Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • خیبر پختونخواہ بار کونسل اجلاس، وکلاء کے لئے فنڈ مقرر

    خیبر پختونخواہ بار کونسل اجلاس، وکلاء کے لئے فنڈ مقرر

    خیبر پختونخواہ بار کونسل نے فوت شدہ ، بیمار عمر رسیدہ وکلاء کو ریلیف دینے کے لیے فنڈ کی منظوری دیدی ۔ بار کونسل نے ایک کروڑ 63 لاکھ اور پچاس ہزار ریلیف فنڈ منظور کیا ۔ جس کے لئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رولز میں ترمیم کریں گے۔ بار کونسل کے مطابق سائلین کو انٹرا کورٹ اپیل کا حق دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکے ۔ کے پی کے بار کونسل نے اجلاس میں وکلاء ٹرینگ ، ہاسٹلز ، بار کونسل لاء کالج اور وکلاء ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف تجاویز پر بحث کی اس کے علاوہ اجلاس میں آرمی ایکٹ ریفارمز پر بھی بات ہوئی بار کونسل نے آگے کہا کہ آئین ، قانون انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آل پاکستان لائرز کنونشن بھی منعقد کیا جائیگا ۔

  • موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

    خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں 12جون سے مڈل اور ہائی اسکولز کی تعطیلات ہوں گی، یہ اعلان مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کی جانب سے کیا گیا ہے انھوں نے کہا گرمی کی شدت میں اضافے پر اسکولز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرمی کے باعث مختلف اضلاع میں اسکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سلولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے موقف اختیار کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ نے مقررہ تاریخ سے3 دن پہلے تعطیلات کی منظوری دے دی، ڈائریکٹرتعلیم اور ڈی ای اوز کو 12 جون سےموسم گرما کی چھٹیاں دینے کی ہدایت کردی، مشیر تعلیم نے مزید کہا کہ مڈل اور ہائی اسکولز میں 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا تھا،

  • ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی ویڈیو وائرل کرنے پولیس اہلکار معطل

    ہلاک ہونے والے دھشتگرد کی ویڈیو وائرل کرنے پولیس اہلکار معطل

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے پشاور متنی تھانہ کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے،ایس ایچ کو ایک روز قبل دھشتگردوں سے مقابلے کے دوران ایک شر پسند کے ہلاک ہونے کے بعد اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نوٹس لے کر معطل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ متنی کے حدود میں ایس ایچ او عمران الدین اور ملزم ایاز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ملزم عمران ہلاک ہونے کے بعد اس کی لاش پولیس بکتر بند کی فرنٹ ونڈو سکرین پر رکھ کر تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ اسکے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، واقعے کے بعد ہلاک دھشتگر د اور اسکے گرفتار دوستوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس کے نتیجے میں سی سی پی او پشاور کے جانب سے کاروائی عمل میں لانے کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا، جبکہ معاملے کے مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،

  • دنیائے فٹ بال کا بڑا مقابلہ آج استنبول میں کھیلا جائے گا

    دنیائے فٹ بال کا بڑا مقابلہ آج استنبول میں کھیلا جائے گا

    چیمپئنز لیگ فائنل کا تگڑا ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کے درمیان ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل، وِننگ ٹریکس پر دوڑتی بلیو شرٹس نے ایک اور بڑی کامیابی پر نظریں جما لیں
    دنیا کا پسندیدہ کھیل فٹبال آج پھر مرکز نگاہ اتاترک اولمپک اسٹیڈیم استنبول میں بڑا مقابلہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا فیصلہ کن ٹاکرا مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان میں دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلہ کے لئے رہیئے تیار ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہو گا کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہے، تمام پلان بھی مکمل کر لئے گئے ہے سب پرعزم اور پرجوش جزبے کے ساتھ میدان میں اترے گے، جبکہ پرستار بھی بے قرار دکھائی دے رہے ہے،
    پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کے چیمپئن کھلاڑیوں کو تاریخ میں پہلی بار چیمپئنز لیگ بھی جیتنے کا انتظار جبکہ دوسری جانب بلیو شرٹس کے گول مشین کہلانے والے ارلنگ ہالینڈ پر نظریں جمائے بیٹھے ہے،

  • سوات میں وکلاء برادری امن کی خواہاں

    سوات میں وکلاء برادری امن کی خواہاں

    سوات مینگورہ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے خلاف وکلاء برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سوات بار اور مینگورہ ہایئکورٹ کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ،احتجاجی مظاہرہ ایک دن پہلے پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شھید ہونے پر کیا گیا،سوات بار صدر سعید خان اور ہائی کورٹ بار صدر عبد العلیم ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سوات میں مزید دھشتگردی برداشت نہیں کر سکتے،اور پچھلے کچھ عرصے سے سوات کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم مزید کسی بھی بد امنی یا دھشتگردی کے متحمل نہیں ہو سکتے،ماضی میں ہم نے بہت قربانیاں دے کر سوات کے امن کو یقینی بنایا ہے، لہذا شفاف تحقیقات کرائے جائے،وکلاء نے سوات ڈی پی او کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا،جس کے حوالے سے وکلاء کی جانب سے قرارداد پاس کی گئی ہے،

  • پی ٹی آئی  یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا

    پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا

    پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدر مینا خان آفریدی اور مقامی رہنما جلال مہمند کی انسداد دھشتگردی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جس کو عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مینا خان اور جلال مہمند کو ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا ہے،عدالت کا ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،فیصلہ کے مطابق ملزمان کے خلاف فی الحال کوئی ثبوت موجود نہیں تمام سی سی ٹی وی اور فرانزک کا جائزہ لینے کے بعد عدالت رہائی کا حکم دیتی ہے،
    فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کرتی ہے،یاد رہے عدالت نے مینا خان اورجلال مہمند کا فیصلہ دو روز قبل محفوظ کر لیا تھا ،ملزمان کو 9 اور 10 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا،

  • چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ہنگو سب جیل کا دورہ

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ہنگو سب جیل کا دورہ

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے ضلع ہنگو کا دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے ضلعی محکمے کے ججز سے ملاقات کر کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے پر بات چیت کی ہے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہنگو جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے قیدیوں کے حالات کا جائزہ لیا ہے چیف جسٹس مسرت ہلالی نے ہنگو ڈسٹرکٹ سیشن جج حیات گل مہمند،سینیئر سول جج ایڈمن ولی محمد،ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر ،ڈپی او کے ساتھ مل کے ہنگو سب جیل کا بھی دورہ کیا ہے،جہاں پہ انہوں نے موجود قیدیوں سے ملاقات کی ہے اور جیل میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں سنا ہے،،اس موقع پر چیف جسٹس مسرت ہلالی نے جیل میں قیدیوں کے مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے،

  • اقوام متحدہ کے اہم ادارے کا پاکستان دوبارہ رکن منتخب

    اقوام متحدہ کے اہم ادارے کا پاکستان دوبارہ رکن منتخب

    پاکستان اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے،

    اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسک) فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان نے 185 میں سے 129 ووٹ لیے ، سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے ایشیا اورپیسیفک خطےکے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا ،ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے

    پاکستان 2024 سے 2026 کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور مؤثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے ،،اقوام متحدہ مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایکوسک فورم میں اہم کردار ادا کریں گے پاکستان 6 مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارے ایکوسک فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے ایکوسوک کے 54 ممبران ہیں جو جنرل اسمبلی کے ذریعے ہر سال تین سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

  • ہربھجن  سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش

    ہربھجن سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش

    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے،اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کر کے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےواضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

  • پاکستان  ویمنز  ٹیم  ہانک کانگ روانہ

    پاکستان ویمنز ٹیم ہانک کانگ روانہ

    پاکستان ویمنز ایمرجنگ ٹیم ہانگ کانگ روانہ ہوگئی جس کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔پاکستان ٹیم ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 جون تک ٹن وونگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں میزبان ہانگ کانگ، بھارت اور نیپال کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ازمائے گی ۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 17 جون کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا ٹھاکرہ ہوگا۔ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو ہوگا۔