Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • دوسرا ون ڈے:صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو  10 وکٹوں سے شکست

    دوسرا ون ڈے:صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست

    بلاوائیو: پاکستانی اوپنر صائم ایوب کی شاندار سنچری،زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

    باغی ٹی و ی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 32 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔

  • پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ہماری محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے ،پاکستان کی ہر خوشی ہماری خوشی اور ہر غم ہمارا غم ہے اس کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نیگلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر میں ٹیکا ریسکیو ٹریننگ فیز تھری اور اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کیچیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا کہ میں سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کی جانب سے اپنے برادر ملک ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہو ں نے اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کیلئے پاکستان میں سندھ اسکاوٹس کو منتخب کیا اور اس طرح ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ انہیں عالمی معیار کی ریسکیو کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ مسقتبل میں بھی جاری رہے گا ۔ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے پاکستان میں سربراہ خلیل ابراہیم بصران کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے اس راستے پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور ٹیکا کا سفر ایک ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے فیز کی ریسکیو ٹریننگ میں اسکاوٹس کی بھر پور دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اسکاوٹس خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ریسکیو سروسز کے حوالے سے آئی ایچ ایچ ایک معروف ادارہ ہے جس کے ٹرینر ز سندھ کے اسکاوٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں جس پر میں ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو ، پاکستان میں ٹیکا کے سربراہ خلیل ابراہیم ، صوبائی اسکاوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ،حکومت سندھ ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تقریب میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسزذوالفقار ابڑو، ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری کنور وسیم ، فائر آفیسر کراچی ہمایوں خان ،پیپسی لمیٹیڈ کے اخلاق احمد ، کمیونٹی پولیس کے چیف مراد سوہنی اور دیگر مہمان بھی شریک تھے،صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ترکیہ سے آئے ہوئے آئی ایچ ایچ کے ماسٹر ٹرینر جہاد بے جبکہ شرکا کورس کی جانب سے ذیشان پطرس اور نورالعین نیکورس کے حوالے سے تاثرات کا اظہار کیا۔ تقریب میں مہمانان گرامی میں سووئیرز شیلڈز جبکہ شرکاٹریننگ کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض لیڈر ٹرینر سید حبیب الدین نے انجام دیئے۔

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ

  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعددمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے،جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیرخارجہ میکسم ریزینکوف نے ملاقات کی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر بیلاروس کے دورہ پاکستان کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر صدر بیلاروس کے دورے کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا باعث قرار دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان بیلا روس بزنس فورم کےد وران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    تقریب میں "شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "منسک موٹر پلانٹ” کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، "شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "بیلشینا” کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

    قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے ، دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے، پاکستان کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاو ٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پر عزم ہے۔

  • بیلاروس کے صدر 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    بیلاروس کے صدر 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ائیربیس پر بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا، بیلا روس کے صدر 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سینیئر سرکاری حکام بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

    بیلاروس کے صدر کی دورہ پاکستان میں اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملاقات ہوگی پاک بیلاروس قیادت دوطرفہ تعاون اور روابط بڑھانےکیلئے بات چیت کرے گی،اس کے علاوہ بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان میں کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بیلاروس کے وزیرخارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔

  • پہلا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف

    بلاوائیو:پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : زمبابوے کی ٹیم 40.2 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم اور سلمان علی آغا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں،حارث رؤف ن اور عبداللہ شفیق، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا-

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جارہا ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہواقومی ٹیم ورلڈ چیمپئین آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر آئی ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو مورال بلند ہے۔

    3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی،ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں میزبان ٹیم کو کم ازکم اسکور پر آؤٹ کریں اور دورے کا فاتحانہ آغاز کریں،انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں 3 کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے، عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں، امید ہے نوجوان کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    اس موقع پر زمبابوین ٹیم کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ہوم گرؤنڈ پر پاکستان کے خلاف جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    پاکستان کا اسکوڈ
    پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

    زمبابوے کا اسکواڈ
    زمبابوے کی ٹیم میں کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور شان ولیمز شامل ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوین کرکٹ ٹیموں کے پلئیرز اونج کیپ پہن کر میچ کھیل ر ہے ہیں،کینسر سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اورنج کیپ پہنی ہوئی ہے تاکہ آگاہی فراہم کی جاسکے۔

    دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، دوسرا ایک روزہ میچ 26 اور تیسرا 28 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم یکم، 3 اور 5 دسمبر کو تین 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے گی، ان تمام میچز کا انعقاد بلاوائیو میں ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 62 ون ڈے میچز ہوئے ہیں، جن میں سے پاکستان نے 54 اور زمبابوے نے 5 میچ جیتے ہیں جبکہ 2 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔

    دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے پہلا اسائنمنٹ ہے، زمبا بو ے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

    کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے یہ سیریز آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے، ہم یہاں بھی جیت کے لیے پر امید ہیں، پاکستان نے سیریز میں حارث روف اور محمد حسنین کے ساتھ شاہ نواز دھانی، احمد دانیال اور عامر جمال کو موقع دیا ہے-

  • تھری ڈی پرنٹنگ ، پاکستان میں ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ

    تھری ڈی پرنٹنگ ، پاکستان میں ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ

    کراچی کے نجی اسپتال میں طب کی جدید ٹیکنالوجی تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ہڈیوں کی پیوند کاری کا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

    اب ٹوٹ جانے والی انسانی ہڈیوں کی جگہ مریض کی مخصوص ہڈی کی ساخت اور ضرورت کے مطابق پیوند کاری کی جاسکے گی۔اس حوالے سے نیورو سرجن ڈاکٹر شہزاد شمیم نے تھری ڈی امپلانٹس سرجری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ امپلانٹ ایسی چیز کو کہا جاتا ہے جو قدرتی طور پر جسم کا حصہ نہیں ہوتی، لیکن اسے خاص طور پر تیار کرکے جسم میں لگایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امپلانٹ کا استعمال عام طور پر مختلف ہڈیوں کے ٹوٹنے یا نقصان کی صورت میں کیا جاتا ہے، جیسے گھٹنے یا کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی صورت میں۔کسٹمائزڈ امپلانٹ پہلے سے تیار شدہ نہیں ہوتے بلکہ انہیں مریض کی مخصوص ہڈی کی ساخت اور ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر شہزاد شمیم نے بتایا کہ دیگر مٹیریل کے امپلانٹس چند سالوں میں سکڑ جاتے ہیں اور وزن بھی رکھتے ہیں، جبکہ پیک امپلانٹ اس سے مختلف ہے۔ پیک ایک مضبوط اور بائیو کمپیٹبل مٹیریل ہے جو انسانی جسم کی ہڈی کی طرح سخت ہوتا ہے اور اس کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی احتجاج،بنگلہ دیش ماڈل کا خواب،کیا 9 مئی بھول گئے؟

    معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے ، ناصر شاہ

  • مرکزی اور صوبائی حکومت کی لڑائی کی وجہ سے خیبرپختونخوا سینڈوچ بن گیا ہے،سراج الحق

    مرکزی اور صوبائی حکومت کی لڑائی کی وجہ سے خیبرپختونخوا سینڈوچ بن گیا ہے،سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے خیبرپختونخوا(کے پی) اور وفاقی حکومت کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے بیان میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی لڑائی کی وجہ سے خیبرپختونخوا سینڈوچ بن گیا ہے اور کرم میں فرقہ واریت کے نام پر سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں سڑکوں پر کانوائے کی موجودگی میں قتل عام ہوا، انتظامیہ کی موجودگی میں بستیاں جلائی گئیں، بچے اور خواتین بھی فسادات کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں، فسادات کی وجہ سے خانہ جنگی کا مزید خدشہ ہے، حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیاسی جھگڑے ترک کرکے کرم جانا چاہیے تھا، اب تو بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ سب کچھ انتظامیہ خود کررہی ہے، کسی کو معلوم ہے کہ اس خانہ جنگی کے پیچھے کس کے مقاصد پورے ہورہے ہیں کیا انسانی خون اتنا سستا ہوگیا ہے کہ بے دریغ بہایا جا رہا ہے، ڈی آئی خان سے لے کر باجوڑ تک پورا علاقہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے، اور مزید پھیلنے کا خدشہ ہے مگر صوبائی اور مرکزی حکومت آپس میں لڑ رہی ہیں،یہ لوگ مراعات اور مزے لیتے ہیں لیکن عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے-

    انہوں نے کہا کہ جو عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے ان کو مرکز اور صوبے میں حکومت کا حق نہیں ہے، اتنے لوگ غزہ میں شہید نہیں ہورہے ہیں جتنے یہاں ہورہے ہیں،عوام حیران ہیں کہ کس سے بات کریں لہٰذا مرکزی اور صوبائی حکومت جھگڑے چھوڑ کر اس آگ کو بجھانے میں کردار ادا کریں،مسائل کا حل ہم مذاکرات سمجھتے ہیں اور اس وقت گرینڈ جرگہ بلانے کی ضرورت ہے، خطرہ ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ آگ پورے صوبے اور ملک میں نہ پھیل جائے۔

  • پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ

    پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ

    فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبہ بندی کا انکشاف سامنے آیا ہے

    مختلف ذرائع کی جانب سے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فتنہ الخوارج سے منسلک کئی دہشت گرد پاک افغان بارڈر کراس پار کر کے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں ،19 اور 20 نومبر کی درمیانی رات فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاع ہے،نیکٹا نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کر دی ہے،

    دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے خیال کرنا چاہئے، پولیس اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیکیورٹی فورسز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے باعث شہریوں کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، حکومتی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی وسائل مختص کیے جا رہے ہیں۔

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

  • جیل میں جنسی زیادتی،تشدد،عافیہ صدیقی کا جیل حکام کیخلاف مقدمہ

    جیل میں جنسی زیادتی،تشدد،عافیہ صدیقی کا جیل حکام کیخلاف مقدمہ

    امریکہ میں 86 سال کی سزا کاٹنے والی پاکستانی نیوروسائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنس اور متعدد جیل حکام کے خلاف وفاقی عدالت میں ایک جامع مقدمہ دائر کیا ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے دائر کیا گیا یہ مقدمہ 61 صفحات پر مشتمل ہے اور تقریباً دو ماہ قبل امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ، شمالی ٹیکساس میں دائر کیا گیا۔ اس کی کاپی پاکستانی میڈیا نے حاصل کر لی ہے۔ مقدمے میں ڈاکٹر عافیہ نے جیل کے عملے پر آئینی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولتوں کی عدم فراہمی اور مذہبی امتیاز شامل ہیں۔

    ڈاکٹر عافیہ کے وکلاء نعیم ہارون سکھیا، ماریا کری اور کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے شکایت میں ان کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی تفصیلات درج کی ہیں۔ شکایت کے مطابق 2010 میں ایف ایم سی کارسویل میں قید کے آغاز سے ہی انہیں جیل کے عملے اور دیگر قیدیوں کی جانب سے بار بار جنسی حملوں اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔شکایت میں دعویٰ کیا گیا کہ مرد محافظ انہیں تلاشی کے بہانے ہراساں کرتے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔ ایک واقعے میں تشدد کی شکایت کرنے پر جیل کے عملے نے ان پر تیزاب پھینکنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

    مقدمے کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کو ان کے مذہبی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔ انہیں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مذہبی اشیاء ضبط کی گئیں۔ جیل حکام نے ان کے امام سے ملاقات کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی شکایت میں ان کے دستاویزی PTSD اور جسمانی بیماریوں کی موجودگی کے باوجود مناسب طبی سہولت فراہم نہ کرنے کو اجاگر کیا گیا۔ وکلاء کے مطابق، یہ امریکی آئین کی آٹھویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔مقدمے میں ایف ایم سی کارسویل جیل کے عملے کی وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے دیگر واقعات کا حوالہ دیا گیا۔

    ڈاکٹر عافیہ کی قانونی ٹیم نے جیوری ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے اور ان کے لیے فوری تحفظ، مذہبی رہنمائی تک رسائی اور آزاد طبی دیکھ بھال کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مقدمہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    وکیل نعیم ہارون سکھیا کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ڈاکٹر عافیہ کے لیے انصاف کا ذریعہ ہے، جبکہ ماریا کری نے کہا کہ یہ تمام مظلوم خواتین کے لیے امید کی کرن ہے۔ کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے اس کیس کے بین الاقوامی اثرات کو اجاگر کیا۔امریکی فیڈرل بیورو آف پریزنس نے اس زیرِ التواء مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا کون کون جائے گا؟رپورٹ عدالت پیش

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

    عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

    عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

  • وزیرِ اعظم  کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا  لائحہ عمل پیش

    وزیرِ اعظم کو آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا لائحہ عمل پیش

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے تفصیلی لائحہ عمل پیش کر دیا گیا

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ملکی آئی ٹی برآمدات اگلے پانچ سال میں 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف دیا تھا. وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے وزیرِاعظم کو شعبے کے مختلف حصوں کی اصلاحات اور مسائل کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل پیش کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں. وسائل کے بہتر استعمال اور افرادی قوت کو تعلیم و تربیت کے ذریعے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں.آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کا پیش کردہ لائحہ عمل بہترین ہے، اب اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں.آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے پیش کی گئیں اصلاحات کی راہ میں حائل چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مل کر تعاون کریں.آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد کی میں بذات خود نگرانی کرونگا. پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اور ہنر دینے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک لائحہ عمل تیار کرے.پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خلیجی ممالک میں طلب موجود ہے، اس حوالے سے بھی تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے. وزیرِاعظم نے آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے واضح اہداف وضع کرنے اور ہر اقدام کے حوالے سے معینہ مدت کے تعین کی ہدایت کی،وزیرِاعظم نے آئی ٹی شعبے کی اصلاحات کے نفاذ اور مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کو آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے ہر شعبے کی استعداد سے آگاہ گیا. آئی ٹی شعبے کو ترجیح بنانے کے ویژن کے نتیجے میں گزشتہ چار ماہ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ای -گورننس کے حوالے سے پاکستان عالمی رینکنگ میں 14 درجے بہتر ہوا، 2500 نئی آئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ پاکستان کی آئی ٹی رینکنگ 79 سے بہتر ہو کر 40 ہو گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ 5 برس میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات کے حوالے سے 15 ارب ڈالر، ٹیلی کام برآمدات سے 1 ارب ڈالر جبکہ ڈیجیٹائیزیشن سے 10 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف رکھا گیا ہے. اجلاس کو آئی ٹی شعبے کی برآمدات کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو مجوزہ لیبر مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس کے تحت صنعتوں سے طلب کا ڈیٹا استعمال کرنے کے بعد تعلیمی اداروں کے تعاون سے افرادی قوت کی استعداد بڑھا کر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. اجلاس کو آئی ٹی شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں بالخصوص فری لانسرز کو ترسیلات زر میں سہولت کیلئے مجوزہ منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی پیمنٹ گیٹ ویز کے حوالے سے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے اس پر جلد عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں. اجلاس کو ٹیلی کام شعبے کے حوالے سے اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لائحہ عمل پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا. وزیرِ اعظم نے معینہ مدت میں اس پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کیں. اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل