Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

    ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

    کراچی میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے بڑی غفلت سامنے آگئی، گلشن اقبال بلاک 5 میں لیڈی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا ہے اور گلشن اقبال کے نجی اسپتال کی ڈاکٹر نے خاتون کی زندگی داؤ پر لگادی، نجی اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا۔

    جبکہ متاثرہ لڑکی فلپائنی نژاد پاکستانی ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ خاتون کی 2 ماہ قبل ڈیلیوری ہوئی تھی، جس کے بعد سے پیٹ میں درد رہتا تھا، اور حالت غیر ہوجاتی تھی، اہلخانہ نے مزید بتایا کہ خاتون کو مختلف اسپتالوں میں دکھایا، پھر الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں اسپنچ فوم کپڑا پایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم خاتون کے گھر والوں نے مزید بتایا کہ جب متعلقہ نجی اسپتال گئے تو انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا، بلکہ بدتمیزی سے پیش آئے، پھر دوسرے اسپتال میں آپریشن کروایا اور پیٹ سے سب چیزیں نکالی گئیں جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ اسپنچ فوم کے باعث خاتون کے آنتوں کو شدید نقصان پہنچا اور ہمیں بہت پریشانی کا سامنا رہا۔ اس لیے نجی اسپتال کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، علاوہ ازیں گھر والوں نے گورنر، نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرصحت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کرکے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

  • عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان

    عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان

    عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات میں موذی مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر غور کیا گیا اور سربراہ جی پی ای آئی اسٹریٹیجی کمیٹی ایڈن اولیری سے ملاقات میں نگران وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

    تاہم ہائی رسک ایریاز کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور ایڈن اولیری نے کہا پولیوکے خاتمے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئےسنجیدہ اقدامات یقینی بنائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام میں تعاون جاری رکھیں گے۔

    خٰیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام گذشتہ 25 سالوں سے بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کا ہراول دستہ 339,521 پولیو ورکرز ہیں ۔ مثالی افرادی قوت کے علاوہ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں اور معلومات کے حصول اور تجزیے کا اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔


    پولیو کیا ہے؟

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

    پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

  • نگران حکومت کا بجلی صارفین کیلئے  ریلیف  پلان

    نگران حکومت کا بجلی صارفین کیلئے ریلیف پلان

    نگراں حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو تین ہزار روپے ریلیف دینے کا پلان تیار کرلیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ستمبرمیں تین سو یونٹ والے بل میں تین ہزار روپے تک کمی ہوگی جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بھی 300 یونٹ استعمال کرنے پر بل میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

    تاہم 60 سے 70 ہزار روپے کے بجلی بل پر 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی اور نگراں حکومت کی عوامی ریلیف پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے

    دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں نگراں حکومت نے بلوں میں کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا.ایسے میں عوام معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر رہے ہیں اور روایتی ذرائع کے بجائے سولر انرجی کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جو ناصرف آپ کا بجلی کا بل تقریباً ختم کرسکتی ہے بلکہ اضافی آمدنی کا باعث بھی بن جاتی ہے لہذا آپ کی چھت پر لگا ایک سولر سسٹم آپ کو مہنگی بجلی کے عذاب سے بچا سکتا ہے، لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو اس بارے میں کچھ معلومات ہو۔

    نجی ٹی وی کے مطابق سولر پینلز کی تین اہم اقسام ہیں: مونو کرسٹل لائن، پولی کرسٹل لائن اور تھِن فلم۔مونو کرسٹل لائن پینل سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ ان کا ہر فوٹوولٹک سیل پیور سلیکون کا ایک واحد کرسٹل ہے، جس کی پیداوار کا عمل نفیس ہے۔ پولی کرسٹل لائن پینلز کی کارکردگی درمیانی ہوتی ہے۔ ان کے سولر سیلز ایک سے زیادہ سلیکون کرسٹل سے بنے ہوتے ہیں۔ جس کا پینل کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے، اس کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ تھن فلم والے پینل سب سے کم مؤثر ہوتے ہیں۔ اس قسم کا سولر پینل فوٹو وولٹک مواد کی ایک تہہ کا استعمال کرتا ہے، بغیر کرسٹل لائن ڈھانچے کے، جو سخت یا لچکدار سبسٹریٹ پر لگایا جاتا ہے۔ تاہم، اب پولی کرسٹل لائن سیلز جیسی کارکردگی کے پتلے فلمی پینل موجود ہیں۔

  • قرآن پاک کی بے حرمتی پرتشدد ہنگامے، 10 افراد زیرحراست

    قرآن پاک کی بے حرمتی پرتشدد ہنگامے، 10 افراد زیرحراست

    سویڈن میں اتوار کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے دوران پُرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے بعد سویڈش پولیس نے دو افراد کو گرفتار اور کم از کم 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا نے اس بار سویڈن کے جنوبی شہر مالمو کے ایک چوک پر قرآن پاک نذر آتش کیا، جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی آبادی مقیم ہے، اور پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی کے مطابق تقریباً 200 لوگ اسے دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

    جبکہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ، قرآن پاک جلائے جانے کے بعد کچھ تماشائیوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور دوپہر پونے دو بجے کے قریب پرتشدد ہنگامہ ہوا اور پولیس کے مطابق قرآن پاک نذر آتش کرنے والا سلوان مومیکا اپنا کام ختم کرکے وہاں سے چلا گیا تھا لیکن لوگوں کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر موجود رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم نجی ٹی وی کے مطابق کچھ تماشائیوں نے مومیکا پر پتھر بھی پھینکے اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے روکے جانے سے قبل کچھ لوگ گھیرا توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں، ایک شخص کو پولیس کی کار روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو مومیکا کو اس مقام سے لے کر جا رہی تھی۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش پر ٹربیونل کا نوٹس

    اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل، خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش پر ٹربیونل کا نوٹس

    اسلامیہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی اور منشیات کیس کی انکوائری کے دوران خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش کئے جانے پر ٹربیونل نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جنسی حراسگی و منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی انکوائری کے دوران پولیس کی جانب سے ٹریبونل کے نام پر خواتین ٹیچرز کی مبینہ تفتیش کیے جانے پر ٹربیونل نے نوٹس لے لیا تھا.

    جبکہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمشنر بہاولپورکی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی جس میں آر پی او اور ڈی سی بہاولپور بھی شامل ہوں گے تاہم علاوہ ازیں ٹریبونل نے پولیس کو یونیورسٹی کے کسی بھی معاملے میں مداخلت سے بھی روک دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

  • نوبل ایوارڈز تقریب؛  ایران کی دعوت منسوخ

    نوبل ایوارڈز تقریب؛ ایران کی دعوت منسوخ

    نوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لئے روس ، بیلاروس اور ایران کو دی گئی دعوت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو اس سال اسٹاک ہوم میں ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کرے گی۔

    تاہم یاد رہے کہ نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس بھی یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلا روس کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ رواں برس تینوں ممالک کو نوبل ایوارڈز کی تقریب میں مدعو کرے گی تاہم فاؤنڈیشن کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی سویڈش سیاسی رہنماؤں نے اس کے ردعمل میں تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد فاؤنڈیشن کو اپنے پہلے کیے گئے فیصلے کو تبدیل کرنا پڑا اور تینوں ممالک کو دی گئی دعوت منسوخ کرنی پڑی۔

  • پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا تھا. پولیس رپورٹ

    پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا تھا. پولیس رپورٹ

    سانحہ جڑانوالہ سے متعلق فیصل آباد پولیس کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا جس کے مطابق سانحہ کی اصل وجہ مسیحی برادری کے 2 افراد کی آپس میں ذاتی رنجش تھی جبکہ ترجمان فیصل آباد پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2 مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، ملزم پرویز مسیح کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

    ترجمان کے میڈیا کو جاری اعلامیہ میں بتایا کہ ملزم پرویز مسیح کی جانب سے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی گئی اور اس سلسلے میں اس نے ایک اجرتی قاتل کو پیسے اور موٹر سائیکل بھی فراہم کی تاہم قتل کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی جبکہ ترجمان نے بتایا کہ قتل کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم پرویز نے توہین قرآن کی گھناؤئی سازش کی اور اس سازش میں اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی شامل تھے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    علاوہ ازیں پرویزمسیح نے عمیر کے نام سے توہین آمیز خط لکھا اور بے حرمتی کی جسے دیکھ وہاں کے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس کے نتیجے میں مسیحی بستوں میں گھر اور چرچز نذز آتش ہوئے، ترجمان کے مطابق مقدمے میں ملزم پرویز مسیح اور عمیر راجہ سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 اگست کو جڑانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب کے الزامات کی پاداش میں مسیحی بستیوں میں گھر اور چرچز کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

  • مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہیں. فیصل ندیم

    مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہیں. فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے گھروں سے اربوں روپے کرپشن کے برآمد ہو رہے ہیں، مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہے، عوام کو مہنگائی میں مبتلا کرکے خود لندن چلے گئے، آئی ایم ایف کے نام پر حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے، کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے اینٹی مہنگائی مارچ کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ کے ہزاروں شرکا نے مسلم لیگ ہاؤس نرسری شاہراہ فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت فیصل ندیم اور کراچی کےصدر احمد ندیم اعوان نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے ٹیکس اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف جملے درج تھے۔ کراچی پریس کلب کے باہر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہپاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہمیں بدحال کرگئے،حکمرانوں کے مال و دولت میں روز اضافہ ہو رہا ہے،حکمرانوں کے لیے عوام کا مفاد عزیز نہیں،وہ اپنی سیاست کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے گھروں سے کرپشن کے اربوں روپے برآمد ہو رہے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ وڈیروں اور جاگیرداروں کی جماعت نہیں ہے،ہم نے ہر حال میں عوام کے مفاد کو عزیز رکھا ہے،ہم ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں،کرپٹ نظام کو عوامی طاقت سے ختم کرکے آگے بڑھیں گے،موجودہ سسٹم میں پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا،اس شہر کو حق دینا پڑے گا،اگر نہیں دیں گے تو چھین کر لیں گے،سابق حکومت نے پورے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا،سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں پر زندگی تنگ کردیں گے،ہم صرف احتجاج نہیں کریں گے بلکہ عوام کو سہولت بھی دیں گے،عوامی سہولت بازار کا سلسلہ پورے سندھ میں شروع کیا جائے گا،کراچی میں 100 مقامات پر سستے سبزی اسٹال لگائے جائیں گے۔ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور غریب طبقہ مشکل صورت حال سے دوچار ہے،حکمران مہنگائی پیدا کرکے لندن چلے گئے،آئی ایم ایف کے غلام بن کر ہم پر مہنگے ٹیکس لگا دیے گئے،نگران وزیر اعظم نے پورے پاکستان کو بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ یہ ظلم بند کریں،اگر کچھ کر نہیں سکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ احتجاج کا سلسلہ نچلی سطح تک وسیع کرے گی۔¬

  • نیب نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

    نیب نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

    قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ نیب ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کی گئی اور انہیں پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گجرات سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی نے ملی بگھت سے گجرات میں 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں جبکہ ٹھیکوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کی رقم بٹوری اور من پسند ٹھیکیدار عظمت حیات کو رشوت کے معاملات میں استعمال کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    تاہم ذرائع کے مطابق ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی رقم پرویزالہی، مونس الہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاونٹس میں منتقل ہوتی رہی۔

  • پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

    پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے جس میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ خط میں تاج حیدر کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی، سندھ میں سیلاب سے تباہی کے بعد گھروں کی تعمیر ضروری ہے۔

    جبکہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انھوں نے مزید کہا کہ غریبوں کے بجٹ پر پابندی لگانا انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے، تاج حیدر نے مزید لکھا کہ بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جا رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر ہیں، پیپلزپارٹی رہنما نے مزید موقف اپنایا کہ درخواست ہے جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز فوری بحال کئے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    خط میں مزید لکھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اس بات پراتفاق ہوا تھا کہ نگراں حکومت کو بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔