Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ  کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

    سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

    کراچی: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی ، تاہم سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے،توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی، ڈپازٹ میں توسیع سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بھی مدد ملےگی۔

    واضح رہے کہ اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا،وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا کیا گیا تھا، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اورباہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کوجوڑتا ہے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا تھا۔

  • وزیر اعظم  کی  پاکستان میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات

    وزیر اعظم کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر محمد حمد اللہ زید نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، آزادی اور انصاف کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،انہوں نے معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی خصوصاً 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے بگڑتی ہوئی صورتحال جس کے نتیجے میں 43,000 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور 105,000 سے زائد زخمی ہوئے، کے اقدامات کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا.

    وزیراعظم نے اقوام عالم کی جانب سے اسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور مقبوضہ علاقوں میں مصیبت زدہ فلسطینی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور دیرپا حل کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کی سرحدوں کا تعین 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

    سفیر ڈاکٹر ظہیر محمد حمد اللہ زید نے فلسطینی عوام کی موجودہ مشکلات میں پاکستان کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا انہوں نے وزیراعظم کی ذاتی قیادت اور فلسطین کے لیے حمایت کے ساتھ ساتھ انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کرنے اور فلسطینی میڈیکل طلباء کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے وظائف کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے فلسطینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں ہر وقت اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

  • شام کے حالات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا، ترجمان دفترخارجہ

    شام کے حالات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ون واٹر سمٹ میں شرکت کی

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر آمینیول مفکروں سے ملاقاتیں کیں،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مشہد میں ای سی او وزارتی اجلاس میں شرکت کی،نائب وزیر اعظم نے تونائی چارٹر پر دستخط کیے،پاکستان کو شام کے موجودہ حالات پر شدید تشویش ہے۔ شام کے حالات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کے سلسلے میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔ پاکستان عافیہ صدیقی کے مقدمے کی پیروی کے لیے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط کے بارے میں معلومات نہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا اور اپنے لوگوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا

    ایک سوال کے جواب میں‌ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت تمام سفیروں کی لسٹ موجود نہیں ہے تاہم یہ حکومت پاکستان کا اختیار ہے کہ کس کو کس ملک میں سفیر تعینات کریں،

  • جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    جونئیر ہاکی ایشیا کپ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    عمان: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر پانچویں بار جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: عمان میں جونیئر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جونیئر ٹیم میں شامل پاکستان سینیئر ٹیم کے کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم کو فائنل میں شکست نہ دے سکے۔

    پاکستان نے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی، یہ گول حنان شاہد نے کیا لیکن دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے حساب برابر کردیابھارت نے دوسرے کوارٹر میں اوپر نیچے2 گول داغ کر برتری 1-3 کردی۔ہاف ٹائم کے اختتام سے قبل پاکستان کی جانب سے سفیان نےگول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا۔

    تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم گول نہ کرسکی پاکستانی گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے ،39 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 3-3 برابر کردیا اور پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

    لیکن آخری کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی بھارت نے 47 ویں اور پھر 54ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ 3-5 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا،بھارت کے ارجیت سنگھ نے4 گول اسکور کیے اور دلراج سنگھ نے ایک گول کیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا یہ مسلسل تیسرا فائنل تھا تینوں بار بھارت نے ٹائٹل جیتے،بھارت نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل پانچویں بار جیتا ہے۔

  • سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطا تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب کامیاب رہا، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں ، وزیراعظم اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان 6 ماہ میں یہ پانچویں ملاقات تھی، قریبی روابط اور باہمی اعتماد سے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، مؤثرپالیسیوں سے ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا وزیرِ اعظم نے اپنے دورہءِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی وزیرِ اعظم نے دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی.

    وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا-

  • حکومت  آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ 3 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام

    حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ 3 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام

    اسلام آباد: حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے پہلے جائزے میں تین بڑے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

    باغی ٹی وی : نیٹ ٹیکس ریونیو، تعلیم اور صحت کے اخراجات کیلئے طے شدہ ہدف اور مقامی کرنسی ڈیبٹ سکیورٹیز کی میچورٹی حاصل نہیں کی جاسکی،2652ارب کا ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوا ،85ارب کا شارٹ فال اور 22 اسٹرکچرل بینچ مارک پر جولائی 2025 تک عملدرآمد ہوگا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو پروگرام کے 22 اسٹرکچرل بینچ مارک دیے ہیں جن کو حاصل کرنا ہے، ان میں سے 18وفاقی حکومت اور 4 اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلقہ ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق ستمبر 2024کے آخر تک آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف میں سے 3 اہم اہداف حاصل نہیں ہوئے جن میں پاکستان کو 2652 ارب روپے کا نیٹ ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوا اور 85 ارب روپے کا شارٹ فال رہاتعلیم اور صحت کے شعبے پر 685 ارب روپے کے اخراجات کا ہدف حاصل نہیں کیا گیا اور ستمبر 2024 تک مقامی کرنسی ڈیبٹ سکیورٹیز اسٹاک کی میچوریٹی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کے نفاذ میں رکاوٹیں ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ حکومت 7 ارب ڈالر کے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہےوزیر نے یہ بیان اس وقت دیا جب اپوزیشن کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت فوج اور عدلیہ کے اثاثوں کو ظاہر کرنے کے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے فی الحال صرف سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کیے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی قرض کی پختگی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں ناکام رہی جس سے ان محکموں کی قطار مزید لمبی ہوگئی جو اب تک آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور صوبے پہلے ہی آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن سے پیچھے ہٹ رہے تھے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے نے پاکستان کا اچانک دورہ کیا، وزیر خزانہ نے بتایا کہ رکاوٹیں آنے والی ہیں لیکن ہماری انتظامیہ واضح ہے کہ ہم اس پروگرام کو مکمل کریں گے اور اتحادی شراکت داروں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے ان کیمرہ اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے کمیٹی کے ارکان نے وزیر کی درخواست کی مخالفت کی لیکن نوید قمر نے اپنا حق استعمال کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ وہ کمرہ چھوڑ دیں۔

    نوید قمر نے کہا کہ یہ ایک جامع پروگرام ہے اور ظاہر ہے کہ اس میں رکاوٹیں آئیں گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو قومی مالیاتی معاہدے کے نفاذ میں مسائل ہیں۔

    سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کمیٹی کو IMF پروگرام کے تحت طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ توسیعی فنڈ کی سہولت گزشتہ IMFپروگرام کے تسلسل میں تھی تاہم سیکرٹری خزانہ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ سے یہ بات سامنے آئی کہ وزارت خزانہ بھی اس شرط کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔

    بوسال نے انکشاف کیا کہ وزارت نے ستمبر کے آخر تک مقامی کرنسی کے گھریلو قرضے کے پختگی کے وقت کی اوسط حالت کو دو سال اور آٹھ ماہ تک بڑھانے کی IMF کی شرط کو پورا نہیں کیا ہے۔

    سیکرٹری خزانہ نے مزید انکشاف کیا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران صحت اور تعلیم پر 685 ارب روپے خرچ کرنے کی شرط بھی پوری نہیں کی جاسکی ہے۔ سیکرٹری خزانہ نے قائمہ کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ ایف بی آر نے اپنا تین ماہ کا 2.652 ٹریلین روپے کا ہدف پورا نہیں کیا اور اس ہدف سے 89ارب روپے کم وصول کیے۔

    ایک دلچسپ پیش رفت میں ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (IRSOA) نے ایک پریس بیان جاری کیا اور ٹیکس کی کمی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر انتظامیہ کی جانب سے نام نہاد "ٹرانسفارمیشن پلان” کے نام پر جن پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے، اس کی وجہ سے ایک طرف ایف بی آر افسران میں بڑے پیمانے پر ناراضی آئی ہے اور دوسری طرف ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں میں کمی آئی ہے۔

    ایسوسی ایشن نے کہا کہ حالیہ بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں خاص طور پر جونیئر افسران کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر تبادلے سے عدم اطمینان بڑھا ہے۔

    قائمہ کمیٹی کے رکن عمر ایوب خان نے کہا کہ میں نے سفارش کی ہے کہ فوج اور عدلیہ کے اثاثے بھی آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ظاہر کیے جائیں عمر ایوب نے میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میری سفارش پر وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ معنی خیز انداز میں مسکرائے تھے، انہوں نے وزارت خزانہ سے کہا کہ وہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اخراجات اور اس کے نتیجے میں اپنے قیام کے بعد سے پاکستان میں آنے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی تفصیلات بتائیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پُرامن ہونا چاہیئے،امریکا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پُرامن ہونا چاہیئے،امریکا

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پُرامن ہونا چاہیئے، حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ نرمی اور احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیئے۔

    ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا،انہوں نے کہا کہ ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے، امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ’را‘ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا ’را‘ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد بھی حاصل کرلیے ہیں، امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔

  • پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں  نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

    پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں نے بھارت کی نیندیں حرام کر دیں

    نئی دہلی: پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی نیوی حیران اور پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق 50 پاکستانی جنگی جہازوں اور 8 نئی جدید آبدوزوں کا سوچ کر بھارتی نیول چیف کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کا اعتراف بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا،انہوں نے پاک چین دوستی، ترکیہ اور بنگلادیش کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر انگلیاں اٹھائیں اور الزام تراشی کی۔

    بھارت کے یوم بحریہ کے موقع پت بھارتی نیول چیف ایڈمرل دنیش تریپاٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاک بحریہ چین کی حمایت سے حیرت انگیز ترقی کر رہی ہے پاک بحریہ کے بیڑے میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت کا سوچ کر ہی بھارتی نیوی کی نیندیں اڑنے لگی ہیں۔

    ایڈمرل دینیش تریپاٹھی نے کہا کہ پاک بحریہ کی حیران کن ترقی کے تعاون سے کئی جنگی جہازوں کی تعمیرسے آگاہ ہیں، بھارتی بحریہ ہمسایوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پر مجبور ہے چین پاکستان کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہم اپنی حکمتِ عملی کوہمسایہ ممالک سے ممکنہ خطرات سے مؤثرطریقے سے نمٹنے کے لیے ڈھال رہے ہیں۔

    بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ شمال میں چین، مشرق میں بنگلہ دیش اور مغرب میں پاکستان، کسی پڑوسی سے بھارت کی نہیں بنتی ہے، پاک چین دوستی کے بعد ترکی سے دفاعی تعاون بھی بھارت کو گراں گزرنے لگابنگلہ دیش سے تعلقات بہتر ہونے پربھارتی دفاعی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی دوستی سے بھارت کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے خطرہ ہو گا۔

    پاک بحریہ آئندہ برس فروری میں ایک بار پھر امن مشقوں کی میزبانی کرے گی، پاک بحریہ کے تحت امن مشقوں کی کامیابی بھی بھارتی بحریہ کو کھٹکنے لگی ہے،بھارتی نیول چیف پریس کانفرنس میں پاکستان کی امن مشقوں کے مقابلے میں اپنی ملن ایکسر سائز کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے رہے۔

  • چیف جسٹس کا اِن چیمبر سماعتوں کیلئے ججز کی تعداد بڑھانے پر  اتفاق

    چیف جسٹس کا اِن چیمبر سماعتوں کیلئے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور جنرل سیکرٹری سلمان منصور نے پیر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وکلا کو درپیش مسائل کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بار ایسوسی ایشن کے بہت سے جائز مطالبات کی تائید کی چیف جسٹس نے ضمانت کی درخواستیں دائری کے فوری بعد سماعت کیلئےمقرر کرنے کی حامی بھری، چیف جسٹس نےعبوری و حکم امتناع کےمقدمات کی اِن چیمبر سما عت کی بحالی پر بھی حامی بھری۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نامزد ججز پورا ہفتہ اِن چیمبر سماعت جاری رکھیں گے چیف جسٹس نے اِن چیمبر سماعتوں کیلئے ججز کی تعداد بڑھانے پر بھی اتفاق کیا،چیف جسٹس نے وکلا کی ویڈیو لنک پر پیش ہونے کی درخواستیں سماعت کے روز ہی سننے کی منظوری دی۔

    پی ٹی آئی احتجاج:مظاہرین نے برازیلی ساختہ آنسو گیس کے شیل پولیس پر برسائے

    اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے دور دراز علاقے سے عدالت میں پیش ہونے والے وکلاء کیلئے آسانی پیدا ہوگی، چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے بہتر و مؤثر بنایا جا رہا ہے، آن لائن سہولیات کیلئے تمام ایڈووکیٹ اپنے ای میلز اور واٹس ایپ نمبرز درج کروائیں، چیف جسٹس نے قانونی برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    غزہ : اسرائیل انسانی جسم کو تحلیل کر کے بخارات بنانیوالے ہتھیار استعمال کر …

  • بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    ملتان: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ٹیم مینز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئی تو ورلڈ بلائنڈ کونسل نے بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی،پاکستان کے سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے اس موقع پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ آئندہ پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہوں گے، پاک بھارت بلائنڈز کرکٹ بورڈز کے مابین بہترین ورکنگ ریلیششن شپ قائم ہیں۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا26 واں اجلاس ملتان میں ہوا جس میں 7 ممالک نے شرکت کی جبکہ بھارت ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بورڈ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بحث ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حالات کی بہتری تک پاکستان اور بھارت کی میزبانی میں انٹرنیشنل ایونٹس نیوٹرل وینیو پر ہوں گے-

    جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اجلاس میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ 2022 میں بھارت نے پاکستان بلائنڈ ٹیم کو ویزا نہیں دیا، پاکستان بلائنڈ ٹیم بھارت نہیں جاسکی، ایونٹ سے محروم ہوگئی، اس بار جب پاکستان میزبان تھا تو بھارت نے اچانک آنے سے انکار کردیا ہمارا ایونٹ متاثر ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان بلائنڈ کونسل کے سخت مؤقف کے بعد آئندہ سال بھارت میں شیڈولڈ ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی لیکن ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جب تک دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی برقرار ہے، پاکستان بھارت اپنی سرزمین پر کوئی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو۔

    ڈی چوک احتجاج، عمران ، بشری کے وارنٹ جاری

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاکستان اور بھارت اپنے انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل مقام پر کرائیں،اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو ورلڈ بلائنڈ کونسل کا آئندہ 3 سال کیلئے صدر بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔