Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست، وزیراعظم کی مبارکباد

    کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

    ٹرائی نیشن سیزیز اہم اہم مقابلہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینری کلاسن 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو بریزک 83، ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کی 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریاں،سلمان علی آغا نے134 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔فخرزمان نے 41 ، بابر اعظم 23 اور سعود شکیل نے15 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈرنے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ نگیڈی ، کوربن بوش نے،1 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان ٹیم اب 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔

    دوسری طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے، جاری بیان میں وزیراعظم نے شاندار کھیل پیش کرنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیاکرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے قوم کے دل جیت لئے .چیمپئینز ٹرافی سے قبل اس اہم جیت پر ٹیم کا مورال بلند ہو گا ،امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا.

    کراچی کا معاشی قتل بند ،تعمیراتی منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں،منعم ظفر خان

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

    خلیج میکسکیو کہنے پررپورٹر کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

    ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

    کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ

    میرپورخاص: گھریلو ملازمہ پر مبینہ ظلم و زیادتی، خاتون کی دہائیاں، دو ملزمان گرفتار

  • آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا  افتتاح کر دیا گیا

    آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح کر دیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان نے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد میں آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور اُس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اس ھوالے سے تقریب منعقد ہو ئی، وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔

    چیمبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن آذربائیجان اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے دونوں ممالک کے مشترکہ چیمبر آف کامرس سے سرمایہ کاری کے امور ایک ہی جگہ طے ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کا انحصار اسٹریٹجک تعلقات اور تعاون پر ہے، لا محدود مواقع ہمارا انتظار کر رہے ہیں، تجارت اور جدت کے نئے دور کا آغاز ہوگا وہ گزشتہ ایک سال میں تین مرتبہ باکو کا دورہ کر چکے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے دلوں سے منسلک ہے اور مشترکہ تہذیب اور باہمی تعلقات میں گرم جوشی پاکستان اور آذربائیجان کا خاصہ ہے اسی لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے ہیں۔

    کے پی حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10ہزار روپے دینےکا اعلان

    عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم ہوگا اور اسی طرح پا کستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لیے بھی مشترکہ اقدامات ہوں گے، جس کے لیےیہ چیمبر کلیدی کردار ادا کرے گا، وفاقی وزیر سر مایہ کاری بورڈ نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور اُن کی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی کارکردگی کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں اس دوطرفہ تعلق میں مزید مضبوطی ہوگی۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبدالعلیم خان آذربائیجان کے لیے گہرے برادرانہ جذبات رکھتے ہیں، دونوں ممالک دو طرفہ تعاون میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور ان شا اللہ اس چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے موجودہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور کاروباری حجم میں مزید اضافہ کریں گے۔

    ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں اس چیمبر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی وسط ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی مصنو عات متعارف کرائے گی۔

    برطانیہ: پولیس افسر پر خواتین اور نابالغ بچی سے زیادتی کا الزام

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح سینٹرل ایشیا کے بزنس گروپس کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کیک بھی کاٹا اور آذربائیجان کے سفیر اور دیگر شر کا کو مبارک باد دی۔

  • ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ترکیہ کے صدر کل 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی، صدر ایردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

    ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    دورے کے دوران صدر ایردوان، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  • پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔دوسری طرف سعودی عرب ماہ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کی توقع ہے۔ماہرین فلکیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضا ن کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔

    یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضا ن 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس طرح سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

    بلوچستان محتاج نہیں لیکن مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ،فرح عظیم شاہ

    جبری فیصلوں کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان

  • پاکستان  آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

    پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں-

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا،2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔

    وزارت خزانہ کی رپور ٹ کے مطابق 6 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال کا سامنا ہوا، 6009 ارب ہدف کے مقابلے 5624 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، تاہم کہ زرعی آمدن پر ٹیکس پر عمل درآمد سے ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے تاجر دو ست اسکیم کے تحت 23.4 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف بھی پورا نہ ہوا-

    ایم کیو ایم پاکستان ،تنظیمی عہدے بانٹ دیئے گئے

    وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5887 ارب روپے رہی جبکہ وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب سے تجاوز کر گئے، پہلے 6 ماہ میں 2313 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا، قرضوں پر سود کی مد میں 5141 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

    یو ایس ایڈ پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ

  • مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی  جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

    راولپنڈی: مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسیع اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس سٹا ف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، ان کی کامیابیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

    قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان، اسرائیلی وزیر دفاع کا اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

  • حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔

    باغی ٹی وی : سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلا س اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، ٹاسک مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اُڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے بروقت ضروری اصلاحات ہی سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتا کیے بغیر تیز کیا جائے نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اچھی شہرت کے وکلا کی خدمات لی جائیں نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کروں گا۔

    فلسطین پر فلسطینیوں کا حق،کوئی مائی کا لال قبضہ نہیں کر سکتا،مولانافضل الرحمان

    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو نجکاری کے حوالے بنائے گئے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ پیش کیا گیا اور مختلف اداروں کی نجکاری کی معینہ مدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں کی نجکاری کو 3مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 10 ادارے، دوسرے مرحلے میں 13 جب کہ تیسرے مرحلے میں باقی ماندہ اداروں کی نجکاری یقینی بنائی جائے گی۔

    پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی ایکٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    وزیرِ اعظم نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری کے عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • صدر مملکت کی  چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    صدر مملکت کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

    بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے چی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت اور چیئرمین چاؤ نے دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار دوستی کو اجاگر کیا،اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کی دوستی دہائیوں کے دوران مزید گہری اور وسیع ہوئی، دونوں ممالک کے مابین تزویراتی باہمی اعتماد پاک چین دوستی کی بنیاد ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا-

    فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا،کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری عوام کی خوشحالی پر مرکوز ترقی کی ایک روشن مثال ہے-

    دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری

    ملاقات میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے پارلیمانی تبادلوں اور سی پیک سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم میں شرکت سمیت ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ،حماس کا ردعمل

  • تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    لاہور: نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی-

    تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا،تین ملکی سیریز کے لئے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی لاہورمیں پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے-

    پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لینے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان

    امریکا کی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی،اقوام متحدہ

  • پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لینے کا فیصلہ

    پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لینے کا فیصلہ

    بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔

    باغی ٹی وی : محسن نقوی نے دورہ چین کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر کیے جانے پر اتفاق کیا گیا اس کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے لیے بارڈرز کو محفوظ کرنےکیلئے تعاون سمیت پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اوربیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ملاقات میں وزیر داخلہ نے جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    عمران خان کا افغان قیادت کیلئے خصوصی پیغام

    واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    یومِ یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے