Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی ،آئی ایم ایف کو  پہلے پنجاب اور سندھ میں قانون سازی کی یقین دہانی

    زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی ،آئی ایم ایف کو پہلے پنجاب اور سندھ میں قانون سازی کی یقین دہانی

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے صوبوں کے سولرائزیشن پروگرام اور صوبائی سطح پر گندم خریداری پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں ،جبکہ آئی ایم ایف کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے پہلے پنجاب اور سندھ میں قانون سازی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے چوتھے روز صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے جائزے کے دوران صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیاجولائی تا ستمبرصوبائی بجٹ 342 ارب روپے سرپلس رہنا تھا جو 159 ارب 68 کروڑ سرپلس رہاجس کی بڑی وجہ پنجاب حکومت کی طرف سے 160 ارب روپے کا خسارہ ہے

    آئی ایم ایف وفد کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب اور سندھ میں ہوگی مجموعی صوبائی سرپلس ہدف کے مقابلے میں 182 ارب روپے کم رہا جس میں سے سندھ کے 131 ارب، پختوانخواہ 103 ارب اور بلوچستان نے 85 ارب سرپلس رہا۔

    آئی ایم ایف نے صوبائی سطح پر گندم کی خریداری اور سولرائزیشن پالیسی پر بھی اعتراضات اٹھائےمصوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس اور قومی مالیاتی معاہدے کے تحت اخراجات پر مذاکرات آج ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد حکومتی اداروں سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے-

  • ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

    ایک سال میں ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجر ملک بدر

    ستمبر 2023 میں پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کا حکم نامہ جاری کرنے کے بعد اب تک کم از کم ساڑھے سات لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افغانستان واپس بھیجے گئے مہاجرین کی بھاری اکثریت (88 فیصد) بلاکاغذات مہاجرین پر مبنی تھی۔واپس جانے والے افغان مہاجرین میں صرف 10 فیصد رجسٹریشن کے ثبوت اور 2 فیصد افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد تھے۔یہ اعداد و شمار اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں (یو این ایچ سی آر) اور مہاجرت (آئی او ایم) کے امور پر شراکتی اداروں نے حال ہی میں جاری کئے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ میں ان کی گرفتاریوں اور حراست کے حوالے سے بھی اہم اعداد و شمار شامل ہیں، جن کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی قانون نافذ کرنے کے اداروں نے کم از کم اڑتیس ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو گرفتار کیا۔آئی او ایم نے مہاجرین کی گرفتاریوں سے منسلک اعداد و شمار جنوری 2023 میں اکٹھا کرنا شروع کئے (اس سے پہلے ایسی گرفتاریوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا) اور ان کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔افغان مہاجرین کی ملک بدری اور گرفتاریوں کا عروج ستمبر 2023 کا حکم نامہ جاری ہونے کے فورا بعد نومبر 2023 میں دیکھا گیا جب تیئس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا اور اڑھائی لاکھ سے زیادہ مہاجرین کو ملک بدر کیا گیا۔تاہم حالیہ دو ماہ میں سات لاکھ سے زائد لوگوں کی واپسی کے بعد اس قانون کے نفاذ کو عملی طور پر روک دیا گیا ہے اور مہاجرین کو اپنی بطور مہاجر رجسٹریشن کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کے لئے جون 2025 تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے گزشتہ دو ماہ میں مہاجرین کی ملک بدری میں 54 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔

    وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • فردوس عاشق اعوان امریکہ کے دورے پر،عشائیہ تقریب

    فردوس عاشق اعوان امریکہ کے دورے پر،عشائیہ تقریب

    سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان امریکہ کے دورے پر ہیں

    فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں بروکلن نیو یارک میں عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی امریکی کمیونٹی ، سماجی تنظیموں کے علاوہ میڈیا اور خواتین نے روائتی ڈھوک بجا کر استقبال کیا اور بھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ بروکلن نیو یارک میں ڈاکٹر فردوس عاشق کے اعزاز میں عشائہ تقریب صحافیوں کی عالمی تنظیم فورتھ پلر ، پاکستان ہاؤس اور سمال بزنس مائنورٹی ارکینائیزشن نے منعقد جس میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات ، تنظیموں کے علاوہ میڈیا نے شرکت کی

    تقریب میں فاروق مرزا نے تمام تنظیموں کے اراکین کا تعارف کروایا اور کہا کی بروکلن کونی آئی لینڈ پاکستانی ثقافت اور تہذیب کا مرکز ہے اور یہاں کے پاکستانی پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگاتے ہیں اور پاکستان کا وقار بلند کرتے ہیں ،تقریب میں ممتاز صحافی راجہ ابرہیم نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا رویہ رکھتی تھیں اور عزت بھی کرتی تھیں۔ تقریب میں اورسیز فاؤنڈیشن کے سرپراہ ظہیر مہر، نیو یارک میئر کی معاون خصوصی عطیہ شہناز ، پاکستان ہائوس کے صدر علی ذئی ، ڈپٹی قونصل جنرل محمد عمر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے اور ریاست کے رول کو بھی اہمیت دینی چاہیے ۔تقریب میں خواتین کی مختلف تنظیموں کی سربراہان نے بھی خطاب کیا ۔

    چندہ ڈالیں گے لیکن پی آئی اے خریدیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    بشریٰ کا رونا اچھی حکمت عملی،گنڈا پور”نمونہ” پی آئی اے نہیں خرید رہے،عظمیٰ بخاری

    پی آئی اے کی بجائے اپنے فلیٹس بیچیں، شیخ رشید

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

  • وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں  کے تحفظ کی یقین دہانی

    وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس موقع پر ڈنگ ژوئی ژانگ نے سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو …

  • دہشتگردوں کا مقصد  پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک  کو روکنا ہے،احسن اقبال

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے قومی مہمان ہیں چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ہمارے قومی مہمان ہیں، گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات منظم دہشتگردی کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے، دونوں ممالک سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رابطے میں ہیں اور ایسے فریم ورک پر اتفاق کریں گے جو دونوں ممالک کیلئے قابل قبول ہوگا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا جہاں ضروری ہوگا سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں گے،پہلے سے منظور شدہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کی شرائط عائد نہیں ہوتیں تاہم آئی ایم ایف کی شرائط نئے اکنامک زونز (اقتصادی راہداری) سے متعلق ہیں۔

  • وزیراعظم  کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کی عالمی رہنماؤں کے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے موقع پر آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے باکو میں ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے کامیاب انعقاد پر صدرعلیوف کو مبارکباد دی۔

    انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے صدر علیوف کے وژن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے انہوں نے آذربائیجان اور عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز پر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا.

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذر بائیجان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور دفاعی تعاون میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    فتنه الخوارج کے درندے معصوم اور بے گناہ انسانوں کے لہو کے پیاسے بنے ہوئے ہیں، ہمسایہ ملک افغانستان میں چھپے انسانیت کے یہ دشمن موقع دیکھ کر پاکستان آتے ہیں اور حملے کرتے ہیں ، ان کے حملوں میں زیادہ تر سکیورٹی فورسز کے آفیسرز اور جوان نشانہ بنتے ہیں لیکن ان کی دہشت گردی و بربریت سے بے گناہ شہری محفوظ ہے ، نہ سیاسی و مذہبی رہنما۔ یہ نہ کسی ہسپتال کو چھوڑتے ہیں نہ سکول کو ، حتی کے مساجد پر عین اس وقت حملہ آور ہوتے ہیں جب لوگ اللہ کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں۔ کیا ایسے درندوں کا اسلام یا انسانیت کے ساتھ تعلق ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں کیونکہ اسلام زمین پر فساد برپا کرنے والے ایسے درندوں کے حوالے سے بڑا واضح ہے ۔

    اسلام کی تعلیمات میں کوئی ابہام نہیں ۔ اپنے گھناؤنے اور ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے سکیورٹی فورسز ، عام شہریوں اور پرامن انسانوں کو بے دریغ قتل کرنے والے کیسے دین امن وسلامتی کے علم بردار بنتے ہیں؟ وہ اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے ہزاروں مسلمانوں کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو ایک مومن کے قتل کو بھی پوری دنیا کے تباہ ہونے سے بڑا گناہ قرار دیا ہے۔ سورۃ النساء میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُه جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ االله عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدٌ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا،اور جو شخص کسی مسلمان کو قصدا قتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے کہ مدتوں اس میں رہے گا اور اس پر اللہ غضب ناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس نے اس کے لیے زبردست عذاب تیار کر رکھا ہے

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار

    سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں

    پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے ساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپارکوچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ مل کر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا،سپارکو نے چین کے ساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کے لیے شراکت داری میں مقامی روور شامل ہو گا، پاکستان کا مقامی روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا،سپارکو کا 35 کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا

    چاند کا جنوبی قطب اس وقت خلائی تحقیق کے لیے انتہائی اہم مقام سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں پانی کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں خلا کے مشنوں کے لیے ضروری ہوسکتے ہیں۔ 2028 میں چین کا چانگ ای 8 مشن اس علاقے میں تحقیق کرنے والا ہے،پاکستان کا مقامی روور اس مشن کا اہم حصہ ہوگا، جس کے ذریعے چاند کی سطح کی تفصیلی تصویر حاصل کی جائے گی اور چاند کی مختلف سطحوں کی کیمیائی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ شراکت داری چین اور پاکستان کے خلائی تعاون میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ چین نے اپنی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق میں عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور پاکستان کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے نئے امکانات کا دروازہ کھولے گا۔ پاکستان کو اس شراکت داری سے نہ صرف خلائی تحقیق کے میدان میں اہم تجربات حاصل ہوں گے بلکہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بھی نئی پیشرفت ہوگی۔چاند کے اس مشن میں سپارکو کا حصہ بننا پاکستان کے خلائی پروگرام کی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ملک کی خلائی تحقیق میں عالمی سطح پر اس کی موجودگی کا مظہر ہے۔

    چاند کے جنوبی قطب کی تحقیق کے نتائج خلا کی دیگر مشنز کے لیے اہم ہو سکتے ہیں، خصوصاً اگر یہاں پانی کے ذخائر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ مستقبل میں خلا میں انسانوں کی آبادکاری کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ اس تحقیق سے خلا کے مشنوں میں درکار توانائی کے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔سپارکو اور چین کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کو ایک نیا عروج ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو گا، بلکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

    تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • ملی یکجہتی کونسل کے نئے  مرکزی تنظیمی زمہ داران  کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل کے نئے مرکزی تنظیمی زمہ داران کا اعلان

    ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ تین سال کے لیے مرکزی سطح عہدیداران کا دستور کے مطابق انتخاب اور صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی منظوری سے اعلان کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلسِ قائدین نے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو صدر اور لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا اور علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی ممبر جماعتوں کے سربراہ مرکزی نائب صدر ہوں گے۔ جماعت اسلامی سے (حافظ نعیم الرحمن)، مجلس وحدت مسلمین (علامہ راجہ ناصر عباس جعفری)، ہدیة الہادی (پیر سید ہارون علی گیلانی)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (مولانا اللہ وسایا)، جماعت اہل حدیث (حافظ عبدالغفار روپڑی)، تحریک حرمتِ رسولؐ (حافظ عبدالرحمن مکی)، متحدہ جمعیت اہل حدیث (علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری)، تنظیم اسلامی (شجاع الدین شیخ)، جمعیت علمائے اسلام سینئر (پیر عبدالرحیم نقشبندی)، منہاج القرآن انٹرنیشنل (خرم نواز گنڈاپور)، جماعت اہل حرم (مفتی گلزار نعیمی)، تحریک جوانان پاکستان و کشمیر (محمد عبداللہ حمید گل)، تحریک خلافت (قاضی ظفر الحق)، البصیرہ (ڈاکٹر سید علی عباس نقوی)، وفاق المدارس شیعہ(علامہ محمد افضل حیدری)، علماء و مشائخ رابطہ کونسل (پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ)، تحریک اویسیہ پاکستان (پیر غلام رسول اویسی)، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (ڈاکٹر حضور مہدی)، جمعیت اتحاد العلما پاکستان (مولانا عبدالمالک)، تنظیم العارفین پاکستان (پیر صاحبزادہ سلطان احمد علی)، مرکزی علما کونسل پاکستان (صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی)، جمعیت اشاعت توحید السنہ(مولانا محمد طیب طاہری)، فلسطین فائونڈیشن پاکستان (ڈاکٹر صابر ابومریم)، اسلامی جمہوری اتحاد (علامہ زبیر احمد ظہیر)، متحدہ علماء کونسل (مولانا عبدالرئوف ملک)، تحریک فیضان اولیاء (دیوان عظمت مودود چشتی)، جماعت الصالحین (پیر خالد سلطان قادری) نائب صدور ہوں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ممبر جماعتوں کے قائدین قاری محمد یعقوب شیخ، علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، سید ناصر عباس شیرازی، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، ڈاکٹر ضمیر اختر خان کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے لیے علامہ شبیر میثمی (اسلامی تحریک)، نذیر احمد جنجوعہ (جماعت اسلامی)، علامہ سید عقیل انجم قادری (جمعیت علمائے پاکستان)، سید اسعد عباس نقوی (مجلس وحد مسلمین)، علامہ عبدالوحید شاہد روپڑی (جماعت اہل حدیث پاکستان)، صاحبزادہ ولی اللہ نقشبندی (جمعیت اتحاد العلماء و مشائخ)، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری (متحدہ جمعیت اہل حدیث)، ڈاکٹر عبدالرحمن (ہدیة الہادی)، سید عبدالوحید شاہ (تحریک حرمت رسولؐ)، ڈاکٹر میر آصف اکبر (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کو منتخب کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے لیے سیکرٹری مالیات طاہر رشید تنولی، رابطہ سیکرٹری سید لطیف الرحمن شاہ، سید مرتضیٰ ثاقب، محمد علی کاظمی اور میڈیا کوارڈی نیٹر پشاور زاہد علی اخونزادہ، لاہور فرحان شوکت ہنجرا، عبدالحنان، اسلام آباد شاہد شمسی، ملتان حافظ اعجاز الحق، کراچی مجاہد چنا، حیدرآباد یونس دانش، کوئٹہ ولی اللہ شاکر کو مقرر کیا گیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی کمیٹی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں دستور ملی یکجہتی کونسل میں ترمیم و اضافہ، سرگرمیوں کا سالانہ شیڈول، ممبر جماعتوں کی فعالیت، مالیاتی امور، مرکزی دفتر کی فعالیت، ملک گیر مشترکہ پروگرام اور صوبوں میں تنظیموں کے انتخابی شیڈول طے کرنے کے لیے قائم کر دی گئی ہے جس کے ممبران علامہ شبیر میثمی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر صفدر شاہ گیلانی، سید ناصر شیرازی، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر عطا الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، سید علی عباس نقوی، قاری محمد یعقوب شیخ، مفتی گلزار نعیمی ہوںگے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے دستور کی روشنی میں خطبات جمعہ، مصالحتی،علمی، تحقیقی، اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات اور دینی جرائد، ذرائع ابلاغ کمشنز قائم کر کے ممبر جماعتوں کے نامزد چالیس قائدین، علما سکالرز کو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا.

    رپورٹ کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا، انڈر 19 ایشیا کپ 29 نومبر سے 8 دسمبر تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔15 رکنی سکواڈ میں سے تین کھلاڑیوں سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے کیونکہ تینوں کھلاڑی گزشتہ سال اسی مقام پر ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شامل تھے۔سعد بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری اچھی رہی ہے، کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن بھی بہترین رہے اور اب ہماری توجہ کل کے کھیل اور ٹورنامنٹ پر ہے۔سعد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات دونوں مضبوط سائیڈز ہیں اوریہ اے سی سی ایشیا کپ سے پہلے کمبینیشن بنانے کا بہترین موقع ہے۔تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی) )، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا) جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں احمد حسین (پشاور)، رضوان اللہ (کراچی) اور یحییٰ بن عبدالرحمٰن (لاہور) شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کے تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز کا آغاز صبح 10.30 بجے ہو گا۔

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات