ اچھا ہے، اب اس کو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دائر کرئے گا

    اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی کورٹ کا تصور نیا نہیں، کوئی چھپانے والی بات نہیں، کہا جا رہا ہے ججوں کی دو سال مدت نہ بڑھاؤ، میں نے کہا سول بیورو کریسی کی مدت بڑھا نہیں سکتے تو ججز کی بھی نہ بڑھاؤ، 17 مہینے ملک میں الیکشن کمیشن غیر فعال رہا تھا، کیا اسے درست نہیں کرنا چاہیے، کیا باقی آئینی عہدوں پر نہیں کہ دوسرے کے آنے تک وہ عہدہ خالی رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی اپنی مرضی سے قانون لاتے رہے ہیں، ان کی حکومت نے آدھے گھنٹے میں 22 قانون پاس کیے، مثبت انداز سے چیزوں کو دیکھیں، کہا گیا کہ چھپ کر کر رہے ہیں، اگر نمبر ہوں گے تو کریں گے، نہیں ہوں گےتو نہیں کریں گے، ایک فیصلہ آیا کہ آپ پارٹی لائن کے خلاف فیصلہ دیں گے تو اس کا ووٹ بھی کاؤنٹ نہیں ہوگا اور نا اہل بھی ہوں گے، آئین میں ہے کہ غلطی کریں گے تو سزا ہو، عوام کو انصاف ملتا نہیں، آئیں مل کر چیزوں کو درست کرتے ہیں، جب بل آئے گا تو کوئی آزاد شخص دیکھے گا کہ بہتری ہو رہی ہے۔

    سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے ایک بھی اپوزیشن کے رکن پر نیب کا مقدمہ نہیں کیا، اس بل میں اچھی چیزیں دے سکتے ہیں تو دیں، اس میں کوئی سرپرائز نہیں ہوگا، جو عوام، قوم اور ملک کے مفاد میں ہو گا وہ کریں گے، کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جو عوام، قومی، ملکی مفاد میں نہ ہو۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ کوئی پارٹی کا بندہ دوسری طرف ووٹ دے تو کیا برا ہے، ہم نے یہ اٹھاوریں ترمیم میں فیصلہ کیا کہ آئینی ترمیم کو بھی63 اے میں ڈالیں، میں نے کہا کہ جو پارٹی لائن کراس کرے تب یہ شق لگے گی، اگر آپ لائن کراس کریں گے تو یہ لاگو ہوگا۔

  • وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

    وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن رولز میں ترامیم کر دیں-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق نئے اور ترمیم شدہ پنشن قانون کا اطلاق وفاقی اور آرمڈ فورسز پر فوری ہو گا، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز تین آفس میمورنڈم جاری کئے گئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ پنشن اسکیم میں اہم ترامیم کردی ہیں، یہ ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات پر کی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے اسپیشل فیملی پنشن سے متعلق جاری پہلے آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن نے 2020 میں اپنی سفارشات دیں جن کی روشنی میں حکومت نے پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آفس میمورنڈم جاری کئے ہیں۔

    وزارت خزانہ کی طرف سے اسپیشل فیملی پینشن سے متعلق جاری پہلے میمورنڈم کے مطابق شہداء کی فیملی پنشن کی میعاد 25 سال کی گئی ہے تاہم وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن حاصل کرے گا۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آفس میمورنڈم کے مطابق آرمڈ فورسز کے شہید ہونے والے ملازم کی بیوہ اور بچوں کو خصوصی پنشن دی جائے گی اور آرمڈ فورسز کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ پنشن دی جائے گی۔

    دوسرے آفس میمورنڈم کے مطابق معمول کی فیملی پینشن کیلئے 10 سال کی میعاد مقرر کی گئی ہے تاہم معمول کی فیملی پنشن کے تحت بھی وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پینشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پینشن وصول کرے گا، البتہ اگر پنشن کا اہل و حقدار بچہ چھوٹا ہوگا تو اس صورت میں 10 سال کیلئے یا بچے کے 21 سال کی عمر تک پہنچنے میں سے جو بھی بعد میں مدت پوری ہورہی ہوگی اس وقت تک پنشن ملے گی-

    امریکا: دہشتگردی کی بڑی کارروائی، نائن الیون حملوں کو 23 برس بیت گئے

    وزارت خزانہ کے تیسرے آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی ملازمین 25 سال ملازمت پر ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں تاہم 60 سال عمر تک بقایا رہ جانے والے ہر سال پر پنشن پر 3 فیصد کٹوتی کی جائے گی،مذکورہ کٹوتی پنشن کے 20 فیصد سے زیادہ نہیں کی جائے گی، آرمڈ فورسز کے ملازمین پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر پنشن کٹوتی کا اطلاق اس صورت میں ہو گا اگر رینک کے لئے مقرر کردہ ملازمت پوری نہیں ہو گی، وزارت خزانہ نے ترمیم شدہ پنشن قانون کو فوری طور پر نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

    دوسری جانب سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

    سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک،متعدد لاپتا

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی، ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں،جو ادارے نقصان میں چل رہے ہیں، وہاں سے اربوں روپے بچا سکتے ہیں۔

  • بھرتیوں پرپابندی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے،علاج پرپابندی عائد

    بھرتیوں پرپابندی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک دورے،علاج پرپابندی عائد

    وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے

    وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا،وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی،ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،تمام قسم کی نئی گاڈیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی،ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا،ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی،اسپتالوں ،لیبارٹیریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہو سکے گی،وزارت خزانہ نے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے نوٹیفیکشن جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

  • قومی اسمبلی میں نئے مالی سال25-2024 کا بجٹ منظور، اپوزیشن کا واک آوٹ

    قومی اسمبلی میں نئے مالی سال25-2024 کا بجٹ منظور، اپوزیشن کا واک آوٹ

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

    قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ 25-2024 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے، قومی اسمبلی نے 18ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا ہے،بجٹ منظور ہونے سے قبل سنی اتحاد کونسل نے ایوان سے واک آؤٹ کر لیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی غیر موجودگی میں فنانس بل منظورہوا.بجٹ منظور ہونے پر حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مبارکباد دی.

    قومی اسمبلی میں بین الاقوامی فضائی سفر کےلیے ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی شق منظور کرلی گئی، یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کے لیے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا،یکم جولائی سے امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی منظوری دی گئی ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کےلیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، یورپ کے فضائی سفر کےلیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا،مشرق بعید، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فضائی سفر پر بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

    ضروری نہیں کہ پیکجڈ دودھ کی حوصلہ افزائی کی جائے،ہمیں صحت مند قدرتی دودھ کی طرف جانا ہوگا۔وزیر خزانہ
    قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے دودھ، اسٹیشنری اور صحت کے آلات پر ٹیکس واپس لیا جائے،علی محمد خان نے ایل پی جی اور لیپ ٹاپس پر بھی ٹیکس واپس لینے کی ترمیم پیش کی، جس پر وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسٹیشنری، دل کی بیماریوں سے متعلقہ آلات پر ٹیکس پہلے ہی واپس لیا جاچکا، ضروری نہیں کہ پیکجڈ دودھ کی حوصلہ افزائی کی جائے،ہمیں صحت مند قدرتی دودھ کی طرف جانا ہوگا۔

    اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
    پیپلزپارٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کر دی،قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی،ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و مرات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے ترمیم پیش کی،اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے کلومیٹر سے بڑھا کر25روپے کر دیا گیا،اراکین پارلیمنٹ کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابل استعمال ہونگے، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لیکر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دی گئی،اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی،ترمیم کے مطابق سالانہ ٹریولنگ ووچرز 25سے بڑھا کر 30کردیا گیا،

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا،وزیراعظم
    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری و دیگر اراکین شریک ہوئے.وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران اراکین سے ملتے رہے تو وہیں بلاول زرداری نے بھی اراکین سے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ دیا گیا ہے، 2010 میں این ایف سی کا آخری ایوارڈ ہوا تھا، اس وقت دہشتگردی عروج پرتھی، اس میں صوبوں کےحصے میں کے پی کا حصہ ایک فیصد رکھا گیا ، کےپی کو590ارب روپےدہشتگردی کی روک تھام کی مدمیں ملے، دوسرےکسی صوبےکواس مد میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا نے فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کیا،اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ایک فیصد حصہ کےپی کے کےلیے الگ سے رکھا گیا،وہ ایک فیصد حصہ آج تک مل رہا ہے۔چاروں صوبوں نے مل کر این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق کیا تھا ،اس وقت وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف زرداری تھے،میں خود اس این ایف سی ایوارڈ میں شریک تھا ، صوبوں کے حصوں سے پہلے خیبرپختونخواہ کا ایک فیصد شیئر رکھا گیا ،دوہزار دس سے اب تک دہشتگردی کی کاوشوں پر خیبر پختونخواہ کو 590 ارب دیے گئے ،ہم نے چیف سیکرٹری کے لیے تین ناموں کا پینل دیا خیبرپختونخواہ حکومت نے کسی کا انتخاب نہیں کیا ۔ اگر خیبرپختونخواہ حکومت چاہے تو ایک اور پینل دینے کو تیار ہیں ۔ اب تک خیبرپختونخواہ میں سی ٹی ڈی نامکمل ہے ۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل میں ترامیم ایوان میں پیش کردیں
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقیقت پر بات کرنی چاہیے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیسا ہے، کرنسی مستحکم ہے اور یہ ایسے ہی رہے گی، سرمایہ کار واپس آرہے ہیں، پچھلے مہینے غذائی مہنگائی 2 فیصد پر تھی،وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل میں ترامیم ایوان میں پیش کردیں،انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کی ترمیم پیش کی،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل میں دیگر ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جس کے بعد اپوزیشن نے فنانس بل کے خلاف ترامیم پیش کیں جن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مخالفت کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرپشن اور چوری کو ٹھیک کرنا ہے، ایف بی آر کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جانا ہے نجکاری دو سے تین سال کا منصوبہ ہے، انرجی سیکٹر اور پاور سیکٹر کی ریفارم بجٹ کا حصہ ہیں۔

    ویگوڈالے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پھرتے ہیں اس سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ،عمر ایوب
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے بجٹ 25-2024 کو پاکستان کےعوام کےخلاف اکنامک دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ عوام کے قاتل ہیں اور ان کے خون کے ذمہ دار ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی گندم امپورٹ کی، اب اس گندم کو ایکسپورٹ کرنے کی بات ہو رہی ہے، یہ کابینہ ہے یا سرکس ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، نیب گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرے، اس بجٹ سے افراط زر بڑھے گی، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کو معیشیت کا پتہ ہی نہیں ہے، قیمتیں عارضی کم ہوئی ہیں اب دوبارہ بڑھیں گی، بجلی کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 85 روپے پر جائے گی، اس بجٹ کے ساتھ کوئی اقتصادی گروتھ نہیں ہوگی، یہ عوام اور انڈسٹری مخالف بجٹ ہے، ہم پورے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،حکمران جماعت نے تسلیم کیا بجٹ (آئی ایم ایف) سے بنوایا گیا ہے، کسانوں کی کمرتوڑدی، اب گندم برآمدکرنےکی کوشش ہوگی، پہلےاربوں روپے بنائے اب پھراربوں روپے بنائیں گے۔ویگوڈالے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پھرتے ہیں اس سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کو پورے فنڈز فراہم نہیں کررہی ۔وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں سے بدلہ لے رہی ہے ۔ میڈیا پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

    خود وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے،زرتاج گل
    زرتاج گل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فارم 47والی حکومت کا بجٹ ہے،موجودہ حکومت کو کوئی مینڈیٹ حاصل نہیں ہے،خود وزیر اعظم نے یہ تسلیم کیا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے ،وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں خیبرپختونخواہ کو چیف سیکرٹری اور آئی جی اپنی مرضی سے لگانے کی اجازت کیوں نہیں ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سنی اتحا د کونسل کے رکن علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےبجٹ کومسترد کرتےہیں عوام نے بجلی، گیس، پانی کےبل اورکرائےدینے ہیں

    کے پی کو اس بات پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا بیرسٹر گوہر
    تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل میں کوئی کفایت شعاری پلان نہیں رکھا گیا، اس حکومت میں سب سے زیادہ لوگ بے روزگار رہے ہیں،کے پی کو اس بات پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے کہ وہاں کے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ،پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری کی بات کی جارہی ہے، انکم ٹیکس آرڈیننس میں یہ لوگ ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں، موجودہ حکومت میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے، موجودہ حکومت میں ڈالرکاریٹ سب سےزیادہ ہے، بہت سےممالک میں انکم ٹیکس نہیں لیکن یہاں لگایا گیا ہے، حکومت نے سی سی آئی سےمنظوری نہیں لی۔

    بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی شدیدنعرے بازی میں فنانس بل منظور کرلیاگیا،حکومتی ترامیم کی منظوری پر اپوزیشن نے ووٹنگ چیلنج کردی، جس پر اسپیکر نے گنتی کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کس کی اکثریت ہے پھر بھی گنتی کروا دیتا ہوں۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنمائوں میں ملاقات قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ہوئی،وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے ساتھ ان کی نشست پر جاکر ملاقات کی ،وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا ،دونوں رہہنمائوں نے کچھ دیر تک تبادلہ خیال بھی کیا،وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی بجٹ کی حمایت پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا ، بلاول زرداری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • وزیراعظم قدم بڑھائیں بڑی لابیز کا مقابلہ کرنےکیلئےپیپلزپارٹی ساتھ دےگی،بلاول

    وزیراعظم قدم بڑھائیں بڑی لابیز کا مقابلہ کرنےکیلئےپیپلزپارٹی ساتھ دےگی،بلاول

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی،رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ برائے سال 2024-25 پر عام بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ کو مشورہ ہے کہ اتحادیوں اور اپوزیشن کیساتھ مشاورت ہونی چاہیے تھی،حکومت بننے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس کے تحت چاروں صوبوں کی پی ایس ڈی پی میں ہم سے مشاورت لے کر بنانی چاہیئے تھی۔ مگر افسوس کے ساتھ حکومت نے اس شرط پر عمل نہیں کیا اگر اس شرط پر عمل ہوتا تو بہتر نتائج سامنے آتے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اورنج ٹرین کا مقابلہ کرنا ہے یا دیگر تو اپنے وسائل سے کیسے منصوبے لے کر آسکتے ہیں ؟پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ جو بینظیر نے شروع کی تھی،اسی کو ہم آگے رکھیں، تھرکول کا کامیاب منصوبہ ہویا روڈ ز ،انفراسٹرکچر کا،یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ہی کامیاب ہوتے ہیں، اگر صوبے ہدف حاصل نہیں کرتے تو اپنے بجٹ سے ہدف پورا کریں گے، سر پلس سیلز ٹیکس کی صورت میں صوبے اضافی ریونیو اپنے پاس رکھیں گے، امید ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوگی، حکومت اب تک مہنگائی کو قدرے کم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں باجوہ ڈاکٹرائن کے نام پر اپوزیشن نشانے پر تھی، ہم پاکستان کے بنیادی مسئلے کا دفاع کرنے کے لیے ایک ہوئے، اٹھارہویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی سازش کی گئی،ہمارا سیاسی فلسفہ پروگریسو ٹیکسیشن میں یقین رکھتا ہے، ہم عام آدمی کو محصولات کی مد میں ریلیف دینے میں اب تک ناکام رہے ہیں، ہر بجٹ بلاواسطہ ٹیکسیشن پر زور دیتا ہے

    نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے،نیب کو ختم کرنا ہو گا،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست آگے بڑھانے کے لئے ایک دوسرے کو جیل بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کو نیب قانون سے استثنیٰ دیا جائے جبکہ ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو بھی نیب سے استثنیٰ دیا گیا ہے ، ہمیں نیب ختم کرنا ہےاور بیوروکریسی کو طاقتور بنانا ہے۔ہمارے منشور میں ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے،نیب کے خاتمے سے معیشت کو بھی فائدہ ہوگا،پہلے بھی کہا اور آج بھی کہہ رہا ہوں نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،بزنس مین ڈرپوک ہوتا ہے وہ پیسہ انوسٹ کرتا ہے تو اسے نیب گھیر لیتا ہے یہ معیشت کیلئے بہتر نہیں ہے . دودھ پہ اٹھارہ فیصد ٹیکس لگانا کسی سیاستدان نہیں بلکہ بابو کا فیصلہ ہے ،سٹیشنری پہ ٹیکس لگانا بھی کسی بابو کا فیصلہ ہے اس قسم کے احمقانہ فیصلے واپس لیے جائیں حکومت کو یقین دلاتا ہوں ہم حکومت کے ساتھ ہوں گے

    عوام کا مسئلہ یہ نہیں کہ کون جیل جائے گا کون نہیں،بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں عوام کے مسائل کیا ہیں عوام کے مسائل حل کریں گے عوام کو مسائل سے نکالیں گے عوام کا مسئلہ یہ نہیں کہ کون جیل جائے گا کون نہیں،وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ کو مشورہ ہے کہ اتحادیوں اور اپوزیشن کیساتھ مشاورت ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی، چارٹر آف اکانومی کہیں سے ڈکٹیٹ نہیں ہوسکتا، چارٹر آف اکانومی معیشت کی ترقی کا پہلا قدم ہوگا، اس کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے، نیشنل چارٹر آف اکانومی بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا،وزیراعظم قدم بڑھائیں بڑی لابیز کا مقابلہ کرنےکیلئےپیپلزپارٹی ساتھ دےگی، اربوں کی سبسڈی کسانوں کودیں تومعاشی انقلاب آئےگا،

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

    چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

  • ازبکستان کے وزیرِ خارجہ کی شہباز شریف کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت

    ازبکستان کے وزیرِ خارجہ کی شہباز شریف کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ازبکستان کے وزیرِ خارجہ عزت مآب بختیار سیدوف کی ملاقات ہوئی۔

    وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر دوسری مرتبہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ازبک وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی طرف سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جلد از جلد ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغانستان میں دیر پا امن اور ترقی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور دیگر منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے ایک مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ازبکستان – افغانستان – پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

    عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے