Baaghi TV

Tag: پاکستان

  • ایکنک اجلاس؛ سیلاب سے  بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ کا منصوبہ منظور

    ایکنک اجلاس؛ سیلاب سے بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ کا منصوبہ منظور

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا ہے جس میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ کا منصوبہ منظور کیئے گئے ہیں، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے 194 ارب 62 کروڑ کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، وزارت کا منصوبہ چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شروع کیا جائے گا، منصوبہ وفاقی وصوبائی فنڈزسمیت ڈونرزکے فنڈزسے شروع کیا جائے گا۔

    جبکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ماکھی فراش لنک کینال سندھ کیلئے 12 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی، سیلاب سے متاثرہ کچھی کینال منصوبے کیلئے 8 ارب سے زائد کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں، کچھی کینال منصوبہ کو 2022 کے سیلاب میں نقصان ہوا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق ایکنک نے نیو بالا کوٹ سٹی منصوبے پر بھی غور کیا، اور متعلقہ محکموں کو تکنیکی اور مالیاتی تضادات دور کرنے کی ہدایت کی۔ ایکنک اجلاس میں ملک کے 36 اضلاع کیلئے قومی ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن پروگرام منظور کرلیا گیا، پروگرام 2025 تک وفاقی حکومت اوراسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل ہوگا۔

    اجلاس میں 36 کلو میٹر سندھ کوسٹل ہائے وے کیلئے 16 ارب 20 کروڑ سے زائد فنڈز منظورکئے گئے، سندھ کوسٹل ہائے وے منصوبہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے فنڈز سے بنے گا۔ ایکنک نے لاہور سیالکوٹ 73 کلو میٹر موٹروے منصوبے کی بھی منظوری دے دی، جس پر 36 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت فنڈز خرچ کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں روڈ انفراسٹرکچر منصوبہ این پانچ بھی منظور کرلیا گیا ہے، منصوبے پر 12 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، اور منصوبہ بھی سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

  • کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے  تعزیت کا اظہار

    کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار

    نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے گزشتہ روز پشاور میں قتل ہونے والے سکھ شہری من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے ورثاء اور دیگر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرنگران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلی نے من موہن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے لوگ انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں،قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
    انہوں نے مذید کہا کہ نگران صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندوں کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن ان عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،
    محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے آئی جی پی کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر ان کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے اور سکھ کمیونٹی کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کئے،اور سکھ برادری کے قتل ہونے والے من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، جس پروفد نے صوبائی حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر نگران وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

  • پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت

    پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت

    پشاور انسداد رشوت ستانی عدالت کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شکیل احمد کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی،
    سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے کی ، عدالت نے سابق صوبائی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ملاکنڈ میں غیر قانونی بھرتی کی تھی ۔

  • پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

    پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الاضحی کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے مطابق عید الااضحی کے دوران چار ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کی خاطر اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں

    ترجمان محمد عالم نے بتایا کہ شہر میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی مزید سخت کردی گئی ہے، شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق شہر کے گنجان آباد بازاروں میں سنیفرڈاگز، لیڈیز پولیس اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سٹی پٹرولنگ فورس اور پولیس بکتربند گاڑیاں بھی گشت کریں گی، مویشی منڈیوں میں بھی امن وامان برقرار رکھنے اور مسایل فوری حل کرنے کی خاطر پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کو جامع بنانے کی خاطر تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں پولیس کو سرائے اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں عید سے قبل شہر کے اطراف میں انفارمیشن بیسڈ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات سمیت عید گاہوں اور شہر کے تمام حساس مساجد کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

    کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے سکیورٹی پلان کے تحت عید الاضحی کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر مختلف شاہراہوں، بازاروں اور مویشی منڈیوں کے اطراف میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران واہلکار شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا ،وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا ،وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئیندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی

    وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سی ٹی ڈی نے ملک و امن دشمنوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں، سی ٹی ڈی نے تین حساس شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ،انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،گرفتار خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے ،دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی ہے، دہشت گردوں کی شناخت عدنان ، عبدالحلیم ، شیراز ، بلقیس ، عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک عید الاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ،دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ،سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے کوشاں ہے ،

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

  • روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    روس سے سستے تیل کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، تیل سے لدا کلائیڈنوبل نامی جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر اندازہو گیا ہے، جیسے ہی جہاز کا برتھنگ پلان فائنل ہو گا جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ روس سے پیور پوائنٹ نامی جہاز خام تیل کی پہلی کھیپ لے کر کراچی پہنچا تھا، یہ جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لایا تھا اگر روس سے تیل باقاعدگی سے پاکستان آنے لگا توپھر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

    حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے روسی خام تیل اسٹاک کی ریفائنری پی آر ایل کرے گی جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں فراہمی کا فیصلہ ہوگا، پاکستان کو ملنے والے روسی خام تیل کی قیمت کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے زیادہ اسٹاک درکار ہے پاکستان نے ابتدائی طور صرف ایک لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے جب کہ ہم اپنی ضرورت کا ایک تہائی تیل روس سے خریدنے کے خواہاں ہیں۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

    واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے لیکن پھر بھی ملک کو توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اپنی 84 فیصد پیٹرولیم مصنوعات خلیجی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔

    وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک کی ریفائنریز لائٹ عربین خام تیل ریفائن کرنےکے لیے ڈیزائن ہیں، عربین لائٹ خام تیل کے ساتھ 30 سے 35 فیصد تک یورول کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے، روسی خام تیل کی ریفائنری سے فرنس آئل کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا ہم نے جو کمرشل ڈیل کی ہے اس میں ملک کو فائدہ ہے، پاکستان کو روسی تیل خریدنے سے کوئی نقصان نہیں، روسی تیل لانے سے ٹرانسپورٹیشن کاسٹ بڑھ جائے گی، بین الاقوامی کمپنیز روسی خام تیل کی انشورنس نہیں دیتیں۔

    سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    وزیر مملکت نے کہا کہ روسی خام تیل لانے پر ہماری انشورنس کاسٹ بھی بڑھی ہے، ہمارا فائدہ بہت اہم ہے، اس سے کتنا فائدہ ہوگا یہ نہیں بتا سکتا، تیل کی ادائیگی کسی بھی کرنسی میں ہو فرق نہیں پڑتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شروعات میں سرکاری ریفائنریزکو روسی تیل فراہم کر رہے ہیں، بعد میں نجی ریفائنریز بھی لینا چاہیں تو وہ لے سکیں گی، ریفائنری کی نئی پالیسی منظور کرلی اور اس کا 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کرکے جائیں گے، خام تیل کو ریفائنری میں پراسیس کیا جائے گا جس کا فائدہ مقامی مارکیٹ کو ہوگا جب کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں آذربائیجان سے بھی سستی گیس ملے گی۔

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ …

  • بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سےبہت متاثر ہوئی، مانتےہیں کہ پاکستان نےانسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر جاری رکھیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے، ان گروہوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جو 2023 کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    علاوہ ازیں مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 22 جون کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

  • امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کوپیر کی شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے بارے میں غیر ضروری، یکطرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا،کہا گیا کہ امریکا پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد بیانیے اور بھارت کے سیاسی بیانیےکی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سےگریز کرے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے، پاک امریکا اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےامریکا کے سرکاری دورے کے دوران براک اوباما نےگزشتہ ہفتے سی این این کو دئیے گئےانٹرویو میں کہا کہ اگر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز ہوسکتا ہے ،یہ ایک پیچیدہ مرحلہ تھا، جنہوں نے شاید ”مثالی طور پر جمہوری حکومتیں“ نہیں چلائیں لیکن ان کے ساتھ کئی وجوہات کی بنا پر تعلقات برقرار رکھنے پڑے۔ یہ امریکی صدر کے لیے“مناسب“ تھا –

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

    اوباما نےکہا کہ اگر صدر بائیڈن وزیر اعظم مودی سے ملتے ہیں، تو اکثریتی ہندو ملک بھارت میں مسلم اقلیت کے تحفظ سے متعلق موضوع پر بات ہونا قابل ذکر ہے میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا، تو میری دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت کسی وقت ٹکڑے ہونا شروع کردے گا۔

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر …

  • ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ممبئی کا سفر کرانے سے انکار کردیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کےلیے محفوظ نہیں ہے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا ایک روزہ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی،کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ احمد آباد میں ہوگا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا،خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا، جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش