Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ڈیٹا چوری کرنے کیلئےہیکرز  16 مخصوص براؤزر زکا استعمال کر رہے ہیں

    ڈیٹا چوری کرنے کیلئےہیکرز 16 مخصوص براؤزر زکا استعمال کر رہے ہیں

    اسلام آباد:نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز پاکستانیوں کا ڈیٹا چرانے کے لیے 16 مخصوص براؤزر ایکسٹینشنز کا استعمال کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ ہیکرز ذاتی معلومات چرانا چاہتے ہیں، اس لیے سکیورٹی ایجنسی لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دے رہی ہے پاکستان کی ٹیلی کام سیکیورٹی ایجنسی نے متنبہ کیا کہ ہماری ایڈوائزری صارفین کو خبردار کرتی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) اور مصنوعی ذہانت پر انحصار کرتے ہیں۔

    ہیکرز کمپیوٹر میں خراب کوڈ شامل کرنے اور معلومات چوری کرنے کے لیے جعلی طریقے استعمال کر رہے ہیں اس حوالے سے ہیکرز جعلی ای میلز (فشنگ) بھیج رہے ہیں تاکہ مقبول براؤزر ایکسٹینشن کےتخلیق کاروں کو غلط کوڈ شامل کرنے کے لیے دھوکہ دے سکیں پھر یہ کوڈ ان ایکسٹینشنز کا استعمال کرنے والے لوگوں سے ذاتی معلومات چرا سکتا ہے۔

    مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنایاجائے،کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ

    اس کے لیے کم از کم 16 ایکسٹینشنز بشمول کچھ VPNs اور AI چیٹ بوٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    1- AI Assistant – ChatGPT and Gemini for Chrome

    2- Bard AI Chat Extension

    3- GPT 4 Summary with OpenAI

    4- Search CoPilot AI Assistant for Chrome

    5- Wayin AI

    6- VPNCity

    7- Internet VPN

    8- Vidniz Flex Video Recorder

    9- VidHelper Video Downloader

    10- Bookmark Favicon Changer

    11- UVoice

    12- Reader Mode

    13- Parrot Talks

    14- Primus

    15- Trackker – Online Keylogger Tool

    16- AI Shop Buddy

    نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی ایڈوائزری نے تجویز کیا ہے کہ اوپر دیئے گئے ایکسٹینشن سے پرہیز کریں اور اچھی طرح سے معروف آپشنز کا استعمال کریں، صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال کریں، درجہ بندیوں کو پڑھیں اور ان کا جائزہ لیں، جہاں ممکن ہو غیر ضروری اجازت کے آپشنز کو محدود کریں۔

    بہاولپور:شیر باغ میں 7 سالہ بیمار بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

    ، ایکسٹینشن کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں ، غیر استعمال شدہ ایکسٹینشنز کو ہٹا دیں، معروف اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں، مفت ایکسٹینشن سے ہوشیار رہیں، اپنے کمپیوٹر کی سرگرمی اور ڈیٹا کے استعمال پر نظر رکھیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کچھ بھی غیر معمولی تو نہیں ہو رہا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز  کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی –

    کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 وکٹیں محض 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بالر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے،کاشف علی کل ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود،محمد ہریرہ،بابراعظم،کامران غلام شامل ہیں،محمد رضوان،سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی،ابراراحمد اورسعود شکیل بھی سکواڈ میں شامل ہونگے،واضح رہے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

    دوسری جانب ملتان پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا،ترجمان کے مطابق عشائیے میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھی شرکت کی۔عشائیے میں سی پی او صادق علی ڈوگر،ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر نے مہمان کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا،عشائیے میں ملتان کی ثقافت اور مہمان نوازی کو اجاگر کیاگیا۔عشائیے کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے،پولیس نے ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عشائیے کے انعقاد پر خوشی کا اظہارکیا،پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا،ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے شاندار مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کو قابل تعریف قرار دیا۔

    کراچی کی ترقی پر کتنا پیسہ خرچ کیا؟ کورٹ نے تفصیل مانگ لی

    شب معراج پرسندھ میں عام تعطیل کا اعلان

    بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند

    پیپلز پارٹی کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانےاور بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

  • پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

    پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

    مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔

    مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں،دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ میرا شمار مکران ڈویژن کے اہم کمانڈروں میں ہوتا ہے، تمام بڑے عہدیداروں سے قریبی رابطے میں رہا، 19 سال آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ رہا، ان کا اصل روپ دیکھنے کے بعد اپنے آپ کو ریاست پاکستان کے سپرد کر دیا، میرا ایک ہمسایہ تھا جو بی ایل ایف کا کمانڈر تھا، ہم آپس میں بیٹھ کر بلوچ قوم کی محرومیوں پر بات کرتے ،وہاں سے میری ذہن سازی شروع ہوئی، میں نے پھر بی آر پی میں شمولیت اختیار کی، سنٹرل کمیٹی کا بھی ممبر بنا،

    زندگی کے 19 سال دہشتگردوں کے ساتھ گزارے،نوجوان اس سازش اور پراکسی کا حصہ نہ بنیں،نجیب اللہ
    نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کریں گے، بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، جبکہ اللہ نظر کا بیٹا ملائشیا میں اعلی تعلیم حاصل کررہا ہے،اختر نذیر کا بیٹا فرانس میں ہے، ایک کا عمان میں ہے، زندگی کے 19 سال دہشتگردوں کے ساتھ گزارے انکا اصل چہرہ سامنے آیا،نوجوان اس سازش اور پراکسی کا حصہ نہ بنیں،پہاڑوں پر بیٹھے لوگ انکا آلہ کار مت بنیں ،انکے اپنے بچے اور خود بیرون ملک بیٹھے ہیں،اگر انہی لیڈران یا اہل و عیال کو بخار بھی ہو تو بہترین علاج کرواتے ہیں لیکن اگر ایک بلوچ زخمی بھی ہوجائے تو اس کے علاج کے لئے چندہ اکٹھا کرنا پڑتا ہے، علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان بھی چلی جاتی ہے، بلوچ آزادی کی تحریکیں گینگ وار کی شکل اختیار کرگئی ہیں،بی ایل اے اور یو بی اے کی لڑائی ہوتی ہے تو ایک عام بلوچ مرتا ہے، لیڈروں کو کچھ نہیں ہوتا،80 سالہ بوڑھے کو ان دہشت گردوں نے اٹھایا اور مسنگ کہہ دیا، انہوں نے اعتراف کیا ہوا کہ خود ان کو اٹھایا ہوا، گینگ وار کی طرز پر ایک دوسرے کو مار رہے ہیں،

    نجیب اللہ کامزید کہنا تھا کہ میرا شمار اہم قائدین میں ہوتا ہے، میں ہمسایہ ملک میں تھا تو میرے اوپر دباؤ تھا کہ میں را کا حصہ بن جاؤں، میں انکاری تھا جس کے بعد مجھے گرفتار کروایا گیا،کئی ماہ کے بعد ضمانت سے رہا ہوا، باہر نکل کر حقیقت سامنے آئی، میرے دو ساتھی اب بھی مسنگ ہیں،مسعود اور جلیل ،مجھے نہیں پتہ وہ زندہ ہیں یا نہیں،میں بہت سوچنے پر مجبور ہوا کہ آیا یہ کیسی آزادی کی تحریک ہے، جس میں ایک دوسرے کو مار رہا ہے،لیڈر کے خلاف کھڑے ہوں،سوال کریں تو مار دیا جائے گا یا ہمسایہ ممالک میں گرفتار کروا دیا جائے گا،مجھے موقع ملا کہ میں ریاست میں آ کر ریاست کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے لئے پرامن رہ کر جدوجہد کروں، میں یہ نہیں کہتا کہ مسائل نہیں ہیں، مسائل پرامن جدوجہد سے بھی حل ہو سکتے ہیں.

    صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھلا ہے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 منٹ کے بعد ملتوی،اپوزیشن کا ایوان میں شورشرابا

    یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

  • پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے 19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں سیز فائر کا خیرمقدم کرتا ہے اور مسئلہ فلسطین کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اسرائیل کے جرائم کا احتساب چاہتا ہے اور غزہ کی صورتحال میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ غزہ کو دوبارہ رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔

    افغان باشندوں کی ملک بدری سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغان باشندوں کو امریکا یا کسی تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاہم، ابھی تک پاکستان کو اس حوالے سے امریکہ سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں پروپیگنڈا قرار دیا۔ ون چائنہ پالیسی کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،پاکستان امریکہ میں نئی انتظامیہ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    سندھ طاس معاہدے پر موقف
    سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے انتظام کا بنیادی معاہدہ ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اس معاہدے کی تکمیل کو یقینی بنائے گا اور پاکستان اس معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔

    مراکشی کشتی حادثے پر افسوس
    مراکشی ساحل پر گزشتہ ہفتے کشتی کے المناک حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں 25 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مراکشی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اس واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔

    پاکستان کا برکس میں شمولیت کا عزم
    پاکستان نے اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے اور اس پر پاکستان کا موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سیاسی مشاورت کا دورہ کامیاب رہا، تاہم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دور آج اسلام آباد میں ہو گا۔

    کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈیا سے قیدیوں کی رہائی، تبادلے کے لیے تیار ہیں،پاکستان اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔سفارتی محاذ پر یہ معاملہ بار بار اٹھایا جارہا ہے۔دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے قیدی موجود ہیں،یہ ایک بنیادی انسانی مسئلہ ہے اس کو حل ہونا چاہیے۔کشمیر کے مسائل کا حل اگر کسی طرح کروایا جا سکتا ہے تو ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق ملنا چاہیے ۔ قیدیوں کے حوالے سے دہلی میں ہمارا سفارتخانہ اور سفیر اس معاملے پر کام کر رہا ہے

    ٹرمپ کی تقریب میں محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں،دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت اور ملاقاتوں کا علم نہیں، دورہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، مزید تفصیلات کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں،ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سرکاری طور پر پاکستان کی جانب سے امریکہ میں پاکستانی سفیر نے شرکت کی ہے،

    سیف علی خان واقعی زخمی تھے یا صرف ایک” اداکاری” تھی،حملے پر سوال اٹھ گئے

    وزیرِ اعظم سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  • ایلون مسک پاکستان مخالف،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

    ایلون مسک پاکستان مخالف،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے سینیٹ کمیٹی میں کہا ہے کہ ابھی وزارت داخلہ کی طرف سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی کلیئرنس نہیں آئی، انہیں تحفطات سے آگاہ کیا تو انہوں نے حکومت کی پالیسی سے اتفاق کیاہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں اسٹار لنک کی لانچ پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں قومی اسپیس پالیسی 2023 میں آئی جس پر 2024 میں رولز بنے پھر اسپیس کے حوالے سے پاکستان اسپیس ریگولیٹری بورڈ قائم کیا گیا، یہ باڈی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ماتحت ہو گی، حکومت نے سوچا ہو گا کہ سپارکو کو کمرشل تحفظ دیں، اس لیے ریگولیٹری باڈی قائم کی گئی، کوئی سیٹیلائٹ پاکستان میں سروس دینا چاہے تو وہ پہلے ای ای سی پی کے پاس رجسٹر ہو گی پھر ریگولیٹری بورڈ کے پاس رجسٹر ہو گی پھر پی ٹی اے کے پاس لائسنس کیلئے آئیں گے۔

    انوشہ رحمان نے استفسار کیا کہ نگراں حکومت کے دور میں کیسے پالیسی بنی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں لائسنس کیلئے اپلائی کیا جو وزارت داخلہ کےپاس سکیورٹی کلیئرنس کے لیے گیا، وزارت داخلہ کی طرف سے اسٹار لنک کی کلیئرنس نہیں آئی،لنک ریمورٹ علاقوں میں بزنس والے لوگوں کو سپورٹ کرے گا، اسٹار لنک نئے ریگولیٹری بورڈ کےساتھ رجسٹر ہوگی تو پی ٹی اے لائسنس جاری کر دیں گے، ایک چینی کمپنی ٹرپل ایس ڈی بھی پاکستان آرہی ہے۔ کوئی سیٹلائٹ بھی پاکستان آ سکتی ہے۔

    ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جس میں پاکستانیوں پر الزام لگائے گئے جو بھی فیصلہ کریں ایلون مسک نے جو کہا ہے اس کو نظر میں رکھیں۔،پلوشہ خان نے کہا کہ ایلون مسک پاکستان مخالف ہے، اس کی وجہ سے ہماری عالمی بدنامی ہوئی ہم اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں،انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ کی بندش بھی دیکھ رہے ہیں، اب ایسی سیٹلائٹ لا رہے ہیں جو ایلون مسک جیسے جارحانہ رویے کے حامل شخص کے ماتحت ہے، صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں غیرا خلاقی نوعیت یا عملدرآمد کے مسائل آئیں گے، اسے ہینڈل کرنے کا کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جو مواد چلے گا اس کیلئے ریگولیٹری باڈی کون ہوگی؟

    چئیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ریگولیٹری باڈی ان سب باتوں کو دیکھ کر ہی لائسنس دینے کا فیصلہ کرے گی، یہ وہ براہ راست سیٹلائٹ سے سیٹلائٹ میں نہیں چلے گا، اسٹار لنک گراؤنڈ پر آئے گا، گیٹ وے کے ذریعے چلے گا،اتھارٹی نے اپنے تحفظات انھیں دیے ہیں، اسٹار لنک نے حکومتی پالیسی سے اتفاق کیا ہے، وہ سسٹم کو بائی پاس نہیں کریں گے، جب حکومت کہے گی ڈیٹا بلاک کرے تو وہ بلاک کریں گے، ایلون مسک کی ٹوئٹ کی وجہ سے اسٹارلنک کی پاکستان رجسٹریشن کا معاملہ دوبارہ اٹھا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ اسپیس کی ریگولیشن ٹیکنیکل ہے، اسے سپارکو دیکھتا ہے۔ ا نوشہ رحمان نے کہا کہ یہ کام تو پی ٹی اے کو کرنا چاہے تھا، ابھی وزارت آئی ٹی نے پیکا کی ذمہ داری وزرات داخلہ کو دے،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سپارکو اور ریگولیٹری اتھارٹی کو طلب کر لیا۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

    پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب

  • سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا

    ریاض: سعودی عرب پاکستان کے 9بلین ڈالرمالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد شیئرخریدے گا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کی سرمایہ کاری مائننگ فنڈ پاکستان کے ریکوڈک پراجیکٹ میں حصص خریدنے کے لیے تیار ہے، جو ایک بار مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تانبے کی کانوں میں سے ایک ہو گی۔

    منارا منرلز 25کھرب9 نو ارب روپے ( 9 بلین ڈالر) کے کمپلیکس کا 10سے20 فیصد حصہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جسے کینیڈا کے ’بیرک گولڈ‘ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے، مائننگ فنڈ حکومت پاکستان سے ایکویٹی حصص خریدے گا، جو کہ منصوبے کی 25 فیصد یعنی 500 ملین سے ایک ارب ڈالر تک کی مالک ہے۔

    بیرک کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے گزشتہ ہفتے ریاض میں کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو بدل دے گا سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری پورے منصوبے کے لیے اچھی ہو گی ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے لیے پرعزم ہیں-

    گزشتہ ہفتے پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ریاض کے دورے کے بعد کہایہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، جہاں ملک کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ انہیں اگلے چھ ماہ کے اندر معاہدے کی توقع ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے تصدیق کی کہ منارا ریکوڈک معاہدے پر غور کر رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس سے مملکت کی دھاتوں کی مانگ کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے منارا ہمارے لیے یہ یقینی بنانے کے لیے ایک اچھا ذریعہ ہوگا کہ سعودی عرب اپنی مستقبل کی صنعت کاری اور ضروریات کے لیے درکار معدنیات کی حفاظت کرے۔

    رپورٹ کے مطابق مکمل ہونے پر یہ بیرک گولڈ کے لیے ایک بڑا فروغ ہو گا جسے مالی کی حکومت کے ساتھ تنازع کے بعد حصص کی قیمتوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مغربی افریقی ملک میں سونے کی اپنی بڑی کان کو بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    سعودی عرب پاکستان کے سب سے بڑے بیرونی قرض دہندگان میں سے ایک ہے، اس نے قرضوں کے رول اوور، مرکزی بینک کے ذخائر اور تیل کی سہولیات دیں۔

  • متحدہ عرب امارات پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک

    متحدہ عرب امارات پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک

    پاکستان کی وزارت تجارت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آم کی برآمدات کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دیے ہیں، جس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانی آم خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

    وزارت تجارت کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان نے یو اے ای کو 159.74 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے ہیں۔ اس دوران، پاکستان نے برطانیہ کو 131.96 ملین ڈالرز، سعودی عرب کو 29.61 ملین ڈالرز، اور قازقستان کو 93.86 ملین ڈالرز مالیت کے آم بھیجے ہیں۔اسی طرح، افغانستان کو 35.98 ملین ڈالرز، عمان کو 39.88 ملین ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے گئے۔ وزارت تجارت کے مطابق، اس عرصے کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 63 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار ڈالرز مالیت کے آم برآمد کیے۔رواں مالی سال کے دوران پاکستان نے 30.9 ملین ڈالرز مالیت کے ترشاوہ پھل بھی برآمد کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی آم عالمی منڈیوں میں اپنی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط برآمدی سامان کے طور پر اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔

    یہ اعدادوشمار پاکستان کی زرعی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی منفرد ذائقہ اور معیار کے باعث پسند کیے جا رہے ہیں۔

    سیف علی خان پر حملے کا ملزم قومی سطح پر ریسلنگ کا چیمپئن نکلا

    چھوٹی آستینوں، ٹائٹ یا دھیان بھٹکانے والے کپڑے نہ پہنیں،طلبا کیلیے ہدایات

    مراکش کشتی حادثہ،جانوروں کی طرح برتاؤ،تاوان دینے والے رہاہوئے،بچ جانیوالوں کا انکشاف

  • پاکستان ،بھارت اور دنیا کےرہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

    پاکستان ،بھارت اور دنیا کےرہنماؤں کی ٹرمپ کو مبارکباد

    امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت عہدہ سنبھالنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اتحادی ممالک سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغام دیے جارہے ہیں۔

    پاکستان
    صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت عہدہ سنبھالنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی۔
    وزیراعظم اور صدر پاکستان نے بحیثیت صدر کامیابی کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے خوشحالی و امن کے لیے ہمیشہ مل کر کام کیا، قیام امن کے حصول کے لئے اشتراک کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    بھارت
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’میں ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دیا جا سکے‘۔

    برطانیہ
    برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تعاون اور پائیدار شراکت داری پر مبنی رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور امریکا ’بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف کے لوگوں‘ کے لیے مل کر کام کریں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات آنے والے برسوں میں بہتر سے بہتر ہوں گے۔

    جرمنی
    جرمن چانسلر اولاف شولز نے عہدہ سنبھالنے پر ٹرمپ کو مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا قریب ترین اتحادی ہے اور ہماری پالیسی کا مقصد ہمیشہ اچھے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات ہیں۔

    اسرائیل
    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امریکا کے47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دینے کے لیے ویڈیو بیان ریکارڈ کیا۔اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ’ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امریکی عوام کو امریکا کے صدر کی حیثیت سے آپ کی دوسری حلف برداری پر نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت میں دونوں ممالک کے درمیان ’اتحاد تاریخی بلندیوں‘ پر تھے اور مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر مل کر کام کرتے ہوئے ہم امریکا اسرائیل اتحاد کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔

    یوکرین
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’باہمی تعاون‘ کے لیے انتظار کررہے ہیں، صدر ٹرمپ ہمیشہ فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نے جن طاقت ور پالیسوں کا اعلان کیا ہے وہ امریکی قیادت کو مضبوط بنانے اور طویل مدتی اور منصفانہ امن کے حصول کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    کینیڈا
    کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’مبارک ہو صدر ٹرمپ، کینیڈا اور امریکا کے درمیان دنیا کی کامیاب ترین اقتصادی شراکت داری ہے جب کہ ہمارے پاس ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا موقع ہے تاکہ دونوں ممالک کے لیے مزید ملازمتیں اور خوشحالی پیدا کی جاسکے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھا لیا، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیپٹل ہل پہنچے۔ ان کے ہمراہ صدر جو بائیڈن بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔امریکی صدر کی حلف برداری تقریب واشنگٹن کے یوس ایس کیپیٹل روٹونڈا میں ہوئی، تقریب میں 3 سابق صدور براک اوباما، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن بھی شرکت کے لیے پہنچے۔تقریب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک، میٹا کے مالک مارک زکر برگ، امیزون کے چیئرمین جیف بیزوس اور گوگل کے سربراہ سُندر پچائی بھی موجود تھے۔

    حلف اٹھانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، ٹرمپ کے ساتھ چرچ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور انکی اہلیہ اوشا وینس بھی شریک تھیں۔دوسری دفعہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، آج سے ہمارا ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، اور دنیا بھر میں دوبارہ اس کی عزت کی جائے گی۔

  • مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

    اسلام آباد:وزارت خارجہ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے نے کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے بچ جانے کی تصدیق کردی-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، ایک اور پاکستانی شہری ڈخلا، مراکش کے قریب کشتی کے سانحے میں زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہے،بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصدیق شدہ تعداد 22 ہو گئی،زندہ بچ جانے والے پاکستا نی کا نام محمد عدیل ولد محمد رشید اور کا شناختی کرڈ نمبر نمبر7-0822424-35404 ہے۔

    دوسری جانب مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی جانب سے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پنجاب:بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    مراکش کشتی واقعے میں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بھٹی بھنگو کے ایک ہی گھر کے دو نوجوان بھی لقمہ اجل بن گئے جنہوں نے اسپین جانے کے لیے ایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیئے تھے21 سالہ شہریار اور 22 سالہ افتخار 4 ماہ قبل اسپین جانے کے لیےگھر سے نکلے تھے، جبکہ قانونی طریقے سے اسپین جانے کے لیےایجنٹوں کو 80 لاکھ روپے دیئے تھے، والد کے مطابق ایجنٹ طارق، فائزہ اور عامر گورایہ نے پیسے وصول کیے۔

    چین میں گھناؤنے جرائم کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

    متوفین کے والد کے مطابق اسپین کے قریب کشتی حادثہ میں شہریار اور افتخار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، کشتی حادثے میں بچ جانے والوں نے تصاویرسے ہمیں تصدیق کی،جاں بحق نوجوانوں کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    ثانیہ مرزا کےا ماراتی بزنس ٹائیکون کیساتھ تعلقات کی خبریں