Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے. جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

    پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے. جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

    پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے پارلیمنٹ ہی قانون کو کالعدم کرسکتی کیس میں سوال غیر قانونی ترامیم کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تھا نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست مسترد کرتا ہوں جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ چاہئے تو خود اس قانون کو تبدیل کرسکتی ہے.
    https://x.com/_SulimanShah_/status/1702686400682840215
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ تحریر کیا ہے جبکہ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، تحریری فیصلہ 58صحفات پر مشتمل ہے اور اکثریتی فیصلہ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے تحریر کیا ہے، جب کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ کا دو صفحات کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اکثریتی فیصلہ پڑھا، میں اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، اور نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ کیس میں بنیادی سوال نیب ترامیم کا نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالا دستی کا تھا، لیکن میری رائے میں اکثریتی فیصلہ یہ سمجھنے میں ناکام رہا کہ ریاست کے اختیارات عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے۔

    اختلافی نوٹ میں تحریر ہے کہ بنیادی سوال پارلیمانی جمہوریت میں آئین کی اہمیت اور ریاست کے اختیارات کی تقسیم کا ہے، اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر غیر منتخب ججز کا پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون پر فیصلہ سازی کی حدود سے متعلق ہے، جسٹس منصور نے لکھا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ ہی اپنے بنائے ہوئے قوانین میں ترمیم یا تبدیلی کرسکتی ہے، اگر پارلیمنٹ نیب قانون بنا سکتی ہے تو اس کو واپس بھی لے سکتی ہے اور ترمیم بھی کر سکتی ہے، فیصلے میں اس بات کو نہیں پرکھا گیا کہ پارلیمنٹ نے کونسا کام غلط کیا ہے،ارکان اسمبلی کے احتساب کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار کبھی ختم نہیں ہوتا، اکثریتی فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارات کو سمجھنے میں ناکام رہا، اکثریتی فیصلہ آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی مماثلث کو سمجھنے میں بھی ناکام رہا جو جمہوری نظام کی بنیاد ہے، سپریم کورٹ کے غیر منتخب ججز منتخب ارکان اسمبلی کی پالیسی کا کیسے جائزہ لے سکتے ہیں، بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے بغیر عدالت قانون سازی کا جائزہ نہیں لے سکتی۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے مزید تحریر کیا کہ میری عاجزانہ رائے آئینی سکیم کیخلاف ہے، آئین کے مطابق ریاست اپنی طاقت اور اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے نوٹ میں مزید کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث فی الحال تفصیلی وجوہات بیان نہیں کر رہا، اختلافی نوٹ کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

  • سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

    لیبیا کی ہلال احمر نے سیلاب متاثرین کی ایک خوفناک تعداد کے بارے میں بتایا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد تقریباً 20,000 تک پہنچ گئی ہے، لیبیا کی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 2000 لاشیں سمندر میں بہہ گئیں۔

    جبکہ دریں اثنا لیبیا میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے جمعرات کے روز شہریوں اور امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مشرقی لیبیا کے شہر درنہ میں آنے والے سیلاب کے بعد جنگ کی دھماکا خیز باقیات کو پانی سے بھرے علاقوں میں نئے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد محتاط رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    عالمی ادارے کے مطابق کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ یہ معلوم ہے کہ درنہ جنگ کی دھماکا خیز باقیات سے آلودہ شہر ہے اور سیلاب کی وجہ سے باقیات کو ان کے سابقہ مقامات سے شہر بھر کے علاقوں میں منتقل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد اب بھی خطرناک ہے اور شہریوں اور امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک جگہوں پر نشانیاں لگائیں تاکہ دوسروں کو خبردار کیا جا سکے اور حکام کو مطلع کیا جا سکے۔

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری

    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپے 11 پیسے سستا ہو کر 296.85 روپے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 297.96 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے ایک پیسہ سستا ہوا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 298 روپے برقرار ہے۔

    دوسری اسٹیٹ بینک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تین ماہ کے ڈالر بلز کا منافع 125 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے اور تین ماہ کے برطانوی پاؤنڈ بلز کا منافع 175 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.25 فیصد جب کہ تین ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 225 پوائنٹس بڑھا کر 6.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

    مرکزی بینک کے مطابق 6 ماہ کے ڈالر این پی سیز کا منافع 130 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8.5 فیصد، 12 ماہ کے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 9 فیصد، 6 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7.50 فیصد جب کہ 12 ماہ کے پاؤنڈ اسٹرلنگ این پی سیز کا منافع 100 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 8 فیصد کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق6 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 6.5 فیصد، 12 ماہ کے یورو این پی سیز کا منافع 200 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 7 فیصد، 3 اور 5 سال کے اسٹرلنگ اور یورو این پی سیز کا منافع 7.5 اور 6.5 فیصد برقرار ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے کے 3 ماہ کے این پی سیز کا منافع 6 فیصد بڑھا کر 21 فیصد، 6 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.25 فیصد اور 12 ماہ کے روپے این پی سیز کا منافع 600 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 21.50 فیصد کیا گیا ہے علاوہ ازیں اس کے علاوہ 3 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 350 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 17.5 فیصد اور 5 سالہ روپے این پی سیز کا منافع 150 بیسز پوائنٹس بڑھا کر 15 فیصد کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانی ڈالر این پی سیز میں کم از کم ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کرسکتے ہیں جب کہ 3 اور 5 سال کے این پی سیز کا منافع 8،8 فیصد برقرار ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 103 پوائنٹس اضافے سے 45753 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46093 رہی، حصص بازار میں سوا 22 کروڑ شیئرز کا کاروبار 11 ارب روپے میں ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6772 ارب روپے ہے۔

  • جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ

    جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں یوم جمہوریت منا یا جا رہا ہے اورجمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں ہیں بلکہ یہ شمولیت، ہم آہنگی اور نمائندگی کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ ہر شہری، چاہے اس کی عمر کچھ بھی ہو، ہمارے اجتماعی روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے۔اس سال جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے موضوع”اگلی نسل کو بااختیار بنانا“ ہے جو کہ جمہوریت کو آگے بڑھانے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی آواز کو ان فیصلوں میں شامل کیا جائے جن کا ان کی زندگیوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں ایک متحرک جمہوریت ہے، اور اس کی سب سے نمایاں طاقت نوجوان آبادی ہے۔وہ نوجوان ہماری قوم کا سب سے بڑا اثاثہ اور امید کا ذریعہ ہیں۔اس بات پر غور کرنا بہت ضروری ہے کہ ہم قانون سازی کے عمل میں اپنی نوجوان نسل کی خواہشات کی فعال شمولیت کو کس طرح یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نوجوان رہنماؤں کو آگے بڑھنے اور قومی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے متعدد یوتھ فورمز اور پلیٹ فارمز قائم کیے ہیں۔جہاں پاکستانی نوجوان اپنی توانائیاں استعمال کرتے ہوئے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ،بلاول

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانا ہمار ا عزم ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ نہ صرف کل کے رہنما ہیں بلکہ آج کے فیصلوں کی تشکیل میں فعال حصہ دار ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ ہماری وابستگی کا مطلب اس عزم کا اظہار ہے کہ نوجوانوں کی آواز کو نہ صرف تسلیم کیا جائے بلکہ قانون سازی کے عمل میں بھی انہیں شامل کیا جائے۔جمہوریت اور جمہوری روایات کو اپنانے سے معاشرے میں برداشت، رواداری، اور پر امن بقائے باہمی فروغ پاتے ہیں اور یہی آج کی ضرورت ہے تاکہ ہم یکجا ہو کر پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

  • منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    منیشا گلیانی بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک ہندوستانی رقاصہ ہیں جو بنیادی طور پر ہندوستانی کلاسیکی رقص "کتھک” پیش کرتی ہے۔ منیشا کی پیدائش اور پرورش ہندوستان کے گلابی شہر جے پور میں ہوئی۔ اس نے 7 سال کی کم عمری میں جے پور کتھک مرکز میں کتھک کی تربیت شروع کی۔

    اس کے بعد اس نے ہندوستان کے مختلف نامور اداروں سے کتھک رقص میں اعلیٰ قابلیت حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں، وہ ہندوستانی کلاسیکی موسیقی پر مختلف مضامین لے کر آئی ہیں اور ڈی پی ایس سوسائٹی جے پور اور بھارتیہ ودیا بھون کے لیے بطور ڈانس انسٹرکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس نے تھرک اتسو نامی سالانہ آرگنائزڈ انڈین کلاسیکل ڈانس فیسٹیول کی کیوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    اپنے کیریئر کے دوران، اس نے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک بھی مختلف تقریبات میں پرفارم کیا ہے۔ وہ ایک ہونہار رقاصہ تھیں اور اس کے لیے اس نے خود کو مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا ہے۔ اس نے حکومت ہند کی طرف سے جونیئر اور سینئر دونوں سطحوں پر قومی اسکالرشپ حاصل کی۔ انہیں مختلف بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

  • مس یونیورس مقابلہ کیلئے پاکستان کا نام؛  وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

    مس یونیورس مقابلہ کیلئے پاکستان کا نام؛ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے رپورٹ مانگی ہےکہ کون سی کمپنی پاکستان کا نام ‘مس یونیورس’ کے مقابلے کے لیے استعمال کر رہی ہے صحافی ایاز اکبر کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نےکہا ہےکہ حکومت پاکستان نے کسی کو مس یونیورس مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد نہیں کیا۔

    ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مس یونیورس کے مقابلہ حسن کے لیے حکومت نے کسی پاکستانی خاتون کو نامزد نہیں کیا، اس سے قبل مقابلہ حسن ‘مس یونیورس’ میں پانچ پاکستانیوں کی شرکت کی خبریں سامنے آنے پر سینیئر صحافی انصار عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوال اٹھایا تھا کہ ان خواتین کو پاکستان کی نمائندگی کی اجازت کس نے دی؟

    تاہم ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فارن آفس کو ہدایت کی کہ وہ دبئی حکام سے رابطہ کریں کہ کوئی پرائیویٹ کمپنی مقابلہ حسن کے لیے پاکستان کا نام کیسے استعمال کرسکتی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سے بھی رپورٹ مانگی تھی کہ کون سی کمپنی پاکستان کا نام اس معاملے میں استعمال کر رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    جبکہ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے وزیراعظم کو رپورٹ دی کہ فلپائن کا شہری جو دبئی میں مقیم ہے اس کی کمپنی نے مقابلہ حسن کے لیے پاکستان کی خواتین سے درخواستیں مانگیں تھیں، تاہم دوسری جانب کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئی ہی جبکہ لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں اور ایریکا رابن رواں سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

  • پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان کو شکست؛ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے اور سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا، کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7 وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوا تاہم محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے 52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے

  • 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں  آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    30 ستمبر کو جڑانوالہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

    ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک کا کہنا ہے جڑانوالہ کا نام تبدیل کر کے میثاق آباد رکھنا چاہیے، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی بڑا قومی لیڈر جڑانوالہ نہیں گیا، 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں گے اور ورلڈ مینارٹیز الائنس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    جبکہ کانفرنس میں ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینیر جے سالک کا کہنا تھا جڑانوالہ میں جو کچھ یوا یہ ہونا تھا، کیونکہ ہمارے اندر نہ اسلامک ازم اور نہ نیشنل ازم ہے، ان کا کہنا تھا 30 ستمبر کو جڑانوالہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں علماء، سکھ برادری اور ہندو کمیونٹی کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چرچ کے اندر کابینہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس میں جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دی گئی تھی۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سارے چرچ بحال کئے جائیں گے۔ سابق ممبر اقلیتی کمیشن آف پاکستان البرٹ ڈیورڈ نے کہا تھا کہ ریاست کو مسیحی برادری کو تحفط دینا ہوگا۔

  • نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہی انتخابات ہونے ہیں. خرم دستگیر

    نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہی انتخابات ہونے ہیں. خرم دستگیر

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان بار کا رد عمل تاریخ کا حصہ بن جائےگا۔ پاکستان بار کونسل کےرہنما حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس عدلیہ کی تقسیم اور بار کے ردعمل کی وجہ سے نہ ہوسکا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ اور ان کے دور میں کیے گئے کیسز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ججز کو اہم کیسزمیں شامل نہیں کیا جاتا تھا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے کیس میں یوٹرن لیا گیا، پہلے ووٹ دینا، پھر ووٹ کی گنتی کو غیر آئینی قرار دیا گیا، فیصلے سے 12 کروڑ عوام کی حکومت تبدیل ہوگئی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ظلم تو ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہی انتخابات ہونے ہیں، الیکشن کیلئے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں، علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل کے رہنما حسن رضا پاشا نے کہا کہ معزز ججز کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس ہوتا ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال بھی ریٹائر ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بھی امید تھی کہ فل کورٹ ریفرنس ہوگا، ہم اظہار خیال کریں گے، بینچ اور بار کے درمیان رشتہ اہم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہی انتخابات ہونے ہیں. خرم دستگیر
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
    حسن رضا پاشا کے مطابق پاکستان بار کونسل نے 4 بار فل کورٹ بینچ بنانے کا مطالبہ کیا، لیکن پاکستان بار کونسل کی درخواست کو مسترد کیا گیا، پاکستان بار کونسل کے رہنما نے فیصلے کو آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 ارکان اسمبلی کا ووٹ شمار نہ کرنے کا حکم دیا گیا، ہم نے آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کیا۔

  • قاضی فائز عیسیٰ  حلف برداری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

    قاضی فائز عیسیٰ حلف برداری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

    نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی جبکہ مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر درخواست میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر چار ججز کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی اور شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے.

    https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1702382843115327874
    جبکہ شکایت میں یہ بھی کہا گیا کہ انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے، جسٹس فائز عیسیٰ کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے علاوہ ازیں شکایت کنندہ نے کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے، جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفسز میں رشتے دار بھرتی کرائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
    پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
    ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے،ڈیل کے نتیجہ میں پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیا گیا،ڈیل کے نتیجہ میں ہی جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا،جسٹس امین الدین خان نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں رشتے دار بھرتی کرائے،جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے۔شکایت میں مزید کہا گیاہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا،دونوں ججز نے اثر رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی،سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرتے ہوئے ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرے۔