Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اور جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔

    282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست ہوئی،بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کی نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • غیر ملکی شہریوں کی احتجاجوں میں شرکت غیر قانونی ہے،ترجمان دفترخارجہ

    غیر ملکی شہریوں کی احتجاجوں میں شرکت غیر قانونی ہے،ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجوں میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی

    اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے،عالمی برادری اسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پر جواب دہ ٹھہرائے۔ پاکستان لبنان میں حال میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار 2 سے 3 دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے خطاب میں ای سی او چارٹر کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ روڈ اور ریل راہداریوں کی ترقی کے ذریعے ای سی او خطے میں زیادہ سے زیادہ رابطے کے امکانات کو بھی اجاگر کریں گے۔ پاکستان ای سی او کے چارٹر پر مضبوطی سے پر عزم ہے جس کا مقصد مواصلات، تجارت، ثقافت اور رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موثر علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم ای سی او کلین انرجی سنٹر کے چارٹر پر دستخط کریں گے اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ماسکو کے دورے پر ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت سے رابطے میں رہنا ہے، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامورکی افغان وزیر دفاع سے ملاقات کے امور میڈیا سے شیئر نہیں کریں گے، حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہے،یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، پاکستانی شہریوں پر یو اے ای نے ویزے کی پابندی عائد نہیں کی،پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ممالک شریک ہوں گے

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

  • پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8 جاری

    پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8 جاری

    پاکستان اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر 8.مشترکہ مشق کے انعقاد کی تیاریوں کا عمل چین میں ایک ماہ قبل شروع ہوا.

    برادر ممالک کے عسکری حکام نے مشق کی بنیادی پلاننگ کا ضابطہ اخلاق طے کیا .تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے.یہ مشترکہ مشق سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے.اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے.اس کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔اس مشق میں شرکت کے لئے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے 18نومبر 2024کو پاکستان پہنچے .مشق کی افتتاحی تقریب 21 نومبر 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سنٹر پبی میں منعقد کی گئی .افتتاحی تقریب میں اسلحہ کی نمائش، انفرادی اور ٹیم لیول ٹریننگ توجہ کا مرکز بنی .مشق کے دوران کلیئرنس آپریشن، گن فائر ، ڈرون ٹریننگ ، سنائپر ٹریننگ اور کمپنی کی سطح پر تربیت اس مشق کا حصہ ہے

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز

  • پاکستان کے معاشی استحکام  میں ایس آئی ایف سی کا نمایاں کردار

    پاکستان کے معاشی استحکام میں ایس آئی ایف سی کا نمایاں کردار

    پاکستان میں معاشی استحکام اور سروسز ایکسپورٹ کی ترقی کے لئے ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہم ثابت ہو رہا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سروسز ایکسپورٹ میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس ترقی کی بنیادی وجہ خاص طور پر آئی ٹی شعبہ کی نمایاں ترقی ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کی سروسز ایکسپورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستان کی سروسز ایکسپورٹ میں اضافہ کا ایک بڑا حصہ آئی ٹی مصنوعات کی برآمد سے آیا ہے، جن میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ویب ڈویلپمنٹ، موبائل ایپلیکیشنز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی خدمات شامل ہیں۔ ان شعبوں میں ترقی کی وجہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر سروسز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جس سے نہ صرف ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

    پاکستان میں فری لانسرز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے ان کے لئے نئے مواقع فراہم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس ضمن میں ایک نیا فری لانسنگ فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت فری لانسرز کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولنا اور رقم کو آسانی سے برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔ اس اقدام سے فری لانسرز کو عالمی مارکیٹ میں اپنی خدمات کی فراہمی میں مزید سہولت ملے گی اور وہ بہتر طریقے سے اپنی آمدنی کا انتظام کر سکیں گے۔

    ایس آئی ایف سی نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی نہ صرف سروسز ایکسپورٹ کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے آئی ٹی اور دیگر سروسز سیکٹر کے لیے مالیاتی معاونت، تربیتی پروگرامز، اور بین الاقوامی مارکیٹس تک رسائی کے لیے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پاکستان میں سروسز ایکسپورٹ کا بڑھتا ہوا حجم، خاص طور پر آئی ٹی کے شعبہ میں ہونے والی ترقی، معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر اسی طرح کی اصلاحات اور اقدامات جاری رہیں تو پاکستان عالمی سطح پر سروسز ایکسپورٹ کے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھر سکتا ہے، جو ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

    پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

    سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

    مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

    شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

  • مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے لیکن کن شرائط  پر، جانیے

    مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے لیکن کن شرائط پر، جانیے

    مغربی ممالک عام طور پر آزادیٔ اظہار اور تقریر کی حمایت کرتے ہیں، لیکن وہ بھی کچھ حدود عائد کرتے ہیں، جیسا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت کیا گیا ہے۔ یہاں کچھ مغربی ممالک کی مثالیں دی گئی ہیں جہاں آزادیٔ اظہار کو تحفظ دیا گیا ہے لیکن مخصوص پابندیاں بھی موجود ہیں:

    1. ریاستہائے متحدہ امریکہ :
    * پہلا ترمیمی حق آزادیٔ اظہار کی ضمانت دیتا ہے، لیکن بدنامی، فحاشی، تشدد پر اکسانا، اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بیانات (مثلاً جنگ کے دوران) پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    2. برطانیہ:
    * اگرچہ کوئی واحد تحریری آئین موجود نہیں ہے، لیکن انسانی حقوق کا ایکٹ 1998 یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق (ECHR) کو قانون میں شامل کرتا ہے۔ ECHR کا آرٹیکل 10 آزادیٔ اظہار کی حفاظت کرتا ہے، لیکن قومی سلامتی، عوامی تحفظ، یا جرائم کی روک تھام کے لیے پابندیوں کی اجازت دیتا ہے۔

    3. جرمنی:
    * جرمن بنیادی قانون کا آرٹیکل 5 آزادیٔ اظہار کی ضمانت دیتا ہے، لیکن نفرت انگیز تقاریر، ہولوکاسٹ کے انکار، نفرت پر اکسانے، اور انسانی وقار کی خلاف ورزی پر پابندیاں عائد کرتا ہے۔

    4. فرانس:
    * فرانسیسی آئین اور یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق آزادیٔ اظہار کی حفاظت کرتے ہیں۔ تاہم، نفرت انگیز تقاریر، بدنامی، اور عوامی نظام یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے مواد پر پابندیاں ہیں۔

    5. کینیڈا:
    * چارٹر آف رائٹس اینڈ فریڈمز آزادیٔ اظہار کی حفاظت کرتا ہے، لیکن سیکشن 1 کے تحت معقول حدود کی اجازت دیتا ہے، اگر وہ آزاد اور جمہوری معاشرے میں جائز ہوں (مثلاً نفرت انگیز تقریر، بدنامی، اور فحاشی کے قوانین)۔

    6. آسٹریلیا:
    * آسٹریلیا میں آزادیٔ اظہار کے لیے کوئی واضح آئینی تحفظ نہیں ہے، لیکن عدالتوں نے سیاسی اظہار کی ضمنی آزادی کو تسلیم کیا ہے۔ تاہم، بدنامی، نفرت انگیز تقاریر، اور تشدد پر اکسانے پر پابندیاں ہیں۔

    7. یورپی یونین کے ممالک:
    * زیادہ تر یورپی یونین کے ممالک یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق (ECHR) کی پیروی کرتے ہیں، جو آرٹیکل 10 کے تحت آزادیٔ اظہار کی ضمانت دیتا ہے۔ تاہم، قومی سلامتی، عوامی تحفظ، اور دیگر افراد کے حقوق و عزت کے تحفظ کے لیے پابندیاں بھی لاگو کی جا سکتی ہیں۔ان تمام مثالوں میں، آزادیٔ اظہار مطلق نہیں ہے بلکہ اکثر قومی سلامتی، عوامی نظم، اخلاقیات، یا دیگر افراد کے حقوق کے تحفظ جیسے عوامل کے ساتھ متوازن ہوتی ہے۔ یہ فریم ورک کسی حد تک پاکستان کے آرٹیکل 19 سے مشابہ ہے، حالانکہ پابندیوں کا دائرہ کار اور ان کا نفاذ کافی مختلف ہو سکتا ہے۔

    مشہور کمپنی کے نام سے جعلی آئل بنانے والے2 ملزمان گرفتار

    کراچی سیف سٹی پروجیکٹ، جدید کیمروں سے لیس گاڑیاں سڑکوں پرآگئیں

    کراچٰی میں پولیس مقابلے، مفرور ڈاکو مارا گیا، 3 گرفتار

  • پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے،بنگلہ دیشی سفیر

    پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے،بنگلہ دیشی سفیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی نے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ماجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلا دیش میں کرکٹ کے کھیل کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی اور بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے مابین باکو میں ملاقات انتہائی خوش گوار رہی، وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر بنگلا دیش کا جلد دورہ کروں گا اور اس دورے کا مقصد بنگلہ دیش کی حکومت اورعوام کے ساتھ خیر سگالی اور دو طرفہ تعلقات مضوط تر بنانے ہیں، پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دیرینہ برادارنہ تعلقات ہیں، پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،چیمپینز ٹرافی کے بھر پور انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

    اس موقع پر بنگلا دیشی ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بے پناہ پذیرائی اور سپورٹ حاصل ہے بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ برادرنہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ملکوں کے مابین عوامی سطح پر بہترین روابط ہیں، پاکستان تعیناتی میرے کیریئر کا بہترین دور ہے اور مجھے بہت محبت ملی ہے اور سفارتی برادری میں پاکستان بہترین ڈیوٹی اسٹیشن مانا جاتا ہے۔

  • تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    بلا وائیو: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

    باغی ٹی وی: بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیےاور میزبان ٹیم کو 304 رنز کا ہدف دیا-

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے،طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دینا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہید پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔کابینہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بریفنگ دی گئی اور بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو یومیہ 190 ارب روپے تک نقصان ہوا۔کابینہ نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعایت نہ برتی جائے جب کہ کابینہ نے وزارت داخلہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے کاروبار بند تھا، بہترین حکمت عملی سے احتجاج کا خاتمہ کیا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسندوں پر قابو پایا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، اسلام آباد میں تحریک انتشار کی جانب سے فساد برپا کیا گیا جب کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم کہتے ہیں کہ گذشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی اور ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا اور 4 ہزارپوائنٹس نیچے چلے گئی جب کہ کچھ دن پہلے اسٹاک مارکیٹ 99 ہزار 300 پوائنٹس پر چلی گئی تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فسادیوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، سرمایہ کاری وہاں جاتی ہے جہاں امن و سکون ہو، اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا کوئی تصور نہیں تھا، پی ٹی آئی نے پُرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی جب کہ ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر پُرتشدد احتجاج کیا جاتا ہے، دو راستے ہیں پاکستان کو خوشحال کرنا ہے یا آئے روز دھرنے دینے ہیں جب کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی واحد آپشن ہے اور آج کے بعد ان فسادیوں اور ملک دشمنوں کومزید موقع نہیں دینا۔

    پی ٹی آئی پروپیگنڈےکو پمز اسپتال نے نقاب کردیا

    اوچ شریف: حساس مقامات کی ناقص سکیورٹی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    سپریم کورٹ بار کا نقوی اور گنڈاپورسے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

    بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا، جبکہ دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے، جن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔بیلا روس کے صدر کے ہمراہ بیلا روس کی اہم کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں وفد بھی پاکستان آیا تھا جس نے پاکستانی کاروباری شخصیات کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے تین روزہ دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے بیلاروس کے صدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کےصدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بےحد خوش ہوں۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار
    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

  • یو اے ای  پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    یو اے ای پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی کی خبروں کی تردید

    دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کے لیے ویزوں کی پابندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

    باغی ٹی وی : یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق ال رمیثی نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، ’جو بھی ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے وہ یو اے ای ویزا سینٹر آئے۔‘

    قونصل جنرل نے اسلام آباد کے ساتھ یو اے ای کی حمایت کو بھی دوبارہ یاد دلایا اور کہا کہ ’ہمیں اپنے حکومت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا حکم ملا ہے، آئندہ ایک یا دو ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترقی دیکھنے کو ملے گی۔

    یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے پاکستان کی سفارتخانے نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای حکومت نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی لگانے کے حوالے سے ایک دستاویز جاری کی تھی، ان رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ یو اے ای کابینہ کے اجلاس میں پاکستانیوں کے ویزے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل اگست میں بھی یو اے ای قونصل جنرل نے ایسی افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر اپنے ملک، اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے بچنا چاہیے،چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا یو اے ای میں، جو کچھ بھی آپ سوشل میڈیا پر شیئر یا لائیک کرتے ہیں وہ آپ کے لیے ایک ڈیجیٹل نشان چھوڑتا ہے، اگر آپ کچھ غلط شیئر کرتے ہیں تو اس کا نتیجہ ویزا رد یا بین ہو سکتا ہے۔