Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی کہا ہے کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں میرٹ پر نوجوانوں میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت دیہی معیشت بالخصوص ایگریکلچرسٹ کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب بڑے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے شرکا کے تعاون اور رہنمائی سے ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں، ہم پہلے ہی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سنٹر، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیت سمیت مختلف منصوبوں پر عمل پیر اہیں۔

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے سیف سٹی لاہور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیاہے، چین کی کمپنی ہواوے کے ساتھ مل کر سالانہ 2 لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمندی کی تعلیم دے رہے ہیں، انہوں نے تمام سرمایہ کاروں اور نارتھ امریکا سمیت دیگر کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، آج کی کانفرنس میں کئے گئے اعلانات اور عزم حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں اپنےروسی شراکت دار کے ہمراہ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کرنے والے پاکستانی کو خراج تحسین پیش کیا اسی طرح پاکستانی فزیشنز اور دیگر کی جانب سے مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کیا۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیماالیحییٰ سمیت دیگر مہمانو ں کا خصوصی شکریہ ادا کرتےہوئے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ذاتی طور پر رہنمائی اور کوشش کریں گے،غیر متزلزل اور انتھک کاوشوں سے پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا کی صف میں کھڑا ہوگا۔

  • منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا نوجوان قتل

    بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے منگلورو میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو ہجوم نے تشدد کر کے جان سے مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق منگلورو میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا جس میں 10 ٹیمیں شریک تھیں، اس دوران ایک شخص کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیامتاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا واقعے کے بعد پولیس نے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نامعلوم نوجوان پر تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اسپتال پہنچ کر چل بسا، 10 سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    بھارتی فوج میں بغاوت، 16 کور کے کمانڈر ان چیف جنرل ایم وی سوشندرا کمار گرفتار

    امریکی جنگی جہاز ایف 18 سمندر میں‌گر گیا

  • بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

    لاہور: بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کیے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہرا سانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے وطن واپسی پرپاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لیے،بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر بھارت سے واپس آ رہا ہے، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی واپس آ رہے ہیں۔

    ایمیزون نے اپنا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کردیا

    یاد رہے کہ اتوار کے روز لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھی ایک انتہا پسند بھارتی نژاد نے حملہ کیا تھا، جو دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل کےبعد بھارتی سفارتی دہشت گردی کی بھی عکاس ہےترجمان کنگسٹن و چیلسی کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حملہ آور 41 سالہ انکیت لوو پر اتوار کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب

  • عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےلیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان

    پی ٹی اے کا اسٹار لنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

  • پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کرکے نئی تجارتی راہ کا آغاز کردیا ہے۔

    اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور زرعی معیشت کو نئی توانائی ملےگی۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پاکستانی کمپنی "ای ایل سی بایو ٹیکنالوجی” نے چین کی دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ برآمدی معاہدے بھی طے کرلیے ہیں یہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، رانا تنویر نے اونٹنی کے دودھ کی برآمد کو زرعی معیشت کے استحکام کی ایک نئی مثال قرار دیا۔

    بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر پاکستانی صحافیوں کی تشویش

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہوں،ایرا خان

  • بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیاہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملےکے حل کے لیے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔

    ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے، پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ماہ رنگ بلوچ سمیت 92 سے زائد کارکنوں کی رہائی کا حکم

    دوسر ی جانب اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہےکہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔

    ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد ؟امریکی صحافی کا دعویٰ

    بجلی مزید سستی ہونے کا امکان

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں پاک چین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو سراہتے ہوئے سدا بہار دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہا کہ چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    پاک چین رہنماؤں نے یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، خطے اور اس سے باہر سلامتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

  • 2 کروڑ سکھ  پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں،  گرپتونت سنگھ پنوں

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے-

    رپورٹ کے مطابق رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، یہ نہ تو 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔

    لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ،ہم مودی ، اجیت ڈول، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پہلگام میں جو ہوا انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔

    بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

  • پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی، انوار الحق کاکڑ

    پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی، انوار الحق کاکڑ

    سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ پاک بھارت حالات کشیدہ چل رہے ہیں، پاکستان نے کبھی بھارت سے پہلے دراندازی نہیں کی ،پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں، ایسی بےہودگی جس کا الزام پاکستان پر لگ رہا ہے ہم مسترد کرتے ہیں

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے، بھارت کی جانب سے جو الزام لگایا جا رہا ہے جلد حقیقت سامنے آ جائے گی پاکستان نے کبھی بھارت سے پہلے دراندازی نہیں کی کشمیر کو بھار ت کا حصہ ہی نہیں سمجھتا۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 70 سالا تاریخ میں کبھی ثبوت نہیں ملے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی ہو ، ہمیشہ سے ہی دہشتگردی بھارت نے ہی کی جس کے ثبوت موجود ہیں، ہمیشہ ہندوستان دہشتگردی کر کے کھلم کھلا کریڈٹ لیتا ہ

    بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا،انڈین میڈیا کا اعترافے، بلوچستان میں دہشتگردی میں بھار ت ملوث ہے ایسی بےہودگی جس کا الزام پاکستان پر لگ رہا ہے ہم مسترد کرتے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر پرنسپل پوزیشن ہے، کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے، یہ مسئلہ شروع سے کلیئر ہے، یہ ایک disputed ٹیرٹری ہےمیں اور پاکستان کی پوری قوم کلئیر ہے کہ یہ ہم پر الزام ہے، بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں، بنگلادیش میں بھارت کو شدید ناکامی ہوئی ہےہمارے دو صوبوں میں دہشتگردی کے جو حالات تھے اس سے لگتا ہے انڈیا نے کچھ سوچا ہو ، یہ ا ن کا خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہے کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہے۔

    گوجرہ:فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، مکمل شٹر ڈاؤن، احتجاج اورریلیاں

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دولخت کرنے میں کھلم کھلا کردار ادا کیا گیا، میرے صوبہ بلوچستان میں بھی شواہد موجود ہیں، ان کی تخریب کاری کے شواہد موجود ہیں، ان کے وزیر اعظم کہتے ہیں بلوچستان سے اور گلگت سے لوگ مجھے آوازیں دے رہے ہیں، پاکستان کی ترقی روز اول سے ان سے برداشت نہیں ہو رہی پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں بولنے کی عادت نہیں رکھتی ، ہمسائے کے طور پر ہم خوش ہیں کہ کوئی ترقی کرتا ہے۔

    پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستان تعاون کرے گا ،محسن نقوی

    انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کہے کہ کینیڈا اور امریکہ کا الزام غلط ہے کہ انڈیا نے مداخلت کی، دنیا کہے کہ کینیڈا اتھارٹی نے جھوٹ بولا،امریکی اتھارٹی نے جھوٹ بولا کل فلور آف دی ہاؤس پر سب نے دیکھا سب یک زبان تھےبھارتی میڈیا پراپگنڈا کرتا ہے ، پہلگام کا واقع کتنے فاصلے پر ہوا ،آپ مسلمانوں کو ہندوستانی بنانے چلے ہیں، اگر کہیں تخریب کاری ہوئی ہے تو خود پر غور کریں، آپ اپنے رونے پر غور کریں ،پوری دنیا میں یہ منفی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،اتنے منفی کردار سے یہ ایکسپوز ہو جائیں گے ،ہندوتوا براہمن فلاسفی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے ،پوری دنیا کے معاشروں پر ان کی حقیقت عیاں ہوگی۔

    بھارتی آبی جارحیت ، بغیر اطلاع دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا

  • پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کی ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کی ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی،تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیےکردار ادا کرنے پر تیار ہے، اسحاق ڈار نے ایران کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویےکو سراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خواہش مند ہے ۔

    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

    سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے رابطےکیے شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی اور استحکام لانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔

    سعودی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، سعودی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی گفتگو محاذ آرائی میں کمی پر مرکوز رہی۔

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا