Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • 23 جولائی نادیہ عنبر لودھی کا  یوم پیدائش

    23 جولائی نادیہ عنبر لودھی کا یوم پیدائش

    تجسس کی نظر سے دیکھتا ہے وقت بھی مجھ کو
    میں کھلتی ہی نہیں اس صاحب اسرار کے آگے

    اردو کی معروف پاکستانی ادیبہ، شاعرہ ، صحافی اور کالم نگار نادیہ عنبر لودھی 23 جولائی 1980 میں کراچی سندھ پاکستان میں پیدا ہوئیں ۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کیا ہے ۔ شادی کے بعد وہ اسلام آباد منتقل ہو گئیں ۔ نادیہ اردو کے علاوہ انگریزی میں بھی شاعری کرتی ہیں ۔ وہ اردو شاعری کی غزل، نظم، رباعی اور گیت وغیرہ میں طبع آزمائی کرتی ہیں تاہم نظم ان کی پسندیدہ صنف ہے ۔

    2017 میں انہیں برطانیہ کے ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وہ زیادہ تر بچوں اور خواتین کے مسائل پر لکھتی رہتی ہیں اور مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتی ہیں۔ برطانوی اردو اخبار ” خبریں ” مانچسٹر کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر بھی ہیں جبکہ وہ اردو زبان و ادب کی ترویج اور ترقی کیلئے ایک یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں ۔

    نادیہ عنبر لودھی کی شاعری سے انتخاب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تجسس کی نظر سے دیکھتا ہے وقت بھی مجھ کو
    میں کھلتی ہی نہیں اس صاحب ِ اسرار کے آگے

    فروزاں ہے ہر اک لذت سے لطفِ وصل کی ساعت
    کہ ساقی خود سبُولاۓ شب بیدار کے آگے

    سیم وزر کی کوئی تنویر نہیں چاہتی میں
    کسی شہزادی سی تقدیر نہیں چاہتی میں

    مکتبِ عشق سے وابستہ ہوں کافی ہے مجھے
    داد ِ غالب ، سند ِ میر نہیں چاہتی میں

    عشق کی کوئی تفسیر تھی ہی نہیں
    واسطے میرے تقدیر تھی ہی نہیں

    کس لئے ہو کے مجبور تم آۓ ہو
    بیچ دونوں کے زنجیر تھی ہی نہیں

    عالم رنگ و بُو کو سجایا گیا
    اس تماشے میں تقصیر تھی ہی نہیں

    بس چند ہم خیال ہیں عنبر مجھے عزیز
    بےحس جم ِغفیر نہیں چاہیے مجھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تجلی حسن یوسف کی سمجھنا دیکھ لی میں نے
    اگر مجھ میں بھی خو کوئی زلیخا دکھائی دے

    اسے حاصل ہوئی ہیں شہرتیں ایسی محبت میں
    حقیقت ہو کے بھی وہ شخص افسانہ دکھائی دے

  • پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکا

    پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکا

    امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں-

    باغی ٹی وی: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، جبکہ حالیہ دہشت گرد حملوں پر تشویش اور جانی ومالی نقصان پر افسوس ہے، پاکستان کے لیے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

    الزبتھ ہورسٹ نے پاکستانئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے جبکہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے پرامید ہیں امریکا اور پاکستان کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے اور امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے –

    ترک شیف براق اوزدیمرنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

    قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں شروع کردیں، کھلاڑیوں کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی گئی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے سعود شکیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
    قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

  • ایمرجنگ ایشاء کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    ایمرجنگ ایشاء کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا دفاعی چیمپئن پاکستان کا ناقابل شکست بھارت سے مقابلہ ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شیڈول ہے، پہلے سیمی فائنل میں میزبان آئی لینڈرز کو ساٹھ رنز سے ہرانے پر حارث الیون کی قومی ٹیسٹ ٹیم سے ملاقات ہوئی ، بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے جیت کے لیے قیمتی ٹِپس دیں اور پانچ وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے ارشد اقبال سمیت سب کی حوصلہ افزائی کی، شاندار فتح کا کیک بھی کاٹا گروپ مرحلے میں بھارت اے نے روایتی حریف پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی قومی کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لیے جیت پر نظریں جما لیں ،

  • تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    پاکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں اسپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا ہے جبکہ صاحب اسرا کے لیے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ فیضان لاکھانی کے مطابق صاحب اسرا نے کہا کہ مجھے کسی نے مدد کرنے کے لیے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھ سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا، تحفے میں آنے والے شوز پر اتنی بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔

    جبکہ قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔ کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    تاہم یاد رہے کہ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ اسپرنٹر ہیں۔

  • میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-

    بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-

    گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • ایمر جنگ ایشاء کپ میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

    ایمر جنگ ایشاء کپ میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست

    پاکستان اے کی ٹیم سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیکر ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان اے نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو جیتنے کے لئے 323رنزکا ہدف دے دیاپاکستان اے نے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اے نے 50 اوورز میں 322 رنز بنائےسری لنکا اے مقررہ اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی ،پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال نے5،مبصر خان اور سفیان مقیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیاعماد بٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
    سری لنکا اے کی جانب سے سب سے زیادہ اسکورسہان آراچینگے اورآویشکا فرنانڈو نے 97 97رنز بنائےپاکستان کی طرف سے عمیر بن یوسف نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی ،عمیر بن یوسف نے دس چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے،کپتان محمد حارث نے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائےمبصر خان نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔پاکستان اے بنگلہ دیش اور بھارت اے کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ 23 جولائی کو فائنل کھیلے گا۔

  • اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی. اسحاق ڈار

    اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اسٹینٹ برائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت میں جاری ہے، اس موقع پر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز ایوان میں پیش کیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت سےمتعلق دستاویز پیش کروں گا، جس ممبر کو دستاویز پڑھنی ہو وہ پڑھ سکتاہے، اور دستاویز اسمبلی کی لائبریری میں رکھوانے کی بھی درخواست کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق دستاویز شیئر کرنی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام 2019 میں شروع ہوا جسے 2022 میں ختم ہونا تھا۔

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ کریڈیبیلٹی کے گیپ کی وجہ سے 9واں ریویو تاخیر کا شکار ہوا، بجٹ 24-2023 آگیا لیکن نواں جائزہ نہیں ہوا تھا، گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ذخائر 14 بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں، 5 اشاریہ 3 بلین پرائیویٹ بینکوں جب کہ 8 اشاریہ 7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرکے چھوڑ کر جائیں، اسٹیٹ بینک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے مہنگائی کم ہو، البتہ زراعت، رئیل اسٹیٹ کسی بھی شعبے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

  • عام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ منظور

    عام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ منظور

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی سمری منظورکرتے ہوئےعام انتخابات کیلئے ساڑھے بیالیس ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں عام انتخابات کیلئے 42.5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی تاہم ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے فنڈزکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر 10 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔

    جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کی پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی نےمجوزہ ترامیم کوحتمی شکل دے دی ہے جس کےمطابق حلقہ بندیاں رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر کی جائیں گی ،رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجویزدیدی گئی ۔ مجوزہ ترامیم کے مطابق رکن قومی اسمبلی یا سینیٹر ساٹھ روز میں حلف نہیں اٹھاتا تورکنیت ختم کرنےکی تجویزدیدی گئی۔انتخابی حلقوں میں ووٹرز کی تعدادمیں پانچ فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہو گا ، حلقہ بندیوں کیخلاف شکایت تیس روزمیں کی جا سکے گی ، حلقہ بندیوں کاعمل انتخابی شیڈول کے اعلان سے چار ماہ قبل مکمل ہو گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
    عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

    کمیٹی کی مجوزہ ترامیم کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا ، پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا ، پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی ۔ زہ ترامیم کے مطابق کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پرامیدوار کو فیس واپس کی جائے گی ، امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹیشن کے قیام پراعتراض کر سکے گا ، حتمی نتائج کے تین روز میں سیاسی جماعتیں حتمی ترجیحی فہرست فراہم کریں گی ۔ مجوزہ ترامیم کی قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری لی جائے گی ۔

  • سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اعظم نذیر تارڑ

    سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اعظم نذیر تارڑ

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور یہ سب کچھ میرٹ پر ہوگا کیونکہ اب اعظم خان کا بیان بھی اب واضح ہوگیا ہے اور انہوں نے بے نقاب کردیا ہے کہ عمران خان نے کیسے قوم کو بے وقوف بنایا، اور اس وقت کے وزیر قانون نے ہاؤس میں جس طرح غلط بیانی کی وہ بھی جلد بازی میں تھی.

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سائفر کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ بعد میں ایک پرچی لہرائی جو کہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جبکہ عمران خان نے صدر عارف علوی کو مشورہ دیا اور سب سے بڑے ایوان کو تحلیل کردیا گیا، اس آئین شکنی کے خلاف اس وقت کی حزب اختلاف نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور عدالت نے سماعت مقرر کردی.

    ان کا کہنا تھا کہ اور پھر اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی قرار پائی اور قومی اسمبلی بحال کردی گئی جبکہ اس کے بعد قانونی طریقہ سے جو کچھ بعد میں ہوا وہ آپ کے سامنے ہے، جبکہ اب حکومت یہ معاملہ جس بحث ہورہی ہے مجاز ادارے کو بھیجا اور ابھی معاملہ زیر تفتیش ہے اور عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اب ایک گواہ یعنی اعظم خان سامنے آچکے ہیں جس کے مندرجات سب کے سامنے ہیں اور اس کی تصدیق 164 میں بھی ہوگئی ہے، لہذا اب اس بیان اور جو جواب عمران خان جمع کروائیں گے اس کے بعد جو سیکرٹ ایکٹ کی شکیں ہیں اس کے مطابق ایف ائی اے یہ معاملہ طے کرے گی اس معاملہ کرمنل قرار دیتے ہوئے آگے لے کر چلے گی.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب یہ سب معاملہ میرٹ پر ہوگا اور اس کی سزا کا فیصلہ تو عدالت کرے گی، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب اگر اس میں جان بوجھ کر کوتاہی کی گئی ہے تو اس کی سزا کم از کم 14 سال ہوسکتی ہے لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا نہ کیا گیا ہو تو پھر دو سال کی سزا ہے.