Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار

    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائےگا۔

    باغی ٹی وی : زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا جس کامقصد اس تاثرکو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائےگی میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، جن ٹیکس اقدامات کا تذکرہ ہے وہ یہ ہیں جو 30 جون تک ملک میں لگائے جاچکے ہیں، ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

    قبل ازیں ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی ہےکہ زراعت اور رئیل اسٹیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کیں اور کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کررہا ہوں، اس کا مقصد یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اس کی تفصیلات کا علم ہوسکے، یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے-

    چئیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں زیادہ دیرراہ فراراختیار نہیں کر سکیں گے

    اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ تمام دستاویزات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جب کہ ان دستاویزات کی نقول قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی لائبریری میں بھی بھجوائی جارہی ہیں پاکستانی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، 5.3 ارب ڈالر نجی بینکوں کے پاس ذخائر موجود ہیں جب کہ 8.7 ارب ڈالر ذخائر اسٹیٹ بینک کے ہیں، کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے چھوڑ کر جائیں۔

    شمالی کوریا نےمتعدد کروز میزائل فائر کردیئے

    انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف کا نواں جائزہ نومبر 2022 ، دسواں فروری 2023 اور گیارہواں بھی 2023 میں منعقد ہونا تھا لیکن کریڈیبیلیٹی گیپ کی وجہ سے نواں جائزہ تاخیر کا شکار ہوا۔

    منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

  • اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی. اسحاق ڈار

    اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اسٹینٹ برائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت میں جاری ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز ایوان میں پیش کیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت سےمتعلق دستاویز پیش کروں گا، جس ممبر کو دستاویز پڑھنی ہو وہ پڑھ سکتاہے، اور دستاویز اسمبلی کی لائبریری میں رکھوانے کی بھی درخواست کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق دستاویز شیئر کرنی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام 2019 میں شروع ہوا جسے 2022 میں ختم ہونا تھا۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کریڈیبیلٹی کے گیپ کی وجہ سے 9واں ریویو تاخیر کا شکار ہوا، بجٹ 24-2023 آگیا لیکن نواں جائزہ نہیں ہوا تھا، گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ذخائر 14 بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں، 5 اشاریہ 3 بلین پرائیویٹ بینکوں جب کہ 8 اشاریہ 7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرکے چھوڑ کر جائیں، اسٹیٹ بینک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے مہنگائی کم ہو، البتہ زراعت، رئیل اسٹیٹ کسی بھی شعبے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی-

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل واجب تھا، اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا جس آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ہم نے اس کو پاکستانی روپے میں بہتری کی وجہ سے کچھ تلافی کرنے کی کوشش کی ہے، پہلی جولائی کو پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی جو کہ آئی ایم ایف سے طے تھا اس میں مزید کوئی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔


    سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 9 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

  • آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے معاہدے کی منظوری کے بعد پہلی قسط 1.2بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا، گزشتہ رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا اور معاہدے کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے پروگرام کے تحت پاکستان کو 9 ماہ میں 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پہلی قسط 1.2 بلین ڈالراسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار ملیں گے، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ریزرو میں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری کرے گا۔

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ، بہت سخت شرائط ہیں، ہم نے قرض کے لیے آئی ایم ایف کی منتیں کیں، اللہ کا شکر ہے ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں ،ملکی معاشی استحکام کے لیے قرض ضروری تھا۔ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال بربا د کئے، ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہوتا۔

    ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

  • سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈ پازٹ کردیئے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا تھا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے-

    ذرائع نے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے علاوہ ازیں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی،اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

  • عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر

    عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی رپورٹ کے مطابق 24-2023ء میں پاکستان کی مالی ضروریات 25 ارب ڈالر ہیں، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ذرائع سے بھی پاکستان کو فنڈنگ ملنے کا امکان ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان کے مالی وسائل میں بہتری کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے بعد دیگر ذرائع سے بھی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے۔

    فچ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر میں متوقع ہیں، غیر مستحکم سیاسی ماحول اور بھاری بیرونی مالی ضروریات کے باعث خطرات برقرار ہیں، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے وعدوں سے ہٹ جانے کا وسیع تجربہ ہے۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو سال 24-2023ء میں 25 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضروریات درپیش ہیں، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے فوری بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جاری ہوں گے، پاکستان کو باقی 1.8 ارب ڈالر نومبر 2023ء اور فروری 2024ء میں جاری ہوں گے۔

    عالمی ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کا وعدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کے بعد پاکستان کو عالمی اداروں سے مزید 3 سے 5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو جنیوا ڈونرز کانفرس کے وعدوں کے مطابق 10 ارب ڈالر میں سے بھی رقم ملنے کی امید ہے۔ فچ کے مطابق پاکستان کو پراجیکٹ لونز کی مد میں 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستانی حکومت اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مطلوبہ پالیسی اقدامات پہلے ہی کرچکی ہے، پاکستان کو اب بھی ان اقدامات پر عملدرآمد اور نفاذ میں چیلنجز درپیش ہیں۔


    عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے اور بعد میں پالیسی کی غلطیوں اور غیر یقینی صورتحال کا امکان ہے۔ فچ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی کرپشن الزامات میں مختصر گرفتاری کے بعد فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حامیوں کے مظاہروں میں مئی میں تیزی آئی، اس کے بعد کریک ڈاؤن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو گرفتار کیا گیا۔ عالمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی سینئر ترین رہنماؤں نے سیاست چھوڑ دی، چیئرمین پی ٹی آئی کی مسلسل مقبولیت نے انتخابات سے متعلق پالیسی میں غیریقینی پیدا کردی ہے۔

  • اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے بدھ کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ حالیہ معاہدے سے آگاہ کیا۔

    فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کی وزیر خزانہ نے بلوم کا پرتپاک استقبال کیا اور اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکا کے ساتھ گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔‘

    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

    فنانس ڈویژن نے کہا کہ بلوم نے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کا مقصد ملک میں معاشی استحکام لانا ہےامریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا دونوں فریقوں نے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے۔

    اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی گرفتار

    واضح رہے کہ یہ میٹنگ آئی ایم ایف کی جانب سے جمعہ کو کیے گئے اس اعلان کے بعد ہوئی ہے پاکستانی حکام نے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کے تحت 3 بلین ڈالرز کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے اسٹاف لیول معاہدہآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، اس پر غور جولائی کے وسط تک متوقع ہے۔

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

  • پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

    ڈالر کی قدر گرنے اور روپیہ مظبوط ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدات بھی سستی ہوں گی۔ صحافی رضوان عالم کے مطابق معاشی ماہر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ایک سو پچیس ارب ڈالر کا بیرونی قرض ہے اور جب ڈالر کی قیمت صرف ایک روپے بڑھے تو ملک پر بیرونی قرض کے مالی بوجھ میں بیٹھے بٹھائے ایک سو پچیس ارب کا اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب جبکہ ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ہے اور روپیہ مضبوط ہورہا ہے تو اس بوجھ میں نا صرف اضافے کا سلسلہ رکے گا بلکہ اس میں کمی بھی آئے گی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق منگل کو ڈالر کا سرکاری ریٹ 10 روپے گرا اور یہ کمی برقرار رہی تو اس سے ملکی بیرونی قرض میں 1250 ارب روپے کی کمی آئے گی۔ درآمدکنندگان کے مطابق ڈالر سستا ہونے سے سینکڑوں درآمدی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی جو پہلے ڈالر مہنگا ہونے سے مسلسل بڑھ رہی تھیں جس سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ جبکہ تاجروں کے مطابق پاکستان ایک ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے اور اگر ڈالر کی قدر گرنے کا رجحان برقرار رہا تو تمام درمدات سستی ہوں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    درآمدی مشینری،پرزہ جات، طبی و صنعتی آلات سستے ہونے سے انڈسٹریز کو فائدہ ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات، غذائی اشیاء،کپڑے، کاسمیٹک،ادویات، الیکٹرانک اور الیکٹرک کی مصنوعات،بیٹریز اور سولر پلیٹیں اور پینلز سمیت کھلونے،کھیلوں کا سامان،استعمال شدہ چیزوں سمیت سینکڑوں اشیا کی قیمت نیچے آئیں گی۔

  • نگراں وزیراعظم کیلئےایسا نام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لےکرچلے. وزیر خزانہ

    نگراں وزیراعظم کیلئےایسا نام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لےکرچلے. وزیر خزانہ

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے ، اور جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائرچھوڑکرجائیں گے ۔نگراں وزیراعظم کیلئےایسا نام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لےکرچلے، نوازشریف چودہ اگست تک واپس آ سکتے ہیں، نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب، یواے ای سے پیسے لانے میں آرمی چیف کا کردار ہے، جنرل عاصم منیراورجنرل ندیم انجم قومی مفادمیں بات کرتےہیں، فوج کی موجودہ لیڈر شپ بہت سمجھداراور مالیاتی نظم وضبط پر کاربند رہنے کےلیے پرعزم ہے ۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نےکہاہےکسی کوتاحیات نااہل کرنالاجیکل نہیں،قومی اسمبلی سے5سال کی نااہلی کاقانون پاس ہوچکاہے،وزارت قانون نےکہا 14 دن تحقیقات کیلئے ناکافی ہیں، تحقیقات کیلئے 30 دن ہونے چاہئیں ، چیئرمین پی ٹی آئی90 دن تک لوگوں کوجیلوں میں ڈلواتے رہے، آئین کےتحت تمام اداروں کواپنی حدودمیں رہناچاہیے، فوجی تنصیبات پرحملے کرنےوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوناچاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    جبکہ انہوں نے کہا کہ قوم کوپتہ ہوناچاہیے 24 ویں معیشت سے47 ویں کیسےبنی ، ملک کوڈیفالٹ ہونےسےبچانےمیں8 ماہ لگ گئے،معیشت کی تباہی کےپیچھے کردارکوغلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں وزیرخزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہونےچاہئیں، نوازشریف انتخابات سےپہلےپاکستان میں موجودہوں گے،اور الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ وزارت عظمٰی کے امیدوارہوں گے ،نگراں وزیراعظم کیلئے ایسانام ہوناچاہےجواصلاحات آگےلے کرچلے۔

  • قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار

    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا ہے جبکہ کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے اور کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا جیسا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا کیونکہ وہ نااہل لوگ تھے وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کی کامیابی ہے،معاہدےسےپاکستان کو3ارب ڈالرزملیں گے،گزشتہ10روز میں ہم نےآئی ایم ایف کوقائل کیا،ہم چاہتےتھےآئی ایم ایف پروگرام9ماہ سےزیادہ نہ ہو،پاکستان کا9واں ریویو30ستمبر2022والا تھا،پہلے3ماہ تاخیر ہوئی وہ وزٹ نہیں کرسکے،9فروری کو ٹیکنیکل ریویومکمل ہوگیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریرمیں کافی پریشان تھا کہ مزید215بلین کاٹیکس لگادوں ، پریشان تھا کہ ٹیکس لگادوں اورپروگرام بھی نہیں ہواتوکیا ہوگا، وزیراعظم نےکہا پروگرام نہ ہوا تو ہم واپس لے لیں گے،ہمارایہ پروگرام 9 ماہ کیلئے ہےجس میں3 بلین ڈالر ملیں گے،12جولائی کو بورڈ میٹنگ طے ہوگئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا6بلین ڈالر کاٹارگٹ پورا کریں،اگر9واں ریویوہوجاتا تو10واں اور11واں نہیں ہونا تھا،وزیراعظم نےآئی ایم ایف سے1یا2ماہ بڑھانے کا کہا تومنع کردیاگیا،ہم چاہتے تھے یہ پروگرام9ماہ سے زائد کا نہ ہو،گزشتہ 48 گھنٹے میں یہ پروگرام 9ماہ کا ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

    اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے22 پروگرام مکمل نہیں کرسکا،2013 سے16 کا ایک پروگرام تھاجونوازشریف کی قیادت میں مکمل ہوا،کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے،کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،نوازشریف کےوقت اسٹاک مارکیٹ100بلین ڈالرسےتجاوزکرگئی تھی،آج اسٹاک مارکیٹ کی ویلیو22بلین ڈالرہے،گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا،ایک تجربےسےپاکستان کواقتصادی طورپربہت بڑانقصان ہوا۔

    وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ وزیر خزانہ کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔