Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ملائیشیا میں جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے

    ملائیشیا میں جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کو قید اور بھاری جرمانے

    ملائیشیا کی ریاست ترنکگا نور نے بغیر شرعی عذر کے نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ ( 2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا۔

    العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام ریاست ترنکگا میں رواں ہفتے اعلان کیا گیا کہ ایک مرتبہ بھی جمعے کی نماز چھوڑ دینا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا ایسے شخص کو شریعت کے تحت سزا کے طور پر 2 سال قید اور 3 ہزار رنگٹ کا بھاری جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی بھی ایک سزا سنائی جائے گی، اس سے قبل اس ریاست میں 3 مرتبہ نماز جمعہ چھوڑ دینے والے افراد کو سزا دی جاتی تھی۔

    نماز چھوڑنے والے مردوں کے خلاف عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اس حوالے سے ترنکگانو ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی کاکہنا ہے کہ سزا سے قبل یاددہانی اہم ہے کیونکہ جمعے کی نماز نہ صرف ایک مذہبی علامت ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان فرمانبرداری کا اظہار بھی ہے،جمعے کی نماز نہ پڑھنے والوں کو سزا صرف اس صورت دی جائے گی جب لوگوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی یاد دہانی دی جائے لیکن اس کے باوجود وہ نماز ادا نہ کریں-

    خیبرپختونخو اسیلاب،نقصانات بہت زیادہ ہیں،قوم مدد کو آگے بڑھے،شفیق الرحمان وڑائچ

    انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مساجد پر بینرز لگائے گی تاکہ لوگوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی اہمیت یاد دلائی جا سکے، اور یہ مہم قانون کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے شروع کی گئی تھی،ترنگگانو میں یہ نفاذ پی ایس اے کی طرف سے ملائیشیا میں اسلامی قانون کی سخت تر تشریحات کو نافذ کرنے کی وسیع تر کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔

    یہ پارٹی، جو ملائیشیا کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اور ملک کی 13 ریاستوں میں سے چار کی حکومتی جماعت ہے، نے طویل عرصے سے مذہبی سزاؤں کو سخت کرنے کی حمایت کی ہے اور ایک وقت میں حدود کے نام سے ایک مجرمانہ ضابطہ متعارف کرانے کی کوشش کی تھی، جس میں چوری کے لیے ہاتھ کاٹنے اور زنا کے لیے سنگسار کرنے جیسی سزائیں شامل تھیں۔

    امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    ملائیشیا کا قانونی نظام دو حصوں میں تقسیم ہے، شریعت مسلمانوں کے ذاتی اور خاندانی معاملات کو حل کرتی ہے، جبکہ سول قوانین بھی موجود ہیں،ملائیشیا کے نسلی مالے – جو کہ تمام لوگ ملائیشیا کے قانون کے مطابق مسلمان سمجھے جاتے ہیں، ملک کی تین کروڑ 30 لاکھ آبادی کا دو تہائی حصہ ہیں، اور اس میں بڑی چینی اور انڈین اقلیتیں بھی ہیں،شریعت اسلامی قانون ہے، جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے۔

    گذشتہ نومبر میں، جوہور ریاست کے اعلیٰ ترین اسلامی افسر نے کہا تھا کہ ریاست بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نفاذی اقدامات کرے گی کہ تمام مسلمان مرد جمعے کی نماز میں شریک ہوں۔

    ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے فروری 2024 میں درجنوں شریعت پر مبنی ریاستی قوانین کو کالعدم قرار دے دیا تھا، جس سے اسلام پسندوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا، جنہیں خدشہ تھا کہ اس سے ملک بھر میں مذہبی عدالتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہےمخالف حکومت والی کیلنتن ریاست کی حکومت نے جن 16 قوانین کو نافذ کیا تھا، ان میں ہم جنس پرستی، جنسی ہراسانی، قریبی رشتہ داری میں جنسی تعلقات، لباس کی تبدیلی اور جھوٹا گواہی دینے جیسے جرائم کے لیے سزائیں شامل تھیں۔

    عدالت نے کہا کہ ریاست ان موضوعات پر اسلامی قوانین نہیں بنا سکتی کیونکہ یہ ملائیشیا کے وفاقی قوانین کے تحت آتے ہیں،اس کے بعد پی اے ایس نے عدالت کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور شریعت کے قوانین کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعظم کی،حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش

  • شوہرنورا فتحی جیسی دلکش نظر آنےکیلئے 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے ، بیوی  شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی

    شوہرنورا فتحی جیسی دلکش نظر آنےکیلئے 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے ، بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور میں ایک بیوی، نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر روزانہ 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے تاکہ وہ نورا فتحی جیسی دلکش نظر آئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرادنگر کی 26 سالہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر روزانہ 3،3 گھنٹے ورزش کرواتا ہے تاکہ وہ نورا فتحی جیسی دلکش نظر آئے،خاتون شانو نے اپنے شوہراورسسرال پرسنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بعد ان پر ذہنی، جسمانی اور جذباتی تشدد کیا گیا، ان کے شوہر شیوَم اُجوال، جو کہ ایک سرکاری اسکول میں پی ٹی ٹیچر ہیں، روزانہ انہیں 3 گھنٹے ورزش پر مجبور کرتے تھے،’اگر وہ ایسا نہ کرتیں تو کئی دن تک کھانے سے محروم رکھا جاتا شوہر کا کہنا تھا کہ وہ باآسانی نورا فتیحی جیسی حسین بیوی حاصل کر سکتا ہے۔

    شانو کے والدین نے شادی پر 76 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیا، جن میں 16 لاکھ کے زیورات، 24 لاکھ کی گاڑی اور 10 لاکھ روپے نقد شامل تھے۔ اس کے باوجود سسرال والے مزید جہیز کا تقاضا کرتے رہے،سسر اور دیگر گھر والے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے، کمرہ بند کرنے کی اجازت تک نہ تھی، اور ذرا سی بات پر انہیں بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا، ان کے مطابق شوہر نے کئی بار انہیں بدصورت اور موٹی کہہ کر طلاق کی دھمکیاں دیں، جبکہ دوسری عورتوں سے تعلقات بھی رکھے-

    امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    شانو نے بتایا کہ حمل کے دوران انہیں زبردستی گولی دی گئی جس سے اسقاط حمل ہوگیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ ساس اور نند نے انہیں مخصوص کھانے کھلائے جن سے طبیعت بگڑ گئی اور بالآخر بچہ ضائع ہوگیا۔ بعدازاں، والدین انہیں میکے لے گئے اور سسرال نے نہ صرف گھر میں داخلے سے انکار کیا بلکہ ان کے زیورات اور کپڑے واپس کرنے سے بھی منع کردیا۔

    ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    شانو نے 14 اگست کو پولیس میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں جہیز کی ڈیمانڈ، جبری ورزش، ذہنی و جسمانی تشدد، زبردستی اسقاطِ حمل اور طلاق کی دھمکیوں کے الزامات شامل ہیں، انہوں نے تحقیقات اورانصاف کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے شوہر سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

  • امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف  عدالت پہنچ گئے

    امریکا :صارفین ائیرلائنز کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    امریکا میں،صارفین ائیرلائنز کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائنز اور یونائیٹڈ ائیر لائنز میں سفر کرنے والے مسافروں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ائیر لائنز کی جانب سے ان سے کھڑکی والی نشست کے لیے اضافی رقم لی گئی مگر انہیں کھڑی کی طرف والی ایسی سیٹوں پر بٹھایا گیا جہاں کھڑی نہیں تھی اور صرف دیوار تھی۔

    ائیر لائنز کے خلاف نیو یارک اور سان فرانسسکو کی وفاقی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں ہر ائیر لائن کے 10 لاکھ سے زائد صارفین کے لیے لاکھوں ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہےمقدمے میں کہا گیا کہ ائیر لائنز کے جہازوں میں ایسی سیٹیں ہیں جن میں ائیرکنڈیشننگ ڈکٹ، وائرنگ یا دیگر پرزوں کی پوزیشننگ کی وجہ سے کھڑکیاں نہیں ہیں۔

    عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق بکنگ کے عمل کے دوران ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ائیرلائنز کی طرف سے ان نشستوں سے متعلق کھڑکی نا ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ ان سے اضافی رقم بھی لی گئی۔

    ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    سہیل وڑائچ صحافی، ذاتی فائدے کے لئے من گھڑت کہانی گھڑی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

  • ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے  ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا،گیتابسرا

    بھارت کی سابقہ اداکارہ گیتا بسرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ سے شادی سے قبل 300 وکٹیں حاصل کرنے کی شرط رکھی تھی۔

    حال ہی میں دیئے گئے ایک پوڈکاسٹ کے دوران گیتا بسرا نے انکشاف کیا کہ’میں نے ہربھجن سے شادی سے قبل ایک شرط رکھی تھی جسے پورا کرنے پر ہی ہم دونوں کی شادی ہوئی،ہربھجن نےمیرا ایک پوسٹر دیکھاتھا اور اسی وقت ان کو مجھ سے محبت ہوگئی، بعد ازاں ہربھجن نے یووراج سنگھ سے میرا نمبر مانگا اور مجھے میسج کردیا لیکن میں نے اس میسج کا جواب نہیں دیا کیونکہ مجھے کرکٹ یا کرکٹرز میں کوئی دلچسپی نہیں تھی‘۔

    گیتا کے مطابق ’بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد میں نے ہربھجن کو مبارکباد کے ساتھ اس میسج کا جواب دیا، بات آگے بڑھی تو ہربھجن نے پہلی ملاقات میں مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا، اس وقت میں 21 سال کی تھی اور بالی وڈ میں اپنے کیرئیرکی خواہشمند تھی،ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، آخر کار اس واقعے کے 10 ماہ بعد میں نے ہربھجن کو ایک شرط پر ’ ہاں ‘ کہہ دیا ، میں نے ہربھجن سے شادی کیلئے شرط رکھی تھی کہ جس دن وہ 300 وکٹیں حاصل کر لیں گے میں ان سے شادی کر لوں گی اور کچھ ہی دنوں میں انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کرلیں اور اسی وقت میں نے انہیں ’ہاں‘ کہ دیا جس کے بعد ہماری شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ گیتا اور ہربھجن ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے کچھ عرصے بعد بلآخر 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جوڑے کے اب دو بچے بھی ہیں۔

  • وزیراعظم کی،حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش

    وزیراعظم کی،حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش

    وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے-

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی سے ٹیلفونک گفتگو کی،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطےمیں جنوبی سندھ اور کراچی میں شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے بارش اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیےحکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

    وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوسندھ حکومت سےمکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کی جائے۔

    وزیراعظم اور خالدمقبول صدیقی کے درمیان سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور امداری کارروائیوں کی تعریف کی۔

  • چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا

    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےآج دفتر خارجہ کا دورہ کیا،پاکستان اور چین کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے جمعرات کو اسلام آباد پہنچےتھے،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ آمد پر وانگ ژی کا استقبال کیا ’وہ اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں چین اور پاکستان کے درمیان چھٹے اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی شامل ہیں‘۔

    https://x.com/ForeignOfficePk/status/1958412222851588440

    یادر ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی گزشتہ روز پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھاپاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے چینی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کیے، اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد سے مودی کا جنگی جنون بے قابو

    چینی وزیرخارجہ کے دورے کے دوران چھٹا پاک – چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا جس میں وانگ ژی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گےپاک – چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چینی ہم منصب مشترکہ طور پر کریں گے۔

    اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

  • ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب امریکی خاتون بھارت سے گرفتار

    ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب امریکی خاتون بھارت سے گرفتار

    اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والی ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب 10 مجرمان میں شامل ایک امریکی خاتون کو بھارت سے گرفتار کر لیا گیا ہے،سینڈی،سنگھ اب امریکہ میں قانونی کارروائی کا سامنا کریں گی-

    امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک سینڈی سنگھ کو بھارت سے گرفتار کیا گیا ہےجن پر مبینہ طور پر اپنے 6 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ہےیہ گرفتاری انٹرپول کی ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تفتیش کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

    بھارتی حکام اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے بعد سینڈی ز سنگھ کو حراست میں لیا گیا اور بعدازاں انہیں امریکہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ٹیکساس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، سینڈی پر ٹیکساس کے ضلع ٹارنٹ کاؤنٹی میں اپنے 6 سالہ بیٹے کے قتل کا الزام ہے اس مقدمے کے بعد ان پر رہائی سے بچنے کی کوشش کا الزام بھی عائد ہوا اور انہیں فیڈرل وارنٹ کے تحت انتہائی مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

    پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مجرمان کو دنیا بھر میں تلاش کیا جاتا ہے اور کوئی انصاف سے نہیں بچ سکتا،امریکی خاتون کی گرفتاری اس بات کا اہم ثبوت ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور جدید تفتیشی حکمت عملیوں کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے دنیا کے کسی بھی حصے میں چھپے مجرمان تک پہنچ سکتے ہیں۔

    6 سالہ نوئل روڈریگز الواریز نومبر 2022 سے لاپتہ ہے اور اسے مردہ تصور کیا جا رہا ہےیہ کیس 20 مارچ 2023 کو ٹیکساس پولیس کے علم میں اس وقت آیا جب ٹیکساس کے محکمہ خاندانی اور حفاظتی خدمات نے سینڈی سنگھ کے بیٹے کی فلاح و بہبود کی جانچ کی،ٹیکساس حکام کے مطابق اس بچے کو صحت اور نشوونما کے متعدد مسائل کا سامنا ہے اور بچے کو اکتوبر 2022 سے نہیں دیکھا گیا تھا۔

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

  • پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ جنگ لڑی۔

    دہشت گردی سے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آج ہم آواز ہو کر دہشتگردی سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان میں ہر عمر کے لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے،دہشت گرد امن و خوشحالی کے عزم کو پسپا نہیں کر سکتے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں اول دستے کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان ہوا، ہر شہر، بستی میں کوئی نہ کوئی شاہراہ، بازار اور سکول دہشت گردی اور متاثرین کی روداد سناتا ہےدہشت گردی کا شکار پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں اور مصائب پر افسردہ ہے، پر شجاعت کی داستانوں پر فخر سے سر بلند بھی ہے-

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

    انہوں نے کہا کہ حکومت، فوج اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دی، سول اور ملٹری اداروں نے ملک کو بے شمار دہشتگردی کے واقعات سے بچایا ہے،بحیثیت قوم دہشت گردی کے متاثرین اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی کا بہترین عکاس ہے، نوجوان نسل ملکی سلامتی اور قومی اقدار کی حفاظت کے عزم پر پروان چڑھی ہے۔

    اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

  • عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

    عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

    سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔

    3 رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کرلیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی سماعت جاری،ہے-

    واضح رہے گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اپیلوں پر سماعت ملتوی کی گئی تھی ، عدالت نے آج
    دوبارہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

    سپریم کورٹ،9مئی مقدمہ،عمران خان کی ضمانت ،اپیل سننے والا بینچ تبدیل

    اس سے قبل 12 اگست کو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی تھی،سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے، جب کہ پنجاب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے ریاست کی نمائندگی کی۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں دیے گئے بعض ’نتائج‘ پر نوٹس لیا، جن کی بنیاد پر عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی گئی تھیں۔

    اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

  • اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

    اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ میں شدید بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں 50 سے 100 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے، جس سے شہری سیلاب، پانی جمع ہونا اور روزمرہ زندگی میں خلل کا خدشہ ہے،سندھ کے اوپر ایک شدید سسٹم بن رہا ہے جو بدھ کی رات کے بعد کراچی اور حیدرآباد جیسے شہری مراکز کو متاثر کرے گا، یہ سسٹم صبح تک سمندر کی طرف منتقل ہونے کا امکان ہے اور نچلے سندھ میں شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور سکھر سمیت خطرے والے علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے سرکاری اپ ڈیٹس پر گہری نظر رکھیں،کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص میں مسلسل بارش اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہےٹھٹھہ، بدین، جامشورو اور دادو جیسے اضلاع میں اچانک سیلاب کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    اسپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی

    دریائے سندھ اور اس کی شاخوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے نچلے علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ہے،اہم شاہراہیں اور مقامی سڑکیں زیر آب آ سکتی ہیں، جس سے ٹریفک اور روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوں گے،بجلی اور ٹیلی کام سروسز میں بھی ممکنہ خلل کی توقع ہے-

    حکام نے سیلاب کے پیش نظر شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے قیمتی سامان اور مویشی کو محفوظ جگہوں پر منتقل کریں،گھریلو افراد کو ہنگامی کٹس تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں خوراک، پانی، ادویات اور فرسٹ ایڈ شامل ہوں، اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ برقی آلات کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتی جائے اور زیر آب سڑکوں یا بجلی کے کھمبوں سے مکمل پرہیز کیا جائے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستند سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا