Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • کولبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے

    کولبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے

    کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے میچ کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جاوید میانداد اور حنیف محمد کے بعد ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
    آغا سلمان نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنالیے ہیں۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنا کر 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
    یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جیو نیوز کے مطابق امریکا میں ہونے والی ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں لیٹ برڈ ٹورنامنٹ عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز کھیلا گیا جس میں عنایت اللہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے واحد کھلاڑی تھے۔
    عنایت اللہ نے ٹورنامنٹ میں سابق ورلڈ چیمپئن کینیڈا کے جوئیل ویپنک کو بھی شکست دی۔ٹورنامنٹ میں نائیجیریا کے ایڈ تومیوا نے دوسری اور انگلینڈ کی سنبل صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے اس سے قبل ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حماد ہادی نے ڈائمنڈ کیٹیگری جیتی، جس میں انہوں نے پہلی پوزیش حاصل کرتے ہوئے 24 میں سے 21 گیمز جیتے۔

  • کولمبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کے کارنامے

    کولمبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹرز کے کارنامے

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہے ،سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔ جبکہ سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔عبداللہ شفیق 201 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے 7 ویں بلے باز بنے ہیں جبکہ اس سے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی۔سعود شکیل کیریئر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچ میں ففٹی کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔سنیل گواسکر، سعید احمد، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
    واضح رہے کہ کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سعود شکیل نے نصف سنچری اسکور کی ہے جبکہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔

  • قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ

    قومی ایئر لائن کا چین کے مزید14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ

    لاہور: قومی ایئر لائن نے چین کے مزید 14 شہروں تک رسائی کا فیصلہ کرلیا ۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے چین کے16 شہروں تک بیک وقت فضائی آپریشن بڑھانے کا اعلان کیا ہے پی آئی اے نے بیجنگ، شنگھائی کے بعد مزید 14شہروں تک فلائٹس چلانےکا پلان تیار کرلیا۔

    پی آئی اے اب کراچی، اسلام آباد،لاہورودیگرشہروں سے چین کے16 شہروں کیلئے فلائٹس چلائےگی چین کے16 شہروں میں بیک وقت فلائٹس سےپاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات میں مزیداضافہ ہوگا چین میں فلائٹ نیٹ ورک بڑھانےسےقومی ایئرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔

    پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی

    Pia
    اس حوالے سے پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا پاکستان ایئر لائنز اور ائیر چائنا کے درمیان پروازوں کا نیٹ ورک برھانے کیلیے پارٹنر شپ معاہدہ طے ہو گیا، پی آئی اے ائیر چائنا پارٹنر شپ معاہدے کے تحت پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا دونوں ایئر لائنز کے درمیان معاہدے سے پاکستانی تاجروں کی تمام چینی شہروں تک رسائی آسان ہوجائے گی-

    چین نےپاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

    دوسری جانب پاکستان ائیرلائنز( پی آئی اے) کی تنظیم نو کی اجازت دے دی گئی جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کو تنظیم نو کا مربوط پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ مالی مسائل کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرزکےاجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نےبھی شرکت کی،تنظیم نو منصوبے میں پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کیا جانا شامل ہےپی آئی اے پر عائد اربوں روپے کے قرضے، نان کور شعبہ جات اور غیر ضروری ملازمین کو پی آئی اے کے پہلے حصہ میں رکھا جائے گا جبکہ دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کور شعبہ جات ہوں گے۔

    ملک میں ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت

  • آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

    آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان

    اکتوبر میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ میچ اصل میں 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو تہوار نوراتری کی وجہ سے بھارتی سکیورٹی اداروں نے احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دیا ہے، اسی لیے 15 اکتوبر کا میچ ری شیڈول ہوسکتا ہے احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں، سکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سکیورٹی مشکل قرار دی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 15 اکتوبر کو نوراتری کا پہلا دن ہوگا اور اس روز گجرات بھر میں گربا کھیلا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ہجوم ہوتا ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ سکیورٹی اداروں نے میچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کولمبو،تیسرے روز ٹیسٹ میچ کا آغاز ،عبد اللہ شفیق نے سنچری مکمل کر لی

    بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں،اور حتمی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ، ہمیں سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت جیسی ہائی پروفائل گیم، جس کے لیے ہزاروں شائقین سفر کرکے احمد آباد پہنچیں گےنوراتری کی وجہ سےمتاثر ہوسکتا ہے،گیم کی تاریخ میں تبدیلی ان شائقین کےلیےایک مشکل ترین صورتحال پیدا کر سکتی ہے جنہوں نے پہلے ہی سفری منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور ٹکٹیں بک کر رکھی ہیں،کسی بھی میچ کے پیچھے بہت سی چیزیں ہوتی ہیں اس لیے ہر چیز کا خیال رکھنا پڑتا ہے-

    اس کے علاوہ بھارتی صحافی اور چند میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ اتوار کی بجائے 14 اکتوبر یعنی بروز ہفتے کو ہوسکتا ہے لیکن میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں۔

    کولمبو،بارش وجہ سے موخر کرنے والا میچ آج شروع کرنے کا امکان

    نریندر مودی اسٹیڈیم، جس کی گنجائش تقریباً 1 لاکھ ہے، ورلڈ کپ کے چار شاندار کھیلوں کی میزبانی کرے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ، بھارت بمقابلہ پاکستان، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، اور فائنل شامل ہیں۔ ورلڈ کپ 10 شہروں میں پھیلے گا، جس کے سیمی فائنل ممبئی اور کولکتہ میں شیڈول ہیں۔

    احمد آباد کو پہلے ہی اکتوبر کے وسط میں ہوٹل میں رہائش کی کمی کا سامنا ہے، ہوم اسٹےکے اختیارات بھی ختم ہو چکےہیں اس کے نتیجے میں، ہوائی کرایوں میں اضافےکی توقع ہےاگر انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کےلیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے،تو اس تاریخی تصادم کا حصہ بننے کے لیے شائقین کی طرف سے بڑے پیمانے پر منسوخیاں اور دوبارہ بکنگ کا جنون ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہورہا ہے اور پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔

    ویمینز فٹبال ورلڈ کپ میں فلپائن کی بڑی کامیابی

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کا پہلا نمبر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کا پہلا نمبر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔
    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،پاکستان کے 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے نمبر پر ہے۔
    آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی رینکنگ میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث ان کا کوئی پوائنٹ نہیں۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی سیریز میں روہت شرما الیون نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا اختتام ڈرا کی صورت میں ہوا۔

  • پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کا کہتے ہیں،امریکا

    پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کا کہتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انٹونی بلنکن اوربلاول بھٹو نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بات کی، امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا،پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کا کہتے ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جاری سلوک کی مذمت کی، اور واضح کیا کہ کسی امریکی عہدیدار کا دورہ افغانستان کا کوئی پلان نہیں-

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی معیشت اور افغان امور پر تبادلہ خیال کیا امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنےکے عزم کا اعادہ کیا۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب،فصلیں …

    سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا پاکستان سے مثبت، جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے۔

  • چین نےپاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

    چین نےپاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے لیے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے، اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے،اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

    قبل ازیں، حکومت قرض رول اوور کیلئے ازسرنو شرائط و ضوابط کی منظوری دے چکی ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم اداکرے گا چین نے تمام 31 معاہدوں میں 30 جون 2025 تک توسیع کردی ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں 10روپےفی کلو اضافہ

    اس سے قبل چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے تھے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، چین نے پاکستان کو 600 ملین ڈالر رول اوور کیے ہیں جس سے پاکستان کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا۔

    جبکہ 31 مارچ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا تھاکہ پاکستان کا چین کے ساتھ سیف ڈپازٹ اور کمرشل بینکس سے بزنس ہے، دو ارب ڈالرز 23 مارچ کو رول اوور ہونے تھے، اس بات کی تصدیق کرنے میں خوشی ہے یہ رقم رول اوور ہوگئی ہے۔

    ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب،فصلیں …

  • کولمبو،تیسرے روز ٹیسٹ میچ کا آغاز ،عبد اللہ شفیق نے سنچری مکمل کر لی

    کولمبو،تیسرے روز ٹیسٹ میچ کا آغاز ،عبد اللہ شفیق نے سنچری مکمل کر لی

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان کی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق نے سنچری مکمل کرلی۔پاکستان نے اب تک دو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں جب کہ 43 رنز کی برتری حاصل ہے، کریز پر اس وقت قومی کپتان بابر اعظم اور اوپنر عبداللہ شفیق موجود ہیں۔عبداللہ شفیق کی یہ ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا،
    بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

  • کولمبو،بارش وجہ سے موخر کرنے والا میچ آج شروع کرنے کا امکان

    کولمبو،بارش وجہ سے موخر کرنے والا میچ آج شروع کرنے کا امکان

    دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔ میزبان ٹیم پر12 رنز کی برتری حاصل ہے۔دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سے شروع کی اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا پر برتری حاصل کی تھی۔
    کولمبو ٹیسٹ دوسرے روز بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم کیا گیا تھا پاکستان کے 2 وکٹ پر 178 رنز، سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل، تھی عبداللہ شفیق 87، کپتان بابر اعظم 28 رنز کے ساتھ تیسرے دن کا کھیل شروع کریں گے،