Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • چار خلیجی ممالک کو مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

    چار خلیجی ممالک کو مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

    کابینہ نے چار خلیجی ممالک کے لیے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ خلیجی ممالک کو سولہ ہزار سات سو پچاس مویشی برآمد کیے جائیں گے جبکہ وزارت خارجہ کی سمری پرسرکولیشن سمری کے ذریعے قطر،متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کے لیے مویشی بھجوانے کے لیے زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دے دی۔

    جبکہ پاکستان سے مویشی چاروں ممالک کی اہم شخصیات کے لیے بھیجے جائیں گے، جس میں بکریاں، بھیڑیں،اونٹ،گائے بھینسیں اور بیل شامل ہیں، چار ہزار مویشی قطر کے شیخ عبداللہ بن خالد، قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کے لیے پینتس سو، شیخ فیصل بن نصرالثانی کے لیے تئیس سو مویشی ،شیخ علی بن عبداللہ الثانی کے لیے تین ہزار مویشی برآمد کیے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
    یواے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کےلیے پچیس سو مویشی برآمد کیے جائیں گے۔ بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کے لیے ایک ہزار مویشی بھجوائے جائیں گے۔ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئےساڑھے چار سو مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی کی مویشی منڈی میں جانور کم رہ گئے اور جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔

    مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد گائے اور بیل جبکہ ایک لاکھ سے زائد بکرے لائے گئے تھے۔ مویشی منڈی انتظامیہ نے بتایا کہ منڈی میں تقریباً 10 ہزار اونٹ لائے گئے تھے اور اب مویشی منڈی میں صرف 10 فیصد جانوربچ گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں خریداری کیلئے آنے والے گاہک پریشان ہوگئے اور شکوہ کیا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔ تاہم خیال رہے کہ ملک بھر میں کل عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور نمازِ فجر کے بعد سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • وزیراعظم کو ترکیہ صدرطیب اردوان کی بزریعہ ٹیلی فون عید مبارکباد

    وزیراعظم کو ترکیہ صدرطیب اردوان کی بزریعہ ٹیلی فون عید مبارکباد

    وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید الاضحٰی کی مبارکباد دی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر اورعوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاع و دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جبکہ اس سے قبل عید کے حوالے اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا تھا کہ "مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو. حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں. آمین”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    دوسری جانب عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سپر اسٹورز نے عید الاضحیٰ پر اشیائے صرف سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ عرب اخبار کے مطابق عید الاضحیٰ پر صارفین کی سہولت کے پیش نظر دبئی اور شارجہ کے سپر اسٹور نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب

    ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب

    چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب دو روزہ ٹرائیلز کے بعد کیا گیا ، جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایشین گیمز منتخب ہونے والوں میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں۔

    پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ جبکہ اس حوالے سے شائقین پرجوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں اس طرح کی تقریبات اور انعقاد ہونا چاہئے ہیں تاکہ ہمارے کھیلاڑی بھی اس میں آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی درخواست منظور کرلی جبکہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سال کے آخر میں منعقدکیےجانے والا کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 46 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کیلئے بھارت کے 10 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔

  • آئی ایم ایف سے مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدے کا امکان

    آئی ایم ایف سے مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدے کا امکان

    پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے تاہم ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مختصر مدت کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر لے سکتا ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک دو دن میں فیصلے کا امکان ہے۔ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں معاشی صورت حال میں بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

  • گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں. وسان

    گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں. وسان

    مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش نہ ہوں کہ اس طرح گرفتاریوں سے بچ جائیں گے۔ مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا، ہر جگہ پی پی ہی نظر آ رہی ہے، ویسے بھی یہ دو تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں۔

    تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے، پی ٹی آئی مجنوؤں کی پارٹی ہے اور اب سارے مجنوں دوسری پارٹیوں میں جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مشیر زراعت سندھ کا کہنا تھا یہ سال بہت زیادہ گرم ہو گا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے، ہو سکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    واضح رہے کہ آج ہی تحریک انصاف کراچی کے صدر اکرم چیمہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جو سپاہی حفاظت پر مامور ہے اس کو ڈی موریلائز کرنے کی کوشش تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا۔

  • پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟

    2023 کے لیے دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی،اس فہرست میں ممالک کی درجہ بندی کے لیے تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں دنیا کے پر امن درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق اس سال پاکستان 2 درجے بہتری سے 163 میں سے 146 ویں نمبر پر رہا جبکہ بھارت 126، سری لنکا 107، سعودی عرب 119، چین 80، متحدہ عرب امارات 75، امریکا 131 جبکہ بنگلادیش 88 ویں نمبر پر رہا یورپ کا خطہ دنیا میں سب سے زیادہ پرامن رہا مگر یوکرین میں جنگ کے باعث وہاں حالات خراب ہو رہے ہیں اس سال کی فہرست میں روس اور یوکرین کی نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور وہ دونوں بالترتیب 158 اور 157 ویں نمبر پر رہے۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ 1.124 اسکور کے ساتھ مسلسل 15 ویں سال دنیا کا پر امن ترین ملک قرار پایا مگر اس سال یورپی ملک کے مجموعی اسکور میں کمی دیکھنے میں آئی اس کی وجہ یہ ہے کہ آئس لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار مبینہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ وہاں قتل کے کیسز کی شرح بھی بڑھی۔

    روس کا یوکرینی شہر کراماٹوسک میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ

    یورپی ممالک ڈنمارک اور آئرلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے پرامن ترین ممالک قرار دیئے گئے ڈنمارک گزشتہ سال تیسرے جبکہ آئرلینڈ دوسرے نمبر پر تھا نیوزی لینڈ 2 درجے بہتری سے چوتھے نمبر پر رہا جبکہ آسٹریا ایک درجہ تنزلی سے 5 واں پرامن ملک قرار پایا، سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک رہا اور عالمی درجہ بندی میں اس کے حصے میں چھٹا نمبر آیا پرتگال 7 ویں، سلوانیا 8 ویں، جاپان 9 ویں جب کہ سوئٹزر لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا افغانستان مسلسل 8 ویں سال اس فہرست میں آخری یعنی 163 ویں نمبر پر رہا یمن (162)، شام (161)، جنوبی سوڈان (160) اور کانگو (159) پر موجود ہیں-

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

  • پاکستان میں بھی آج عید، بوہری برادری نے کی ملکی سلامتی کیلیے دعائیں

    پاکستان میں بھی آج عید، بوہری برادری نے کی ملکی سلامتی کیلیے دعائیں

    ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

    کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا،بوہری برادری نے پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید ادا کی،نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،بوہری برادری نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے

    واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

  • اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    سعودی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے 18 لاکھ 45 ہزار مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح 10 بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔

    کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی جبکہ کوروناوبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی تاہم کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

    امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے رواں برس ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، پاکستانی حکام کے مطابق منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کیےگئے ہیں، شعبہ گمشدگی وبازیابی، رہنمائی، شکایات اور مانیٹرنگ ڈیسک24 گھنٹے کام کریں گےسعودیہ کی ایک کاروباری شخصیت کے مطابق رواں حج سیزن کے دوران ہمارے 67 ہوٹلوں میں کوئی ایک کمرہ خالی نہیں ہے۔

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • مینیڈیٹ ملا تو جہانگیر ترین وزیراعظم ہونگے.  صدر  استحکام پاکستان پارٹی

    مینیڈیٹ ملا تو جہانگیر ترین وزیراعظم ہونگے. صدر استحکام پاکستان پارٹی

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف میرے ساتھ نہیں پوری قوم کے ساتھ دھوکا ہوا، تحریک انصاف کا دی اینڈ ہے، آئندہ عام انتخابات سب کیخلاف لڑیں گے، جیتنے پرجہانگیرترین استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم کےامیدوارہوں گے ۔ جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بنانےکا فیصلہ سب دوستوں نے ملکرکیا، پی ٹی آئی میں شامل لوگ نیاپاکستان بنانےمیں چیئرمین کاساتھ دینا چاہتے تھے،اورسب نے اپنےاپنےحصے کے تحت کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ میراپرویزخٹک سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا شاہ محمود سے بھی بات نہیں ہوئی، اسد عمرسے ملاقات ہوئی،انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی، اسدعمرسیاست کرنا چاہیں گےتوہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ صدرآئی پی پی نے کہا کہ میں نےسب کودعوت دی ہے کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ، نئی سوچ اورخوبصورت پاکستان کی کوشش کرنےوالا پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے،ہراس شخص کیلئے دروازے کھلےہیں جو9 مئی میں ملوث نہیں تھا۔عید کےبعد بہت سارے دوست استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے۔ بہت سےلوگ حلقوں اوردوستوں میں مشاورت کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں25 فیصد سےزائد لوگ ہمیں جوائن کر چکے، جو لوگ علیحدہ ہوئےانہوں نےسیاست کرنی تھی اس لیے پلیٹ فارم چاہیےتھا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینےکا فیصلہ اپنی ذات کیلئےنہیں کیاتھا،یہ سوچ کرفیصلہ کیاتھاکہ ملک کےلیےکچھ کروں گا،اپنےکاروبارکوتحفظ دیناہوتا توق لیگ چھوڑکرن لیگ جوائن کرتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی ساکھ نمل اورشوکت خانم کی وجہ سے تھی، نمل اورشوکت خانم کودیکھ کرقوم چیئرمین پی ٹی آئی پراعتبارکربیٹھی،میں آج تک شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونرہوں، شوکت خانم کے سی ای اوفیصل سلطان پرراعتبارہے، مجھےاعتماد ہے کہ میرے پیسے بےایمانی میں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کوبتایا تھاکہ ان کی وجہ سےبہت سی مشکلات دیکھیں،چیئرمین پی ٹی آئی پرویزخٹک سےناراض تھے،اسی لیےپنجاب میں بزداراورکے پی میں محمود خان کا فارمولا لگایا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کہتےتھےآئندہ بھی بزدارکووزیراعلیٰ بناؤں گا،محمودخان کونہیں جانتا لیکن عثمان بزدارکواچھی طرح جانتا ہوں،عثمان بزدارنےجوکچھ پنجاب کےساتھ کیا میں اس کا گواہ ہوں۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ محمودخان نکماہوسکتاہےلیکن کرپٹ نہیں تھا،عثمان بزدار ”رج“ کے نکمےاوربےایمان بھی تھے، پنجاب فرح گوگی،شوہراورچیئرمین پی ٹی آئی کےگھرسےچل رہا تھا،عثمان بزدارفرح گوگی اوربشریٰ بی بی کےفرنٹ مین تھے،عثمان بزداران کیلئے پیسے اکٹھےکرتا تھا،ساتھ اپنےلیےبھی رکھتا تھا،عثمان بزدارکا کام ایک کلیکٹرکا تھا،وزیراعلیٰ بن کریہ مال اکٹھا کرتےاورفرح گوگی کودیتےتھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اورکمشنرلگنےکاریٹ بھی مقررکردیا گیا تھا،پنجاب میں وہ سب کچھ ہواجواس سےپہلےکبھی نہیں سنا تھا، یہ ریٹ صرف ایک مخصوص مدت کے لیےہوتاتھا،اسی ریٹ کےمطابق ڈی پی اوسمیت دیگرلوگ لگتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی کوسب معلوم تھا میں نے بھی بتایا تھا،وہ کوئی ایسی چیزنہیں کرسکتے تھےجس کی گھرسے منظوری نہ ہو،اور انہوں نے وہ تمام چیزیں کیں جوانہیں مرشد نےکہیں۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کومرشد چلارہےتھے،ہرچیزکا فیصلہ مرشد سےہوتا تھا،کس سےملنا ہے،کس وقت باہرنکلنا ہےسب فیصلےمرشد کےتھے،سیکریٹری اوروزیرلگانےکی منظوری بھی مرشد سےہوتی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کوایماندارنہیں سمجھتا،چیئرمین پی ٹی آئی کومرشد کی کرپشن کامعلوم تھا،اس وقت کےآئی ایس آئی چیف نےچیئرمین پی ٹی آئی کوکرپشن کابتایا،انہوں نےبتایاکہ رشوت کامال،ہیرےکی انگوٹھیاں آپ کےگھرمیں ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں کہا آپ سرخ لکیرعبورکررہے ہیں،اورانہوں نے اسی دن آئی ایس آئی چیف کوہٹا دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بے ایمانی کا بتانےوالوں کو ہی ہٹادیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کویقین دلاتا تھا کہ ایماندارلوگوں کولاؤں گا،باقی لوگوں کوبھی اندازہ ہورہا ہےجوانہوں نےکہا تھا سب اُلٹ ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی کواس وقت چھوڑا جب وہ حکمران تھے،انہوں نےلوگوں کی امیدتوڑدی،اورڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں اب پھر اگلی باری مجھےدو،چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کاشکارہے،ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے،شاہ محمودکےٹویٹ پرمیں نےکہا تھا اللہ کوپتا ہےکس کا“دی اینڈ“ہے۔

    صدراستحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے4 سال میں50 لاکھ میں سے کتنے گھربنائے؟ انکو50لاکھ گھرنہ بنانےپرکوئی شرمندگی نہیں،قوم سمجھتی تھی چیئرمین پی ٹی آئی آئیں گےتونیاپاکستان بنےگا،گھرکےلوگوں نےبزدار،فرح گوگی اوربےایمان لوگ لگانےکا کہا،اگرعثمان بزدارنیا پاکستان تھا توکیایہ قوم کے ساتھ دھوکا نہیں تھا؟صرف میرےساتھ نہیں پوری قوم کےساتھ دھوکاہوا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیراعظم بننےکےبعدچیئرمین پی ٹی آئی نےتمام باتوں سےانحراف کیا،یقین تھاچیئرمین پی ٹی آئی کسی چورکی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے،یقین تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بےایمان نہیں ہیں،جورول ماڈل دکھاتےتھےہم ان پریقین کرتےتھے،شوکت خانم میں فرح گوگی،بزدار کو لگاکردیکھیں کوئی ایک روپیہ نہیں دےگا۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹاشخص ہے،ہماری حکومت آئی توفرح گوگی کوخودجاکرواپس لائیں گے،فرح گوگی اسی دنیامیں ہے،انٹرپول کےذریعےواپس لایاجائے،مال کتنااکٹھاہوااورکہاں پہنچایایہ سب فرح گوگی،بزدارسےمعلوم ہوگا،فرح گوگی کوسامنےلایاجائے سب بتادےگی مال کہاں کہاں پہنچایا،عثمان بزدارکووزارت اعلیٰ دینےکافیصلہ بیگم صاحبہ نےکیاتھا،پی ٹی آئی کےپہلے100دن کےپروگرام کاانچارج میں تھا،100روزمکمل ہونےپرتقریب میں چیئرمین پی ٹی آئی بطوروزیراعظم آئے،عثمان بزدارنےمجھےتقریب میں مدعونہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرشد نہیں چاہتی تھیں چیئرمین پی ٹی آئی اپنےبیٹوں سےملیں، جس کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی ساڑھے3 سال اپنے بچوں کونہیں ملے،چیئرمین پی ٹی آئی کےلیے صرف وہ خود اہم ہے،وہ خودنمائی کاشکارہیں،9مئی کےواقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکلیدی کردارہے،وہ 9 مئی کےواقعات میں استعمال ہوئے،ملک کوغیرمستحکم کرنے والی قوتیں سانحہ 9 مئی میں ملوث تھیں،اورعالمی قوتیں بھی ملوث تھیں، اورلوگوں کواس نہج تک پہنچانےکےپیچھےپوری منصوبہ بندی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ کرنل شیرخان کےمجسمےنالےمیں پھینکنےوالےکون سےپاکستانی ہیں؟قائد اعظم کی اپنی چیزوں اورمسجدکوبھی جلایا گیا،ان کےلوگوں نےجناح ہاؤس جاکران تصاویرکو جلایا،کوئی محب وطن ان تصاویر پرکوئی اسٹیکرلگانےکا بھی نہیں سوچ سکتا، جناح ہاؤس کی دیواروں پرقائداعظم اورفاطمہ جناح کی تصاویرلگی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےپیپلزپارٹی،ن لیگ اورکسی دوسری جماعت سےکسی کونہیں لیا،پی ٹی آئی میں موجودسارےلوگ9مئی کےذمےدارنہیں ہیں، جب تک زندہ ہوں فوج کےساتھ رہوں گا،اپنی فوج کےساتھ ہوں،اسٹیبلشمنٹ بھی ہمارےملک کی ہے۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پرانتخابات ہونے چاہئیں، ہماراکسی پارٹی سےاتحاد نہیں ہورہا، انہی جماعتوں کیساتھ ملکرالیکشن لڑنا تھا تواپنی پارٹی بنانےکی کیا ضرورت تھی؟ 40 سال سے برسراقتدارجماعتوں کےساتھ ملکرکیسےالیکشن لڑیں؟ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی دونوں کےخلاف الیکشن لڑیں گے،الیکشن میں جیت کی صورت میں جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوارہوں گے جبکہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ صدر آئی پی پی نے کہا کہ نوجوانوں کوپیروں پرکھڑاکرنےکیلئےبلاسودآسان قرضےدیں گے،یوسی سطح پرفری ڈسپنسریاں بنائیں گے،دوائیاں بھی مفت ملیں گی،مزدورکی کم سےکم اجرت50ہزارروپےکریں گےچھوٹےکسان کیلئےلگائی جانےوالےٹیوب ویل کی بجلی بھی مفت ہوگی،غریب کیلئے300یونٹ تک بجلی مفت ہوگی،اس کی ادائیگی حکومت کرےگی ،بی آئی ایس پی اتنابڑاکریں گےکہ غریبوں کی مشکلات دورہوں۔

  • ویمنز ایشز،پہلا  میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    ویمنز ایشز،پہلا میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا