پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشین چیمپئَنز ٹرافی کے لیے بھارتی ویزے جاری کردیئے گئے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی تین اگست سے چنائی میں شروع ہورہی ہے ،ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کی اکتیس جولائی کو بکنگ کروائی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو ویزوں کے اجرا کے حوالےسے آگاہ کردیاگیاہے,2سے3 آفیشلز کے ویزے ابھی بھی زیرالتوا ہیں, جسکا 2 سے3 روز میں جاری کیے جانے کا یقین دلایاگیاہے۔ قومی ٹیم کے کنلسٹنٹ شہناز شیخ کا نام بھی بھارت کی جانے والی ٹورنگ پارٹی بھی شامل ہے تاہم ان کا ویزا پراسس ابھی شروع ہواہے, ہمسایہ ملک قومی ٹیم کی روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔
Tag: پاکستان
-

ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے-
باغی ٹی وی : ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔
بھارت کے 26 جماعتی اتحاد کا مودی کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
قبل ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا-
بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،امریکی وزیرخارجہ
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکا پاکستان سے مثبت جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا ، فریقین نے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا-
ایرانی وزیرخارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
-

الیکشن ایکٹ2017 میں کیا ترامیم کی گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام آباد: الیکشن ایکٹ2017 میں کی گئیں ترامیم کے مطابق کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔
باغی ٹی وی : الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کی تفصیلات کے مطابق انتخابی عزرداری پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوگا، اور 30 دن میں فیصلہ نہ کیا تو امیدوار کو کامیاب قراردیا جائے گا جبکہ ریٹرننگ افسر نتائج کی کاپی فوری الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، اور اوریجنل کاپی 24 گھنٹے کے اندر الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔
ترامیم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مساوی تعداد کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی جائیں گی، تاہم حلقہ میں ووٹرز کی تعداد کی تبدیلی 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکے گی نئی ترامیم میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 24، 26، 28 سے 34، 36 اور44 کو حذف کردیا گیا ہے، کوئی بھی کامیاب امیدوار قومی اسمبلی یا سینٹ اجلاس کے 2 ماہ کے اندر حلف نہیں لیتا تو اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی۔
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے کی مشترکہ انکوئری ٹیم کے سامنے …
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا بل پیش کیا گیا تھا جو کہ منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اورعام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔
وزیرمملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ دو ہزار سترہ میں ترمیم کا بل پیش کیا تھا ،جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا تھا بل میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن ستاون میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اورعام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔
چیئرمین پی ٹی آٸی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ
بل میں کہا گیا تھ کہ آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، وہاں نااہلی پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار، طریقہ اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کیا گیا ہےجہاں آئین میں اس کے لیے کوئی طریقہ کار، طریقہ یا مدت فراہم نہیں کی گئی ہے، اس ایکٹ کی دفعات لاگو ہوں گی، سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ یا کسی بھی عدالتی فیصلے ، آرڈر یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے پانچ سال کیلئے نااہل ہو سکے گا آئین کے آرٹیکل 62 کی کلاز ون ایف کے تحت پانچ سال سے زیادہ کی نااہلی کی سزا نہیں ہو گی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا۔
خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او …
-

بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،امریکی وزیرخارجہ
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول سے گفتگو میں پاک امریکا تعلقات میں تعمیری شراکت داری قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے شدید متاثر ہوئے ہیں انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اثرات سمیت پرامن اور مستحکم افغانستان پر تبادلہ خیال کیا
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مثبت گفتگو رہی،پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا امریکا پاکستان سے مثبت جمہوری اور تعمیری تعلقات کی حمایت کرتا ہے
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت رفتار کا جائزہ لیا ، فریقین نے امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے تعمیری رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا
وزیر خارجہ بلاول کا او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا جو یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات کے تناظر میں کیا گیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس بلانے کی تعریف کی ہنگامی وزارتی اجلاس کےانعقاد کے لیے او آئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ترجمان کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹری نے اسلامو فوبیا اور اس کے انسداد کی پاکستانی کوششوں کو سراہابجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی
باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
-

پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا. آرمی چیف
خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے کیونکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا.
فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے لہذا تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے کیونکہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اور ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی جبکہ انشاءاللہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا.
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
ان کے مطابق سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے خیال رہے کہ آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا کہ :
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ -

دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیاسری لنکن اوپنر نشان مدوشکا 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے علاوہ انجیلو میتھیوز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا سکے، اس موقع سری لنکا کے مجموعی طور پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے.چندیمل اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کا مجموعی اسکور 121 رنز پر پہنچا دیا، تاہم نسیم شاہ نے دنیش چندیمل کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا اور پاکستان کے لیے خطرناک نظر آنے والی شراکت داری کو توڑ دیا۔
سری لنکا کو چھٹا نقصان سدیرا سمارا وکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ابرار احمد کا شکار بنے، اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا بھی 57 رنز بنا کر ابرار احمد کی باؤلنگ پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 136 رنز پر گری جب شان مسعود نے پربت جے سوریا کر رن آؤٹ کر دیا، اس کے بعد اسیتھا فرنینڈو کو بھی ابرار احمد نے بولڈ کر دیا۔مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 166 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب رمیش مینڈس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ -

24 جولائی کو سیف کئیر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے
کہتے ہے کہ جان ہے تو جہان ہے یعی اپنی صحت و تندرستی سب سے پہلے باقی معاملات بعد میں آتے ہے،اس حوالے سے ہر سال سیلف کئیر ڈے یعنی خود کی دیکھ بھال کا عالمی دن 24 جولائی کو بین الاقوامی طور پر منایا جاتا ہے جو خود کی دیکھ بھال کی اہمیت کو فروغ دینے اور افراد کو اپنی جسمانی، ذہنی اور جذباتی تندرستی کی بہتر دیکھ بھال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے وقف ہے۔
خود کی دیکھ بھال کا تصور اس خیال کے گرد گھومتا ہے کہ افراد کو ایسی سرگرمیوں اور طریقوں میں مشغول ہونے کی ضرورت ہے جو مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتے ہیں۔ اس میں صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا، تناؤ پر قابو پانا، کافی آرام اور نیند لینا، غذائیت سے بھرپور غذائیں کھانا، جسمانی طور پر متحرک رہنا، اور آرام اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا شامل ہے۔
سیلف کئیر کا عالمی دن لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی کے تقاضوں کے درمیان اپنی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔ یہ افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر، اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور تناؤ سے متعلق مسائل کو روکنے کے لیے اپنی دیکھ بھال کرنے کے لیے متحرک رہیں۔
اس دن، مختلف تنظیمیں، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، اور فلاح و بہبود کے حامی سیلف کئیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو اپنے معمولات میں خود کی دیکھ بھال کے طریقوں کو شامل کرنے میں مدد کرنے کے لیے وسائل فراہم کرنے کے لیے تقریبات، ورکشاپس اور مہمات کی میزبانی کر تے ہے۔ حتمی مقصد لوگوں کو طرز زندگی کے مثبت انتخاب کرنے اور صحت مند اور متوازن زندگی کے ایک لازمی پہلو کے طور پر خود کی دیکھ بھال کو اپنانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ -

پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے،زکاء اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔
چیئرمین مینجمنٹ بورڈ نےکہا کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے، امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے ہم سب کی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، خوشی ہے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا، تجربات شیئر کیے، اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے ٹیم ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کیا اور بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دی۔ -

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز
سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔ سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
-

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کے نام پر متفق
مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی بھی خواہش ہے کہ نگراں وزیراعظم معشیت کی سمجھ رکھنے والی شخصیت کو بنایا جائے تاکہ اچھے معاشی فیصلے ہوں۔ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی خواہش ہے کہ پاکستان کا نگراں وزیراعظم معشیت کی سمجھ رکھنے والی شخصیت کو بنایا جائے، ایسا وزیراعظم لایا جائے جو اچھے معاشی فیصلے کرسکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہیہ مطالبہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک انگریزی اخبار ٹریبون نے دعویٰ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام بطور نگراں وزیراعظم لیا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نہ صرف اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے بلکہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نگران حکومت کو معاشی فیصلوں کا اختیار بھی دیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
