Baaghi TV

Tag: پاکستانی ڈرامہ

  • اداکارہ مریم نور شیخ کی منگنی ہو گئی شادی جلد ہو گی

    اداکارہ مریم نور شیخ کی منگنی ہو گئی شادی جلد ہو گی

    اداکارہ مریم نور شیخ حال ہی میں منگنی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں بہت جلد ان کی شادی ہونے والی ہے. مریم نور شیخ کی منگنی ان کے فیملی فرینڈ اسماعیل کے ساتھ ہوئی ہے دونوں جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں . منگنی کی خوشی میں اداکارہ مریم نور شیخ نے گزشتہ رات ڈھولک کا بھی اپنے گھر میں اہتمام کیا . مریم کی ڈھولک کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سہیلوں اور کزنوں کے جھرمٹ‌ میں بیٹھی ہوئی ہیں. مریم نور شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنائیں گی اور اس کی تقریبات کی ساری تیاریاں خود کریں گی اور دھوم دھام سے شادی کریں گی. اداکارہ مریم نور شیخ کی ڈھولک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. ان کے مداحوں کا انہیں

    مبارکباد دینے کا سلسلہ زوروں سے جاری و ساری ہے. یاد رہے کہ مریم نور شیخ کا شمار بہترین ادارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے. مریم پاکستان ٹیلی ویژن پر بطور اینکر بھی کافی پروگرام ہوسٹ کر چکی ہیں. مریم کا ایک پراجیکٹ آج کل آئن ائیر ہے،. مریم کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے.

  • علی عباس  کو کیسے کردار کرنا پسند ہیں ؟‌

    علی عباس کو کیسے کردار کرنا پسند ہیں ؟‌

    سینئر اداکار علی عباس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے نیگیٹو کردار کرنے زیادہ اچھے لگتا ہے ان میں اداکاری کا بہت زیادہ مارجن ہوتا ہے. اور میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو شائقین پسند کریں چاہے وہ نیگیٹو ہوں یا پازیٹیو. علی عباس نے مزید کہا کہ قلندر ڈرامے میں میرا کردار پچھلے ڈرامے سے ہٹ کر ہے، پچھلے ڈرامے میں میرا کردار بہت نیگیٹیو تھا اور میں چاہتا تھا کہ اس بار کچھ پازیٹیو کرنا چاہیے. میں شکر گزار ہوں‌ اپنے مداحوں کا کہ انہیں میری اداکاری اور میرا کردار قلندر میں اچھا لگ رہا ہے. علی عباس نے مزید کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، اور نہ ہی میرا کوئی پسندیدہ سیاستدان ہے. انہوں نے کہا کہ میں

    نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں سوچ سمجھ کر بولوں اور میرا جو امیج ہے کہ میں سنجیدہ کردار کرتا ہوں تو میں سنجیدہ بھی ہوں گا تو ایسا نہیں‌ہے میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو میں ضرور کروں گا مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے.کامیڈی بھی آسان کام نہیں ہے لیکن اداکار کو ہر کردار کو چیلنج سمجھ کر قبول کرنا چاہیے جب مداح آپ کے ساتھ ہوں تو پھر اداکاری کے پراجیکٹس میں رسک لے لینا چاہیے.

  • کیا کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کے کام زیادہ جلدی کرتی ہیں؟ اشنا شاہ کا سوال

    کیا کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کے کام زیادہ جلدی کرتی ہیں؟ اشنا شاہ کا سوال

    اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی وجہ سے کافی سراہی جاتی ہیں، اشنا سوشل میڈیا پر پر اپنے مداحوں کے ساتھ کافی انٹریکشن کرتی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر پوچھ لیا ہے ایک منفرد سا سوال ہے. انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ کام والیاں عورتوں کی نسبت گھر کے مردوں‌کا زیادہ جلدی کام کرتی ہیں اور ان کا رویہ عورتوں‌سے زیادہ مردوں کے ساتھ اچھا ہوتا ہے. اس سوال کے جواب میں‌ہر کوئی اپنے اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. اشنا شاہ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میرا تجربہ ہے کہ

    کام والیاں عورتوں کی نسبت مردوں کا کہا ہوا کام دل لگا اور بہت جلدی کرتی ہیں. اشنا شاہ کے اس سوال پر دلچپسپ تبصرے ہو رے ہیں اور ہر کوئی اپنے تجربے کے حساب سے جواب دے رہا ہے. یاد رہے کہ اشنا شاہ نے نہایت کم وقت میں اپنا نام بنایا ہے ان کے کریڈت پر بہت کم پراجیکٹس ہیں کچھ میں اچھی اداکاری ہے اور کچھ میں نارمل اداکاری ہےلیکن پھر بھی وہ ایک بہت بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر باقاعدگی سے اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کی داد وصول کرتی رہتی ہے.

  • فیروز خان نے گھڑ سواری کرتے وڈیو شئیر کرکے ناقدین کےلئے لکھا ایک کیپشن

    فیروز خان نے گھڑ سواری کرتے وڈیو شئیر کرکے ناقدین کےلئے لکھا ایک کیپشن

    اداکار فیروز خان آج کل ہیں شدید تنقید کی زد میں . پہلے تو انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن اب وہ اپنے ناقدین کو مسلسل دے رہے ہیں جواب. ایسا لگتا ہےکہ اب فیروز خان غصے میں آگئے ہیں کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر گھڑ سواری کرتے ہوئے وڈیو شئیر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے لکھا ہےکہ ڈرا نہیں‌ہمت نہیں ہاری اور جیت گیا. یہ کیپشن بظاہر انہوں نے اپنے ناقدین کے لئے لکھا ہے اور جو ان پر تنقید کررہے ہیں ان کو سنایا ہےکہ میں نہ کسی سے ڈرا ہوں نہ ہمت ہاری ہے اور جیت گیا ہوں. یاد رہے کہ فیروز خان پر ان کی اہلیہ نے بدترین تشدد

    کے الزامات ثبوت سمیت لگائے ہیں. فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے جب سے بد ترین تشدد کے ثبوت عدالت میں دکھائے ہیں تب سے فیروز خان شدید تنقید کی زد میں ہیں. اور اب تو ان کے کو سٹارز بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے انکاری ہو رہے ہیں.تاہم فیروز خان نے حال ہی میں جو وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ گھڑ سواری کررہے ہیں اس پر ان کو سوشل میڈیا صارفین خاصی سنا رہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ جو بیوی کو انسان نہ سمجھے اور بری طرح مار پیٹ کرتے وہ ہمارے نزدیک انسان نہیں ، جبکہ کوئی کہہ رہا ہےکہ آپ انسان نما جانور ہو جو دوسروں کو انسان نہیں سمجھتا.

  • مجھے شوبزانڈسٹری سے بالکل بھی توقعات نہیں‌ ہیں فیروز خان

    مجھے شوبزانڈسٹری سے بالکل بھی توقعات نہیں‌ ہیں فیروز خان

    اداکار فیروز خان جن کا اب ڈرامہ انڈسٹری کے لوگوں‌ نے بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے، انہوں نے بائیکاٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری سے بالکل بھی توقعات نہیں ہیں . انہوں نے ایسا کہہ کر بائیکاٹ کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے کہ انہیں‌ بائیکاٹ کرنے سے بالکل بھی فرق نہیں‌پڑتا. فیروز خان کے خلاف دن بہ دن لوگوں میں‌نفرت بڑھتی جا رہی ہے خصوصی طور پر تشدد کے ثبوت سامنے آنے پر. جب تک ان کے اہلیہ پر تشدد کے ثبوت سامنے نہیں آئے تھے تب تک شوبز سلیبرٹیز اس معاملے پر نہیں‌بولیں تھیں لیکن جیسے ہی ان کی

    سابقہ اہلیہ نے تشدد کے ثبوت عدالت میں‌پیش کئے اس کے بعد اب ہر دوسری سلیبرٹی فیروز خان کے خلاف ہو گئی ہے. اداکارہ اقراء عزیز نے تو فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہتے اسی طرح سے دیگر اداکاربھی فیروز خان کے خلاف بول رہے ہیں .یاد رہے کہ فیروز خان کی انکی اہلیہ کے ساتھ طلاق ہو گئی ہے ان کے دو بچے ہیں اور انکی اہلیہ نے تشدد کرنے کے الزامات لگائے ہیں.فیروز خان آج کے دن تک ان الزامات کو رد کررہے ہیں سوشل میڈیا پر تو انہوں‌نے الزامات کو رد کر دیا ہے لیکن ابھی عدالت کو انہوں نے کسی قسم کا اس حوالے جواب داخل نہیں‌کروایا .

  • جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں اور یاد رکھتے ہیں‌ کہ انہوں‌ کے کتنی تنگی اور سختی کا وقت گزارا اور اس وقت میں کن کن نے ان کی مدد کی. جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں‌نے کیرئیر کی شرعات کی تھی اس وقت میرے پاس بہت زیادہ پسیے نہیں ہوتے تھے، یہاں تک کہ جب میں شروع کے ڈرامے کررہی تھی تو میرے پاس بہت کم پیسے ہوتے تھے. مجھے یاد ہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی کے ساتھ ایک ڈرامہ کررہی تھی ہم دونوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے صرف ایک سو روپیہ روزانہ کا ہوتا تھا جس

    میں ہم اپنا آنا جانا کرتے تھے. اس سیٹ پر اداکارہ زارا اکبر بھی تھیں جن کے پاس اس وقت کافی پیسہ تھا اور وہ سیٹ پر کھانا منگواتی تھیں وہ ہمینں کھلایا کرتی تھیں ہمیں‌تھوڑی شرم بھی آتی تھی کہ ہم تو انہیں کھلا نہیں سکتے تو کھائیں کیسے، لیکن مجھے آج تک یاد ہے کہ انہوں نے اس وقت اس سلسلے میں بہت مہربانی کی . جویریا نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کی ہے چاہے میرے پاس کچھ ہے یا نہیں ہے. یاد رہے کہ جویریا عباسی کا شمار پاکستان کی نامور اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • ثروت گیلانی نے فیروز خان کو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا

    ثروت گیلانی نے فیروز خان کو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری میں‌اگر کوئی فنکار سب سے زیادہ خبروں میں ہے تو وہ ہیں اداکار فیروز خان اداکار فیروز خان جو کہ حمائمہ ملک کے بھائی ہیں. جب سے فیروز خان کی اہلیہ علیزے نے عدالت میں فیروز خان کے حوالے سے تشدد ثبوت پیش کئے ہیں تب سے ہر درد دل رکھنے والا انسان فیروز خان کے رویے کی مذمت کررہا ہے. بہت سارے سٹارز نے جہاں مذمت کی ہے وہیں ثروت گیلانی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں. انہوں نے بھی فیروز خان کو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے . انہوں نے باقاعدہ کہا ہے کہ بیویوں پر تشدد کرنے والے اور ان کو دھوکہ دینے والوں کوانڈسٹری سے بین کرنا چاہیے ایسے لوگوں کے پاس ہماری انڈسٹری کی نمائندگی کرنے کا حق نہیں

    ہونا چاہیے. ثروت گیلانی نے سیدھا سیدھا یہ مطالبہ کر دیا ہے کہ فیروز خان کو انڈسٹری میں‌کام ہی نہ کرنے دیا جائے. اور ثروت گیلانی کی اس بات سے بہت سارے دیگر سٹارز بھی متفق ہیں. یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے کے ساتھ شادی 2018 میں‌ہوئی تھی ان کے دو بچے ہیں لیکن فیروز خان کی مار پیٹ اور پر تشدد رویے کی وجہ سے ان کی اہلیہ نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ ایسے ماحول میں‌نہیں‌رہ سکتیں کہ جس میں ان کے بچے ماں کو مار کھاتا دیکھیں .

  • سرگن مہتا اور اقرا عزیز بن گئیں ایک دوسرے کی دیوانی

    سرگن مہتا اور اقرا عزیز بن گئیں ایک دوسرے کی دیوانی

    بھارتی پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اور نمبرون اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں انہوں نے حال ہی میں کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کو شوق سے دیکھتی ہیں اور میرے پاس تم ہو ڈرامے کو تو انہوں نے تین بار دیکھا تھا. سرگن مہتا اگر پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں تو یقینا ڈراموں کے آرٹسؤں کی مداح بھی ہوں گی. سرگن مہتا اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر پیار جتاتی ہوئی دکھائی دی ہیں سرگن مہتا نے اقرا عزیز کو سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ آئی لو یو اقرا اور میں آپ کے کام کو بہت پسند کرتی ہوں جواب میں اقرا نے بھی کہا میں بہت بے

    چین ہوں آپ کی فلم بابے بھگنڑا پائوندے نے دیکھنے کے لئے. یوں ان دونوں کی پیار بھری گفتگو سے دونوں کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہوئے. سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ہی دونوں ملکوں کی بہتریم اداکارائیں ہیں اور ہم سب آپ دونوں سے بہت محبت کرتے ہیں. یاد رہے کہ سرگن مہتا کی پاکستان میں حال ہی میں پنجابی فلم بابے بھنگڑا پائوندے نے ریلیز ہوئی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. اور صرف سرگن ہی نہیں پورا بھارت پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کرتا ہے.

  • آج کے ڈرامے میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے توقیر ناصر

    آج کے ڈرامے میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے توقیر ناصر

    سینئر اداکار توقیر ناصر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کے ڈرامے میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ڈراموں میں‌کم نظر آرہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌مانتا ہوں کہ جدید تقاضوں کے ساتھ چلنا چاہیے لیکن کری ٹی ویٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جانا چاہیے. توقیر ناصر نے یہ بھی کہا کہ آج کے تمام اداکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ان سے جو کام لیا جا رہا ہے وہ اس حساب سے بہت اچھا کام کررہے ہیں. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ آج جو فلم بن رہی ہے اسکا حال بھی فلم جیسا ہی ہے سکرپٹ‌کی کمی نظر آتی ہے. میں نے پانچ چھ فلمیں کی تھیں

    لیکن صرف ایک کو ہی اون کرتا ہوں کیونکہ وہ اچھی تھی باقی فلمیں جیسے مجھے سکرپٹ سنایا گیا جو کردار بتایا گیا وہ ویسی نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں ان کو اون نہیں‌کرتا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وحید مراد سے متاثر ہو کر شوبز میں آیا لیکن میں نے اپنا ایک انداز اپنایا میں نے ان کے انداز کوکاپی نہیں کیا. وحید مراد کے علاوہ اگر میں کسی اداکار سے متاثر تھا تو وہ دلیپ کمار تھے. انہوں نے کہا کہ اینگری ینگ مین کے طور پر سکرین پر آںا میری اپنی چوائس تھی جس پر میں آج بھی خوش ہوں.

  • اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اور جب ماہرہ خان کی نانی نے ان سے پوچھا کہ یار کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

    اداکارہ ماہرہ خان جن کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے مکھو کا کردار کیا ہے اس کردار میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ماہرہ خان اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ بہت ساری داد سمیٹتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری نانی امی کو لفظ یار بہت برا لگتا تھا. میں اکثر کہہ دیتی تھی امی یار نانی یار تو میری نانی بہت برا مناتی تھیں ایک دن انہوں نے مجھے اپنے پاس بلایا اور پوچھا کہ کیا تمہیں یار کا مطلب پتہ ہے تو میں نے کہا کہ پتہ نہیں تو بولیں جب یار کا مطلب پتہ چل جائے اس وقت میرے پاس آنا اور اس وقت یہ لفظ میرے سامنے کہنا. پھر ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب میں‌کبھی انگلش میں امی کے حوالے

    سے کہتی تھی کہ شی از کمنگ تو وہ کہا کرتی تھیں کہ اچھا تو اب وہ شی بن گئی ہے تمہاری ماں نہیں رہی. تو میں سر پکڑ کر بیٹھ جاتی تھی کہ میں اپنی بات نانی کو سمجھا نہیں پارہی. ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی نانی کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں انہوں نے ہمیشہ میرا بہت خیال رکھا مجھے بیٹیوں سے بڑھ کر رکھا.