Baaghi TV

Tag: ٰاسحاق ڈار

  • اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی:کل حلف اٹھانے کا امکان

    اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی:کل حلف اٹھانے کا امکان

    لندن، لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔معیشت کو کیسے سنبھالا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس دوران سابق وزیر خزانہ نے ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ جب پانامہ گیٹ سکینڈل میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو اس کے ساتھ اسحٰق ڈار بھی وزارت خزانہ سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی نواز لیگ کی حکومت میں وزیر خزانہ کا قلمدان ملا ۔

    ستمبر 2017 میں احتساب عدالت نے ان پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کی جس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام تھا۔ اسی دوران ڈار سعودی عرب روانہ ہوئے اور وہاں سے علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

    نومبر 2017 میں احتساب عدالت نے اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور پھر انھیں اسی کورٹ نے ’مفرور‘ قرار دے دیا۔ لندن میں قیام کے دوران ہی انہوں نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑ دیا۔ احستاب عدالت نے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی کا بھی حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے خلاف مختلف مقدمات ہیں، جن میں خاص طور پر ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، تاریخ طے ہو گئی، نواز شریف بھی تیار

    اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، تاریخ طے ہو گئی، نواز شریف بھی تیار

    اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، تاریخ طے ہو گئی، نواز شریف بھی تیار

    اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سات اکتوبر سے دو دن پہلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں اور زیر علاج بھی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی نومبر یا دسمبر تک پاکستان آمد متوقع ہے میاں محمد نوازشریف بھی لندن میں زیر علاج ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اور میاں محمد نوازشریف کے وکلاء اس سلسلے میں قانونی مشاورت کر رہے ہیں۔

    میاں محمد نوازشریف نے مقدمات کا سامنا بھی وہ اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی رہے ان کے ہمراہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی جیل میں رہ چکی ہیں کوٹ لکھپت جیل میں وہ شدید بیمار ہو گئے اور علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹ میں حلف اٹھائیں گے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ تاہم لندن سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں سابق وزیراعظم میا ں محمد نوازشریف اور سینیٹر اسحاق ڈار کو سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے عدالت میں سرنڈر کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے آج اسحاق ڈار کی درخواست منظور کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ اسحاق ڈار کو گرفتار نہ کیا جائے،

    رپورٹ شہزاد قریشی
    رپورٹ شہزاد قریشی

     احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

  • اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے،عدالت کا حکم

    اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے،عدالت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے، احتساب عدالت اسلام آبا د نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سرینڈر کرنے کا موقع دیدیا احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کردیئے

    اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے وکیل اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائے۔ اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے جج محمد بشیر نے استفسار کیا افضل قریشی پراسیکوٹر کہاں ہیں، نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں

    گزشتہ روز اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لےوکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے ان کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے

    ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

  • اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس

    اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

    سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی 2022 میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

     

  • پی ٹی آئی کے ہوتے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟،اسحاق ڈار

    پی ٹی آئی کے ہوتے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟،اسحاق ڈار

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی ملک دشمن کی ضرورت ہے؟.

    ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کی مدد سے روکا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک ہیں کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ اِن کو ندامت ہے نہ شرمندگی بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے .

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے، یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے .

  • اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو اتنی مہنگائی نہ کرتا، اسحاق ڈار

    اگر میں وزیر خزانہ ہوتا تو اتنی مہنگائی نہ کرتا، اسحاق ڈار

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ ہوتے تو روپے کی قدر نہ گراتے، اتنی مہنگائی نہ کرتے اور روپے کو مینیج کرتے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں ایڈونچر نہ ہوتے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں کیا جائے۔

    دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے بات زیر غور ہے، اس وقت ٹماٹر، پیاز لینے چاہئیں، وزیراعظم سے بھی بھارت سے تجارت کھولنے کے حوالے سے بات کروں گا، اس حوالے سے فیصلے میں دوسے چاردن لگیں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) جانے سے کم ازکم دیوالیہ نہیں ہوئے، سیلاب کی وجہ سے اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،عمران خان کی حکومت نے تاریخی قرض لیے،عمران خان نے اپنے دوستوں کوایمنسٹی دی۔ہم نے عام آدمی کوڈیفالٹ سے بچایا ہے،اب ہم مہنگائی کوکم کریں گے، جومشکل فیصلے تھے وہ شہبازشریف نے کرلیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرتحریک انصاف نے روس سے کوئی تیل لینے کا معاہدہ کیا توہمیں دکھا دیں، اس حوالے سے من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں۔ شوکت ترین کی ٹیپ سامنے آنے پر ان کے جھوٹ سامنے آگئے ہیں، ان لوگوں نے ملک کو تماشا بنا دیا تھا، حیرت ہوئی ٹیپ سامنے آنے کے بعد بھی تیمورجھگڑا،اسد عمر پریس کانفرنس کر رہے ہیں

  • اسحاق ڈار کی درخواست  پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    اسحاق ڈار کی درخواست پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد قرار دیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل کرے گا۔ سپریم کورٹ کے اس بینچ کا حصہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی ہوں گے۔ ن لیگی سینیٹر نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی2022میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 25اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    سپریم کورٹ میں کل سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں منظور حسین وسان بنام رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل کورٹ کیس کی سماعت جو صوبائی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے
    کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 2 میں کل ہو گی،
    انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
    کورٹ نمبر ایک میں ہو گی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 9 میں سماعت کریں گے..جبکہ رحیم یارخان ہندو مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت
    کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 4 سماعت کریں گے.

    نیب بنام حمزہ شہباز شریف وغیرہ کیس کی سماعت جو حمزہ شہباز شریف کو گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کےلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی دائر کردہ اپیل سے متعلق ہے کی سماعت بھی کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی،جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 8سماعت کرے گا.تاہم متزکرہ کیس کی سماعت کے موقعہ پر مناسب حفاظتی اقدامات کی ضرورت ست آگاہ کر دیا گیا ہے.

  • اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی2022میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 25اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    اس سے قبل سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ کزشتہ ماہ جولائی کے اختتام تک پاکستان واپس آجائیں گے لیکن ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اسحاق ڈار نے اپنی وطن واپسی موخئر کر دی تھی، تاہم جن دنوں میں اسحاق ڈار نے وطنن واپسی کا اعلان کیا تھا ان ہی دنوں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی تھی اور مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت کا خاتمہ ہو گیا .ذرائع کے مطابق بدلتے ہوئے سیاسی حالات کی پیش نظر اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کا فیصلہ تبدیل کر لیا .

  • اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہل کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : جسٹس شکیل احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن تاحال فیصلہ نہیں کر رہا۔

    شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب،نوٹیفیکیشن جاری

    درخواست گزار نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کیس میں 4 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر عمل نہیں کیا جا رہا، لہذا عدالت ان کی سینیٹر شپ سے نااہل کرنے کا حکم دے۔

    دوران سماعت عدالت میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین نے جواب جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد ستمبر تک ملتوی کر دی۔

    گزشتہ سماعت میں لاہور ہائی کورٹ ناسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا تھا –

    فیصل آباد میں لڑکی سے جوتے چٹوانے والا شیخ دانش پی ٹی آئی کا ممبر نکلا

    درخواست گزار کے وکیل نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا تھاجس میں کہا گیا عطا الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

    مکافات عمل، جیل جا کر زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔شہباز گل کا بیان وائرل

  • اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    لاہور:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔

    قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دئیے جانے والے فیصلے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔

    اگلے چند دنوں میں پاکستان واپس جاؤں گا:اسحاق ڈار کی تصدیق

    اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔ذرائع کا پہلے بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 سے لندن میں مقیم اسحٰق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جولائی میں پاکستان واپس جائیں گے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔