Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    حنا بیات کی کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت پر تنقید

    پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہاکہ،بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا کچھ لوگ اس کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں، وہ بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں سڑکیں نہیں بنائیں اور نہ ہی پانی کی نکاسی کا کوئی نظام بنایا ہے، شہر میں ہر جگہ پانی ہے لیکن وہ پینے کا نہیں ہےکیونکہ اس کیلئے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہے، یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے یہاں آپ کسی کے ٹھیلے تو ہٹا دیتے ہیں لیکن اس کی جگہ غیر قانونی عمارتیں بنادیتے ہیں، نالے اور گٹر بند کرتے ہیں اور پھر بارش ختم ہونے کے بعد ہمدردی کرنے نکل جاتے ہیں، میئر صاحب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اداکارہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی کہا کہ گورنر صاحب آپ گوچی کی ٹوپی پہن کر باہر آئے تھے یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا، آپ کو بارش سے پہلے کام کرنا چاہیے تھا، ہمدردیاں نہیں جتائیں، بارش کی وجہ سے آپ کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اس لیے آپ سکون سے بیٹھے ہیں،ہمیں حکومت سے جواب چاہیے ، کراچی شہر کو سندھ کی طرح بنا دیا ہے، بھوک، غربت، تکلیف اور پریشانی میں رہو لیکن آواز نہیں اٹھا سکو، احتساب کا وقت آگیا ہے، بس اب بہت ہوگیا ہے-

  • کراچی  پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 10 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے-

    کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلیکس کے قریب واقع آتش بازی کے سامان کے گودام میں سہ پہر کے وقت دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع 1 ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے بیشتر افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا ہےترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے، کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے،شہر اور آبادی کے درمیان ایسے کسی بھی مواد کی تیاری کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بنےوزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پاکر مجھے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 345 ڈالر کا ہو گیاعالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ ، 6 ہزار 241 روپے کی سطح پر آ گئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 78روپے کے اضافے سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 67روپے کے اضافے سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

  • عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان

    اسلام آباد:حکومت نے رواں برس بھی عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس ہوا، جس میں وزیر اوقاف آزاد کشمیر حافظ محمد احمد رضا قادری، پارلیمانی سیکرٹری بلوچستان شہناز عمرانی ،وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، اوقاف سیکرٹریز پنجاب ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگگت بلتستان اجلاس میں شریک ہوئے ۔

    وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ رحمۃ للعالمین یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس شدہ قراردادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    انہوں نے کہا کہ 1500 ویں سالِ ولادت کے تناظر میں صوبائی اور لوکل حکومتیں نوجوان نسل کو سیرت ِ نبوی سے آگاہی دیں وزارت ِ مذہبی امور اسلام آباد میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کر رہی ہے، جس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمے داریاں سیرت النبی کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔

    سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو ہو اور نوجوانوں کو آگہی میسر آئے سرکاری و نجی اسکولوں ، کالج اور یونیورسٹیوں میں عشرہ رحمۃ للعالمین کے تحت پروگرام منعقد کیے جائیں عصری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ مشترکہ پروگرام منعقد کریں جہاں نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔

    بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرت النبی کی روشنی میں دور حاضر کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی ہمیں موجودہ دور میں اپنی تعلیم، معیشت ، سماجی اقدار اور خاندانی نظام کو متاثر ہونے سے بچانا ہے معاشرے میں بگاڑ اُسوۃ نبوی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ نبی اکرمﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کو درست رہنمائی کے ذریعے ہدایت پر لانا ہے،امتی ہونے کے ناتے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں، آج کے سوشل میڈیا دور میں اسلام کے پیغام کو عام کرنا مزید آسان ہو چکا ہے۔

  • سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ،ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے، ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کا کام بھی کر رہے ہیں، اور ان علاقوں میں کھانے، پینے سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

    انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں، متاثرین کو روزگار، گھروں کی تعمیرِ نو اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سیلاب متاثرین کے لیے مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گےخیبرپختونخوا حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

    سندھ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنایا جائے گا۔شرجیل میمن

  • ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

    ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ،480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 25-2024 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈسکوز ڈیفالٹرز سے 480 ارب روپے کی وصولی کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹرز سے بجلی بلز کی ریکوریاں ڈسکوز کیلئے بدستور بڑا چیلنج ہے، ڈسکوز نے 4 لاکھ 76 ہزار 488 نادہندگان سے ریکوریاں نہیں کیں، بجلی کے بلز کے بقایاجات میں 6 سال میں 828 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا، 22-2021 میں ریکوریوں کی مد میں بقایاجات 1189 ارب روپے تھے۔

    آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں یہ رقم 2017 ارب روپے تک پہنچ گئی، 22-2021 میں عدم وصولی میں341 ارب روپے کا اضافہ ہوا، ریکوریز کی مد میں بقایاجات 1189 ارب سے بڑھ کر 1530 ارب تک پہنچے، 23-2022 میں 197 ارب اور 23-2024 میں 290 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    دوسری،جانب،سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہےگذشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی نااہلی اور چوری کی مد میں نقصانات صرف 11 ارب روپےکم ہونے کے بعد 265 ارب روپے رہے، تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

    مالی سال 24-2023 کے دوران بجلی چوری اور ڈسکوز کی نااہلی کے نقصانات 276 ارب روپے تھے جو گذشتہ مالی سال 25-2024 میں 11 ارب روپے کی کمی سے 265 ارب روپے پر آگئے ہیں۔

    سندھ میں کوئی دوسرا صوبہ نہیں بنایا جائے گا۔شرجیل میمن

    پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 183 ارب روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد گذشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 132 ارب روپے رہی اور مالی سال 24-2023 میں یہ نقصانات 315 ارب روپےتھے، گذشتہ مالی سال ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 397 ارب روپے رہے جومالی سال 24-2023 میں 591 ارب روپے تھےیعنی مالی سال 25-2024 میں سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 194 ارب روپےکم ہوئے ڈسکوز کے نقصانات اور انڈر ریکوریز پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ شبہاز حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک کااضافہ کیا تھا۔

    مشترکہ مفادات کے اہداف کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ  چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    بارشوں میں کراچی ڈوبنے کی وجہ چاند کی تاریخیں ہیں ،سعید غنی کاانوکھاجواز

    کراچیی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کے حالیہ بیان نے شہریوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا سارا پانی سمندر میں نہیں جاتا، جب بارش آئی گی تو آپ کیا توقع کرتے ہیں؟ میں کوئی سْپرمین تو نہیں ہوں اس پانی کو نیچے آکر روک لوں۔

    https://x.com/JavedMonis/status/1957519363168469084

    کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر بلدیات نے کراچی کی سڑکوں پر جمع پانی سے متعلق
    بیان،میں،کہاکہ.کراچی سے بارش کا سارا پانی سمندر میں جاتا ہے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کسی طرح ہم جلد سے جلد پانی کو نکالیں،لیکن اگر چاند کی 14 تاریخ ہو اور ان دنوں آپ توقع کریں کہ سمندر میں سارا پانی چلا جائے گا تو وہ نہیں جاتا ہے-

    وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    سعید غنی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ڑے ہاتھوں لے لیا ایک صارف نے کہا کہ سعید غنی کو کوئی بتائے کہ بھائی اب تو 25 سفر ہے 14 تو چاند کی پتہ نہیں کب کی بیت گئی لیکن پانی جو ہے نا ابھی بھی کراچی میں کھڑا ہے اب یہ کہہ دیں گے زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی اتا ہے بس عوام کا مقدر جو ہے نا وہ ذلیل و خوار ہونا ہی رہ جائیں حکمرانوں کے ہاتھوں-

    ایک اور صارف نے کہا کہ،ویسے ان موصوف کو یہ معلوم نہیں کہ یہ وزیر بلدیات ہیں انکو تو پھلجھڑیاں چھوڑنے کیلئے رکھا ہوا ہے،لیکن چاند کی تاریخ بتانے پہ جلد نئی وزارت رویت ہلال کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے-

    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح

  • وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں،چینی وزیرخارجہ

    چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام ہمارامشترکہ ہدف ہے، نائب وزیر اعظم کے ساتھ 6واں وزرا خارجہ ڈائیلاگ کے دوران بات چیت ہوئی، تمام پہلوؤں پر ہمارا موقف یکساں تھا، سی پیک کو ہائی کوالٹی تعاون میں لے کر جا رہے ہیں۔

    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژ ی نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس کی،اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمدکاخیرمقدم کرتے ہیں، چین کے وزیرخارجہ سے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپربات چیت کی گئی، سی پیک سمیت پاک چین تعلقات کی تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا، تمام اہم معاملات پراتفاق رائے موجود ہے، خطے کے امن ،استحکام اور خوشحالی کیلئے ملکرکام کرنے کیلئےپرعزم ہیں، سی پیک فیز2،عوامی سطح پر روابط سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ شاندارمیزبانی پر شکرگزارہوں، پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف امورپر تفصیلی گفتگوہوئی، پاکستان اورچین کے درمیان تزویراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد اور محبت کارشتہ مزید مضبوط ہورہاہے، وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے منتظرہیں۔

    مشترکہ مفادات کے اہداف کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    وانگ ژی نے کہا کہ سی پیک فیزٹوپر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جارہے ہیں، چین پاکستان کو اپناقابل اعتماد اتحادی تصورکرتاہے،انسداددہشتگردی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھائیں گے، علاقائی امن واستحکام ہمارامشترکہ ہدف ہے، نائب وزیر اعظم کے ساتھ 6واں وزرا خارجہ ڈائیلاگ کے دوران بات چیت ہوئی، تمام پہلوؤں پر ہمارا موقف یکساں تھا، سی پیک کو ہائی کوالٹی تعاون میں لے کر جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی وزارت خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

    ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و زیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاچینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک -چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوگاپاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ، پاک – چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح

  • اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح

    اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔

    ون ونڈو بزنس سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں میں جانا پڑتاتھا، بزنس سہولت مرکز کے قیام سے ایک چھت تلے سہولیات دستیاب ہیں، بزنس سہولت مرکز میں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ نہایت قابل ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم کسٹمرز کو مطمئن کریں، بدقسمتی سے بزنس سہولت مرکز کے قیام میں تاخیر ہوئی، ابتدائی تجربات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں بڑی کامیابی کی بنیاد بن سکتے ہیں،بزنس سہولت مرکز کو دنیا کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، ہم کاروباری مراکز کو پرکشش اور رول ماڈل بنا سکتے ہیں، بزنس سہولت مرکز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔

  • مشترکہ مفادات کے اہداف  کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    مشترکہ مفادات کے اہداف کیلئے پاک – چائنہ کاکثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی مشترکہ زیر صدارت آج اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور منعقد ہوا۔

    مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و معاشی روابط، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہاراسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہےوزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ مفادات کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

    ملائیشیا میں جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے

    خیبرپختونخو اسیلاب،نقصانات بہت زیادہ ہیں،قوم مدد کو آگے بڑھے،شفیق الرحمان وڑائچ

    شوہرنورا فتحی جیسی دلکش نظر آنےکیلئے 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے ، بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی