Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،ایڈوائرز رائل کورٹ کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،ایڈوائرز رائل کورٹ کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری عزت مآب خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ عزت مآب محمد التویجری کی عرب-اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہء خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،وزیراعظم نےخادم حرمین شریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فیوچر انوسٹمینٹ انیشی ایٹو فورم کی سائیڈ لائینز پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان سے ملاقات انتہائی مفید رہی ،آپ کا حالیہ دورہء پاکستان دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا ،سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہء پاکستان میں تعاون کی 2.8 ارب ڈالر کی جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں سے 8 پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ،

    وزیراعظم نے  عرب- اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملاقات میں پاکستان سے بڑی تعداد میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پر تبادلہء خیال؛ اس حوالے سے جلد ایک بڑی پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون عملی شکل اختیار کررہا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے ،اکتوبر میں پاک-سعودی بزنس فورم میں پاکستانی اور سعودی کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت نے نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا کیا ہے ،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ہونے والی پیش رفت، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،

    وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں،ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

    سعودی عرب اور قطر دورہ انتہائی مفید رہا،وزیراعظم

    وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری،شاہی دیوان کے مشیر کی ملاقات

    پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق

    سعودی عرب، عمران خان کی تصویر لہرانے پر شیرافضل مروت کا اسٹاف آفیسر گرفتار

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • پاکستان میں امریکا سے روئی کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان میں امریکا سے روئی کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم، احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے روئی کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق، گزشتہ ہفتے امریکا سے 72 ہزار بیلز کی درآمدی معاہدے ہوئے ہیں، اور اس سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پاکستان نے 30 لاکھ بیلز سے زائد روئی کے درآمدی معاہدے مکمل کیے ہیں۔ احسان الحق کے مطابق، پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی اور معیاری روئی کی محدود دستیابی کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے یہ بھی بتایا کہ روئی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب اس کی قیمت 18 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔

    پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی اور معیاری روئی کی قلت نے ملک کو غیر معمولی طور پر روئی کی درآمدات بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ یہ امر پاکستان کی معیشت اور زراعت کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ امریکا سے روئی کی خریداری کا ریکارڈ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کپاس کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سامنا ہے۔ یہ صورتحال مقامی کاٹن جنرز کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتیں انہیں مزید چیلنجز میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا انکار،پاکستان کیا کرے گا؟

    چیمپئینز ٹرافی:ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

  • چیمپئنر ٹرافی،پاکستان کا مائنس انڈیا فارمولے پر غور

    چیمپئنر ٹرافی،پاکستان کا مائنس انڈیا فارمولے پر غور

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بھارتی فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کیا ہے

    پی سی بی نے اس ضمن میں بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی نے اپنے مؤقف میں 1996 اور 2003 کے ورلڈ کپ کی مثال بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے،1996 میں دو ممالک ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، 2003 میں کینیا اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر آئی سی سی نے کھیلنے سے انکار کرنے والی ٹیموں کے میچز میں حریف ٹیموں کو پوائنٹس دے دیے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی میں مؤقف ہو گا کہ ” ماضی میں ٹیموں کے نہ آنے پر وینیو تبدیل نہیں کیا گیا، ان مثالوں کی بنیاد پر پاکستان ایک سخت مؤقف اپنائے گا”،اسی بنیاد پر پاکستان کی جانب سے مائنس انڈیا چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی دی جا سکتی ہے، پی سی بی آئی سی سی میں اس بات پر زور دے گا کہ بھارت تمام مؤقف تحریری طور پر پیش کرے۔

    قبل ازیں پاکستان اگلے ایک دو روز میں حکومتی گائیڈ لائنز کی روشنی میں آئی سی سی کو خط لکھے گا جس کے لیے بورڈ نے قانونی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے، پی سی بی آئی سی سی سے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات کا پوچھے گا، پی سی بی حکومتی تجویز کے مطابق سخت ترین جواب دے گا اور اپنا مؤقف پیش کرے گا،بھارتی بورڈ نے زبانی آئی سی سی کو چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کا بتایا، پی سی بی مطالبہ کرے گا کہ بھارتی بورڈ انکار کی وجہ لکھ کر دے، پاکستان کرکٹ بورڈ دیگر بورڈز سے بھی رابطے کر کے اپنا مؤقف سامنے رکھے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا انکار،پاکستان کیا کرے گا؟

    چیمپئینز ٹرافی:ایونٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،محسن نقوی کا ردعمل

    پاکستان نے کئی سالوں بعد اپنے میدانوں میں عالمی کرکٹ کو واپس لانے کی کوشش کی ہے اور اس طرح کے فیصلے پاکستان کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے کیونکہ ان کے لیے اپنی ساکھ کو دوبارہ قائم کرنا اور عالمی کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کو ایک محفوظ مقام فراہم کرنا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    آئی سی سی اجلاس: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان، پاکستان دورے کی دعوت

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،محسن نقوی

    پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں،پاکستان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے گراؤنڈ کی مرمت کا منصوبہ بنایا تھا،پی سی بی نے بھی اس کے لیے کام شروع کر دیا ہے

    چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ اس کے ساتھ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے

    آخری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی 2017 میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر جیتی تھی،بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز دبئی یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، 

    محسن نقوی سے سابق کرکٹر کی ملاقات، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر گفتگو

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

  • چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا انکار،پاکستان کیا کرے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی،بھارت کا انکار،پاکستان کیا کرے گا؟

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیا ہو سکتا ہے؟

    ذرائع کے مطابق، بھارتی کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے تنازعہ کو پہلے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے گا، آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت میں سے کوئی بھی فریق اس تنازعہ کے حل کے لیے تنازعہ حل کمیٹی میں جا سکتا ہےذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کا آپشن صرف اس صورت میں استعمال ہو سکتا ہے جب آئی سی سی کے متعلقہ فورمز پر کوئی فیصلہ کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے سے قبل تمام معاملات کرکٹ کے عالمی فورم پر ہی طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پی سی بی کے ابتدائی ردعمل کے مطابق، آئی سی سی کو جواب دینے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان پر موجود کشیدگی اور تنازعات ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ وہ کس طرح اس تنازعے کو حل کرتا ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کرکٹ کی عالمی سیاست متاثر ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کی امیدوں پر بھی اثر پڑے گا۔ اگر معاملہ عالمی ثالثی عدالت تک پہنچتا ہے تو اس سے کرکٹ کے کھیل کی ساکھ پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ دونوں بورڈز کو اس صورتحال کو حل کرنے کے لیے جلد اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ کھیل کی بہتری اور عالمی سطح پر امن کا پیغام دیا جا سکے۔

  • سموگ اور دھند،  موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

    سموگ اور دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند کردی گئی

    سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے متعدد جگہوں سے بند کردی گئی۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق حالیہ سموگ کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کی گئی ہے، دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند ہے، ملتان سے سکھر تک بھی دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے بند کردی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، دھند کے دنوں میں سفر کیلئے بہترین وقت صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا وقت ہے، اس دوران بھی روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔

  • آسٹریلیا کیخلاف فتح: آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں،محسن نقوی

    آسٹریلیا کیخلاف فتح: آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں،محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان نے پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر 22 برس بعد آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دی۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد اور 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباشی بھی دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم بہترین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

    محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    چیمپئنزٹرافی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بیان سامنے آگیا

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی بالر نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی،میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کیے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے کینگروز کو ہوم گراؤنڈ پر ہراکر تاریخ رقم کی۔

    دوسری جانب وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

    پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان نے بطور کپتان فاسٹ بولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا اسپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا اسپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رؤف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاص کیا، آج شاہین آفریدی نے بہت اچھی بولنگ کی، انہوں نے نئی گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا، اب آگے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اچھی رہے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

  • پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پرتھ: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی ،میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی-

    باغی ٹی وی: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسر ا میچ پرتھ میں کھیلاجا رہا ہے، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جانب سے میتھو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا، کینگروز کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرئی جب اوپنر بلے باز جیک فریزر میک گرک 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان جوش انگلس 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے،جبکہ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1855534489721774257
    آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی،اس سے قبل پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی،ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی –

    دوسری جانب اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

    پاکستانی اسکواڈ

    پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    آسٹریلوی ٹیم میں کپتان جوش انگلس، میتھو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس شامل ہیں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں، فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔بلوچستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور انہیں وہاں کےمقامی افراد کی مدد حاصل ہوتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے حوالے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈپورا سے امید لگائی ہوئی ہے کہ وہ انہیں کسی طریقے سے سیاست اور اقتدار میں واپس لائیں یا کم از کم ملک سے باہر بھجوائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں فریق فکس میچ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور دو دفعہ حملہ آور ہوئے اور اس کے بعد غائب ہوگئے۔وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے کمپرومائزڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان کو علم ہے اور یہ سب ان کی مرضی سے ہورہا ہے۔ہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ 50 فیصد اور کچھ 25 فیصد کمپرومائزڈ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

    دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز بند

    کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

  • یو اے ای میں ہونیوالے  اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

    یو اے ای میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 13 نومبر سے 8 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز اور اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے آخری ایڈیشن میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرنے والے سعد بیگ کو 29 نومبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    دورہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کپتان سعد بیگ ، عبدالسبحان ، علی رضا ، فہم الحق، فرحان یوسف، ہارون ارشد ، حسن خان ، محمد احمد ، محمد حذیفہ ، محمد ریاض اللہ ، نوید احمد خان ، شاہ زیب خان ، طیب عارف ، عمر زیب اور عثمان خان پر مشتمل ہو گا۔

    واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے 120 کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کو منتخب کرنے کے لیے ٹرائلز اور سلیکشن میچز کا انعقاد کیا تھا۔

  • جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی بھی پاکستان کی فتح پر پرجوش نظر آئے، ایکس پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایڈیلیڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر نو وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہماری آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار نو وکٹوں سے جیت ہے اور یہ فتح اگلے ون ڈے میچز کے لیے ہماری ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ افزا پیغام ہے۔پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، "آج کے میچ میں رضوان، حارث، شاہین، سیم اور عبداللہ کی کارکردگی بے مثال تھی۔ یہ لفظ ‘حیرت انگیز’ ان کی کارکردگی کا مکمل حق نہیں ادا کرتا۔”آفریدی نے مزید کہا کہ "لڑکو، اپنے آپ پر ایمان رکھو اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔”

    پاکستان کی اس شاندار فتح نے نہ صرف ٹیم کی خوداعتمادی کو بڑھایا ہے بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی جوش و جذبہ کی نئی لہر دوڑادی ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے