Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • اسٹیٹ بینک  نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے جبکہ مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی اور اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد رہی۔


    جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر چہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر مہنگائی کم ہونے کا تخمینہ ہے اور مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 27 فیصد پر آنے کی وجہ سے پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور تب بھی شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔ شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا فیصلہ 26 جون کو ہوا تھا جب مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کی تھی۔

    دوسری جانب گولڈ مافیا کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغازکردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر مشتمل ٹاسک فورس بنادی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لینے کے لئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا مقصد گولڈ مافیا کےخلاف کارروائی کرنا ہے، ٹاسک فورس نے سونے کے اسمگلرز کی فہرست تیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئےگئے ہیں۔ سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام کا آغاز بھی کردیا گیا۔

  • انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے، عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔

    اپنی پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکام پرزور دیتے ہیں انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائےانسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔

    چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئےواشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتےدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

  • ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    اسلام آباد میں ایس ڈی جی اکیڈمی ، یو این ڈی پی کومسیٹ یونیورسٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلی کی آگاہی مہم میں شریک ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کو ان کے بہترین کام اور آئیڈیاز کے لیے ایوارڈ تقسیم کیے گئے، تقریب میں اسکول اور کالجز کے بچوں نے اپنے ڈیزائن کردہ پراجیکٹ بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی شدت ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ہماری زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہو رہا ہے ۔ پچھلے دنوں پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب اور اس سے پہلے سندھ میں ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد نے اس مسئلے کو فرنٹ لائن اشو بنا دیا۔

    جبکہ اس مسلئے سے نمٹنے کے لیے اب سرکاری اور غیر سرکاری ادارے متحرک ہیں۔اس کے ساتھ ماحول کو محفوظ کرنے کے لیے بچوں اور نوجوانوں میں آگاہی پیدا کی جا رہی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ایس ڈی جی اکیڈمی ، یواین ڈی پی کومسیٹ یونیورسٹی اور ہیومن رائٹس کمیشن کے اشتراک سے ماحولیاتی تبدیلی کی آگاہی مہم( نیشنل یوتھ پالیسی ڈائیلاگ آن کلائیمٹ چینج) میں بچوں اور نوجوانوں نے ماحول کو صاف اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف تخلیقی ، آسان اور قابل عمل آئیڈیاز دیے۔

    انیقہ بشیر بھی ان نوجوانوں میں سے ہیں، انہوں نے گرین ہیریٹیج کے شعبے میں اپنا کردار ادا کیا اور اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کیا، بارہویں جماعت کی طالبہ انیقہ بشیر نے گرین ہیرٹیج یعنی سو یا پچاس سال پرانے درختوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی منظم ڈاکیومیٹشن کی، انہوں نے خصوصاً برگد کے سو سال پرانے درختوں کی نشاندہی کر کے انہیں متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تا کہ صدیوں پرانے خوبصورت درختوں کو کٹائی سے محفوظ رکھا جا سکے اور انہیں قومی ہرے ورثے کا درجہ دیا جا سکے۔ وہ اس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ Agreenerpakistan.org اور projectbanyantrees.com بھی چلا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے آئندہ پراجیکٹ میں ایک مقامی بینک کے تعاون سے آبی آلودگی کو روکنے اور آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

    پچھلے دنوں یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک تحقیقاتی ایجنسی ” اے کیو ایل آئی” ائیر کوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 98 فیصد شہری زہر آلود ہوا میں سانس لے رہے ہیں اور فضا میں موجود زراتی آلودگی ہماری تقریباً 4 سال عمر کو مختصر کر رہی ہے اور دل کی بیماریوں کے بعد یہ زراتی آلودگی جان لیوا عوامل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یعنی کے گلے ناک اور پھپھڑوں کی بیماریاں جو کہ زراتی آلودگی سے منسلک ہیں روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور اس سلسلے میں کی گئی قانون سازی پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ ناقص گاڑیوں کا دھواں، زرعی اور صنعتی فضلا اور تیزی سے بڑھتی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی، جنگلاتی اور پہاڑی زمین پر تعمیرات ان سب عوامل کو سخت قانون سازی کے ساتھ روکنا پڑے گا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں صحت کے وسائل پہلے ہی کم ہیں اس شعبے میں بوجھ کم کرنے کے لیے ہمیں اپنے شہریوں کو آلودہ ماحول سے لازمی محفوظ رکھنا ہو گا اور اس کوشش میں ہر سطح پر آگاہی پہلی ضرورت ہے۔

  • ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ: پاک، سری لنکا میچ میں بھی بارش؟

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والے اہم میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا جانا ہے، یہ میچ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائی کرے گی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    لیکن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے اہم میچ میں وقفے، وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔متعدد موسمیات کی ویب سائٹس اور محکمہ موسمیات سری لنکا نے 14 ستمبر کو بارش کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کی پیش گوئی کی ہے، دوپہر شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے کا امکان ہے۔

    جبکہ عمران سہیل کے مطابق واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ نہ ہوسکا تو کون سی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرے گی؟ تاہم اس سوال کا جواب جاننے سے پہلے ایک نظر پوائنٹس ٹیبل پر ڈال لیتے ہیں۔ 4 پوائنٹس کے ساتھ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ بنگلادیش اس ریس سے باہر ہوچکا ہے، سری لنکا اور پاکستان کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

    اور اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو کیا ہوگا؟ فرض کرلیا جائے کہ اگر اس سیمی فائنل کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ سیمی فائنل کی حیثیت کے باوجود سری لنکا اور پاکستان کے میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

  • قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم گرفتار

    قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم گرفتار

    پنجاب میں قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ ایل ڈی اے کے موقع پر عوام نے شکایت کی تھی کہ منشا بم گروپ زمینوں پر قبضہ کرتا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او کو طلب کرکے منشا بم کو گرفتار کرنے کا کہا تھا۔
    https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1702036447472271748
    لاہور پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی ٹیم نے منشا بم کو گرفتار کیا اور نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کی ہدایت کی تھی خیال رہے کہ ملک منشا کھوکھر عرف منشا بم کو لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے۔ جس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے کئی مقدمے درج ہیں۔ اس کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق منشا بم غریبوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے میں ملوث رہا ہے۔ اقتدار میں موجود ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ منشا کے اچھے تعلقات رہیں ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ اس کی پشت پناہی کرتے ہیں جبکہ پولیس حکام نے نام سامنے نہ لانے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ منشا نے وکلاء کی ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو اس کے خلاف مقدمات کو دیکھتی ہے۔ پنجاب حکومت کے دیگر محکموں میں بھی اس کا اثر رسوخ ہے۔ جو پولیس والا منشا کے خلاف مقدمہ درج کر لیتا ہے، یہ گروہ اس کو بے بنیاد مقدمات میں گھسیٹ لیتا ہے۔

  • چین  افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    چین طالبان کی عبوری حکومت کے دوران افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے والا پہلا ملک بن گیا، افغان میڈیا کے مطابق نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چینی سفیر ژاؤ شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ملا حسن اخوند نے سفارتی تقریب میں چینی سفیر کی اسناد قبول کیں، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت قیام کے بعد سے یہ کسی ملک کے سفیر کی پہلی تعیناتی ہے، 2021 میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے
    دورہ ترکیہ؛ آرمی چیف کی صدر اردوان سمیت وزیر دفاع، خارجہ سے ملاقاتیں
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    واضح رہے کہ افغانستان میں 2019 میں تعینات چینی سفیر کی مدت ملازمت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی، دوسری جانب چین میں افغان سفیر کی تعیناتی پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں چینی سفیر کی تعیناتی معمول کا اقدام ہے، سفیر کی تعیناتی کا مقصد چین،افغان بات چیت اور تعاون آگے بڑھانا ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق چین کی پالیسی واضح اور مستقل ہے۔

  • خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

    خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیے گئے ہیں، نئے قلمدانوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق قلمدانوں میں ردوبدل کرنے کے بعد انجینئر عامر ندیم درانی سے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور انڈسٹری کامرس اور فنی تعلیم کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

    نگراں وزیر عامر ندیم کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور لوکل گورنمنٹ الیکشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں، عامرعبداللہ کو قبائلی امور، انڈسٹری اور کامرس کا قلمدان دے دیا گیا، ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزارتیں واپس لی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    نگراں مشیر ڈاکٹر سرفراز علی کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ توانائی اور منرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان دیے گئے ہیں، ظفراللہ خان سے آبپاشی کا قلمدان واپس لے کر ہاؤسنگ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

  • دورہ ترکیہ؛ آرمی چیف کی صدر اردوان سمیت وزیر دفاع، خارجہ سے ملاقاتیں

    دورہ ترکیہ؛ آرمی چیف کی صدر اردوان سمیت وزیر دفاع، خارجہ سے ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان سمیت وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


    جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ترک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ترکیہ کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے معیار کی تعریف کی۔

    علاوہ ازیں ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کا بھی اعتراف کیا جبکہ اس موقع آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مصیبت اور خوشی کے لمحات میں کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتا رہے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی
    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

    جبکہ آرمی چیف کو وزیر دفاع اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ سے نوازا جبکہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، پاک فوج ترکیہ کی بَری افواج کو متعدد شعبوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا  فیس بک پیج ہیک

    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک

    جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا ہے، فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کا آفیشل پیج ہیک کیا گیا ہے جبکہ ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے، پیج کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔

    جمیعت علمائے اسلام کے میڈیا سیل نے ہیک شدہ پیج سے ہوئی کسی بھی غیر متعلقہ پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے جبکہ دوسری جانب خیال رہے کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے سن رہے تھے صدر کچھ احکامات صادر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی جانب دار صدر ہیں، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے چیئرمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
    صدر عارف علوی نے 6 نومبر کو عام انتخابات کی تجویز دے دی

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کام کرنے دیں یا پھر ختم کردیں۔ صدر نے ایسی عدالت سے رجوع کا مشورہ دیا جو جانب دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے خوامخواہ بھونچال پیدا کرنے کی کوشش کی، عبوری صدر کی لاحاصل مشق سیاسی، انتخابی نظام میں مداخلت ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عبوری صدر نے ان قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جو عدم استحکام چاہتی ہیں۔ عبوری صدر حد میں رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا اپنا ملک ہے، واپس آتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ نواز شریف کو برے طریقے سے نکال کر ترقی کا سفر روکا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا تو ہم میدان میں ہوں گے، انتخابات سے بھاگ نہیں رہے، سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر صدر کا اختیار ہے بھی تو اس کا استعمال بدنیتی پر مبنی ہے۔ الیکشن کمیشن صدر کے کسی حکم یا تجویز کو ماننے کا پابند نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قاضی فائز عیسیٰ کیلئے سکیورٹی مقرر کردی گئی
    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ شدید تنقید کے زد میں
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    انکا کہنا تھا کہ صدر نے گیند عدلیہ کی طرف پھینکی ہے، عدلیہ نے صدر کی طرف۔ ایک دوسرے کی طرف گیند پھینکتے پھینکتے ناظرین کہتے ہیں گول نہیں ہوا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، آئندہ انتخابات میں اتحاد کے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سندھ میں ابھی تک کسی بھی جماعت کا اتحاد نہیں ہوا، سندھ میں کچھ جماعتوں کے ساتھ رابطے چل رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔ محمد میاں سومرو ملاقات کے لیے آئے تھے۔ محمد میاں سومرو کی جے یو آئی میں شمولیت پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    سیاسی جماعتوں میں میر جعفر۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے واپسی کا اعلان ان کے بھائی سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کردیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے بذات خود اس کا اعلان نہیں کیا وہ شہباز شریف کے اعلان کے وقت ساتھ کھڑے تھے۔ میاں محمد نواز شریف کو پاکستان آنے سے پہلے اپنے آس پاس کا جائزہ انتہائی دوربینی سے لینا چاہئے۔

    ملکی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے سیاست میں اور سیاسی جماعتوں میں ایسے ایسے میر جعفر موجود ہیں جن کا کوئی دین مذہب نہیں بلکہ یہ بے غیرتی کے پیٹ میں جنم لیتے ہیں اور حرص و آز کی گلیوں میں پروان چڑھتے ہیں اور دارالعلوم چاپلوسیاں میں ماہر اسفل و ارزل کی ڈگریاں لے کر اس بازار سے ہوتے ہوئے کسی کونے کھدرے میں بیٹھ کر اپنے شکاری کے درہم و دینار پر نظریں گاڑے ہوئے ہر آنے جانے والے کی مونچھ کا بال بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قاضی فائز عیسیٰ کیلئے سکیورٹی مقرر کردی گئی

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ شدید تنقید کے زد میں
    مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
    شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/
    ملک کے کروڑوں عوام اور بالخصوص نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ وہ ایسے پروپیگنڈوں سے دو ررہیں جو ہماری قومی سلامتی کے لئے نیک شگون نہیں دنیا میں کون سی قیادت ہے جو اپنے قومی سلامتی کے فیصلوں میں فوج اور جملہ اداروں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتی۔ حقیقت یہ ہے کہ فوج اور اس کے جملہ ادارے قومی سلامتی کے ذمہ دار ہوتے ہیں عراق پر امریکی حملے کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں اس وقت کے صدر بش کے اپنے ذاتی ذرائع نہیں تھے سی آئی اے اور پینٹاگان کے مشوروں پر عمل ہوا۔ پاک فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ تو ہے ہی اپنے کندھوں پر ان گنت افسروں اور جوانوں کے شہداء کے خون کی بھی بھاری ذمہ داری ہے جو ملک کی حفاظت اور ملک میں رہنے والوں کے کل کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنا آج ہم پر قربان کرگئے۔ عالمی طاقتوں کے اس خطے میں اپنے مفادات ہیں عالمی سازشوں کے سامنے ہماری فوج اور جملہ ادارے سینہ سپر ہیں۔