Baaghi TV

Tag: وفاقی حکومت

  • وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

    وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم

    اسلام آباد: شہباز حکومت نے مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن سمری پر سفارشات کی منظوری لی گئی۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا پلان ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لیے وزیراعظم کا اختیار ختم ہوگیا ہے، اب ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی۔

    خلیج کے خطے میں طوفانی بارشوں کے باعث مغربی ہواؤں نے پاکستان کا رخ کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وفاقی وزیر، وزیر مملکت یا مشیر جبکہ ریسرچ ایسوسی ایٹس اورینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہوگی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے،تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

    غزہ میں 370 افراد کی اجتماعی قبر ملنے پر امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب …

  • تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

    تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پرنئی تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیارکر لی-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نئی تعیناتیوں میں عمر کی حد کیلئے تحریک انصاف دور کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، تعیناتیوں کےلیے65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی،اسپیشل پروفیشنل پے اسکلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی، ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی اور ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی –

    ذرائع کے مطابق موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی تھی، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

  • بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ "بزنس ریکارڈ” کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے ”نیم اینڈ شیم“ کے عنوان سے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت جب تک کہ واجبات ادا نہیں کیے جاتے بجلی چوری میں ملوث افراد اور نادہندگان کی بینک ٹرانزیکشنز روک دی جائیں گی اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

    ریاست کی رٹ کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ’غیر قانونی اسپیکٹرم‘ پر توجہ مرکوز کرنے والی یہ نئی مہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے پوری قوت کے ساتھ چلائی جا رہی ہے، جس میں انسداد سمگلنگ اقدامات کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے بجلی چوری کے خلاف ایکشن کے اس عمل میں ڈسکوز نے 29,541 بجلی صارفین اور 20 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا ہے، اور افسران سمیت مزید 272 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

    حکومت کے کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ جاری مہم کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے نئے اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جن میں آرتھوڈوکس اپروچ کے بجائے اختراعی اقدامات متعارف کرایا جانا، بدعنوانیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت اقدامات، نادہندگان کے شناختی کارڈ وزارت داخلہ کے ساتھ شیئر کیے جانا تاکہ بینکنگ لین دین کو روکا جائے اور بقایا جات کی منظوری تک بیرون ملک سفر پر پابندی لگائے جانا شامل ہیں۔

  • نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ،وفاقی حکومت نے اپیل واپس لے کر مہلت مانگ لی

    نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ،وفاقی حکومت نے اپیل واپس لے کر مہلت مانگ لی

    نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف نگران وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا معاملہ،اپیل کی درخواست دائر کرنے کے بعد واپس لے لی گئی

    وفاقی حکومت نے بذریعہ اٹارنی عدالت عظمی نے اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت مانگ لی،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت دے دیا ،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے کچھ مزید گراؤنڈز شامل کی جارہی ہیں،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے سے اپیل کا حق مل گیا،

    وفاقی حکومت نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف وکیل مخدوم علی خان کے ذریعے اپیل تیار کررہی ہے،سابق چیف جسٹس بندیال نے دو ایک کے تناسب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا ،نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا

    قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ھے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ھے۔ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کرے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیارات پر تجاوز کے مترادف ہے۔ اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیاہے،وفاق نے اپنی اپیل میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار اور ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی ہے

    قبل ازیں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی تھی،ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کیطرف سے نظر ثانی دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا،نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس انٹی کرپشن عدالت کو بھجوادیا، نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی، نیب ترامیم کیخلاف درخواست آرٹیکل کے تقاضے پوری نہیں کرتی تھی،سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے،

    نیب آرڈیننس ترمیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع 

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھایا ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی وزراء بھی نیب ترامیم سے مستفید ہوئے ،سیاسی جماعتوں کے دیگر قائدین میں نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، فریال تالپور، اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف، مخدوم خسرو بختیار،عامر محمود کیانی، اکرم درانی،سلیم مانڈی والا، نور عالم خان، نواب اسلم رئیسانی،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نواب ثناء اللہ زہری، برجیس طاہر، نواب علی وسان، شرجیل انعام میمن، لیاقت جتوئی، امیر مقام، گورم بگٹی، جعفر خان منڈووک، گورام بگٹی بھی نیب ترامیم سے مستفید ہوئے

     میاں نواز شریف کی لیگل ٹیم نے ساری تیاری کر لی ہے،

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر

    آئین ہماری اور پاکستان کی پہچان ، آئین کے محافظ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیورواٹیو ریویو،اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے چمبر میں پیش 

    حکومت صدارتی حکمنامہ کے ذریعے چیف جسٹس کو جبری رخصت پر بھیجے،امان اللہ کنرانی

    9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا تنویر

    چیف جسٹس کے بغیر کوئی جج از خود نوٹس نہیں لے سکتا،

    سپریم کورٹ نے نیب قوانین کو کالعدم قراردے دیا ,

    واضح رہے کہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی متعدد شقوں کو آئین کے برعکس قرار دے دیا.سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کالعدم قرار دی شقوں کے تحت نیب قانون کے تحت کاروائی کرے ،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دیئے جاتے ہیں،آمدن سے زیادہ اثاثہ جات والی ترامیم سرکاری افسران کی حد تک برقرار رہیں گی،پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی ہیں،عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کر دیئے گئے ہیں ، نیب ترامیم کے سیکشن 10 اور سیکشن14 کی پہلی ترمیم کالعدم قرار دی جاتی ہیں ،نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے،تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کی اجازت مل گئی،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کرپشن کیسز جہاں رکے تھے وہیں سے 7 روز میں شروع کیے جائیں،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی کچھ شقیں کالعدم قراردی ہیں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب ترامیم سے مفاد عامہ کے آئین میں درج حقوق متاثر ہوئے نیب ترامیم کے تحت بند کی گئی تمام تحقیقات اور انکوائریز بحال کی جائیں

    نیب ترامیم کیس ،آخری سماعت میں کیا ہوا تھا،پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے

    وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے

    کراچی: وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: جناح اسپتال، بچوں کا اسپتال اور این آئی سی وی ڈی کا کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا دوسری جانب محمد خالد بخاری ایم ایس سروس اسپتال کراچی کو ڈاکٹر رتھ کے ایم پی ایف اے یو سول اسپتال کی بھی چارج دے دیا گیا ہے۔ جب کہ عتیق الرحمان قریشی ایم ایس گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کراچی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیاایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے، سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کے ساتھ 170 بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی،بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیا لوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیںا ٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

  • وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کی منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کی منظوری دے دی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق سائرس قاضی موجودہ سیکریٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے پر بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کا کیس، فیصلہ آج، عمران خان کی نیب،پولیس میں طلبی بھی آج
    توشہ خانہ کیس، آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے ،جج ہمایوں دلاور
    علی امین گنڈا پور کے گھر چھاپہ،غلیل،ڈنڈے،سیلاب ریلیف کا سامان برآمد
    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخاب ،الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی
    زیادہ بھیک کے لئے سفاک باپ نے کمسن بچی کو جلا دیا
    ذرائع کے مطابق سائرس قاضی فارن سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ہیں، جبکہ سائرس قاضی ترکیہ میں پاکستان کےسفیر رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر اور بطور اسپیشل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں، حال ہی میں ان کو ترکی سے واپس بلایا گیا تھا۔

  • وفاقی حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    وفاقی حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

    وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: ورلڈ جو نئیر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور شاندار کارکردگی پر کیش ایوارڈ بھی دیں گے۔

    23 جولائی کو حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونئیر اسکوائش کا ٹائٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلٸے جیتا تھافائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی تھی حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل 81 منٹ جاری رہا تھا۔ حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین- دو سے شکست دی۔

    ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟

    وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، ان کے والدین، قوم اور کوچ سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ خان نےانیس سو چھیاسی کی ورلڈ اسکواش چیمپئین شپ میں جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی اسکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کرنے پر قوم حمزہ خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ اسکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائیں گے ان کے 15 ماہ کے دور اقتدار میں کوہ پیمائی، باکسنگ، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئنن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے، آپ اسی طرح وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہیں ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے بھی نوجوان کھلاڑی حمزہ خان کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

    واضح رہے کہ حمزہ خان کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے، وہ قومی سطح پر متعدد ٹائٹل اپنےنام کرچکے ہیں، اس ایونٹ سے پہلے حمزہ خان جونیئرعالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر تھے۔

    انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ دے دی

  • وزیر مذہبی امور کا حجاج کرام کو رقم کی واپسی کا اعلان

    وزیر مذہبی امور کا حجاج کرام کو رقم کی واپسی کا اعلان

    وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پوسٹ حج 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں اور حجاج کرام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق حج اخراجات میں بچت کی رقم حجاج کرام کو واپس کی جا رہی ہے۔ تمام سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے فی کس واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ میں دور رہائش پانے والوں کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے واپس ملیں گے، جن حجاج کو مشاعر ٹرین نہیں ملی انہیں ایک لاکھ 18 ہزار روپے واپس ملیں گے۔طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ مرکزیہ میں رہائش اور ٹرین نہ پانے والوں کو کل ایک لاکھ 32 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے، سرکاری اسکیم کا حج پیکیج اوسطاً 10 لاکھ 32 ہزار روپے رہ گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے ہفتے حجاج کرام کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی شروع ہو جائے گی۔
    سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حرم میں توسیعی منصوبوں اور رش کے باوجود حجاج کو بہتر سہولیات دینے میں کامیاب رہے۔ 78 فیصد حجاج کرام کو مدینہ میں نزدیک ترین رہائشیں فراہم کی گئیں، 63 فیصد حجاج کو منٰی عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 47 فیصد حجاج کو اولڈ منیٰ میں خیمے مہیا کیے گئے۔ حج سے قبل تمام سرکاری حجاج کو قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے واپس کیے گئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بہترین کام کیا۔ مشکل حالات کے باوجود مذہبی امور کے عملہ نے پاکستان اور سعودی عرب میں انتھک محنت کی۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج 2024 کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار کا ملکی کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔ خواہش ہے کہ حج اخراجات قسطوں میں لیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج کی جامع تربیت کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ: نیپرا نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام باد: وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی، نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، حکومت کے نو ٹیفکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا ماہانہ200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق 100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے جب کہ 101سے 200 یونٹ والے صارفین کے لئے 4 روپے بجلی مہنگی ہو گی 201سے 300 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 5 روپے جب کہ 301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لئے بجلی 6روپے 50پیسے مہنگی ہو گی –

    وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی …

    نیپرا کے فیصے میں کہا گیا ہے کہ 401 سے 500 یونٹ ماہانہ استعمال پربجلی کی نئی قیمت 35روپے24 پیسے فی یونٹ ہوگی، 501 سے 600 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر نئی قیمت 36 روپے 66 پیسے فی یونٹ ہوگی 601 سے 700 یونٹ ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کردی گئی ہے اور اس سلیب پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 37 روپے 80 پیسےہو گی جبکہ 700 یونٹ سے زائد ماہانہ استعمال پر فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہو کر 42 روپے 72 پیسے ہوگئی700 یونٹ سے زائد استعمال پربشمول جی ایس ٹی فی یونٹ بجلی50 روپے سے زیادہ میں پڑے گی۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واپڈا میں ساڑھے 400 ارب روپے کی کرپشن کے غلط اعداد وشمار پیش کیے ہیں واپڈا میں ساڑھے چار سو ارب سے کم کرپشن ہے، واپڈا ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی موجودہ حکومت ختم نہیں کرسکتی ، یہ اگلی حکومت کرے گی ستمبرکےبجلی کے بلوں میں اضافہ ہوکرآئے گا-

    خرم دستگیر نے کہا کہ ابھی تک صارفین کوبجلی میں اضافے کے بل موصول نہیں ہوئے 54 فیصد صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ایک کروڑ 65 لاکھ صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا،3 روپے سے 7 روپے تک فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے-

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی-

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل واجب تھا، اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا جس آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ہم نے اس کو پاکستانی روپے میں بہتری کی وجہ سے کچھ تلافی کرنے کی کوشش کی ہے، پہلی جولائی کو پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی جو کہ آئی ایم ایف سے طے تھا اس میں مزید کوئی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔


    سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 9 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ